HB Alert news Tv

HB Alert news Tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HB Alert news Tv, Digital creator, Gujrat.

کہانی سمجھ آگئی نا؟ جی جی! یہ وہی ہیں جو فلم میں کہتے تھے کہ پاکستان میں گھس کر ہمیں ماریں گے۔ 😃😃
26/01/2025

کہانی سمجھ آگئی نا؟
جی جی! یہ وہی ہیں جو فلم میں کہتے تھے کہ پاکستان میں گھس کر ہمیں ماریں گے۔ 😃😃

ہر مسلمان کے لئے یہ پڑھنا بہت ضروری ہےیورپ سمیت تقریبا تمام امریکی ممالک میں گوشت کے لئے بنیادی انتخاب سور ہے۔ اس جانور ...
23/01/2025

ہر مسلمان کے لئے یہ پڑھنا بہت ضروری ہے

یورپ سمیت تقریبا تمام امریکی ممالک میں گوشت کے لئے بنیادی انتخاب سور ہے۔ اس جانور کو پالنے کے لئے ان ممالک میں بہت سے فارم ہیں۔ صرف فرانس میں ، پگ فارمز کا حصہ 42،000 سے زیادہ ہے۔
کسی بھی جانور کے مقابلے میں سور میں زیادہ مقدار میں FAT ہوتی ہے۔ لیکن یورپی و امریکی اس مہلک چربی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس چربی کو ٹھکانے لگانا ان ممالک کے محکمہ خوراک کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس چربی کو ختم کرنا محکمہ خوراک کا بہت بڑا سردرد تھا۔
اسے ختم کرنے کے لیئے باضابطہ طور پر اسے جلایا گیا، لگ بھگ 60 سال بعد انہوں نے پھر اس کے استعمال کے بارے میں سوچا تاکہ پیسے بھی کمائے جا سکیں۔ صابن بنانے میں اس کا تجربہ کامیاب رہا۔
شروع میں سور کی چربی سے بنی مصنوعات پر contents کی تفصیل میں pig fat واضح طور پر لیبل پر درج کیا جاتا تھا۔
چونکہ ان کی مصنوعات کے بڑے خرہدار مسلمان ممالک ہیں اور ان ممالک کی طرف سے ان مصنوعات پر پابندی عائد کر دی گئی، جس سے ان کو تجارتی خسارہ ہوا۔ 1857 میں اس وقت رائفل کی یورپ میں بنی گولیوں کو برصغیر میں سمندر کے راستے پہنچایا گیا۔ سمندر کی نمی کی وجہ سے اس میں موجود گن پاؤڈر خراب ہوگیا اور گولیاں ضایع ہو گئیں۔
اس کے بعد وہ سور کی چربی کی پرت گولیاں پر لگانے لگے۔ گولیوں کو استعمال کرنے سے پہلے دانتوں سے اس چربی کی پرت کو نوچنا پڑتا تھا۔ جب یہ بات پھیل گئی کہ ان گولیوں میں سور کی چربی کا استعمال ہوا ہے تو فوجیوں نے جن میں زیادہ تر مسلمان اور کچھ سبزی خور ہندو تھے نے لڑنے سے انکار کردیا ، جو آخر کار خانہ جنگی کا باعث بنا۔ یورپی باشندوں نے ان *حقائق کو پہچان لیا اور PIG FAT لکھنے کے بجائےانہوں نے FIM لکھنا شروع کر دیا
P
1970کے بعد سے یورپ میں رہنے والے تمام لوگ حقیقت کو جانتے ہیں کہ جب ان کمپنیوں سے مسلمان ممالک نے پوچھا کہ یہ کیا ان اشیا کی تیاری میں جانوروں کی چربی استعمال کی گئی ھے اور اگر ھے تو کون سی ہے...؟تو انہیں بتایا گیا کہ ان میں گائے اور بھیڑ کی چربی ہے۔ یہاں پھر ایک اور سوال اٹھایا گیا ، کہ اگر یہ گائے یا بھیڑ کی چربی ہے تو پھر بھی یہ مسلمانوں کے لئے حرام ہے، کیونکہ ان جانوروں کو اسلامی حلال طریقے سے ذبح نہیں کیا گیا تھا۔
اس طرح ان پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی۔ اب ان کثیر القومی کمپنیوں کو ایک بار پھر کا نقصان کاسامنا کرنا پڑا۔۔۔!
آخر کار انہوں نے کوڈڈ زبان استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ، تاکہ صرف ان کے اپنےمحکمہ فوڈ کی ایڈمنسٹریشن کو ہی پتہ چل سکے کہ وہ کیااستعمال کر رہے ہیں اور عام آدمی اندھیرے میں ہی رہے۔ اس طرح انہوں نے ای کوڈز کا آغاز کیا۔ یوں اجکل یہ E-INGREDIENTS کی شکل میں کثیر القومی کمپنیوں کی مصنوعات پر لیبل کے اوپر لکھی جاتی ہیں،

ان مصنوعات میں
دانتوں کی پیسٹ، ببل گم، چاکلیٹ، ہر قسم کی سوئٹس ، بسکٹ،کارن فلاکس،ٹافیاں
کینڈیڈ فوڈز ملٹی وٹامنز اور بہت سی ادویات شامل ہیں چونکہ یہ سارا سامان تمام مسلمان ممالک میں اندھا دھند استعمال کیا جارہا ہے۔
سور کے اجزاء کے استعمال سے ہمارے معاشرے میں بے شرمی، بے رحمی اور جنسی استحصال کے رحجان میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ھے۔
لہذا تمام مسلمانوں اور سور کے گوشت سے اجتناب کرنے والوں سے درخواست ھے کہ وہ روزانہ استعمال ہونے والے ITEMS کی خریداری کرتے وقت ان کے content کی فہرست کو لازمی چیک کرلیا کریں اور ای کوڈز کی مندرجہ ذیل فہرست کے ساتھ ملائیں۔ اگر نیچے دیئے گئے اجزاء میں سے کوئی بھی پایا جاتا ہو تو پھر اس سے یقینی طور پر بچیں،کیونکہ اس میں سور کی چربی کسی نہ کسی حالت میں شامل ہے۔
E100 ، E110 ، E120 ، E140 ، E141 ، E153 ، E210 ، E213 ، E214 ، E216 ، E234 ، E252 ، E270 ، E280 ، E325 ، E326 ، E 327 ، E334 ، E335 ، E336 ، E337 ، E422 ، E41 ، E431 ، E432 ، E433 ، E434 ، E435 ، E436 ، E440 ، E470 ، E471 ، E472 ، E473 ، E474 ، E475 ، E476 ، E477 ، E478 ، E481 ، E482 ، E483 ، E491 ، E492 ، E493 ، E494 ، E549 ، E542 E572 ، E621 ، E631 ، E635 ، E905

ڈاکٹر ایم امجد خان
میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، ریاستہائے متحدہ امریکہ

*براہ کرم اس وقت تک شیئر کرتے رہیں جب تک کہ وہ بلائنس آف مسملز ورلڈ وائڈ پر نہ آجائیں

یاد رھے کہ شیئرنگ صدقة جاريه میں گردانی جا سکتی ھے*
اگر یہ پوسٹ غور سے پڑھ لیں تو پتا چل سکتا ہے کہ سؤر کا گوشت کیوں حرام ہے اسکے نقصان کیا ہیں
* تصویر پر غور کرنے کے بجائے پڑھ لینا ذیادہ بہتر ہوتا ہے
تنقید کرنے والے حضرات سے گزارش ہے آپ پوسٹ کو سمجھ لیں کہ مقصد کیا ہے *

یہ تصویر قاہرہ شہر کی فضائی تصویر ہے جہاں آپ کو ایک درخت بھی دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ رہائش کے اعتبار سے اگر دنیا کے دس بد...
22/01/2025

یہ تصویر قاہرہ شہر کی فضائی تصویر ہے جہاں آپ کو ایک درخت بھی دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ رہائش کے اعتبار سے اگر دنیا کے دس بدترین شہروں کی درجہ بندی کی جائے تو قاہرہ ان میں سے ایک شہر ہوگا۔ یہ بات ناصرف قاہرہ کی حکومت مانتی ہے بلکہ وہ اٹھاون ارب ڈالر کی مالیت سے نیا شہر بنانے اور بسانے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

رہائش کے اعتبار سے قاہرہ شہر کم اور کنکریٹ کا جنگل ہے۔

کلیفورنیا امریکا ہی نہیں دنیا کا ایک امیر ترین ریاست ہے، جس کا رقبہ 423,970 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کا جی ڈی پی 2024 میں 4.0...
14/01/2025

کلیفورنیا امریکا ہی نہیں دنیا کا ایک امیر ترین ریاست ہے، جس کا رقبہ 423,970 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کا جی ڈی پی 2024 میں 4.080 ٹریلین ریکارڈ ہوئی، جو دنیا کی چوتھی بڑی اکانومی ہے، یہ اگر ملک ہوتی تو جرمنی اور جاپان کے ہم پلہ ہوتی۔ اس کے مقابلے میں پاکستان کا جی ڈی پی حجم 341 بلین ڈالر ہے جو 195 ممالک کے فہرست میں 43 ویں نمبر پہ ہے۔

کیلیفورنیا امریکہ کا سب سے گنجان آباد ریاست ہے، جس کی آبادی 2023 کے اعدادوشمار کے مطابق 38.9 ملین ہے، یہ اگر ایک ملک ہوتی تو دنیا میں آبادی کے لحاظ سے اس کا نمبر 38 واں ہوتی۔ کیلیفورنیا کے خوبصورت اور حیرت انگیز شہروں میں لاس اینجلس، سان فرانسیسکو، سان ڈیاگو، سیکرامینٹو ( کیلیفورنیا کا دارالحکومت) آکلینڈ اور لانگ بیچ وغیرہ شامل ہیں۔

ان میں سب سے مشہور نام لاس اینجلس (Los Angeles)
کا ہے جہاں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس سٹی کا رقبہ 1300 مربع کلومیٹر ہے، اس کے مقابلے میں لاہور کا رقبہ 1772 مربع کلومیٹر ہے۔ 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق اس شہر کی آبادی 3.99 ملین تھی، اس کے مقابلے میں کراچی کی آبادی 14.9 ملین، لاہور کی 11.3 ملین، فیصل آباد کی 3.2 ملین اور راولپنڈی کی آبادی 2.1 ملین تھی۔

یہ شہر ہالی وڈ کے فلموں کے وجہ سے ذیادہ نمایاں ہے، پھر یہاں خوبصورت مقامات ہیں، جیسے ہالی ووڈ، بیورلی ہلز، سانتا مونیکا اور وینس جیسے ساحلوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہاں کی آبادی تقریباً 3,979,576 افراد پر مشتمل ہے، یہ مسلمانوں کے دوسری بڑی آبادی والا سٹیٹ ہے، یہاں مسلمانوں کے آبادی 500,000 تک ہے۔

یہاں اہم اداکاروں اور کئی امیر ترین افراد کے گھر ہیں، مثلاً ہالی ووڈ اداکارہ Taylor Swift، بین افلک، گلوکارہ لیزو (Lizzo) ،مشہور گلورہ اریانا (Rihanna)، وہی گلوکارہ جن کو امبانی نے شادی میں پرفارم کرنے پر نو دس ملین ڈالر ادا کئے تھے۔ اس کے علاوہ دنیا کے امیر ترین شخص اور امیزان کے مالک Jeff Bezos کا گھر بھی یہی ہے۔

لاس اینجلس کے علاقے میں حالیہ جنگل کی آگ میں کم از کم ایک چرچ، (کارپس کرسٹی کیتھولک چرچ) تباہ ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ الٹادینا کمیونٹی چرچ بھی متاثر ہوا ہے، ساتھ ہی قریبی مسجد التقوی اور ایک آرمینیائی عیسائی اسکول بھی مکمل طور پر متاثر ہوچکے ہیں۔ لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کا اندازہ ہے کہ آگ نے تقریباً 300 عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے عبادت گاہیں ہیں۔

امریکی لوگ پہلے سے یہاں کے آگ ہسٹری سے باخبر ہیں، کیونکہ کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ ایک طویل تاریخ رکھتی ہے، آن ریکارڈ واقعہ 1889 کی آگ کی ہے، جس میں سینٹیاگو کینین فائر (Santiago Canyon Fire) سب سے قدیم ریکارڈ شدہ جنگل کی آگ ہے، جس نے جنوبی کیلیفورنیا میں تقریباً 300,000 ایکڑ اراضی کو جلائی تھی۔ اس کے بعد کئی آگ لگنے کی واقعات رونما ہوئے۔ مثلاً

▪️مٹیلیجا فائر (The Matilija Fire) 1932 میں لگی تھی، جس نے وینٹورا کاؤنٹی میں تقریباً 220,000 ایکڑ اراضی کو جلائی تھی۔

▪️دی گریفتھ پارک فائر (The Griffith Park Fire)
کا واقع 1933 میں پیش آیا، نتیجے میں 29 اموات ہوئی۔

▪️دی ٹنل اک لینڈ ہل فائیر (The Tunnel-Oakland Hills Fire) ، یہ آگ 1991 میں لگی تھی جو 25 اموات کا سبب بنی، اس میں 2,900 عمارات کو تباہ کر دیا۔

▪️دی کیمپ فائیر (The Camp Fire) یہ آگ 2018 میں بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں 85 اموات ہوئیں اور 18,000 سے زیادہ عمارات تباہ ہوئے۔

▪️2020 میں پھر سے آگ لگی جس میں 4.3 ملین ایکڑ سے زیادہ رقبہ جل گیا۔

آخر کلیفورنیا میں آگ لگنے کی اسباب کیا ہیں؟

یہاں خشک موسم میں ہمیشہ آگ کا خطرہ رہتا ہے۔ یہ ایک نیچرل فینامینا ہے جیسے ہمارے ہاں بھی جو سیلاب و ذلزلہ آتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، انسانی سرگرمیاں کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ کی ایک اہم وجہ ہے، اس کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی جنگل کی آگ کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔

لیکن چونکہ امریکی قوم محنتی اور ذہین ہے، پھر ان میں یکجہتی اور ہمدردی بھی موجود ہے اور ان کے پاس وافر مقدار میں وسائل بھی موجود ہیں لہذا یہ لوگ بہت کم وقت میں ہی پرانی سے کہیں بہتر شہر تعمیر کریں گے۔ لیکن ہمارے ہاں خدانخواستہ اسی لیول کی تیز آگ بھڑک جاتی تو کتنے لوگ لقمہ جل بنتے اور بحالی کا کام کب تک لٹکتا رہتا ؟

ہمارے گھروں میں عموما روزانہ کی بنیاد پر کپڑے استری ھوتے ہیں بچوں کے یونیفارم سے بڑوں کے کپڑوں تک یہ کام اکثر طور پر ہما...
11/01/2025

ہمارے گھروں میں عموما روزانہ کی بنیاد پر کپڑے استری ھوتے ہیں بچوں کے یونیفارم سے بڑوں کے کپڑوں تک
یہ کام اکثر طور پر ہماری مائیں اور بہنیں اور بیٹیاں بخوبی سرانجام دیتی ہیں
لیکن ساتھ ساتھ ایک خطرے کی گھنٹی رہتی ھے اور وہ یہ کہ اگر استری کی سپیڈ زیادہ ھوگئی تو جلنے کا خطرہ
نہیں معلوم استری کب اور کہاں سے ہمارے مہنگے لباس کا حلیہ بگاڑ دے لیکن
یہ میرا مجرب طریقہ کام آیا میں نے بھی کسی سے سیکھا اور خود عمل کیا تو واقع بہت ہی فائدہ مند ثابت ھوا
یہ پیپر استری پر لگائیں اور جتنی بھی سپیڈ میں کپڑے استری کریں نا جلنے کا خطرہ نا کپڑوں کا نقصان اور نا ہی بدبو
یہ پیپر بازار سے مل جاتا ھے یہ فوائل پیپر ھے جو کچن میں بھی استعمال ہوتا ہے
جزاکم اللہ خیرا

کوئی ایسا پاکستانی جو سونا، چاندی، ماما یعقوب، رخسانہ باجی، پا حمید، ڈاکٹرڈھنکنا، چاچا کرمو ٹائم پیس، بشیر فورمین، ماسی ...
11/01/2025

کوئی ایسا پاکستانی جو سونا، چاندی، ماما یعقوب، رخسانہ باجی، پا حمید، ڈاکٹرڈھنکنا، چاچا کرمو ٹائم پیس، بشیر فورمین، ماسی برکتے , باجی رقیہ کو نہ جانتا ہو؟

سال 1980 سے پہلے پیدا ہونے والا کوئی بھی پاکستانی ایسا نہیں جو ان کرداروں سے واقف نہ ہو۔ 1982 میں منوں بھائی نے سوناچاندی کے

نام سے ایسا شاہکارلکھا جو پاکستان کی تاریخ میں امر ہو گیا۔ کسی مصنف نے ایک ڈرامے میں اتنے کردار پیدا نہیں کئے جو ناظرین کی یاداشت

میں نقش ہوئے ہوں۔ منوں بھائ کے بقول ڈرامے کے سارے کردار اور انکے بولنے چالنے کا سٹائل انہوں نے حقیقی دنیا سے تلاش کئے اور

انکو ڈرامے میں ڈھالا۔

ایک بار آپ یہ ڈرامہ نئی نسل کو بھی دکھائیں تاکہ انکو اندازہ ہو کہ کم پیسوں کےساتھ گلیمراور قیمتی گھروں گاڑیوں میک اپ اور فلٹر کے بغیر بھی

کیسے لازوال ڈرامے تخلیق ہوتے تھے۔

سونا چاندی ایک ایسا کلاسک پاکستانی ڈراما تھا جس نے 80 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہو کر لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔ اس کی

کہانی ایک ایسے جوڑے(سونااور چاندی) کے گرد گھومتی ہے جو کام کی تلاش میں شہر آتا ہے تاکہ وہ اپنا قرض چکا سکے۔ سونا اور چاندی نامی یہ جوڑا

اپنی سادگی، مذاقیہ انداز اور زندگی سے بھرپور رویے سے ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

ڈرامے میں سونا اور چاندی کی ملاقات، ان کی جدوجہد، اور ان کے درمیان گہرا رشتہ قائم ہونا دکھایا گیا ہے۔ ان کی زندگی میں آنے والی مختلف

مشکلات اوران کا ان کا سامنا کرنا، ڈرامے کو مزید دلچسپ بناتا ہے۔

ڈرامے میں بہت سے معاشرتی اور گھریلو مسائل کی عکاسی کی گئی اور دکھایا گیا کہ کیسے ہم اپنے معاملات کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔

سونا چاندی صرف ایک ڈراما نہیں تھا بلکہ یہ ایک دور تھا۔ اس ڈرامے نے پاکستانی ڈراموں کی دنیا میں ایک نیا معیار قائم کیا تھا ۔

انتخاب و پیشکش!!
ایڈمن ایس اے شیرازی
Admin HB Alert News Tv.

Experience Pakistan like never before! The first-ever 🚂   is coming to the Islamabad-Murree route.  Stunning views, mode...
11/01/2025

Experience Pakistan like never before! The first-ever 🚂 is coming to the Islamabad-Murree route. Stunning views, modern tech, and a boost to tourism await!

بہت سے لوگ سعودی عرب 🇸🇦کو ایک بنجر اور صحرائی خطہ سمجھتے ہیں لیکن یہ تصویر رجال  المع نامی ایک گاؤں کی ہے۔ اس گاؤں کو دی...
02/01/2025

بہت سے لوگ سعودی عرب 🇸🇦کو ایک بنجر اور صحرائی خطہ سمجھتے ہیں لیکن یہ تصویر رجال المع نامی ایک گاؤں کی ہے۔ اس گاؤں کو دیکھ کر کہیں سے بھی نہیں لگ رہا ہے کہ یہ ایک صحرائی خطے میں واقع ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب 🇸🇦میں ابھا ،حمیس مشیت ،تبوک ، طریف جیسے علاقے بھی قدرتی حسن سے مالا مال ہیں
🤍🌹🥰🥀
#سعودية 🇸🇦 #سعودي

‏ایک چوہدری نے ایک مراثی کو نوکر رکھ لیا...🙂💁‍♂️موسم سرد تھا دونوں ایک ھی کمرے میں لیٹے تھے کہ چوہدری نے مراثی سے کہا :ب...
02/01/2025

‏ایک چوہدری نے ایک مراثی کو نوکر رکھ لیا...🙂💁‍♂️

موسم سرد تھا دونوں ایک ھی کمرے میں لیٹے تھے کہ چوہدری نے مراثی سے کہا :

باہر دیکھو کہ بارش ھو رھی ھے کہ نہیں...؟؟

مراثی نے چوہدری سے کہا :

ابھی ابھی باہر سے بلی آئی ھے جو آپکی چارپائی کے ساتھ بیٹھی ھے اسے ہاتھ لگا کر دیکھ لیں اگر وہ گیلی ھے ‏تو اسکا مطلب ھے کہ باہر بارش ھو رھی ھے اور اگر وہ سوکھی ھے تو اسکا مطلب ھے کہ بارش نہیں ھو رھی...😅😄

‏تھوڑی دیر بعد چوہدری نے مراثی سے کہا :

اٹھ کر بتی بجا دو...😕🕯️

مراثی نے کہا :

منہ کمبل کے اندر کر لیں بتی بجھ جائے گی...😶🙄

‏کچھ دیر بعد چوہدری نے کہا :

دروازے سے ٹھنڈی ھوا اندر آ رھی ھے اٹھ کر اسے صحیح طرح بند کر دو...🥶

مراثی نے کہا :

سرکار دو کام میں نے کر دیے ھیں اب ایک آپ خود کر لیں...😁☠️

🗺️ | Asia is the largest continent in the world by both land area and population. It covers an area of more than 44 mill...
01/01/2025

🗺️ | Asia is the largest continent in the world by both land area and population. It covers an area of more than 44 million square kilometres, about 30% of Earth's total land area and 8% of Earth's total surface area. The continent, which has long been home to the majority of the human population, was the site of many of the first civilisations. Its 4.7 billion people constitute roughly 60% of the world's population.

HB Alert news Tv

01/01/2025
یہ بندہ دیستان 20 سالوں تک روزانہ بلجیم کی سرحد سائیکل پر عبور کرکے جرمنی جاتا تھا ۔ بارڈر فورسز جب بھی تلاشی لیتی اسکے ...
01/01/2025

یہ بندہ دیستان 20 سالوں تک روزانہ بلجیم کی سرحد سائیکل پر عبور کرکے جرمنی جاتا تھا ۔ بارڈر فورسز جب بھی تلاشی لیتی اسکے پاس کچھ نہ ہوتا سوائے ایک پرانے صندوق کے جس میں تھوڑی سی مٹی ہوتی تھی ۔
بارڈر فورسز صندوق کی اچھے سے چھان بین کرتی اور چھوڑ دیتی ۔ یہ شخص جس راستے سے جرمنی داخل ہوتا واپس اس راستے سے کبھی نہیں آتا ۔ اسکی وفات کے بعد اسکی ڈائری ملی جس پر لکھا تھا کہ میری بیوی بھی یہ بات نہیں جانتی کہ 20 سال تک وہ سائیکلوں کی اسمگلنگ کرتا رہا ۔....

The World's Worst Passports for 2024....!!!!
01/01/2025

The World's Worst Passports for 2024....!!!!

کجھور میں نر اور مادہ کے درمیان فرق اور عملِ زیرگی کی اہمیتکجھور کے درخت میں نر اور مادہ کے الگ پودے ہوتے ہیں۔ اگر نر او...
01/01/2025

کجھور میں نر اور مادہ کے درمیان فرق اور عملِ زیرگی کی اہمیت
کجھور کے درخت میں نر اور مادہ کے الگ پودے ہوتے ہیں۔ اگر نر اور مادہ پھولوں کا ملاپ (عملِ زیرگی - Pollination) نہ کروایا جائے تو پھل بغیر گٹھلی کے بنتا ہے، جو اکثر گر جاتا ہے یا دیر سے پکتا ہے اور کھانے کے قابل کم ہوتا ہے۔ یاد رکھیں، کھجور صرف مادہ پودوں پر لگتی ہے۔
نر اور مادہ پھولوں کی پہچان
1. نر پھول سیپیاں موٹی، چوڑی اور چھوٹی ہوتی ہیں۔
گچھوں کے آخر میں سفید رنگ کے خوشبودار پھول ہوتے ہیں۔
نر پھول میں پتیوں کی تعداد 6 ہوتی ہے، جو بڑی اور واضح ہوتی ہیں۔
2. مادہ پھول سیپیاں پتلی، کم چوڑی اور لمبی ہوتی ہیں۔
گچھوں کے آخر میں ہلکے زرد رنگ کے پھول کم تعداد میں اور بغیر خوشبو کے ہوتے ہیں۔
عملِ زیرگی کی ضرورت کھجور میں نر اور مادہ کا عملِ زیرگی قدرتی طور پر بہت کم ہوتا ہے۔
نر سیپیوں کو قدرتی طور پر کھلنے دیں. پھر دو دن کے اندر انہیں کاٹ لیں اور پولن مادہ پھولوں پر منتقل کریں۔ عملِ زیرگی نہ ہونے پر پھل بے کار یا کمزور ہوتا ہے۔
تصاویر میں نر اور مادہ پھولوں کا فرق واضح کیا گیا ہے۔
نر (دائیں جانب) سفید پھول، موٹی سپیاں۔
مادہ (بائیں جانب) زرد پھول، پتلی سپیاں۔
پوسٹ کو شیئر کریں. تاکہ دیگر افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

بچپن میں گزارے گئے چھٹیوں کے دنکبھی واپس نہیں آئیں گے
01/01/2025

بچپن میں گزارے گئے چھٹیوں کے دن
کبھی واپس نہیں آئیں گے

یا اللہ! اس نئے سال 2025 کو ہمارے لیے برکت، خوشی اور کامیابی کا ذریعہ بنا۔ ہم سب کو مالی و جانی آفتوں سے محفوظ رکھنا۔ ہم...
01/01/2025

یا اللہ! اس نئے سال 2025 کو ہمارے لیے برکت، خوشی اور کامیابی کا ذریعہ بنا۔ ہم سب کو مالی و جانی آفتوں سے محفوظ رکھنا۔ ہمیں صحت، سکون اور ہدایت عطا فرما۔ ہمارے دوست رشتے دار جو اس دُنیا میں نہیں رہے سب کی مغفرت فرمائے۔

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HB Alert news Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share