22/01/2024
لڑکا بن کر شادی/ لڑکی گرفتار
میرپور آزاد کشمیر لڑکا بن کر پاکستان آکر لڑکیاں تلاش کرکے پھر ان سے شادی رچا کر بیرون ملک لے جاکر فروخت کرنے والی لڑکی نرگس کو میرپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
نرگس نامی لڑکی نے اپنی شناخت شعبان کے نام سے بنا رکھی تھی۔ لڑکوں والا بھیس بدل کر کشمیر کے مختلف علاقوں میں پہلے رشتے تلاش کرتی، پھر نکاح کرکے سفری کاغذات تیار کرکے دلہن کو بیرون ملک بلوا کر آگے فروخت کر دیتی۔ نرگس اس دفعہ لڑکی تلاش کرنے دوبارہ کشمیر پہنچی تو متاثرہ فیملی نے پولیس کو فوری شکایت درج کرا کے گرفتار کرا دیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آتی، شادی کرکے دلہن کو بیرون ملک لے جاکر فروخت کر دیتی۔ متاثرہ فیملی نے پولیس کو درخواست دے رکھی ہے جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔ مقدمہ میں متاثرہ فیملی کے سربراہ محمد رمضان نے کہا ہے کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کے نام سے اپنی شناخت بنا رکھی تھی۔ اس نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا، شادی کے بعد بیٹی کا ویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانس بھیجا، جہاں علم ہوا کہ داماد لڑکا نہیں لڑکی ہے۔ لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ بیٹی پر گروہ نے تشدد کیا اور کئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی۔ مدعی محمد رمضان کے مطابق فرانس میں بمشکل بیٹی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔