29/11/2025
گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی عرفان عرف (فانا) گینگ گرفتار کرلیا
6لاکھ روپے نقدی،قیمتی موبائل فون مالیتی 4 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل ظفر اقبال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SI آفتاب رسول، ASI محمد عاصم اور دیگر پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی عرفان عرف ''فانا'' گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عرفان ولد احسان(سرغنہ گینگ) 2۔عبداللہ ولد حفیظ بٹ 3۔عثمان ولد عبدالوھاب شامل ہیں۔ گرفتار ملزما ن سٹی سرکل میں رات کے وقت دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان نقدی چرا لیتے تھے۔جن کے قبضہ سے 6لاکھ روپے نقدی،قیمتی موبائل فون مالیتی 4 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔