Muraliwala Updates

Muraliwala Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muraliwala Updates, Media, Gujranwala.

مرالی والا اپڈیٹس آپ کو مرالی والا کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ اور گرد و نواح کی خبروں سے ذمہ داری سے اور ممکنہ طور پر صحیح حقائق سے آگاہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اپنے گرد و نواح میں حقائق کے بارے میں یا کسی خاص ٹیلنٹ کے حوصلہ افزائی کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

فرزند مرالی والہ جناب ڈاکٹر خرم انور چوہدری صاحب نے عوام کی سہولت کے پیش نظر اور اللہ کی رضا کی خاطر جوگیاں والہ قبرستان...
15/01/2025

فرزند مرالی والہ جناب ڈاکٹر خرم انور چوہدری صاحب نے عوام کی سہولت کے پیش نظر اور اللہ کی رضا کی خاطر جوگیاں والہ قبرستان کے تمام نلکے مرمت کروا دیے
اللہ پاک ان کی اس نیکی کو قبول فرمائے اور ان کو اجر عظیم عطا فرمائے
آمین

14/01/2025
14/01/2025

سیوریج کی صفائی بھی ہو جائے گی، نالے بھی بن جائیں گے نالیاں بھی بن جائیں گی لیکن صفائی تب برقرار رہے گی جب مرالی والی کی عوام ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے باشعور ہونے کا مظاہرہ کرے گی۔
خود بھی ایک ذمہ دار شہری بنیں اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں کہ کوڑا کہاں پھینکنا ہے، صفائی کیسے رکھنی ہے۔
دوکاندار اپنی دوکانوں کا کوڑا ذمہ داری سے ٹھکانے لگائیں۔
تھوڑی سا احساس اور صاف ستھرا مرالی والہ

مرالی والہ کا دیرینہ مطالبہبہت شکریہ چوہدری حاجی مدثر قیوم ناہرہ صاحب اور چوہدری محمد اقبال گجر صاحبچوہدری رضوان اشرف وا...
12/01/2025

مرالی والہ کا دیرینہ مطالبہ
بہت شکریہ چوہدری حاجی مدثر قیوم ناہرہ صاحب اور چوہدری محمد اقبال گجر صاحب
چوہدری رضوان اشرف واہلہ اور ایڈووکیٹ عثمان کرامت واہلہ کی کاوش سے مرالی والہ کے سرکاری ہسپتال والی سڑک کا کام شروع
ہر چیز سے بالائے طاق ہو کر سب کی سہولت کے لیے ایک زبردست قدم
اس موقع پر ٹھیکیدار چٹھہ صاحب، ملک اعجاز صاحب، احسان واہلہ صاحب اور دیگر معززین نے شرکت کی
سڑک کا آغاز دعائے خیر سے کیا گیا
اللہ پاک اس کام کو بخیر و عافیت پایہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ ہسپتال کی 24 گھنٹے کی سہولت سے سب فائدہ اٹھا سکیں۔
آمین

سوشل میڈیا ٹیم مرالیوالا حضرت علامہ مولانا حافظ محمد عثمان عطاری صاحب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہو...
12/01/2025

سوشل میڈیا ٹیم مرالیوالا حضرت علامہ مولانا حافظ محمد عثمان عطاری صاحب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے
حضرت صاحب اور ان کے بھائیوں کی طرف سے سوشل میڈیا ٹیم کے لیے پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا اور پوری ٹیم کے لئے اپنے گھر اور حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ والہ وسلم کے در کی حاضری کے لیے دعا بھی فرمائی اللّہ پاک حضرت علامہ حافظ محمد عثمان عطاری صاحب کی حاضری قبول فرمائے آمین ثم آمین

11/01/2025

مرالی والہ میں عوام سپیڈ بریکر ایسے بناتی ہے جیسے ثواب کا کام ہے۔

حاجی ایم رمضان ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے لوگوں کی کثیر تعداد نے استعفادہ کیا...
10/01/2025

حاجی ایم رمضان ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس سے لوگوں کی کثیر تعداد نے استعفادہ کیا فری ہائپاٹائٹس بی سی ٹیسٹ فری پی سی آر کیے گئے
زیر نگرانی ۔ رئیس چوہدری ، حافظ عثمان رشید ، حافظ احسان ، سوشل میڈیا ٹیم مرالیوالہ

10/01/2025

مرالی والہ کی لائٹ 12 بجے تک بند رہے گی۔

09/01/2025

ہم فخر مرالیوالہ جناب چوہدری محمد یوسف مہر صاحب کو ان کے صاحبزادے چوہدری عدیل یوسف مہر  کی شادی کی دل سے مبارکباد پیش کر...
08/01/2025

ہم فخر مرالیوالہ جناب چوہدری محمد یوسف مہر صاحب کو ان کے صاحبزادے چوہدری عدیل یوسف مہر کی شادی کی دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
اور دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نئے جوڑے کو نظر بد سے بچائے ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے
آمین ❤️❤️

سوشل میڈیا ٹیم مرالیوالا پیارے بھائی ملک احسان ککے زئی اور ان کے لخت جگر ملک ابراہیم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک...
08/01/2025

سوشل میڈیا ٹیم مرالیوالا پیارے بھائی ملک احسان ککے زئی اور ان کے لخت جگر ملک ابراہیم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے
اللّٰہ تعالیٰ ملک صاحب اور ان کی فیملی کی حاضری قبول فرمائے اور ہم سب کو اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے آمین

سوشل میڈیا ٹیم مرالی والہ اور حاجی شہزاد وڑائچ  پیارے بھائی ڈاکٹر خرم انور چوہدری کو میرین ہوٹل میں عمرہ کی مبارکباد پیش...
04/01/2025

سوشل میڈیا ٹیم مرالی والہ اور حاجی شہزاد وڑائچ پیارے بھائی ڈاکٹر خرم انور چوہدری کو میرین ہوٹل میں عمرہ کی مبارکباد پیش کرتےہوئے
ڈاکٹر خرم صاحب کی طرف سے میرین ہوٹل پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
ڈاکٹر خرم انور چوہدری کی جانب سے تمام احباب کے لیے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پیارے شہر کے تحائف پیش کیے گئے
اللّٰہ تعالیٰ ڈاکٹر خرم انور چوہدری اور ان کی فیملی کی حاضری قبول فرمائے آمین

ہاں جی کس کس نے یہ زندگی انجوائے کی ہوئی ہے اور وہ اس کو مس کرتا ہے
03/01/2025

ہاں جی کس کس نے یہ زندگی انجوائے کی ہوئی ہے اور وہ اس کو مس کرتا ہے

بھائی آصف رشید کی خالص محبت کے جذبے سے سرشار سوشل میڈیا ٹیم مرالی والہ کے لیےمختار کنگ فش ماڈل ٹاؤن پر فش پارٹی کا اہتما...
01/01/2025

بھائی آصف رشید کی خالص محبت کے جذبے سے سرشار سوشل میڈیا ٹیم مرالی والہ کے لیےمختار کنگ فش ماڈل ٹاؤن پر فش پارٹی کا اہتمام
ان کے اس فعل کا مقصد میڈیا کے دوستوں کو روزانہ کی باگ و دوڑسے نکال کر اپنے لیے وقت نکال کر بٹھانا ہے اور ذہنی تکان دور کروانا ہے تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں کام کر سکیں
اللہ پاک ان کے اس عمل کو قبول فرمائے اور ان کے رزق میں مزید برکتیں عطا فرمائے جو وہ اس مشکل اور مصروف دور میں بھی ہماری حوصلہ افزائی کے لیے وقت نکالتے ہیں
آمین

31/12/2024

اس سال کی ابتداء اس دعا سے کہ
اے اللہ اس سال میرے وطن میں کوئی بھوکا نہ سوئے، کوئی بہن و بیٹی نہ روئے
والدین اپنی اولاد کا دکھ نہ دیکھیں
ظالم ظلم کر کے سکون سے نہ سوئے
گھروں میں بیٹھی بیٹیوں کے رشتوں کے اسباب بنیں
بے گھروں کے گھروں کے خواب حقیقت بنیں
سب بیمار شفایاب ہو جائیں اور
ہماری مومن ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کو شرم و حیا کے زیور سے مالا مال کر دے
آمین🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲

نگران فنڈ کمیٹی کا اجلاس آج چوہدری رضوان اشرف واہلہ صاحب کی میزبانی میں ڈیرہ واہلہ ہاؤس پر منعقد ہوااجلاس میں کمیٹی کے ت...
31/12/2024

نگران فنڈ کمیٹی کا اجلاس آج چوہدری رضوان اشرف واہلہ صاحب کی میزبانی میں ڈیرہ واہلہ ہاؤس پر منعقد ہوا
اجلاس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ٹھیکیدار فلک شیر صاحب اور اوور سئیر زوالقرنین شاہ صاحب بھی موجود تھے
اجلاس میں کاموں کی ترتیب کو فائنل کیا گیا اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ دو دن بعد کام کا آغاز کر دیا جائے گا
اجلاس کے اختتام پر سب مہمانوں کی بہترین تواضع کی گئی
Follow the page for more updates...

Address

Gujranwala
52251

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muraliwala Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muraliwala Updates:

Videos

Share

Category