Asmanoor

Asmanoor Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Asmanoor, Media/News Company, Ghakkhar, Gujranwala.

16/01/2025

گکھڑ منڈی (آسی نیوز) X سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی چوہدری امتیاز احمد خاں کو ڈسٹرکٹ وزیر آباد بار ایسوسی ایشن کے صدارتی الیکشن میں نمایاں برتری سے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد میٹھائی تقسیم کی اور پھولوں کے ہار پہنائے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا

16/01/2025

گکھڑ منڈی (آسی نیوز) میونسپل کمیٹی گکھڑ کی جانب سے کئی روز سے جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کاروباری افراد پھٹ پڑے ہم ٹیکس گزار محب وطن شہری ہیں تجاوزات آپریشن کے باعث خرچے پورے نہیں ہو رہے 40 افراد بے روزگار ہوں گے آپ دیکھیں گے کہ آنے والے دنوں میں ہم کاروبار ٹھپ کر جائیں گے بلدیہ گکھڑ کی جانب سے جاری آپریشن برائے تجاوزات کے موقع پر کی جانے والی گفتگو میڈیم سمیرا سمیع اللہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گکھڑ کی نگرانی میں انکروچمنٹ ہٹائی جا رہی ہیں پولیس کے جوان بھی موقع پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔۔۔۔

گکھڑ منڈی (آسی نیوز)
16/01/2025

گکھڑ منڈی (آسی نیوز)

گکھڑ منڈی (آسی نیوز)یہ نوسر باز شخص گمشدہ بچی کا وارث بن کر دھوکہ سے 5سالہ بچی کو لے کر فرار ہو گیا والدہ کا رو رو کر بر...
15/01/2025

گکھڑ منڈی (آسی نیوز)
یہ نوسر باز شخص گمشدہ بچی کا وارث بن کر دھوکہ سے 5سالہ بچی کو لے کر فرار ہو گیا والدہ کا رو رو کر برا حال پولیس تھانہ گکھڑ نے ملزم کی تصویر نکلوا لی اس تصویر کو وائرل کرو تاکہ بچی کو تلاش کرنے میں مدد مل سکےاور اس نوسر باز کو گرفتار کیا جا سکے

گکھڑ منڈی (آسی نیوز) یہ بچی کوٹ نورا روڈ سے ملی اپنا نام سحر اور والد کا نام شہباز بتاتی ہے جس کسی کی ہو وہ میڈیا پرسن، ...
14/01/2025

گکھڑ منڈی (آسی نیوز) یہ بچی کوٹ نورا روڈ سے ملی اپنا نام سحر اور والد کا نام شہباز بتاتی ہے جس کسی کی ہو وہ میڈیا پرسن، نائب صدر گکھڑ پریس کلب، (دفتر ) ولید الرحمان بٹ سے رابطہ کریں۔ 0312/ 7805183 //

14/01/2025
09/01/2025

گکھڑ منڈی (آسی نیوز) وزیر آباد وکلاء بار کے الیکشن 2025 کے متفقہ امیدوار برائے (صدر) ماہر قانون دان جناب چوہدری امتیاز احمد خاں کا ایڈ گارڈن مارکی میں وکلاء برادری کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب وکلاء کی کثیر تعداد میں شرکت

07/01/2025

گکھڑ منڈی (آسی نیوز) ٹرک ڈرائیور منصف کے مطابق،انڈر پاس کی تعمیر والی جگہ، مین جی ٹی روڈ کی ناہمواری کے سبب ہیوی لوڈر ٹرک کی بریک جام ہوگئی اور وہ انڈر پاس والی جگہ پر ہی الٹ گیا ٹرک کا تقریباً 5 لاکھ کا نقصان ہوا ہے اور خؤش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا تاہم روڈ سے گزرنے والی ٹریفک بھی کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہی تاہم NHA عملہ کی جانب سے مین جی ٹی روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کو وقتی روک کر ناہموار روڈ کو مٹی ڈال کر ہموار کیا جا رہا ہے،

07/01/2025

سیف سٹی اتھارٹی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ورچوئل بلڈ بنک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
شہری 15 پر کال کر کے "4" دبانے سے بلڈ بنک سے رابطہ کر سکتے ہیں اور کال پر سیف سٹی افسر بلڈ ڈونر کا رابطہ کالر سے کروائیں گے۔
بلڈ بنک ڈیٹا بیس کو بلڈ ڈونر ایجنسیز، این جی اوز، کالجز اور یونیورسٹیز کے بلڈ بنکس سے منسلک کیا گیا ہے۔
شہری 15 پر کال یا ویب سائٹ کے ذریعے بطور بلڈ ڈونر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں کے پولیس خدمت کاؤنٹرز پر خون کے عطیہ یا حصول کی درخواست دی جا سکتی ہے۔
پنجاب پولیس کے 10 ہزار سے زائد جوان بطور ڈونر رجسٹر ہو چکے ہیں۔
سیف سٹی اتھارٹی نے تمام شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ دوسروں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

07/01/2025

گکھڑ منڈی (آسی نیوز) دھند کے باعث تیز رفتار گاڑی NHA کی جانب سے گکھڑ میں ہونے والے ترقیاتی کام، برساتی نالے کی تعمیر کے سلسلے میں کھودے گئے گڑھے میں گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہؤا ہے حادثہ علامتی نشان آویزاں نہ کرنے کے سبب پیش آیا

گکھڑمنڈی (آسی نیوز) ڈی سی اور اے سی وزیرآباد کے احکامات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمیرا سمیع اللہ کی زیر نگرانی جی ٹی ر...
07/01/2025

گکھڑمنڈی (آسی نیوز) ڈی سی اور اے سی وزیرآباد کے احکامات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمیرا سمیع اللہ کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ گکھڑ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن سامان بھی ضبط ہو گا جرمانے بھی ہونگے اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے سمیر سمیع اللہ کی میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ گکھڑ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد کے احکامات پر کر رہے ہیں جس سے عوام کو پیدل گزرنے میں سہولت میسر آئے گی انہوں نے جی ٹی روڈ پر قائم کھوکھے ریڑھیاں اور دیگر تجاوزات اٹھوا کر ضبط کر لیں انہوں نے مذید کہا کہ اٹھایا جانے والا سامان ضبط کر لیا جائے گا اور جرمانے بھی ہونگے جبکہ آئندہ تجاوزات کھڑی کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے.

5 جنوری بروز اتوار مرکزی جامع مسجدِ توحید گنج اھلحدیث گکھڑ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وزیرآباد اور تحصیل وزیر آباد کا ا...
06/01/2025

5 جنوری بروز اتوار مرکزی جامع مسجدِ توحید گنج اھلحدیث گکھڑ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وزیرآباد اور تحصیل وزیر آباد کا انتخابی اجلاس ھوا جس میں 100 کے قریب ارکان شوری نے شرکت کی
اجلاس کی صدارت محترم جناب پروفیسر عبد الستار حامد صاحب ناظم امتحانات وفاق المدارس السلفیہ پاکستان نے کی اور محترم جناب قاری حنیف ربانی صاحب امیر مرکزیہ ضلع گوجرانوالہ نے نگرانی کے فرائض سرانجام دئیے ۔ ارکان شوری کے اتفاق سے ضلع وزیرآباد کے لئیے محترم جناب ابراھیم محمدی صاحب کو امیر ضلع اور جناب سید مدثر شاہ صاحب کو ناظم ضلع وزیرآباد منتخب کیا گیا ۔ اور تحصیل وزیر آباد میں امیر محترم جناب قاری خلیل الرحمن بٹ صاحب نامزد ھوئے اور ناظم تحصیل کی ذمہ داری حافظ فھیم الرحمن سیف صاحب کو تفویض کی گئی تمام انتخاب مشاورت اور اتفاق رائے سے مکمل کیا گیا اور آخر میں جناب عبدالستار حامد صاحب نے ذمہ دران کو قیمتی نصائح اور بہترین دعاؤں سے نوازا

Address

Ghakkhar
Gujranwala
52200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asmanoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share