Around the World 24 hours

Around the World 24 hours 24 hour news events from around the world.

یہ ایک پوسٹ کا سکرین شارٹ ہے۔ جس میں لکھا ہے ایسا فروری شائد پھر نہ آئے کیونکہ اس میں 4 اتوار، 4 پیر، 4 منگل، 4 بدھ، 4 ج...
02/02/2025

یہ ایک پوسٹ کا سکرین شارٹ ہے۔ جس میں لکھا ہے ایسا فروری شائد پھر نہ آئے کیونکہ اس میں 4 اتوار، 4 پیر، 4 منگل، 4 بدھ، 4 جمعرات، 4 جمعہ اور 4 ہفتہ کے دن ہیں اور ایسا 823 سال کے بعد ہوتا ہے۔ اسے "February Miracle" کہتے ہیں۔

823 سال کے بعد ہونا اور "February Miracle" سب جھوٹ ہے کیونکہ ہر سال فروری میں ہفتے کے ساتوں دن 4، 4 بار آتے ہیں سوائے لیپ ائیر کے (Leap Year)۔ لیپ کے سال میں جس دن پہلی فروری ہوتی ہے وہ دن 5 بار آتا ہے جبکہ باقی تمام دن 4 بار آتے ہیں۔

Big shout out to my newest top fans! 💎 Sabir Sabir, Tarachand Kumar, Sajjad Raza Abbasi, Alahwrayo Solnge Alahwrayo Soln...
01/02/2025

Big shout out to my newest top fans! 💎 Sabir Sabir, Tarachand Kumar, Sajjad Raza Abbasi, Alahwrayo Solnge Alahwrayo Solnge, Ali Abbas Birmani

Drop a comment to welcome them to our community, fans

پاکستانی پاسپورٹ اور ہفتے کا 5000 ڈالر مانگنے والی خاتون کرمنل نکلی۔  پاکستانی لڑکے سے شادی کے لیئے کراچی آنے والی اونیج...
01/02/2025

پاکستانی پاسپورٹ اور ہفتے کا 5000 ڈالر مانگنے والی خاتون کرمنل نکلی۔

پاکستانی لڑکے سے شادی کے لیئے کراچی آنے والی اونیجا سے متعلق سنسنی خیز انکشاف۔ اونیجا انڈریو رابنسن کا کرمنل ریکارڈ غیر ملکی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
2021 میں اونیجا کو ساوتھ کیرولینا کی چارلسٹن کاونٹی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اونیجا پر وارننگ کے باوجود کسی اور کی پراپرٹی میں زبردستی گھسنے کا الزام تھا۔

خاتون کو گرفتاری کے بعد 465 ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ ویب سائٹ پر اونیجا کی تاریخ پیدائش 12 جولائی 1992 درج ہے.

شدید سردی کی صبح ایک خاتون نے شوہر کو فون کیا اور کیا: ڈارلنگ  کار اسٹارٹ نہیں ہو رہی، ڈیش بورڈ کی اسکرین پر ایک تصویر ن...
31/01/2025

شدید سردی کی صبح ایک خاتون نے شوہر کو فون کیا اور کیا: ڈارلنگ کار اسٹارٹ نہیں ہو رہی، ڈیش بورڈ کی اسکرین پر ایک تصویر نظر آ رہی ہے جس میں ایک شخص ٹوائلیٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا ہے۔
شوہر حیرانی سے تصویر بھیجو ذرا۔
خاتون نے یہ تصویر بھیجی۔

امید کی شہزادی امید کی شہزادی بلوچستان، پاکستان میں لسبیلہ کے ہنگول نیشنل پارک میں ایک قدرتی چٹان ہے۔ یہ اس قسم کی ہے جس...
31/01/2025

امید کی شہزادی
امید کی شہزادی بلوچستان، پاکستان میں لسبیلہ کے ہنگول نیشنل پارک میں ایک قدرتی چٹان ہے۔ یہ اس قسم کی ہے جسے ہڈو یا "پری چمنی" کے نام سے جانا جاتا ہے اور جسے خیالی طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ افق کی طرف دیکھتی ہوئی ایک تاج دار اور اسکرٹ والی خاتون شخصیت سے مشابہت رکھتی ہے۔
یہ پاکستان کے مالیاتی مرکز کراچی، سندھ سے تقریباً 190 کلومیٹر اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 717 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دلچسپ شکل کی چٹان کی چوٹی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ہنگول نیشنل پارک میں واقع ہے، جس کا پہاڑی منظر نامہ دلکش گھاٹیوں سے بھرا ہوا ہے اور اس میں کیچڑ اور چٹان کی غیر معمولی شکلیں ہیں، جن کی موجودہ شکلیں کٹاؤ لسبیلہ ضلع ساحلی پٹی کا حصہ ہے جسے مکران کہا جاتا ہے، جو ایران کے بعض ساحلی علاقوں میں بھی شامل ہے۔ اس فارمیشن کو پرنسس آف ہوپ کا نام ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے دیا تھا، جس نے 2002 میں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے طور پر پاکستان کا دورہ کیا تھا - بشمول ہنگول نیشنل پارک۔ یہ نام (جولی کے ذریعہ موقع پر ایک خود ساختہ، یک سنگی کی شکل پر ذاتی ردعمل کے طور پر تصور کیا گیا تھا) واضح طور پر اس وقت کی موجودہ مقامی حساسیتوں کو اپیل کرنے کے بعد مشہور ہو گیا ہے۔
"شہزادی" سے قریب ہی اسفنکس جیسی شکل کی ایک اور قدرتی چٹان کھڑی ہے، جس کا نام "بلوچستان اسفنکس" (جسے "بلوچستان کا شیر" یا ابولہول بھی کہا جاتا ہے) جو کہ مکران کوسٹل ہائی وے، بوزی پاس سیکشن سے نظر آتا ہے۔

Big shout out to my new rising fans! Ali Hassan
31/01/2025

Big shout out to my new rising fans! Ali Hassan

ٹریجان کا کالم، روم، اٹلی میں سب سے مشہور یادگاروں میں سے ایک۔ شہنشاہ ٹریجن کے حکم سے 113 AD میں بنایا گیا، یہ کالم ڈیشی...
31/01/2025

ٹریجان کا کالم، روم، اٹلی میں سب سے مشہور یادگاروں میں سے ایک۔ شہنشاہ ٹریجن کے حکم سے 113 AD میں بنایا گیا، یہ کالم ڈیشین جنگوں (101-102 AD اور 105-106 AD) میں رومن سلطنت کی فوجی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، جس کی قیادت ٹریجن نے Dacians کے خلاف کی (جس میں اب رومانیہ ہے)۔ کالم کے گرد سرپل ریلیف لپیٹ ان فوجی مہمات کی تفصیلی بصری کہانی بیان کرتا ہے، فوج کی تیاریوں سے لے کر ٹریجن کی فتوحات تک۔ اس میں 2,500 سے زیادہ نقش و نگار ہیں جن میں فوجی، قلعے، پل اور لڑائیاں شامل ہیں۔ فوجی طاقت کو ظاہر کرنے کے علاوہ، ریلیف رومن انجینئرنگ کے کارناموں جیسے کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کو بھی دستاویز کرتا ہے۔
اصل میں، شہنشاہ ٹریجن کا ایک مجسمہ کالم کے اوپری حصے کو آراستہ کرتا تھا، لیکن اس کی جگہ 16ویں صدی میں سینٹ پیٹر کے مجسمے نے لے لی۔ یہ یادگار قدیم روم کی عظمت اور کامیابیوں کی علامت کے ساتھ ساتھ ایک غیر معمولی تاریخی ریکارڈ کے طور پر کھڑی ہے۔

سویڈن میں قرآن کو نذرِ آتش کرنے والے شخص کو لائیو سٹریمنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیامقامی میڈیا کے مطابق 38 سا...
30/01/2025

سویڈن میں قرآن کو نذرِ آتش کرنے والے شخص کو لائیو سٹریمنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

مقامی میڈیا کے مطابق 38 سالہ سلوان مومیکا کو بدھ کی شام سٹاک ہوم میں ان کے اپارٹمنٹ میں قتل کیا گیا۔

سنہ 2023 میں سلوان نے سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن کو نذرِ آتش کیا تھا جس کے بعد ملک میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

سٹاک ہوم پولیس کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس قتل کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تو نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ گولی لگنے سے زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انھیں جمعرات کو مردہ قرار دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سلوان سوشل میڈیا پر لائیو سٹریمنگ کر رہا تھا جب اسے گولی ماری گئی۔

بریکنگ نیوز سیف سٹی کیمرے سٹارٹ سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات میں ای چالان سسٹم شروع ہو گیا ھے. کل سے بغیر ہیلمٹ والوں کا چا...
30/01/2025

بریکنگ نیوز
سیف سٹی کیمرے سٹارٹ

سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات میں ای چالان سسٹم شروع ہو گیا ھے. کل سے بغیر ہیلمٹ والوں کا چالان، سیٹ بیلٹ اور ٹریفک کی خلاف ورزی، سفر کے دوران فون کا استعمال اور موٹر سائیکل پر تین سواری پر جرمانے شروع۔ لہذا احتیاط کریں، کل سے نہیں، آج ہی سے۔
اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں اور ساتھ بھاری جرمانوں سے بھی بچیں۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر۔

پاکستانیوں خوش ہو جاو، امریکی، پاکستانی پاسپورٹ مانگنے لگے۔ پاکستانی پاسپورٹ، ہر ہفتے 5 ہزار ڈالر چاہئیں، نوجوان کی محبت...
30/01/2025

پاکستانیوں خوش ہو جاو، امریکی، پاکستانی پاسپورٹ مانگنے لگے۔

پاکستانی پاسپورٹ، ہر ہفتے 5 ہزار ڈالر چاہئیں، نوجوان کی محبت میں آئی امریکی خاتون کے مطالبات

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون گارڈن میں واقع لڑکے کے گھر پہنچ گئی تاہم نوجوان کے اہلخانہ گھر بند کر کےکہیں چلے گئے۔

19 سالہ نوجوان ندال احمد میمن کے گھر میں کوئی نہ ملا تو امریکی خاتون نے وہیں دھرنا دے دیا اور واپس جانے سے انکار کر دیا۔خاتون عمارت کی پارکنگ میں بیٹھ گئی، عمارت کی انتظامیہ نے فلیٹ کے دروازے بند کر دیے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے امریکی خاتون سے سوال کیا کہ آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ اس پر امریکی خاتون نے جواب دیا کہ 3 ہزار ڈالر دیں پھر بتاؤں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی خاتون نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے پاکستانی شہریت اور ہر ہفتے 5 ہزار امریکی ڈالر دیے جائیں۔

خاتون سے مذاکرات کے لیے ایس ڈی پی او کلفٹن فائزہ سوڈھر نے ملاقات کی جس کے بعد امریکی خاتون کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کو سکیورٹی کی ضرورت ہے، بظاہر اس کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں۔

تاہم بعد ازاں امریکی خاتون کے اصرار پر انہیں واپس گارڈن کے علاقے میں پہنچا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق امریکی خاتون کے مطابق وہ خود جب چاہے گی واپس اپنے وطن چلی جائے گی۔ امریکی خاتون کو فلاحی ادارے رکھنے کو تیار نہیں ہیں۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستانی نوجوان ندال احمد کو 4 روز قبل حساس اداروں نے حراست میں لیا تھا جب کہ اس کے گھر والے گھر خالی کر کے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ائیرپورٹ حکام نے خاتون کو امریکی قونصل خانے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر خاتون ائیرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی اور پولیس کو کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں۔

ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا تھا کہ امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم نے کراچی ائیرپورٹ پہنچ کر امریکی خاتون سے ملاقات بھی کی اور ائیرپورٹ حکام سے بھی بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے اس موقع پر کہا کہ کوشش یہی ہے خاتون کو راضی کر کے امریکا واپس بھیجا جائے لیکن اگر خاتون نہ جانا چاہے تو زبردستی نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے آج صبح امریکا واپسی کے لیے خلیجی ائیرلائن کی پرواز میں سوار ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی بھی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈیپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ خاتون حیلے بہانے کر کے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔

یاد رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی اور سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا دو بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی۔

19 سالہ نوجوان ندال احمد میمن امریکی خاتون سے شادی کے لیے راضی تھا مگر گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا۔

امریکی خاتون کئی ماہ سے کراچی میں دربدر رہی اور پھر اس کا واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا، وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد اے ایس ایف نے امریکی خاتون کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی۔

امریکی خاتون کو سردی اور فلو کی وجہ سے ائیرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں بھی داخل کیا گیا تھا۔

ملازمین کی کارگردگی بہتر کرنے کے لئے ہفتے میں 4 دن کام۔ برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے مستقل طور پر ایک ہفتے کے دوران 4 روز ک...
29/01/2025

ملازمین کی کارگردگی بہتر کرنے کے لئے ہفتے میں 4 دن کام۔

برطانیہ کی 200 کمپنیوں نے مستقل طور پر ایک ہفتے کے دوران 4 روز کام اور 3 دن چھٹی کرنے کے لیے تیار۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی دو سو کمپنیاں اپنے تمام ملازمین کے لیے تنخواہ میں کسی قسم کی کمی کے بغیر مستقل طور پر چار دن کے ورکنگ ڈیز اور 3 دن کی چھٹی کی حمایت کے لیے دستخط کر چکی ہیں۔
برطانیہ میں قائم کردہ 4 ڈے ویک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 4 روزہ کام کی مہم میں ملک بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 200 کمپنیوں نے شمولیت اختیار کر لی ہے۔
فور ڈے ویک فاؤنڈیشن کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں مجموعی طور پر پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو ملازمت دیتی ہیں، جن میں خیراتی ادارے، مارکیٹنگ اور ٹیکنالوجی کمپنیاں قابل ذکر ہیں۔
مذکورہ 200 کمپنیوں میں 30 مارکیٹنگ، ایڈورٹائزنگ اور پریس ریلیشنز، 29 خیراتی اور غیر سرکاری تنظیمیں، 24 ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز اور سافٹ ویئر کمپنیوں کے علاوہ 22 کنسلٹنسی اور مینجمنٹ کمپنیاں شامل ہیں۔
فاؤنڈیشن کی مہم کے ڈائریکٹر جو رائل کا کہنا تھا کہ پانچ دن کا 9 سے 5 کا ورکنگ ویک 100 سال پہلے بنایا گیا تھا اور اب یہ موجودہ وقت کے لیے موزوں نہیں رہا، طویل عرصے سے اس میں تبدیلی کی ضرورت تھی۔ چار دن کے ورکنگ ویک کے حامیوں کا کہنا ہے کہ پانچ دن کا کام کا طریقہ کار پرانے معاشی دور کی باقیات ہے۔
بیلجیئم سال 2022 میں 4 دن کے ورک ویک کی قانون سازی کرنے والا پہلا یورپی ملک تھا۔ جن ممالک میں کسی نہ کسی حد تک ہفتے میں 4 دن کام ہوتا ہے یعنی 3 دن چھٹی ہوتی ہے ان میں آسٹریلیا، آسٹریا، امریکا، بیلجیئم، برطانیہ، برازیل، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، آئس لینڈ، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پرتگال، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ، اسپین، سوئیڈن، سوئٹزر لینڈ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، لتھوانیا، جاپان اور یو اے ای شامل ہیں۔
اگر ایسا پاکستان میں ہو جائے تو کیا ملازمین کی کارگردگی بہتر ہو گی یا پہلے سے بھی زیادہ خراب؟

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Faridoon Khan, Muhammad Farooq, ابو محمد, Azmat Ullah, Sy...
29/01/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Faridoon Khan, Muhammad Farooq, ابو محمد, Azmat Ullah, Syed Deebaj Kazim Abidi, Israr Khan, Iltaf Hussain, M Rafeeq Rafeeq, Muhammad Shayaan Khan, Muzammil Mangi, Ilyas Sahib

گوجرانوالہ کے ایک دوست نے ایک فیسبک پیج پر یہ پوسٹ دیکھی ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ تصویر میں دکھائ...
28/01/2025

گوجرانوالہ کے ایک دوست نے ایک فیسبک پیج پر یہ پوسٹ دیکھی ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ تصویر میں دکھائی گئی خوراک کا استعمال کریں۔
دوست نے پوچھا ہے کہ یہ سب کھانے سے پہلے کھانا ھے یا بعد میں؟🤣🤣🤣

ڈنمارک میں گاڑی چند دن کھڑی رہی تو کبوتری نے گھونسلا بنا کر انڈے دے دئیے۔ گاڑی کے مالک نے جب یہ دیکھا تو اس نے ایک ماہ ت...
28/01/2025

ڈنمارک میں گاڑی چند دن کھڑی رہی تو کبوتری نے گھونسلا بنا کر انڈے دے دئیے۔ گاڑی کے مالک نے جب یہ دیکھا تو اس نے ایک ماہ تک گاڑی نہیں چلائی، جب تک انڈوں میں سے بچے نہ نکل آئے۔
یہ انسانیت کا اعلیٰ درجہ ہے جو صرف خاص لوگوں میں ہوتا ہے۔

دو سالہ بچے کے قتل کیس میں ماں گرفتار پولیس نے ابتدائی طور پر ماں کنزہ کے بیانات میں تضاد کے بعد اس سے تفتیش کی۔   لاہور...
27/01/2025

دو سالہ بچے کے قتل کیس میں ماں گرفتار پولیس نے ابتدائی طور پر ماں کنزہ کے بیانات میں تضاد کے بعد اس سے تفتیش کی۔
لاہور میں پولیس نے دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے الزام میں ماں سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بچے کی جلی ہوئی باقیات، جس کی شناخت اذلان کے نام سے ہوئی ہے، حال ہی میں برآمد ہوئی ہیں۔ اذلان کو 23 جنوری کو رائے ونڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر والدہ کنزہ سے تفتیش کی جب اس کے بیانات اور موبائل فون ریکارڈ میں تضاد سامنے آیا۔ ماں اسلام نام کے ایک قریبی رشتے دار سے اکثر رابطے میں تھی۔
دوران تفتیش کنزہ نے اسلام اور ثنا نامی گھریلو ملازمہ کے ساتھ مل کر اغوا اور قتل کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا۔ کنزہ نے اذلان کو ثنا کے ہاتھ اسلام کے پاس بھیجنے کا اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق، اسلام نے بچے کو قتل کیا اور لاش کو جلا دیا۔ ملزمان کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد ہوئی۔ تینوں مشتبہ افراد - کنزہ، اسلام اور ثنا حراست میں ہیں۔ پولیس قتل میں اسلام کے کردار کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک انگریز اپنے کتے کے ساتھ واک کر رہا تھا کہ ایک دیسی نے اس کے کتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گورے نے اس دیسی کو پکڑ کر...
26/01/2025

ایک انگریز اپنے کتے کے ساتھ واک کر رہا تھا کہ ایک دیسی نے اس کے کتے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

گورے نے اس دیسی کو پکڑ کر پوچھا کہ تم نے میرے کتے کو گولی کیوں ماری؟

دیسی نے جواب دیا کہ تمہاری بیوی نے مجھے یہ تصویر دے کر وعدہ کیا ہے کہ
"I will give you one thousand pounds as prize if you kill this son of bitch۔"

گورے نے کہا تم جلدی سے اپنے انگریزی ٹیچر کا نام پتہ بتاؤ مجھے اسے دو ہزار پاؤنڈ انعام بھیجنا ہے

‏یہ ترکی کے ایک قبرستان کی تصاویر ہیں، جس میں تین مختلف مذاہب کے افراد کی قبریں نظر آ رہی ہیں۔  ترکی میں مسلمان، یہودی ا...
25/01/2025

‏یہ ترکی کے ایک قبرستان کی تصاویر ہیں، جس میں تین مختلف مذاہب کے افراد کی قبریں نظر آ رہی ہیں۔
ترکی میں مسلمان، یہودی اور عیسائی عقائد کے لوگ ایک ہی قبرستان میں دفن ہو سکتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ ایک ساتھ زندہ رہ کر جب زندگی گزار سکتے ہیں تو مرنے کے بعد بھی ایک ساتھ دفن ہو سکتے ہیں، اور ایک ساتھ قبروں میں بھی آرام کر سکتے ہیں۔ ترکوں میں مختلف مذاہب کے لیے علیحدہ قبرستانوں کا تصور ہمیشہ سے ہی اجنبی ہے۔

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Around the World 24 hours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Around the World 24 hours:

Videos

Share