بٹگرام: رسی ٹوٹنے سے چیئرلفٹ ہوا میں معلق، طلبا سمیت 8 افراد پھنس گئے
پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر اور ایس ایس جی کمانڈوز پہنچ گئے
دوسری جانب پاک فوج نے بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور اس سلسلے میں دو ہیلی کاپٹر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو کے لیے پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کی سلنگ آپریشن کے ماہرین کی ٹیم بھی آپریشن میں مصروف عمل ہے۔ پاک فوج کے ایک ہیلی کاپٹر میں بیس کمانڈوز موجود ہیں۔
ڈنمارک میں قرآن مجید کو بے حرمتی سے بچانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل
ڈنمارک میں قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون پر بھی ملعون افراد نے حملہ کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈینش پیٹریاٹس نامی گروپ نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دو مرتبہ قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی جس کے خلاف مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔
دلہا گنجا نکلا، دلہن کے گھر والوں نے درگت بنادی
بھارت میں دلہا کے گنجا ہونے پر دلہن کے گھر والوں نے پٹائی لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک شخص سہرا سجائے شادی کے لیے پہنچا تو شاندار استقبال ہوا۔ شادی کی رسومات کے دوران دلہن کے گھر والوں کو شبہ ہوا کہ دلہا گنجا ہے۔دلہن کےگھر والوں نے گنج پن وگ میں چھپانے اور اس سے متعلق نہ بتانے پر دلہا کی درگت بنا دی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دلہا کو دلہن کے گھر والوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم دلہن کے گھر والوں نے اس کی ایک نہ سنی اور مارتے رہے۔دلہن کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے نہ صرف اپنا گنجا ہونا چھپایا بلکہ یہ بھی نہیں بتایا تھا کہ یہ دوسری شادی ہے۔ دلہا کی پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔