Abid Raza

Abid Raza Islamic post k liay hamaray Page Abid Raza ko like kren or hamaray YouTube Channel Abid Raza 12 ko Subscribe zoror kren �
https://youtu.be/E5Je9_7qPLo

20/04/2024

*بابے تے شے ہی کوئی نہیں*
*قرآن و حدیث کی بات کریں!*

*اولیاء کاملین کی گستاخی کرنے والوں کو جواب*

سوشل میڈیا پر بدمذہبوں کے بیانات سننے سے بچیں

فلسطینی آزادی کا جشن مناتے ہوئے
27/11/2023

فلسطینی آزادی کا جشن مناتے ہوئے

  وقف کر کے زندگی کی ساعتیں تیرے لئے اپنے سر لیں میں نے کیا کیا آفتیں تیرے لئے کر لیا نظارۂ حسن اپنی آنکھوں پر حرام میں ...
14/09/2023



وقف کر کے زندگی کی ساعتیں تیرے لئے

اپنے سر لیں میں نے کیا کیا آفتیں تیرے لئے

کر لیا نظارۂ حسن اپنی آنکھوں پر حرام

میں نے رد کر دیں نظر کی دعوتیں تیرے لئے

اپنی عزت آپ کرنے کا بھی جن کو حق نہیں

میں نے ان لوگوں کی کی ہیں عزتیں تیرے لئے

زندگی کا ایک یادگار سفر پایہ تکمیل کو پہنچا🌹
درسِ نظامی کے مکمل ہونے پر دستار بندی کا روح پرور اجتماع 💕

الحمد للّٰہ رب العالمین و الصلاۃ والسلام علیٰ خاتم النبیین عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلمدرس نظامی ( عالم کورس ) مکمل ہونے پ...
14/09/2023

الحمد للّٰہ رب العالمین و الصلاۃ والسلام علیٰ خاتم النبیین عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم
درس نظامی ( عالم کورس ) مکمل ہونے پر عرس رضا کے موقع پر 25 صفر المظفر 1445ھ بمطابق 11 ستمبر 2023ء کو ترجمان دعوت اسلامی رکن شوری حاجی عبدالحبیب عطاری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے دست مبارک سے دستار بندی کی سعادت نصیب ہوئی ۔
این سعادت بزور بازو نیست ۔۔۔ یقیناً اللہ پاک کے فضل ، نبی کریم ﷺ کی نظر عنایت ، مرشد محترم کے کرم ، اساتذہ کرام کی محنت وشفقت، والدین و احباب ذی وقار کی شفقتوں عنایتوں اور دعاؤں سے یہ سعادت نصیب ہوئی ۔
علم نافع و عمل خاشع کی دعا کا ملتجی : عابد رضا مدنی عطاری

*السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ**ایک عہد تھا جو تمام ہوا*           ❤️❤️❤️❤️❤️*امید ہے آپ خیریت سے ہونگے اللہ پاک اور...
10/09/2023

*السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*ایک عہد تھا جو تمام ہوا*
❤️❤️❤️❤️❤️
*امید ہے آپ خیریت سے ہونگے اللہ پاک اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صد کروڑ احسان وشکر ہے کہ اس نے مجھ نا چیز کو اپنے پیارے دین اسلام کو پڑھنے کی توفیق عطا فرمائی۔*
*اس کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا کہ جن کے صدقے یہ سعادت ملی ۔*
*اسکے بعد میرے والدین کا شکر کہ جنہوں نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد کی اور ہر مشکلات کا سامنا کیا پھر میرے شفیق اور مہربان اساتذہ کرام کا کہ جن کی محنت کا ثمرہ آج مجھے ملا ہے پھر میرے تمام عزیز واقارب جو جہاں جیسے میسر آئی انہوں نے اپنا کردار ادا کیا اور میرے تمام دوست احباب ہر موڑ پہ کام آئے اور بقیہ جتنے بھی احباب جن کا ذکر نہ ہو سکا ۔*
*اس دوران ویسے تو مشکلات وپریشانیاں زندگی کا حصہ ہیں لیکن بالخصوص جو میرے لیےسب سے زیادہ تکلیف دہ بات تھی اور اس کا احساس تادم حیات رہے گا کہ والد جیسی عظیم شخصیت کو یہ خوشی دیکھنا نصیب نہیں ہوئی*😭
*اللہ پاک انکے درجات بلند فرمائے ان کو جنت کی اعلیٰ نعمتیں عطا فرمائے*
*آپ سب کا بہت بہت شکریہ اور آپ سب کو خصوصی مبارکباد اس عظیم الشان موقع پہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔*
*اور اس موقع پر آپ ان گھڑیوں کو مزید خوشیوں بھرا بنانے کے لیے اس میں شرکت کریں یہ سلسلہ مدنی چینل پر لائیو نشر کیا جائے گا خود بھی دیکھیں اس کو مزید شئیر بھی فرمائیں 📍 بمقام سلیبریشن مارکی بلمقابل عثمانیہ ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ ۔*
*تو آپ بھی تشریف لائیے گا آپ کی آمد کا منتظر*

*محمد عابد رضا عطاری بن حافظ غلام یسین*


کربلا کے جاں   نثاروں   کو سلامفاطِمہ زَہرا کے پیاروں   کو سلاممصطَفٰے کے ماہ پاروں   کو سلامنوجوانوں   گُلْ عِذاروں کو ...
23/07/2023

کربلا کے جاں نثاروں کو سلام
فاطِمہ زَہرا کے پیاروں کو سلام
مصطَفٰے کے ماہ پاروں کو سلام
نوجوانوں گُلْ عِذاروں کو سلام
کربلا تیری بہاروں کو سلام
جاں نثاری کے نظاروں کو سلام
یاحسین ابنِ علی مُشکل کُشا
آپ کے سب جاں نثاروں کو سلام
اکبر و اصغر پہ جاں قربان ہو
میرے دل کے تاجداروں کو سلام
قاسم و عبّاس پر ہوں رحمتیں
کربلا کے شہَسُواروں کو سلام
جس کسی نے کربلا میں جان دی
ان سبھی ایمانداروں کو سلام
بھوکی پیاسی بِیبیوں پر رحمتیں
بھوکے پیاسیگُلْ عِذاروں کو سلام
بھید کیا جانے شہادت کا کوئی
اُن خُدا کے رازداروں کو سلام
بے بسی میں بھی حیا باقی رہی
سب حُسینی پردہ داروں کو سلام
رحمتیں ہوں ہر صحابی پر مُدام
اور خُصُوصًا چار یاروں کو سلام
بیبیوں کو عابِدِ بیمار کو
بے کسوں ، غم کے ماروں کو سلام
ہو گئے قرباں محمد اور عَون
سیِّدہ زَینب کے پیاروں کو سلام
کربلا میں ظلم کے ٹوٹے پہاڑ
جن پہ ان سب دلفِگاروں کو سلام
اٰل و اصحابِ نبی کے جس قَدَر
چاہنے والے ہیں ساروں کو سلام
یاخدا! اے کاش! جاکر پھر کروں
کربلا کے سب مزاروں کو سلام
تین دن کے بھوکے پیاسے آپ کی
یانبی! آنکھوں کے تاروں کو سلام
جو حُسینی قافِلے میں تھے شریک
کہتا ہے عطارؔ ساروں کو سلام

تحریری کلام
طالب دعا عابد رضا عطاری

آنکھیں رو رو کے سُجانے والےجانے والے نہیں آنے والےکوئی دن میں یہ سرا اوجڑ ہےارے او چھاؤنی چھانے والےذبح ہوتے ہیں وطن سے ...
23/07/2023

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے
جانے والے نہیں آنے والے
کوئی دن میں یہ سرا اوجڑ ہے
ارے او چھاؤنی چھانے والے
ذبح ہوتے ہیں وطن سے بچھڑے
دیس کیوں گاتے ہیں گانے والے
ارے بد فَال بُری ہوتی ہے
دیس کا جنگلا سُنانے والے
سُن لیں اَعدا میں بگڑنے کا نہیں
وہ سلامت ہیں بنانے والے
آنکھیں کچھ کہتی ہیں تجھ سے پیغام
او درِ یار کے جانے والے
پھر نہ کروٹ لی مدینہ کی طرف
ارے چل جُھوٹے بہانے والے
نفس میں خاک ہوا تو نہ مِٹا
ہے مِری جان کے کھانے والے
جیتے کیا دیکھ کے ہیں اے حورو!
طیبہ سے خُلد میں آنے والے
نِیم جلوے میں دو عَالم گلزار
واہ وا رنگ جمانے والے
حُسن تیرا سا نہ دیکھا نہ سُنا
کہتے ہیں اگلے زمانے والے
وہی دُھوم ان کی ہے ما شآء اللہ
مِٹ گئے آپ مِٹانے والے
لبِ سیراب کا صَدقہ پانی
اے لگی دل کی بُجھانے والے
ساتھ لے لو مجھے میں مجرم ہوں
راہ میں پڑتے ہیں تھانے والے
ہو گیا دَھک سے کلیجَا میرا
ہائے رُخصت کی سُنانے والے
خلق تو کیا کہ ہیں خالق کو عزیز
کچھ عجب بھاتے ہیں بھانے والے
کشتۂ دشت حرم جنّت کی
کھڑکیاں اپنے سِرہانے والے
کیوں رضاؔ آج گلی سُونی ہے
اُٹھ مِرے دُھوم مچانے والے

طالب دعا عابد رضا عطاری

Are you ready to learn Quran and Islam?For Admission Contact Head Office 00923187687563
01/06/2023

Are you ready to learn Quran and Islam?
For Admission Contact Head Office 00923187687563

01/04/2023
15/10/2022

mahfil e milad basti phambhi

الحمد للہ میرے یوٹیوب چینل Abid Raza Attari پر 400 سبسکرائبر مکمل ہو گے ہیں 👇🏻https://youtu.be/5HKGFGhXutc
14/04/2022

الحمد للہ میرے یوٹیوب چینل
Abid Raza Attari
پر 400 سبسکرائبر مکمل ہو گے ہیں
👇🏻https://youtu.be/5HKGFGhXutc

21/02/2022

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
امید کرتے ہیں آپ خیریت سے ہوں گے آپ سے عرض ہے کہ میرے یوٹیوب چینل پہ اسلامک ویڈیو اپلوڈ کی جاتی ہیں ثواب کی نیت سے میرا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور علم دین کا خزانہ حاصل کریں
آپ کی دعاؤں کا طالب
عابد رضا عطاری قادری

Subscribe My YouTube Channel Abid Raza 👇🏻

https://youtube.com/shorts/TQrjyIURBjU?feature=share

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

09/02/2022

Iman ki mithas ko kon pa leta hy Hadees By Abid Raza Attari Qadri

15/10/2021

دوسری سالانہ محفل میلاد مصطفٰی جامع مسجد الانبیاء بستی پھمبھی دانڑیں اڈا تحصیل و ضلع مظفر گڑھ

Address

Bus Stop
Gujranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abid Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abid Raza:

Videos

Share