Shifa Raja

Shifa Raja Information Technology learner|| artificial intelligence|| Digital Marketer|| Graphics Designer|

My project work
11/09/2024

My project work

My project for international client
06/09/2024

My project for international client

13/06/2024
13/06/2024

ترقی کے لیے 3 چیزیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کے بناء ترقی کرجانا ناممکن ہے۔ وہ ہیں،

1- درست راستے کا پتا ہونا
2- محنت
3- مالی انویسٹمنٹ

آج کل کے انفارمیشن کے دور میں، درست راستے کو پا لینا کچھ خاص مشکل نہیں۔ مسئلہ ہے نمبر 2 اور 3 کا۔۔۔

محنت اور مالی انویسٹمنٹ کا تناسب آپ نے طے کرنا ہے۔ اگر انویسٹمنٹ نہیں ہے یا بہت کم ہے تو اس کمی کو آپ نے، بے انتہا محنت سے پورا کرنا ہوگا۔ اسی طرح اگر محنت نہیں کرسکتے تو اس کمی کو بھاری انویسٹمنٹ سے پورا کرنا ہوگا۔

آجکل کے دور کے لحاظ سے،

- بے انتہا محنت کا مطلب ہے کہ اپنے کام/کاروبار کے لیے دن میں کم سے کم 6 سے آٹھ گھنٹے نکالنا۔

- مناسب انویسٹمنٹ کا مطلب ہے کم سے کم دس لاکھ روپے ہونا اور ساتھ ساتھ کسی کام کو جاننے اور محنت کرنے والے کا ساتھ ہونا

اگر یہ دونوں نہیں کرسکتے تو ترقی کا خواب دیکھنے کی بجائے روٹین اور لگی بندھی لائف کی طرف لوٹ جائیے اور اتنا کمانے کی کوشش کیجیے، یا اتنا بیک اپ بنا لیجیے کہ اوپر دئیے گئے 2 ٹریکس/راستے میں سے کسی ایک کو تسلسل کے ساتھ فالو کرنے کے قابل ہوسکیں!
Raja

26/05/2024

آن لائین ورکنگ وومنز جنسی سکینڈل۔۔۔
وہ لڑکیاں ضرور پڑھیں جو فری لانسنگ کرنا چاہتی ہیں

کام: ڈیٹا انٹری یا ٹائپنگ

وقت: روزانہ دو سے تین گھنٹے (ہوم بیسڈ جاب)

سیلری:30 سے 40 ہزار۔

یہ ہے مکڑی کا وہ خوبصورت جال جس میں بہت سے لڑکیاں پھنس جاتی ہیں۔ آپ کو یہ پوسٹ ہر گروپ میں ملے گی، انباکس میں میسجز آئیں گے۔ سم پر بھی ایس ایم ایس آئیں گے لیکن یہ سب #جھوٹ ہے۔ #فراڈ ہے۔

آپ کو دنیا کا کوئی ایسا کام نہیں ملے گا جس میں بغیر محنت کے اتنے پیسے ملتے ہیں وہ بھی فریشرز کو، اور پاکستان میں تو یہ قریب قریب نا ممکن ہے۔ ( ہاں اس طرح کمانے کے کچھ راستے ہیں جس میں آپ کی اتنی انکم ہوسکتی ہے لیکن وہ بعد میں بتاتی ہوں)۔

ایک منٹ، اس بات کا پسِ منظر سمجھاتی ہوں، تحریر کچھ لمبی ہوگی مگر حوصلہ کر کے ایک بار پڑھ لیں۔ آج سے چار دن پہلے اقرار الحسن کی ایک وڈیو آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایک جگہ چھاپا مارا تھا۔ ان سے ایک لڑکی نے کانٹیکٹ کر کے مدد مانگی تھی اور اس کے بعد ایسے انکشافات ہوئے کہ وہ وڈیو دیکھ کر میں بھی لرز گئی۔ یہ فراڈ والا چکر تو مجھے بھی پتا تھا لیکن اس کی آڑ میں اتنا کچھ ہوتا ہے اس سے لاعلم تھی۔

اس لڑکی نے بتایا کہ اس کی ایک کلاس فیلو نے اس سے ایک آن لائن جاب کا ذکر کیا جو ہوم بیسڈ جاب تھی اور جس میں تیس چالیس ہزار سیلری اور لیپ ٹاپ ملنا تھا۔ لیکن اس سے پہلے اسے انٹرویو دینا ہوگا۔ اپنی سہیلی پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے وہ اس کے ساتھ اس جگہ چلی گئی جہاں پر اسے کولڈ ڈرنک پیش کی گئی۔ کولڈ ڈرنک پینے کے بعد اس کو پتہ نہیں چلا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا؟

اس گینگ کی گاڑی اسے واپس ڈراپ کر گئی اور چند دن بعد وہ لوگ اس کی عریاں وڈیوز اور تصاویر اسے بھیج کر اسے بلیک میل کرنے لگے، اور یہ وہ وڈیوز تھیں جو اسے کولڈ ڈرنک پلانے کے بعد بنائی گئی تھیں۔ ان لوگوں کی طرف سے اس لڑکی سے دو مطالبات کیے گئے تھے:

1: وہ ان کی جنسی غلام بن جائے.

2: اگر اسے یہ منظور نہیں تو اپنی جگہ کسی اور لڑکی کو ان کے جال میں پھنسائے تو اس کی جان چھوٹ جائے گی۔

اس کی سہیلی نے بھی یہی سب کرنے کے لیے اسے ان جنسی درندوں کے جال میں پھنسا دیا تھا اور یہ وہی دو لڑکیاں نہیں تھیں۔ صرف ٹیم #سرِعام کے کانٹیکٹ میں آنے والی لڑکیوں کی تعداد سات تھی۔ اور باقی نہ جانے کتنی لڑکیاں تھیں جو اپنی قابلِ اعتراض وڈیوز کے وائرل ہو جانے کے خوف سے یا تو خود ان کے ہاتھوں لٹتی جا رہی تھیں۔ یا پھر خود کو بچانے کے لیے اپنی سہیلیوں، کزنز، اور بہنوں تک کو لا کر ان کے سامنے پیش کر کے اپنی جان چھڑانے کی کوشش کرتی تھیں۔

جب #اقرارالحسن نے اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپا مارا تو اس وقت وہ شخص جو بظاہر اس سب کا ماسٹر مائنڈ ہے، اس نے وہ یو ایس بی جس میں ساری وڈیوز اور بلیک میلنگ کا مواد تھا نگل لی۔ یہ سب وہاڑی میں ہوا ہے اور مجرم کا اعتماد دیکھئے کہ وہ دھمکا رہا ہے کہ اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، اور یہ تو ایک گینگ ہے جو سامنے آیا ہے۔ ایسے نہ جانے کتنے گینگز ہوں گے جو لڑکیوں کی عزت سے کھیل رہے ہیں۔

فری لانسنگ ایک ایسا کام ہے جس میں آپ گھر بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں، اور لوگوں کی اکثریت کا گمان ہے کہ خواتین فزیکلی جاب کے مقابلے میں یہاں گندی نظروں اور گھٹیا جملوں سے بچی رہتی ہیں، لیکن اگر آپ مجھ سمیت کسی بھی خاتون سے پوچھیں( جو آن لائن کام کر رہی ہو) تو اسے کبھی کبھی یا اکثر یہاں پر بھی ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انباکس میں ایسے گھٹیا میسجز آتے ہیں کہ بتانے کی ہمت نہیں پڑتی۔ کچھ لوگ پہلے میسج میں ہی اپنے اندر کا گند دکھادیتے ہیں لیکن اکثر فراڈیے بظاہر بڑے ہی پروفیشنل انداز کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور آپ کو ایسے سبز باغ دکھائے جاتے ہیں کہ آپ چکرا کر رہ جاتی ہیں کہ یہ آخر تھا کیا؟

تو میری ہاتھ جوڑ کر آپ لڑکیوں سے (اور لڑکوں سے بھی) اپیل ہے کہ ایسی پوسٹس کے جھانسے میں نہ آئیں۔ خدا آپ کو محفوظ رکھے، لیکن اگر وہاڑی کیس جیسا معاملہ نہ بھی ہو تو یہ لوگ رجسٹریشن کے نام پر آپ سے ہزار سے پانچ ہزار روپے وصول کر کے مالی نقصان بھی پہنچاتے ہیں۔ کہیں پر یورپی نام نظر آئیں گے جو پچاس یا تیس بیس لڑکے لڑکیوں کے گروپ بنا کر 100$ یا 500$ کی سیلری کا جھانسا دیتے ہیں تو جان لیں کہ وہ بھی کالے انگریزوں (دیسی) کا آپ کو لوٹنے کا نیا طریقہ ہے۔ اور لازمی نہیں کہ اگر کوئی یورپی نام ہے تو وہ ایماندار ہوگا آپ کے ساتھ، وہاں پر یہاں سے بڑے فراڈ ہوتے ہیں۔

کے کچھ طریقے ایسے ہیں جہاں پر آپ بغیر کسی کے لیے کام کرتے ہوئے بھی کما سکتی ہیں اور کام کر کے بھی۔ ویسے تو اس پر بہت سے فری لانسرز نے لکھا ہوا ہے لیکن انباکس میں اس حوالے سے اکثر لڑکیوں کے میسجز آتے رہتے ہیں تو تھوڑا بہت بتانے کی کوشش کروں گی۔ پوسٹ بہت لمبی ہوگئی ہے، اس لیے وہ ٹپس اگلی پوسٹ میں بتاؤں گی ان شاءاللہ۔

دعا میں یاد رکھیں


16/05/2024

عمارتوں سے زیادہ یہاں لوگوں کی گردنوں میں سریا ہے ۔۔۔۔

نیک اتنے ہیں کہ ڈیوٹی ٹائم میں ظہر پڑھنے جاتے ہیں اور عصر پڑھ کر آتے ہیں

صاف گو اتنے ہیں پہلے ہی بتا دیتے ہیں اس پراجیکٹ سے تین فیصد لیں گے یا دس فیصد

ہر بات میں حدیث اور اسلامی تاریخ کا حوالہ دینے والے رشوت اپنے ہاتھ میں نہیں پکڑتے بلکہ اس کام کے لیے الگ سے بندا رکھا ہوتا ہے ۔۔

ایماندار اتنے ہیں کہ سرکاری گھر میں لائٹ پنکھے اے سی چوبیس گھنٹے خالی کمروں برآمدوں میں چلتے رہتے ہیں ۔۔۔

Address

Gujar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shifa Raja posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shifa Raja:

Share