PAK RANG TV

PAK RANG TV PAk Rang Tv is a digital platform where you can find news, Vlogs and Interviews.

30/08/2024

سوہاوہ/ریل گاڑی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

موسلادھار بارش کے باعث ٹنڈوئی پل کے قریب ریلوے ٹریک پر لینڈ سلائیڈنگ سے مٹی کا تودا گر گیا
لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین 8 ڈاؤن تیز گام رک گئی
ٹنڈوئی پل کے قریب ٹرین کو روک لیا گیا ۔ریلوے ذرائع
ٹرین کی ہنگامی بریک کے باعث خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا
ٹریک کی بحالی کے لیے ریلوے عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف تمام مسافر محفوظ رہے ٹرین ڈرائیور کی مہارت سے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔ریلوے احکام

30/08/2024
26/08/2024

ٹریفک کا المناک حادثہ رکھ موڑ ایک خاندان کے 8افراد شدید زخمی
حادثہ میں زخمی ایک بزرگ خاتون جان کی بازی ہار گئیں

مندرہ۔(امجدملک)
المناک حادثہ مندرہ چکوال روڈ چک دولت کے قریب پیش آیا مبینہ ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوے بے قابو ہو کر نالے میں جا گرا، حادثے میں چھ خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئےتھے ، دو زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی کیری ڈبہ دولتالہ سے رکھ موڑ جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا کیری ڈبہ میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے
تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ منتقل کیا گیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی بے نظیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بزرگ خاتون جان کی بازی ہار گئیں

روزنامہ پہچان پاکستان نیوز کوریج
26/08/2024

روزنامہ پہچان پاکستان نیوز کوریج

26/08/2024
26/08/2024
26/08/2024
ڈی  چوک  دھرنے میں شرکت سے روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لئے  گوجرخان میں  ٹریلرز  ٹرکوں  کی  پکڑ دھکڑ  شروع۔مہنگی ب...
25/07/2024

ڈی چوک دھرنے میں شرکت سے روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لئے گوجرخان میں ٹریلرز ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ شروع۔
مہنگی بجلی ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف دھرنا روکنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ۔۔۔۔

گوجرخان(عامروزیرملک۔امجدملک ) جماعت اسلامی کے دھرنے اور تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر گوجرخان پولیس ان ایکشن ٹرکوں ٹریلرز کی پکڑ دھکڑ شروع جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتاریوں سے بچنے کیلئے رپوش ہونے اور کل بروز جمعہ 26 جولائی ہر صورت اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت

25/07/2024

گوجرخان۔(عامروزیرملک۔امجدملک ) تھانہ مندرہ کے علاقے باولی کے قریب سی ڈی اے تحصیلدار پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ۔
فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا ۔ تحصیلدار مرزا سعید اختر محفوظ رہے۔ تحصیلدار مرزا سعید کو اسلام آباد سے گاوں جاتے ہوئے ٹارگٹ کیا گیا ۔ سی ڈی اے حکام
موٹر سائیکل سوار اسلام آباد سے مرزا سعید کا پیچھا کررہے تھے انہیں مندرہ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔
ایس ایچ او ملک نذیر احمد گھیبہ م پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے لئے پہنچ گئے رپورٹ درج کرلی ہے ۔ (ویڈیو کلپ بشکریہ سکھو نیوز )

25/07/2024
24/07/2024

ڈکیتی کی کوشش ناکام
یوسی ساہنگ ۔
گزشتہ شب ساہنگ اڈہ پر ڈکیتی کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج
ساہنگ اڈہ کریانہ سٹور پر گزشتہ شب تین مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل میاں اسد نامی سٹور مالک کی دلیرانہ بروقت کارروائی فائرنگ کرکے تینوں ڈاکوؤں کو بھگا دیا ایک بار پھر ڈکیتی چوری کی بڑھتی وارداتوں پر اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوٸی ڈکیتی چوری کی وارداتیں تھانہ مندرہ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں سرشام ڈکیت چور دندناتے پھر رہے ہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہو کر اپنی جان ومال اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے نو تعینات ایس ایچ او تھانہ مندرہ ملک نذیر احمد گھیبہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کے نظام کو موثر بنا کر جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے

Address

Gujar Khan
Gujar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAK RANG TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PAK RANG TV:

Videos

Share