Mera shehar میرا شہر

Mera shehar میرا شہر پاکستان کا ہر شہر میرا شہر ہےہماری کوشش یہی ہے کہ لوگوں
(7)

15/12/2023

ہاکی لیجنڈ ۔۔۔ سہیل عباس پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ ۔۔۔۔

11/12/2023

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 25 سے 29 دسمبر
سندھ 22 سے 31 دسمبر
جبکہ پنجاب میں 18 سے 1 جنوری
پوچھنا تھا پنجاب زیادہ پڑھ لکھ گیا ہے یا بیڑا غرق کرنا مقصود ہے

08/12/2023

راجو بن گیا جینٹیل مین ۔۔

01/12/2023

سانحہ لمز کے بعد سانحہ سماء۔۔۔۔🫣🫣

01/12/2023

وڈیرا تو پھر وڑ گیا۔۔😂😂😉😉

01/12/2023

کوئی کہتا ہے امریکہ سو سال اپنی پالیسی نہیں بدلتا، برطانیہ تین سو سال سے ہندوستان پر قبضہ کرنے کی پالیسی پہ کاربند تھا، اسرائیل صدیوں کی پالیسی بنا چکا ہے، روس کی وسعت پسندی کئی نظام بدلنے کے بعد بھی جاری ہے۔ *ادھر ہم ہیں کہ* دنوں میں پالیسیاں بدل جاتی ہیں اور گھنٹوں میں احکامات ہوا ہو جاتے ہیں۔
جمعرات کی دوپہر کو اعلان ہوا کہ *جمعہ اور ہفتہ* سکول بند رہیں گے۔
ایک گھنٹے بعد نیا حکم آیا کہ *سکول بند نہیں* ہوں گے۔
جمعہ کو خبر آئی کہ *پنجاب بھر* میں سکول بروز ہفتہ بند رہیں گے۔ پھر کہا *چھے ڈویژن* میں سکول بند رہیں گے۔ پھر کہا صرف *دس اضلاع* میں بند رہیں گے۔
پھر یہ حکم بھی *واپس* لے لیا گیا۔
لگتا ہے یہاں ہر شاخ پہ الو نہیں بیٹھا۔ کسی نے الوؤں کے گروہ پہ شاخ رکھ دی ہے۔

مار اوۓ ڈپٹی😂😂😜😜۔     یار یہ کون لوگ ہیں😂😂کیا پولیس ایسے  کسی مُلزم کو پکڑ کر ساتھ پانی کی بوتل بھی دیتی  ہے؟؟اب خبر چلو...
27/11/2023

مار اوۓ ڈپٹی😂😂😜😜۔ یار یہ کون لوگ ہیں😂😂
کیا پولیس ایسے کسی مُلزم کو پکڑ کر ساتھ پانی کی بوتل بھی دیتی ہے؟؟
اب خبر چلوائی جا رہی ہے وزیراعلی پنجاب کا نام استعمال کرنے والا شخص لاہور پولیس کی ان تھک محنت سے گرفتار وزیراعلی پنجاب کی پولیس کو شاباش 😂😂

افسوس صد افسوس ہمارے پاس فنڈز کی کمی ہوئی بھی تو بھلا کس چیز کیلئے؟ قرآن کے سپاروں کیلئے۔ آسمان سے اترے الہامی الفاظ کیل...
27/11/2023

افسوس صد افسوس ہمارے پاس فنڈز کی کمی ہوئی بھی تو بھلا کس چیز کیلئے؟ قرآن کے سپاروں کیلئے۔ آسمان سے اترے الہامی الفاظ کیلئے۔جن کے ذریعے رفعت و عزت ملی۔ ان الفاظ کیلئے۔ افسوس ہماری سوچ اور اپروچ پر۔۔

27/11/2023

قانون لے تیری وی پین دی سری ۔۔۔۔ محسن نقوی کی رشتہ دار۔۔
قانون تو وڑ گیا۔۔۔ فیر ۔۔۔ اب لاہور ہائی کورٹ کیا کرے گی ؟؟؟

یہ ہے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا استقبال، ایسا نہیں ہے کرکٹ ان کے یہاں مقبول کھیل نہیں، سینکڑوں فرسٹ کلاس کرکٹرز موجو...
23/11/2023

یہ ہے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا استقبال، ایسا نہیں ہے کرکٹ ان کے یہاں مقبول کھیل نہیں، سینکڑوں فرسٹ کلاس کرکٹرز موجود ہیں، درجنوں انٹرنیشنل پلئرز ہیں، کروڑوں شائقین ہیں، مگر مغرب نے اپنی ترجیحات طے کی ہوئی ہیں، انہوں نے اپنے وقت اور اپنی صلاحیتوں کو مینیج کیا ہوا ہے، ہمارے یہاں پورے برصغیر میں ترجیحات کا ابھی تک تعیّن نہیں ہوا، یہی ورلڈ کپ ہماری ٹیم جیت کر آتی تو اس وقت پورا ائیر پورٹ کھچا کھچ بھرا ہوتا، کیونکہ جمع ہونے والے عوام کو نہیں پتہ کہ وقت کہاں دینا ہے۔
یہی صورتحال ہمارے سیاسی نظام کی ہے، عوام کو نہیں پتہ کہ کہاں ووٹ دینا ہے ؟ کس کو سپورٹ کرنا ہے ؟ یہی صورتحال ہمارے نظام کی ہے کہ کس شعبہ جات کو ترجیح دینی ہے ؟ کس پر وقت اور پیسہ خرچ کرنا ہے۔

23/11/2023

تعلیمی اداروں کی چمنیوں سے نکلنے والے دھویں کی وجہ سے بننے والی سموگ کے باعث تعلیمی ادارے دو دن بند کرنے کا فیصلہ 😉😉

انڈیا والے بہت دھوم دھم سے شادی کی تیاریاں کر رہے تھے پھر جب رخصتی کا ٹائم آیا تو دلہن کوئی اور اُٹھا کے لے گیا 😁🤣🤣🤣شور ...
19/11/2023

انڈیا والے بہت دھوم دھم سے شادی کی تیاریاں کر رہے تھے پھر جب رخصتی کا ٹائم آیا تو دلہن کوئی اور اُٹھا کے لے گیا 😁🤣🤣🤣
شور شرابے سے پرہیز کریں ہمارے پڑوسی ملک کے ہاں فوتغی ہو گئی ہے 😐😐😐

واصف صاحب نے لکھا ہے جس پہ کرم ہے، اُس سے کبھی پنگا نہ لینا۔ وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔ تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، اُڑ جا...
18/11/2023

واصف صاحب نے لکھا ہے جس پہ کرم ہے، اُس سے کبھی پنگا نہ لینا۔ وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔ تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، اُڑ جاؤ گے۔ کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ۔اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو۔ جہاں تک میرا مشاہدہ ہے، جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا، اُسے عاجز پایا۔ پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔ بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔ اُلجھائے گا نہیں۔ رستہ دے دے گا۔ بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔سِمپل بات کرے گا۔ میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا ـــ اخلاص!! غلطی کو مان جاتا ہے۔ معذرت کر لیتا ہے۔ سرنڈر کر دیتا ہے۔ *جس پر کرم ہوا ہے نا، میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔* یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو، اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے۔ وہ اور کرم کرے گا۔ میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے۔ حق سے زیادہ دیتا ہے۔ اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے، 12 کا نہیں۔ اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں۔ *اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کر دیا کرو۔* نئیں تو کیا ہو گا؟ حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا! دل کے کنجوس کے لئے کائنات بھی کنجوس ہے۔



دل کے سخی کے لئے کائنات خزانہ ہے۔جب زندگی کے معاملات اڑ جائیں سمجھ جاؤ تم نے دوسروں کے معاملات اڑاۓ ہوۓ ہیں ۔
*آسانیاں دو آسانیاں ملیں گی*

17/11/2023

شان مسعود کو کپتان بنانے پر وہ بات یاد آگئی جب ہماری تیراکی کی ٹیم بغیر کسی میڈل کے واپس آگئی تو وزیر کھیل نے پوچھا کہ یہ میڈل کیوں نہیں جیتے؟
تو کوچ نے کہا کہ
“شُکر کرو ایہہ ڈُب نہیں گئے...”

ایک ولیمہ پے پاکستانی برانڈ کے مشروبات دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ❤️
16/11/2023

ایک ولیمہ پے پاکستانی برانڈ کے مشروبات دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ❤️

‏مجھے ایک ٹیچر نے بتایا کہ ایک BA کا سٹوڈنٹ میرے پاس انگلش کی ٹیوشن لینے آیا تو میں نے ہوچھا "کوئی helping book ہے؟" تو ...
15/11/2023

‏مجھے ایک ٹیچر نے بتایا کہ ایک BA کا سٹوڈنٹ میرے پاس انگلش کی ٹیوشن لینے آیا تو میں نے ہوچھا "کوئی helping book ہے؟" تو کہنے لگا "جی سر"۔
‏میں نے author کا نام پوچھا تو بغلیں جھانکنے لگا۔ میں نے زور دے کر پوچھا تو سر نیچے کر کے کہنے لگا "سر! آتھر کوئی “بشیر احمد پھد” صاحب ہیں"۔ میں بھی شرمندہ سا ہو گیا۔ جب میں نے کتاب کا کور دیکھا تو اس پہ لکھا تھا
‏"Basheer Ahmed PhD"

‏سینیئر صحافی جاوید چوہدری کو PhD کی اعزازی ڈگری ملنے پر ٹیچر کی یہ بات مجھے یاد آ گئی میں نے سوچا آپ کو بھی سنا دوں.

Share plz  *تلاش ورثاء* تھانہ سٹی کمالیہایک بچی بعر تقریبا 4/5 سال جو اپنا نام نگینہ اور والد کا نام اشفاق قوم بدو بتا ر...
11/11/2023

Share plz
*تلاش ورثاء*
تھانہ سٹی کمالیہ
ایک بچی بعر تقریبا 4/5 سال جو اپنا نام نگینہ اور والد کا نام اشفاق قوم بدو بتا رہی ہے ۔
جس کو گھر کے ایڈریس کا نہیں پتا۔جو ایان پلازہ کمالیہ کے سامنے جامعہ صابری مسجد کے پاس سے ملی ہے ۔جو ابھی تھانہ سٹی کمالیہ میں ہے ۔

عوام الناس سے اپیل ھے کہ بچی کے ورثاء کی تلاش میں مدد فراھم کریں
ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس
03009652371

10/11/2023

کون سی جگہ ہے یہ ؟

09/11/2023

علامہ اقبال کا پیغام " خودی" کا ہے،
اس لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کا انتظام " خودی " کریں !!

سری لنکن کیپٹن کا بابر اعظم کو پیغام 😉😉

کل ہندو 🇮🇳 مسلمانوں 🇦🇫 کے لیے دعا کر رہے تھےاور مسلمان 🇵🇰 عیسایوں 🇦🇺 کے لیے دعا کر رہے تھےشیطان بھی حیران تھا یہ چل کیا ...
08/11/2023

کل ہندو 🇮🇳 مسلمانوں 🇦🇫 کے لیے دعا کر رہے تھے
اور مسلمان 🇵🇰 عیسایوں 🇦🇺 کے لیے دعا کر رہے تھے
شیطان بھی حیران تھا یہ چل کیا رہا ہے🤣🤣

07/11/2023

کبھی افریقہ کو سپورٹ، کبھی سری لنکاکو،کبھی بنگلہ دیش کو،آج آسٹریلیا کو پاکستان ٹیم نے تو ہمیں فضل الرحمان بنا دیاہے 🤣

07/11/2023

نیب ترامیم کیس میں عمران خان نے سپریم کورٹ میں پش ہونے کی حامی بھر ہی لی تھی کہ تو دوسری جانب اڈیالہ روڈ پر بارودی مواد نکارہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ویسے دیکھا جائے اس ویڈیو میں تو راہگیر chil ہوکر راہ سے گزر رہا ہے جبکہ سیکورٹی اہلکار پوری کٹ پہن کر اپنی جان کو جوکھے میں ڈال کر بم کو ناکارہ بنا رہا ہے ۔ سکرپٹ اچھا ہے پر کمزور ہے ۔

پاکستان نے مجھے کیا دیا؟میرے خدا کے سامنے جھکنے کی آزادی دی۔۔ بس اتنا ہی کافی ہے ❤ #الحمدلله
03/11/2023

پاکستان نے مجھے کیا دیا؟
میرے خدا کے سامنے جھکنے کی آزادی دی۔۔ بس اتنا ہی کافی ہے ❤
#الحمدلله

31/10/2023

ہزارہ موٹر وے پاکستان

عوامی احتجاج رنگ لے آیا نگران حکومت نے بجلی کا بل کم کر دیا گیا۔۔۔
30/10/2023

عوامی احتجاج رنگ لے آیا نگران حکومت نے
بجلی کا بل کم کر دیا گیا۔۔۔

29/10/2023

معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے

28/10/2023

جس قوم کے ساتھ 9 مئی جیسا سانحہ ہو جائے ،
‏اوناں دیاں کیڑیاں عیداں تے کیڑے ورلڈ کپ- 🤣🤣

28/10/2023
26/10/2023

گوجرہ ڈجکوٹ روڈ توں فیصل آباد نوں جاندے پے آں😊😊

#غزہ

21/10/2023

میکڈونلڈ یہودیوں کا ہے جبکہ فیس بک سراج الحق اور طارق جمیل نے مل کر بنائی ہے۔

21/10/2023

اشتہاری کی تقریر کے دوران پیچھے پورا پنڈال خالی پڑا ہے۔۔!!!
جو کہہ رہے ہیں کہ بڑی عوام آئی ہے۔۔ انکے منہ پر یہ ویڈیو مارے

20/10/2023

کبھی کبھی راستوں سے لوگ بھٹک جاتے ہیں
شکر ہے بھٹکے ہوئے لوگ پھر راہ راست پر اجاتے ہیں ۔۔

20/10/2023

ڈی سی صاحب نے مجھے آفر کی ہے کہ نواز شریف کے استقبال کے لئیے گاڑیاں میں پکڑ کر دیتا ہوں.
نہیں یہ مزاق ہورہا ہے شئیر کریں تاکہ ڈی سی صاحب کو پتہ چلے کہ اندر کی بات بھی باہر آجاتی ہے یا پھر یہ موصوف ڈی سی پر الزام دے رہے ہیں۔🤣🤣

19/10/2023

گوجرہ توں لاہور دا سفر چھ منٹ وچ لاہور 😊😊
#غزہ

رات کو کمبوڈیا کی ٹیم دو بجے پاکستان ایئرپورٹ پر پہنچی. کمبوڈیا کی فٹ بال ٹیم کو دیا جانے والا  استقبال شرمناک اور توہین...
17/10/2023

رات کو کمبوڈیا کی ٹیم دو بجے پاکستان ایئرپورٹ پر پہنچی. کمبوڈیا کی فٹ بال ٹیم کو دیا جانے والا استقبال شرمناک اور توہین آمیز تھا ۔ ان کو شہہ زور ڈالے میں بٹھا کر لے جایا گیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ کتنے نااہل لوگ پی ایف ایف چلا رہے ہیں۔
میں کمبوڈیا کی ٹیم اور ان کے فین سے معذرت خواہ ہوں کیونکہ پاکستان کے لوگوں کا یہ کلچر نہیں ہے ہمارے اپنے نام نہاد سٹیک ہولڈروں کی اپس کی لڑائیوں کی وجہ سے ایسے نا اہل لوگ اب ہم پہ مسلط ہیں۔

Address

Gojra
36120

Telephone

+923005073319

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera shehar میرا شہر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mera shehar میرا شہر:

Videos

Share