GB TIMES

GB TIMES 𝖂𝖍𝖊𝖗𝖊 𝖙𝖍𝖊 𝕹𝖊𝖜𝖘 𝕮𝖔𝖒𝖊𝖘 𝕱𝖎𝖗𝖘𝖙 We provide latest News and updates from all over Gilgit Baltistan in no time.

like and follow our page in order to get connected with the people of Mountains.

بلتستان میں روایتی تہوار جشن مہفنگ کے موقع پر منچلوں کا عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز۔ پہاڑ پر چراغان کرکے 804 لکھ د...
23/12/2024

بلتستان میں روایتی تہوار جشن مہفنگ کے موقع پر منچلوں کا عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز۔ پہاڑ پر چراغان کرکے 804 لکھ دیا۔

نمبر 1 ایئرلائن کی لاجواب سروس. پی آئی اے کی پرواز PK-605 مسافروں کا سامان اسلام آباد میں ہی چھوڑ کر گلگت پہنچ گیا۔یاد ر...
20/12/2024

نمبر 1 ایئرلائن کی لاجواب سروس.
پی آئی اے کی پرواز PK-605 مسافروں کا سامان اسلام آباد میں ہی چھوڑ کر گلگت پہنچ گیا۔
یاد رہے یہ اس طرح کا پہلا واقع نہیں۔ رواں سال کہی بار اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

19/12/2024

"انصاف کا حصول اور جان کی حفاظت ہر شہری کا بنیادی حق ہے" اس جملے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اس پولیس والے نے حد ہی کردی۔ کل جب قراقرم نیشنل موومنٹ کے سابقہ صدر محمد جاوید کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرنے پر جیل کے باہر پُرامن احتجاج کرنے والوں کو گولیاں چلانے کی دھمکی دیتے رہے۔
بھائی جان آپ نے ہاتھ میں جو بندوق تھاما ہوا ہے یہ پستول اس میں موجود گولیاں اور آپکی تنخواہ عوام کے پیسوں سے اپکو دی گئی ہیں۔
اگر قانون کا رکھوالا اس طرح کا رویہ اختیار کریگا تو عوام بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کریگی۔
"ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو پھر مٹ جاتا ہے"
Gilgit-Baltistan Police

قراقرم نیشنل موومنٹ KNM کے سابق چئیرمین محمد جاوید کو جیل کے باہر اتے ہی دوبارہ گرفتار کرنے پر رحیم آباد گلگت میں احتجاج...
18/12/2024

قراقرم نیشنل موومنٹ KNM کے سابق چئیرمین محمد جاوید کو جیل کے باہر اتے ہی دوبارہ گرفتار کرنے پر رحیم آباد گلگت میں احتجاج KKH قراقرم ہائے بلاک۔

سابق چیئرمین قراقرم نیشنل موومنٹ محمد جاوید کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود جٹیال پولیس ن...
18/12/2024

سابق چیئرمین قراقرم نیشنل موومنٹ محمد جاوید کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود جٹیال پولیس نے ایک اور نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ خاتون بی بی شکرت انتقال کرگئیں۔ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون، بی بی شکرت، 80...
16/12/2024

صدارتی ایوارڈ یافتہ خاتون بی بی شکرت انتقال کرگئیں۔
ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون، بی بی شکرت، 80 سال سے زائد عمر پاکر رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں۔ مرحومہ نے ہنزہ کی روایتی دستکاری کو نہ صرف فروغ دیا بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں میں متعارف کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
بی بی شکرت کا 'ہنڈی کرافٹس' کا دکان قدیم تاریخی بلتت قلعے کے قریب واقع ہے۔

ننھا مارخور شکاری سے جان بچا کر زخمی حالت میں پہاڑوں سے اُتر کر نپور بسین کی آبادی میں آگیا۔ علاقہ مکینوں نے ننھے مارخور...
13/12/2024

ننھا مارخور شکاری سے جان بچا کر زخمی حالت میں پہاڑوں سے اُتر کر نپور بسین کی آبادی میں آگیا۔ علاقہ مکینوں نے ننھے مارخور کو 'فسٹ ایڈ' دے کر محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا۔

11 دسمبر والڈ ماؤنٹین ڈے آپ تمام کو مبارک ہو۔ پہاڑوں کی اہمیت ہم گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ کون جانتا ہوگا۔ کہ کس طر...
11/12/2024

11 دسمبر والڈ ماؤنٹین ڈے آپ تمام کو مبارک ہو۔ پہاڑوں کی اہمیت ہم گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ کون جانتا ہوگا۔ کہ کس طرح پہاڑ ہمیں سیاحت اور ماؤنٹینیرنگ کے زریعے آمدن کے علاؤہ پینے اور کاشت کاری کے لیے صاف پانی مہیا کرتا ہے بلکہ بیش قیمتی درخت اور نایاب جنگلی حیات کا گھر پہاڑی سلسلے ہی ہیں۔ مزید یہ کہ پہاڑ سخت اور شدید ہواؤں سے سے ہمیں تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاؤہ پہاڑوں کے بےشمار فوائد ہیں۔ تو ہمیں اس عظیم نعمت کے لیے اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیرمین و معروف قانون دان احسان علی ایڈووکیٹ کو راولپنڈی پولیس نے رہا کردیا گیا۔Gilgit-...
09/12/2024

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیرمین و معروف قانون دان احسان علی ایڈووکیٹ کو راولپنڈی پولیس نے رہا کردیا گیا۔
Gilgit-Baltistan Police

ضلع نگر انتظامیہ نے قدیم شاہراہِ ریشم پر خیزر آباد ہنزہ اور بڈالس بر نگر کو ملانے والی پُل جو بوسیدہ ہوچکی تھی۔ پُل کو ا...
06/12/2024

ضلع نگر انتظامیہ نے قدیم شاہراہِ ریشم پر خیزر آباد ہنزہ اور بڈالس بر نگر کو ملانے والی پُل جو بوسیدہ ہوچکی تھی۔ پُل کو ازسرے نوع تعمیر کروا دیا۔
زیر نظر تصویر پُل کی تعمیر سے پہلے اور بعد میں لی گئی ہے۔

رات گئے سرکاری نرخ پر گوشت فروخت کرنے پر مال مویشی سپلائی کے دوران ہنزہ قصاب کنٹریکٹر اور ہنزہ چھاپ شاپ کے مالک فضل کریم...
19/11/2024

رات گئے سرکاری نرخ پر گوشت فروخت کرنے پر مال مویشی سپلائی کے دوران ہنزہ قصاب کنٹریکٹر اور ہنزہ چھاپ شاپ کے مالک فضل کریم پر گورو جگلوٹ میں قصابوں کا حملہ فضل کریم کو لہو لہان کردیا۔ واقعے کی دنیور پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج تحقیقات شروع۔

18/11/2024

سماٸر نگر میں مزدہ گاڑی حادثہ کا شکار جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی. زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
ابتدائی اطلاعات

ناصرآباد ہنزہ پل کے قریب مسافروں سے بھری گاڑی کھاٸی میں گر گئی۔ پولیس اور مقامی افراد نے زخمیوں کو ریسکیو 1122اور محکمہ ...
17/11/2024

ناصرآباد ہنزہ پل کے قریب مسافروں سے بھری گاڑی کھاٸی میں گر گئی۔ پولیس اور مقامی افراد نے زخمیوں کو ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کی ایمبولینسز اور پراٸیوٹ گاڑیوں میں زخمیوں کو سکندر آباد ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
ابتداٸی اطلاعات کے مطابق ہاٸیس گاڑی میاچھر سے گلگت جارہی تھی کہ ناصر آباد پولیس چیک پوسٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوٸی۔ گاڑی میں کُل 18 افراد سوار تھے۔

ناصر آباد ہنزہ پل پر پیش آنے والے حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ریسکیو وین اور کار کا ایکسیڈنٹ۔ جس کے باعث د...
17/11/2024

ناصر آباد ہنزہ پل پر پیش آنے والے حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ریسکیو وین اور کار کا ایکسیڈنٹ۔ جس کے باعث دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

'بی سی سی آئی' کے سيكريٹری جے شاہ کے اعتراض اٹھانے پر 'پی سی بی' نے چيمپئنز ٹرافي ٹور کے شیڈول سے ہنزہ اور کشمیر کو ڈروپ...
16/11/2024

'بی سی سی آئی' کے سيكريٹری جے شاہ کے اعتراض اٹھانے پر 'پی سی بی' نے چيمپئنز ٹرافي ٹور کے شیڈول سے ہنزہ اور کشمیر کو ڈروپ کردیا

12/11/2024

دنیور: روڈ تنگ ہونے کی وجہ سے علمدار روڈ دنیور پر ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے۔ عوام شدید پریشان۔حکام بالا نوٹس لیں اور روڈ کشادہ کریں یا پھر ٹریفک کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات کریں.

12/11/2024

تھلیچی حادثہ اپڈیٹ:
دلہن زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، جبکہ چار خواتین سمیت 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی، باقیوں کی تلاش جاری ہے ۔
ریسکیو ذراٸع

12/11/2024

المناک حادثہ
استور سے آتے ھوئے بارتیوں سے بھری کوسٹر تھلیچی کے مقام پر حادثے کا شکار ۔🚌
اللہ خیر کرے 🤲

Address

Gilgit
Gilgit
15110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB TIMES:

Videos

Share