13/12/2024
ڈپٹی کمشنر آفس استور
*پریس ریلیز*
13 دسمبر 2024
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے سرکاری امور کی انجام دہی میں مستعدی کا مظاہرہ کرنے اور اہم ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر چیف آفیسر ضلع کونسل استور شفیق احمد کو تعریفی سند اور کیش ایواڑ سے نوزا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ چیف آفیسر ضلع کونسل استور شفیق احمد ایک ایماندار اور پیشے سے لگاؤ رکھنے والے آفیسر ہیں. وہ اپنے سرکاری امور کو عبادت سمجھ کر انجام دیتے ہیں. ان کو سونپا جانے والا کام ہر قیمت پر انجام دیتے ہیں. وہ ایک انتہائی مخلص اور ایماندار آفیسر ہیں. ڈپٹی کمشنر نے مذید کہا کہ شفیق احمد نے انتہائی اہم ایونٹس کو کامیابی کے ساتھ انجام دیے. ہمیں ایسے آفیسر پر ناز ہے. ان کی خدمات کو سرکاری سطح پر سراہنا ہوگا. تاکہ دیگر آفیسران کو بھی جذبہ پیدا ہو اور کام کرنے کی جستجو ہوگی. ڈپٹی کمشنر استور نے شفیق احمد کو سرکاری آفیسران کے ایک عملی نمونہ قرار دیتے ہوۓ انہیں خراج تحسین پیش کیا.
شعبہ اطلاعات
ڈپٹی کمشنر آفس استور