Journalist ShafiUllah Qureshi

Journalist ShafiUllah Qureshi Media Person at GB (PRESS)

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل ہوگی۔!مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔شوال کا چاند نظر آگیا،ملک بھر...
09/04/2024

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل ہوگی۔!

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔

شوال کا چاند نظر آگیا،ملک بھر میں کل بروز بدھ عید الفطر ہوگی۔

Memorie..!
09/04/2024

Memorie..!

09/04/2024

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل ہوگی۔!

مرکزی رویت ہلال کمیٹی حتمی اعلان کریگی۔ذرائع

09/04/2024
09/04/2024
05/04/2024

گلگت فلک نور کیس سے بھی تلخ حقیقت/لوگوں میں پذیرائی حاصل ہے ان ننے ازدواجی جوڑے کو۔

عشق لا حاصل ہے!! گلگت فلک نور کیس کے مقدمے میں جان نہیں بس محض ایک عناء کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔شرعی حکم کے مطابق حضرت عمر کا قانون بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے۔فاضل عدالت سے انصاف کے تقاضے پورا ہوتا ہوا کبھی کسی کو مطمعن نہیں کیا جاسکا ہے۔ آئین کے روح سے دو سال بعد فلک نور از خد ایک ازدواجی حثیت قائم کر جائے گی۔

اب ایک طرف عناء اور بغض تو دوسرے جانب عشق لاء حاصل ہے۔اب رہ گیا اور کیا رہ جائے گا؟؟ معافی تلافی، راضی نامے، شکوے گیلے۔

بہتر ہوتا فلک نور بیٹی کو اسکی غلطی کو تسلیم کیا جاتا اور معافی دے کر آگے کی زندگی کو اچھے انداز سے گزارنے کا مشورہ دے کر دو خاندان کے درمیان ایک بہترین تعلق کو پروان دے کر شفقت روا داری اور بھائی چارگی کو مزید فروغ دینے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا جاتا۔

حقیت تو یہی ہے کہ بیٹا اپنی مرضی اور پسند کا انتخاب کریں اور بیٹا کسی کو آزادانہ کھلے عام یا زبردستی اپنا لے،خاندان والوں کی طرف سے مدد و تعاون فراہم کیا جاتا ہے یا تو لڑکی کے خاندان کی جانب سے منفی سوچ کے اثرات مرتب کردہ معاشرے کو ترجیح دے کر غیرت کے نام پر اسکا بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔

جبکہ بیٹی کو اس کے مرضی شامل کیئے بغیر اسکی زندگی کا فیصلہ کیا جاتا ہے،وہ لخت جگر، معصوم پری،آنکھوں کی ٹھنڈک، جو کل کائنات کی رونق جس نے معاشرے کو جنم دے دیا اور جنم دے دیتی ہے،اور دنیاوی زندگی کو آگے بڑھانے کے لیے جنم دیتی رہ گی، ساری عمر اس بات کو لیکر اپنے ارمان کا قلع قمع کرلیتی ہے محض اپنے ماں باپ اور بھائیوں کی عزت کو ترجیح دے دیتی ہے تاکہ اسکے خاندان پر کوئی آنچ نہ آپائے۔

مگر کسی نے سوچا تک نہیں ہے بیٹیوں،بہنوں کے حقوق کیا ہے؟؟جائیدادوں میں حصہ دیا جاتا ہے نہ تو تعلیم سمیت دیگر پورے حقوق دئیے جاتے ہیں جو دین اسلام نے عطاء کیا ہے۔

مگر ہم کب تک ایسی سوچ لیئے ایسے معاشرے کو لیکر کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے؟

از قلم شفیع اللہ قریشی

اس کے علاوہ والدین کی کیا ذمہ داریاں ہیں متعلق خصوصی پیغام ہے،اس کے لیے اس لنک پر کلک کریں اور پنجاب سیالکوٹ میں دل دہلانے والا واقعہ کی تفصیلات موجود ہے،ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔۔
https://www.facebook.com/share/v/AYFzCgjLYt84Wfnd/?mibextid=oFDknk

آج کی بہترین ____سبق ترکی کے خلیفہ سلطان مراد کی ﻋﺎﺩﺕ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺑﮭﯿﺲ ﺑﺪﻝ ﮐﺮ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ ﮔﯿﺮﯼ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ، اس نے ایک رات اپ...
05/04/2024

آج کی بہترین ____سبق

ترکی کے خلیفہ سلطان مراد کی ﻋﺎﺩﺕ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺑﮭﯿﺲ ﺑﺪﻝ ﮐﺮ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ ﮔﯿﺮﯼ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ، اس نے ایک رات اپنے ﺳﮑﯿﻮﺭﭨﯽ ﺍﻧﭽﺎﺭﺝ کو کہا کہ ،
ﭼﻠﻮ ﮐﭽﮫ ﻭﻗﺖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﺰﺍﺭﺗﮯ ﮨﯿﮟ _
ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ گرﺍ ﭘﮍﺍ ﮨﮯ . ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﮨﻼ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﻣﺮﺩﮦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺗﮭﺎ . ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﮐﺮ ﺟﺎﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ .

ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺁﻭﺍﺯ ﺩﯼ ،
ﺍﺩﮬﺮ ﺁﺅ ﺑﮭﺎﺋﯽ _

ﻟﻮﮒ ﺟﻤﻊ ﮨﻮ ﮔﮱ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﻧﮧ ﺳﮑﮯ . ﭘﻮﭼﮭﺎ : ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ؟_

ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺁﺩﻣﯽ ﻣﺮﺍ ﭘﮍﺍ ﮨﮯ . ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ . ﮐﻮﻥ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﯿﮟ .

ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﯾﮧ ﺑﮩﺖ ﺑﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﮔﻨﺎﮦ ﮔﺎﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮨﮯ _

ﺗﻮ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻣﺮﺍﺩ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺍﻣﺖ ﻣﺤﻤﺪﯾﮧ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ . ﭼﻠﻮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﭨﮭﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﮯ ﮔﮭﺮ ﻟﮯ ﭼﻠﯿﮟ _

ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﯿﺖ ﮔﮭﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﯼ _

ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﺧﺎﻭﻧﺪ ﮐﯽ ﻻﺵ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺗﻮ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﯽ .

ﻟﻮﮒ ﭼﻠﮯ ﮔﮱ _

ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﺎ ﺳﮑﯿﻮﺭﭨﯽ ﺍﻧﭽﺎﺭﺝ ﻭﮨﯿﮟ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﺎ ﺭﻭﻧﺎ ﺳﻨﺘﮯ ﺭﮨﮯ .

ﻭﮦ کہہ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ،
ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﻮﮞ ، ﺑﯿﺸﮏ ﺗﻮ ﺍﻟﻠّﻪ ﮐﺎ ﻭﻟﯽ ﮨﮯ . ﺍﻭﺭ ﻧﯿﮏ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﮯ .

ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻣﺮﺍﺩ ﺑﮍﺍ ﻣﺘﻌﺠﺐ ﮨﻮﺍ _ ﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ . ﻟﻮﮒ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﯿﺖ ﮐﻮ ﮨﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﻧﮧ ﺗﮭﮯ .

ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﯾﮩﯽ ﺗﻮﻗﻊ ﺗﮭﯽ _ ﺍﺻﻞ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺧﺎﻭﻧﺪ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺷﺮﺍﺏ ﺧﺎﻧﮯ ﺟﺎﺗﺎ ، ﺟﺘﻨﯽ ﮨﻮ ﺳﮑﮯ ﺷﺮﺍﺏ ﺧﺮﯾﺪﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮ ﻻ ﮐﺮ ﮔﮍﮬﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺎ ﺩﯾﺘﺎ . ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺘﺎ ﮐﮧ ﭼﻠﻮ ﮐﭽﮫ ﺗﻮ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﻮﺟﮫ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﻠﮑﺎ ﮨﻮ .
ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺑﺮﯼ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﺎﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺕ ﮐﯽ ﺍﺟﺮﺕ ﺩﮮ ﺩﯾﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﺎ ﮐﮧ ، ﺍﭘﻨﺎ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﻟﮯ . ﮐﻮﺋﯽ ﺗﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﻧﮧ ﺁﺋﮯ _
ﮔﮭﺮ ﺁﮐﺮ ﮐﮩﺘﺎ ، ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠّﮧ ! ﺁﺝ ﺍﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﭽﮫ ﺑﻮﺟﮫ ﮨﻠﮑﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ .
ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﻥ ﺟﮕﮩﻮﮞ ﭘﺮ ﺁﺗﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ _
ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﮐﮩﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮫ ! ﺟﺲ ﺩﻥ ﺗﻮ ﻣﺮ ﮔﯿﺎ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﺠﮭﮯ ﻏﺴﻞ ﺩﯾﻨﺎ ﮨﮯ ﻧﮧ ﺗﯿﺮﯼ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﺗﺠﮭﮯ ﺩﻓﻨﺎ ﻧﺎ ﮨﮯ _
ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﺎ ﮐﮧ ، ﮔﮭﺒﺮﺍ ﻣﺖ _ ﺗﻮﺩﯾﮑﮭﮯ ﮔﯽ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﻭﻗﺖ ﮐﺎ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ، ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻟﯿﺎ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﮔﮯ .

ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺭﻭ ﭘﮍﺍ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﻣﯿﮟ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻣﺮﺍﺩ ﮨﻮﮞ . ﮐﻞ ﮨﻢ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻏﺴﻞ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ . ﮨﻢ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯِ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﺑﮭﯽ ﭘﮍﮬﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﺪﻓﯿﻦ ﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﮐﺮﻭﺍﺋﯿﮟ ﮔﮯ .

ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺍﻭﻟﯿﺎﺀ ﺍﻭﺭ ﮐﺜﯿﺮ ﻋﻮﺍﻡ ﻧﮯ ﭘﮍﮬﺎ .

ﺁﺝ ﮨﻢ ﺑﻈﺎﮨﺮ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﯾﺎ ﻣﺤﺾ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺍﮨﻢ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﮭﯿﺪ ﺟﺎﻥ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺯﺑﺎﻧﯿﮟ ﮔﻮﻧﮕﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ۔۔

Journalist ShafiUllah Qureshi

05/04/2024

عجیب بات ہے اب بھی یقین نہیں مجھ پہ؟

تمہارے نام پہ خود کو اجاڑ بیھٹے ہیں..💔

05/04/2024

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے!

ملک بھر میں 9 تا 12 اپریل عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن جاری

وقت سے پہلے اہم شاہراہ کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اہم اقدام || وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے خط ل...
05/04/2024

وقت سے پہلے اہم شاہراہ کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اہم اقدام || وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے خط لکھ دیا

گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر شہروں سے ملانے والی سیاحتی سڑک شاہراہ قراقرم کے متبادل بابوسر
ناران کاغان کو وقت سے پہلے فوری طور پر کھولنے کے لئے وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین نیشنل ہائے وے اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔

اہم دفاعی،کم مسافت و دیگر اہمیت کا حامل شاہراہ بابوسر ناران جھلکڈ نیشنل ہائے وے کے کھلنے سے سیاحتی سیزن کی آمد پر سفری مشکلات دور ہونگی،جبکہ شاہراہ قراقرم پر کے احاطے میں داسو ہائیدرو پاور پراجیکٹ اور دیامر بھاشاہ ڈیم کے تعمیراتی کام کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے متبادل سڑک کھلنے سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔خط کا متن

Highlight Journalist ShafiUllah Qureshi

Chief Minister Gilgit-Baltistan ARYNews Chilas Chilas News Government of Gilgit Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Emergency Medical Services Academy Rescue 1122 Gilgit Baltistan Assembly Government of Khyber Pakhtunkhwa Gilgit-Baltistan Police Commissioner Hazara Diamer Basha Dam PR Deputy Commissioner Diamer Wapda Office Chilas WAPDA Engineers/Officers/Officials Only Group of journalist GilgitBaltistan Commissioner Diamer Astore Division Haji Gulbar Khan Haji Gulbar Khan Haji Gulber khan Health Minister Gilgit Baltistan National Highway Authority Pakistan

03/04/2024
30/03/2024

لاجواب

29/03/2024
‘Bisham attack culprits to be brought to justice’, Naqvi assures Chinese team
29/03/2024

‘Bisham attack culprits to be brought to justice’, Naqvi assures Chinese team

ISLAMABAD: Interior Minister Mohsin Naqvi met the Chinese team of investigators at Beijing's embassy and expressed the government's resolve to bring the

جاتے جاتے سردی سردی لوٹ آئی ||شاہراہ قراقرم بندچلاس شہر و گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے،موسم سرد ہو گیاچلاس:...
29/03/2024

جاتے جاتے سردی سردی لوٹ آئی ||شاہراہ قراقرم بند

چلاس شہر و گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے،موسم سرد ہو گیا

چلاس:دیامر کے بالائی اور مقامات سیاحتی بابوسرٹاپ، نانگا پربت، فئیری میڈو اور بٹوگاہ ٹاپ پر برفباری جاری

چلاس:سب ڈویژن داریل اور تانگیر میں بارش اور پہاڑوں برفباری

چلاس:ملحقہ علاقے تھک نیاٹ، گوہر آباد کے بالائی پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری جاری

چلاس:اپر کوہستان میں رات گئے تسلسل سے شدید بارشوں کے باعث شاہراہ قراقرم بند

چلاس:شاہراہ قراقرم داسو کے قریب دوگاہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوگیا،پولیس

چلاس:لینڈ سلائیدنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند،پولیس

چلاس:بارشوں سے دیامر اور کوہستان کے پہاڑی علاقوں، شاہراہ قراقرم پر مزید لینڈ سلائیدنگ کا خدشہ

چلاس:بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، ضلعی انتظامیہ دیامر کا انتباہ

Report by Shafiullah Qureshi correspondent at ARYNews Chilas

Journalist ShafiUllah Qureshi Chilas News

اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میںاپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھےاپنی بے کار تمناؤں پہ شرمندہ ہوںاپنی بے سود امیدوں...
29/03/2024

اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں
اپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے

اپنی بے کار تمناؤں پہ شرمندہ ہوں
اپنی بے سود امیدوں پہ ندامت ہے مجھے

میرے ماضی کو اندھیروں مین دبا رہنے دو
میرا ماضی میری ذلت کے سوا کچھ بھی نہیں

میروں امید کا حاصل، مری کاوش کا صلہ
ایک بے نام اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں

کتنی بے کار امیدوں کا سہارا لے کر
میں نے ایوان سجائے تھے کسی کی خاطر

کتنی بے ربط تمناؤں کے مبہم خاکے
اپنے خوابوں میں بسائے تھے کسی کی خاطر

مجھ سے اب میری محبت کے فسانے نہ کہو
مجھ کو کہنے دو کہ میں نے انہیں چاہا ہی نہیں

اور وہ مست نگاہیں جو مجھے بھول گئیں
میں نے ان مست نگاہوں کو سراہا ہی نہیں

مجھ کو کہنے دو کہ میں آج بھی جی سکتا ہوں
عشق ناکام سہی، زندگی ناکام نہیں

ان کو اپنانے کی خواہش، انہیں پانے کی طلب
شوقِ بے کار سہی، سعئ غم انجام نہیں

وہی گیسو، وہی نظریں، وہی عارض، وہی جسم
میں جو چاہوں تو مجھے اور بھی مل سکتے ہیں

وہ کنول جن کو کبھی ان کے لئے کھلنا تھا
ان کی نظروں سے بہت دور بھی کھل سکتے ہیں

اَنِیسِ من Journalist ShafiUllah Qureshi

29/03/2024

حالیہ شانگلہ بشام دہشت گردی || اہم منصوبوں پر سیکورٹی خدشات

چلاس:(رپورٹ شفیع اللہ قریشی) خیبر پختون خواہ کا علاقہ ضلع شانگلہ میں بشام کے مقام حالیہ دہشت گردی کے بعد اہم منصوبوں پر تعمیراتی کام کو روک دیا گیا۔داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کر دیا ہے۔تاہم چینی باشندے تاحال خیبر پختونخوا میں مہمند ڈیم پر کام کر رہے ہیں۔

اہم ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پر تقریباً 500 چینی باشندے ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں اور کام کر رہے ہیں۔مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ قراقرم ہائی وے منصوبے پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھر پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ضلع اپر کوہستان میں 4320 میگاواٹ کے داسو ڈیم پر تقریباً 741 چینی اور 6 ہزار مقامی لوگ کام کر رہے ہیں۔

جنرل منیجر واپڈا دیامر بھاشا ڈیم نزاکت حسین نے کہا ہے کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام کو روک دیا۔جی ایم واپڈا نزاکت حسین کے مطابق تقریباً 500 چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں لیکن ایف ڈبلیو او کا عملہ اس پر کام کر رہا ہے اور چھ ہزار مقامی افراد ڈیم پر کام میں مصروف ہیں۔

اہم ذرائع کے معلومات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہونے والا حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ملکی اہم منصوبوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ میگاہ منصوبہ دیامر بھاشاہ ڈیم پر کام کرنے والے چینی باشندوں کو فیلڈ پر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،

چینی کمپنی کے انجینئر کو سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے کام پر جانے کے لیے روک دیا گیا ہے جبکہ دیامر بھاشاہ ڈیم پر پاکستانی انجینئر اور لیبرز ڈیم سائیڈ پر کام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملکی اہم منصوبوں پر سیکورٹی خدشات کے باعث کام کرنے والے افراد کے نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا ہے۔

حالیہ دہشت گردی کے بعد گلگت بلتستان میں بھی سیکورٹی خدشات ظاہر کیا کیا ہے،ان خدشات کے باعث گلگت بلتستان بھر میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق غیر مقامی افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور علاقے میں قائم پائدار امن کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
Report by Shafiullah Qureshi

Journalist ShafiUllah Qureshi

Chilas News ARYNews Chilas Muhammad Din Group of journalist GilgitBaltistan Chief Minister Gilgit-Baltistan Emergency Medical Services Academy Rescue 1122 Information Department Gilgit-Baltistan Government of Gilgit Baltistan Gilgit Baltistan Assembly Khyber Pakhtunkhwa Police Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Shangla News Deputy Commissioner Kohistan Lower Deputy Commissioner Shangla Government of Khyber Pakhtunkhwa Additional Deputy Commissioner Shangla Gilgit-Baltistan Police Haji Gulbar Khan Haji Gulbar Khan Diamer Police Deputy Commissioner Kohistan Upper Diamer Bhasha Dam Diamer Basha Dam PR WAPDA WAPDA Engineers/Officers/Officials Only Wapda Office Chilas Deputy Commissioner Diamer D News G-B Deputy Commissioner Gilgit Deputy Commissioner Astore Commissioner Hazara Commissioner Diamer Astore Division

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Journalist ShafiUllah Qureshi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Journalist ShafiUllah Qureshi:

Videos

Share


Other Digital creator in Gilgit

Show All