Journalist Shereen Karim

Journalist Shereen Karim بحثیت صحافی اس پیج کے ذریعے سے ہر موضوع پر روشنی ڈالی ?
(5)

سکردو:- عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماء و قومی ہیرو حسن سدپارہ مرحوم کی ساتویں برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس سکردو کے چاق و چو...
21/11/2023

سکردو:- عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماء و قومی ہیرو حسن سدپارہ مرحوم کی ساتویں برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس سکردو کے چاق و چوبند دستے نے ان کے مزار پر سلامی دی اس موقع پر ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم سمیت سیاسی سماجی و صحافتی شخصیات سمیت حسن سدپارہ کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مرحوم حسن سدپارہ گلگت بلتستان پولیس کے بطور اسسٹنٹ سبب انسپکٹر کے نوجوانوں کو کوہ پیمائی کے شعبے میں تربیت دے رہے تھے ۔ ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین نے مرحوم حسن سدپارہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بغیر آکسیجن کے 8 ہزار سے بلند چھ سے زائد چوٹیاں سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیماء ہیں جن کی خدمات اور کارکردگی کے باعث پاکستان ، گلگت بلتستان اور محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ پولیس اپنے قومی ہیرو کو ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ ایس ایس پی نےان کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھیں

جی ایم شجاع پی آر او ٹو ایس ایس پی سکردو

20/11/2023

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےطلبہ و طالبات ایک بار پھر گلوب چوک پر احتجاج کررہے...
طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات جب تک حل نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا...
فیسوں میں کمی جب تک نہیں ہوتی احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ...
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبا نے وزیر اعلی گلگت بلتستان، انتظامیہ، چیف سیکریٹری اور وفاقی حکومت کو سخت وارننگ ...

دیامر سے تعلق رکھنے والے طلبا کا سخت تقریر

طلبا نے دھمکی دے دی گلگت بلتستان کے افیسران کے دفاتر کا گھیراو کیا جائے گا۔۔

جی بی فری لانسرز ایسوسی ایشن (GBFA) نے کے آئی یو کیمپس ضلع غذر اور یاسین کے گورنمنٹ انٹر کالج فار گرلز طاوس میں دو روزہ...
19/11/2023

جی بی فری لانسرز ایسوسی ایشن (GBFA) نے کے آئی یو کیمپس ضلع غذر اور یاسین کے گورنمنٹ انٹر کالج فار گرلز طاوس میں دو روزہ فری لانسنگ بوٹ کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس ایونٹ نے سینکڑوں نوجوانوں کو تجربہ کار فری لانسرز کے تجربات سے مستفید ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جس کے ذریعے انھوں نے ان کے تجربات سے قیمتی اسباق حاصل کیے اور فری لانسنگ انڈسٹری کے اندر موجود امکانات کو تلاش کیے۔
اس بوٹ کیمپ نے مذکورہ نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک دریچے کے طور پر کام کیا۔

جی بی ایف اے کے فری لانسنگ بوٹ کیمپ 2023 نے نہ صرف مہارتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اس نے خطے کے نوجوانوں میں جدت اور کاروبار کے کلچر کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

قابل ذکر حاضری میں اسسٹنٹ کمشنر غذر، AKRSP ایریا منیجر، میزان بینک کے وائس پریذیڈنٹ پراڈکٹس، KIU Ghizer کیمپس کی انتظامیہ اور عملہ کے ساتھ ساتھ ہاتون اور طاوس کے گورنمنٹ کالجز کے پرنسپلز جیسی اہم شخصیات موجود تھیں۔

جی بی ایف اے کے صدر جناب غلام رحمٰن نے نوجوانوں کی ترقی اور فری لانسنگ کے فروغ کےلیے معاونت پر AKRSP اور Meezan Bank کا شکریہ ادا کیا۔اور ان کے خدمات کو سراہا۔

14/11/2023

اگر حکومت اور بیورکریسی فضول شاہ خرچیاں ختم کریں تو غریب عوام کو گندم پر سبسڈی مل سکتی ہے...

حکومت نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں اسمبلی ممبران کو مستعفی ہونا چاہیے تاکہ عوام کو سبسڈی کا آٹا ملے...

ممبران اسمبلی نہ کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے یہ ٹولہ جو ایک ممبر اسمبلی پر لاکھوں خرچے ہوتے ہیں تو ان کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ انکا کام تو عوام کے مسائل حل کرنا تھا مگر ناکام ہوچکے ہیں...

گلگت بلتستان اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے بجلی کا نظام درہم برہم

حکومت اور بیورکریسی سپیشل لائنوں سے مستفید ہورہی ہے انہیں غریب عوام کے مسائل کا علم کیسے ہوگا اگر ان کے دفتروں گھروں سے بھی سپیشل لائنیں اٹھائی جائیں تو انہیں احساس ہوگا کہ عوام اس ٹھنڈ میں بغیر بجلی کے زندگی کیسے گزار رہی ہے۔

گندم سبسڈی کو ختم کرنے کا نیا اور دوسرا ڈرامہ شروع ہوچکا ہے ریٹس بھی اسلیے بڑھائے گیے ہیں کہ عوام جو اس مہنگائی میں دو وقت کی روٹی کھا رہے تھے اسے بھی بند کریں ۔

حکومت اور بیوروکریسی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کے عوام مسائلوں کے دلدل میں پھس چکے ہیں۔جن سے نکلنا مشکل ہوچکا ہے اور عوام مزید اس مہنگائی کے دلدل میں پھس رہی جس سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے ...

مسائل اتنے ہیں کہ سب اچھا ہے کا ڈرامہ کرنا بھی حکمرانوں کیلیے سوالیہ نشان ہے سب اپنے گھروں سے نکل کر دو قدم چلیں مسائل خود چیخیں گے کہ ہم کس ڈگر پر چل رہے مگر نہیں انہیں تو پیدل ایک قدم چلنا نہیں ان سب سے گورنمنٹ کی گاڑیاں اٹھائی جائیں تاکہ اپنے خرچے پہ چلیں گے تو انہیں عوام کا احساس ہوگا کہ عوام کو کن مسائل کا سامنا ہے ...

ایک دوسرے پر ملبہ ڈالنے والے حکمران اج بیگی بلی بن کر چھپ چکے ہیں اور گندم کی سبسڈی پر جن کی ٹوٹل سیاست چل رہی تھی تنخواہ کھا رہے تھے وہ بھی ایسے خاموش ہوچکے ہیں کہ جیسے کہ ان کا وجود ہی نہ تھا۔

سردیوں کی آمد سے پہلے ہی آفسز سنسان اور نمائندے غائب ہوچکے ہیں جو نہ اب دوربیں تو دور کی بات خوردبین میں بھی نظر نہیں اتے ....

عوام اب صرف دعا ہی کرسکتی ہے اب جی بی کے عوام کا اللہ ہی حافظ ہے . ...

‏سرکاری محکموں ، خصوصی اداروں اور  اہم شخصیات کے لئے آٹا کوٹہ منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری
13/11/2023

‏سرکاری محکموں ، خصوصی اداروں اور اہم شخصیات کے لئے آٹا کوٹہ منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری

فضل ودود: قوم کی پہچان!گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے فضل ودود ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے...
09/11/2023

فضل ودود: قوم کی پہچان!

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے فضل ودود ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وہ جکارتہ، انڈونیشیا میں IFSC اسپورٹس کلائمبنگ ایشین اولمپکس کوالیفائرز 2023 میں شرکت کریں گے۔

یہ ایونٹ پیرس اولمپکس 2024 کے راستے کے طور پر کام کرتا ہے اور 9 سے 12 نومبر 2023 تک چلے گا۔

فضل پہلے ہی 2023 میں چین کے شہر ووجیانگ میں اسپورٹس کلائمبنگ ورلڈ کپ میں حصہ لے کر اپنی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

اس کے بعد، انہوں نے 2023 میں چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

01/11/2023
بزرگ آدمی کے دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے جوٹیال سے کشروٹ کی طرف آتے ہوئے راستے میں سوزوکی میں کہیں  گم گئے ہیں جس کسی کو ملے ...
30/10/2023

بزرگ آدمی کے دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے جوٹیال سے کشروٹ کی طرف آتے ہوئے راستے میں سوزوکی میں کہیں گم گئے ہیں
جس کسی کو ملے اس نمبر پر رابطہ کرے شکریہ 🙏
03448840755

الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کلعدم فتح اللہ خان کی اسمبلی رکنیت بحال پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فرانزک کے لئے کیس ٹربیونل کے لئے ریم...
28/10/2023

الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کلعدم فتح اللہ خان کی اسمبلی رکنیت بحال پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فرانزک کے لئے کیس ٹربیونل کے لئے ریمانڈ کرکیا گیا اپیلیٹ کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

مسلم لیگ نون خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکریٹری ثروت صبا کے زیر  صدارت خواتین کی میٹنگ صوبائی آفس خواتین جٹیال میں ہوئی ...
28/10/2023

مسلم لیگ نون خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکریٹری ثروت صبا کے زیر صدارت خواتین کی میٹنگ صوبائی آفس خواتین جٹیال میں ہوئی جس میں جنرل سیکریٹری نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے ائی ہوئی خواتین کے مسائل کو سنا اور یقین دھانی کرائی کہ جتنا ممکن ہو سکے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے میٹنگ میں سینئر نائب صدر آمنہ علی کی خصوصی شرکت تھی

معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس زبیح اللہ نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر1...
26/10/2023

معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس زبیح اللہ نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر1947 انسانی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے، جس دن بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی گئی۔ ہم کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور انکے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے تمام انسانی حقوق روندھتے ہوئے کشمیر کے علاقے میں زبردستی اپنی فوج داخل کی اور وہاں کے عوام کو اپنے حق خود ارادیت سے محروم کردیا۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس زبیح اللہ نے کہا کہ آج 76 سال گزرنے کے باوجود کشمیری عوام جس طرح بھارتی سرکار کے ظلم و ستم کا شکار ہیں،وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ان کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی اور وہ امن و خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کا فرض ہے کہ وہ بھی آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں تاکہ بھارت پر یہ بات واضح ہو جائے کہ دُنیا ریاستی جبر کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے اصولی موقف کی تائید کرتی ہے، بھارت کا دوہرا معیار سب کے سامنے ہے کہ کس طرح وہ طاقت کے نشے میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بن کر بیٹھا ہوا ہے۔
معاون خصوصی برائے وزیراعلی یوتھ افیرز و کامرس نے جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کے قیام کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے مشروط کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر ظلم کے خاتمے اور انہیں آزادی سے جینے کا حق دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔


گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہےبھارت نے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت اور تمام بین الاقوام...
26/10/2023

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہےبھارت نے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت اور تمام بین الاقوامی اصول و ضوابط اور قوانین کو روندتے ہوئے گزشتہ 76 سالوں سے مظلوم کشمیریوں کو عملا مقید کر رکھا ہے اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ، ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے ذریعے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے بڑے پیمانے پر قتل وغارت، گرفتاریاں، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مصروف عمل ہے۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منا کر دنیا کو واضح پیغام دینگے کہ ہم جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور حصول خودارادیت اور جدوجہد آزادی تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے لازوال قربانیاں رقم کی ہیں اور جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک ہمارے غیر متزلزل عزم میں کوئی کمی نہیں آئیگی اور صبح آزادی کشمیر کے بعد گلگت بلتستان اور جموں و کشمیر پاکستان کا آئینی حصہ بنکر تکمیل پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرینگے۔

جو اچھا کام کرنے نکلے تو اس کو مافیاز ناکام بنا دیتے ہیں ۔۔۔ گزشتہ دنوں ایک جعلی انتقال موضع کنوداس گلگت کو ڈپٹی کمشنر گ...
26/10/2023

جو اچھا کام کرنے نکلے تو اس کو مافیاز ناکام بنا دیتے ہیں ۔۔۔

گزشتہ دنوں ایک جعلی انتقال موضع کنوداس گلگت کو ڈپٹی کمشنر گلگت کے ساتھ منسلک کر کے لینڈ مافیا نے سوشل میڈیا میں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی جسکی ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت کی سربراہی میں انکوائری کر کے تفصیلی رپورٹ حاصل کی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق انتقال نمبر 291 موضع کنوداس جعلی ثابت ہونے پر کلکٹر/ ڈپٹی کمشنر گلگت نے انتقال ہٰذا کو منسوخ کر دیا اور ملوث عملہ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انتقال مذکور سنہ 2002ء کی تصدیق شدہ ہے اور جعلی اسٹامپ پیپر 12 مئی 2023ء کا بنا ہوا ہے ۔ جبکہ موجودہ ڈپٹی کمشنر امیر حمزہ نے ڈپٹی کمشنر کا چارج مورخہ 2 اگست 2023ء کو لیا ہے۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لینڈ مافیا موجودہ ڈپٹی کمشنر کو بذریعہ سوشل میڈیا بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہےاور اس زمین کی مالیت تقریباً 5 سے 7 کروڑ روپے بنتی ہے۔
جبکہ جدید بندوبست 2002 سے اب تک جو عملہ مال لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر جعلی انتقالات کے ذریعے سرکار اور عوام الناس کی زمینوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے بعداز تحقیقات نہ صرف جعلی انتقالات کو منسوخ کیا جائے گا بلکہ ان عملہ مال کو بھی عبرتناک سزا دی جائے گی تا کہ آئندہ بھی کوئی ایسا قدم نہ اٹھا سکے۔

عوامی ایکشن کمیٹی فمانی تا بارجنگل کے وفد نے آج ڈپٹی کمشنر غزر کیپٹن(ر) طعیب سمیع سے ملاقات کی اور 5 نکاتی چارٹر آف ڈیما...
25/10/2023

عوامی ایکشن کمیٹی فمانی تا بارجنگل کے وفد نے آج ڈپٹی کمشنر غزر کیپٹن(ر) طعیب سمیع سے ملاقات کی اور 5 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غزر نے تمام نکات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام مطالبات عوامی نوعیت کے ہیں اور عملدرآمد کر دیا جائیگا۔ چٹورکھنڈ نالہ میں تعمیر ہونے والے حفاظتی بند کا اسرنو جائزہ لیکر وسیع تر عوامی مفاد میں سائیڈ سلیکشن کرنے اور پروجیکٹ کا اوپن ٹینڈر اپنی سرپرستی میں میرٹ پر کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔اشکومن میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے موقع پر ایکسیئن برقیات غزر کو احکامات جاری کر دیئے۔اشکومن میں گندم کے کوٹے اور تقسیم کار کو منصفانہ اور یکساں کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے سی ایس او غزر کو ہدایات جاری کر دی۔علاقے میں کتا مار مہم رواں ہفتے شروع کرنے کے لیے بلدیہ چیف اور تحصیلدار اشکومن کو احکامات بھی جاری کر دئیے اور چٹورکھنڈ کالج میں طلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کالج پرنسپل کو طلب کر کے مسائلِ دور کرنے کی یقین دہانی کر دی ۔ایکشن کمیٹی کے وفد نے اس موقع پر عوامی مسائل کو حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر غزر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے علاقے کے عوامی مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔

گلگت۔نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر سید یاسر حسین کی صدارت میں ٹوبیکو کنٹرول بل 2023 میں ترامیم کے سلسلے میں م...
25/10/2023

گلگت۔

نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر سید یاسر حسین کی صدارت میں ٹوبیکو کنٹرول بل 2023 میں ترامیم کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سماجی تنظیم سیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز کریم' ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے میر انتخاب عالم سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔ ٹوبیکو بل میں کی جانے والی ترامیم کے مطابق منشیات خصوصا ٹوبیکو کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو کم کرنے کے لئے نارکوٹکس کنٹرول سماجی تنظیم سیڈو کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اس مقصد کے لئے ٹوبیکو بل 2023 میں ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت تعلیمی اداروں سے کم از کم 300 میٹرسے کم فاصلے پر قائم دکانوں تمباکو مصنوعات فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں کم از کم دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو بھی تمباکو مصنوعات فراہم کرنے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ تاکہ معاشرے میں تمباکو مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم سے کم کیا جا سکے۔ بل میں ترامیم کو حتمی شکل دے کر محکمہ قانون کو بھیجا جائے گا جس کے بعد کابینہ اور اسمبلی سے منظوری کے بعد ٹوبیکو بل پر عملدر آمد ہو سکے گا

استور میں نئی تاریخ رقم  ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر وسیم عباس  نے پہلی بار سریہ ،سمنٹ کی نئی ریٹس جاری کر دیا
25/10/2023

استور میں نئی تاریخ رقم ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر وسیم عباس نے پہلی بار سریہ ،سمنٹ کی نئی ریٹس جاری کر دیا

ابرار احمد مرزا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات ۔۔۔۔
24/10/2023

ابرار احمد مرزا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات ۔۔۔۔

ابرار احمد مرزا نئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات...
24/10/2023

ابرار احمد مرزا نئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات...

کریڈٹ لینے کا وقت ہوا چاہتا ہے.... اصل کریڈٹ کا حقدار کون ؟؟؟؟ #دنیور تا گلگت kiu روڈ
24/10/2023

کریڈٹ لینے کا وقت ہوا چاہتا ہے....
اصل کریڈٹ کا حقدار کون ؟؟؟؟
#دنیور تا گلگت kiu روڈ

 #منتخب عوامی نمائندے منظر عام سے غائب ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ  عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا اہم کردا...
24/10/2023

#منتخب عوامی نمائندے منظر عام سے غائب ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔۔۔

ہنگامی اجلاس:آجمورخہ 24 اکتوبر کو نیٹکو ہیڈ آفس میں نیٹکو ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملازمین نے کثیر تعداد م...
24/10/2023

ہنگامی اجلاس:آجمورخہ 24 اکتوبر کو نیٹکو ہیڈ آفس میں نیٹکو ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کے نمائندوں نے کہا کہ ملازمین نیٹکو 2 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہے ایم ڈی نیٹکو جو نوٹفیکشن تحریری طور پر 2 ماہ پہلے 35 پرسنٹ اور عارضی ملازمین کے مد میں جاری کیا تھا تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ادارہ معاشی طورپر بحران کا شکار ہونے کے باوجود نیٹکو انتظامیہ نے اپنے منظور نظر ریٹائرڈ افسران کو تمام مراعات اور بھاری تنخواہوں کے ساتھ کنٹریکٹ پر نوکری دی ہے اور جن افسران کو سفارش پر کنٹریکٹ پر نوکری دی ہے ان افسران کو اپنی دفتری فائل لکھوانے کیلئے ایک چھوٹے گریڈ کے کلرک کی مدد لینی پڑتی ہے جس کہ وجہ سے ادارہ معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے کنٹریکٹ ملازمین کی دوبارہ بھرتیوں کی وجہ سے نیٹکو کے ریگولر ملازمین کے پرموشن پر کافی اثر پڑتا ہے جوکہ ملازمین نیٹکو کے ساتھ بڑا ظلم ہے منعقد ہ اجلاس میں یہ طے پایا ہے کہ جب تک کنٹریکٹ بھرتی شدہ افسران کو فلفور فارغ نہ کرنے کی صورت میں ملازمین نیٹکو کو احتجاج کا حق رکتھے ہے لہذا ملازمین نیٹکو کا جناب ایم ڈی نیٹکو اور چیرمین نیٹکو اور وزیراعلی گلگت بلتستان سے پرذور مطالبہ ہے کہ مندرجہ بالا مطالبے پر نظر ثانی کرتے ہوئے فلفور نوٹس لے کر شکرگزاری کا موقع دیں

گلگت ایس ایچ او جگلوٹ اورنگزیب فاروقی  سیکرٹری محکمہ خوراک عثمان احمد اور افضل محمود بٹ آئی جی پولیس  سے تعریفی سند اور ...
24/10/2023

گلگت

ایس ایچ او جگلوٹ اورنگزیب فاروقی سیکرٹری محکمہ خوراک عثمان احمد اور افضل محمود بٹ آئی جی پولیس سے تعریفی سند اور دس ہزار روپے کا نقد انعام وصول کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ ایس ایچ او جگلوٹ نے گزشتہ روز ایک کامیاب کارروائی میں آٹا سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا ۔ ملزمان کے قبضے سے 104 آٹے کے تھیلے برآمد کئے گئے ہیں۔ ۔

گلگت سے تعلق رکھنے والی لڑکی کراچی میں لاپتہ والدین نے اعلی عہدے داروں سے اپیل کی ہے کہ بچی کو تلاش کرنے میں ان کی مدد ک...
22/10/2023

گلگت سے تعلق رکھنے والی لڑکی کراچی میں لاپتہ

والدین نے اعلی عہدے داروں سے اپیل کی ہے کہ بچی کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں ۔

والدین کے مطابق لڑکی کی ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں جو کراچی مینا بازار سے لاپتہ ہوگئی ہے ۔

گلگت بلتستان  کے 5 اضلاع میں15 سے 49 سال تک کی 2 لاکھ 57 ہزار خواتین کو 23سے 28 اکتوبر تک انسداد تشنج کے ٹیکے لگاۓ جائیں...
21/10/2023

گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں15 سے 49 سال تک کی 2 لاکھ 57 ہزار خواتین کو 23سے 28 اکتوبر تک انسداد تشنج کے ٹیکے لگاۓ جائیں گے ای پی آئی کی ٹیمیں تعلیمی اداروں اور گھر گھر جا کر مفت ٹیکے لگائیں گے

ڈائریکٹر ای پی آٸی ڈاکٹر اقبال رسول اور ڈی ایچ او گلگت ڈاکٹر شاہ ذمان کی سنٹرل پریس کلب گلگت میں میڈیا بریفنگ

افسوس ناک خبر سکردو سے شگر ماڈل ہائی سکول شگر کے اساتذہ کو لیکر انے والی گاڑی کو حادثہ ۔گاڑی میں سوار کئی اساتذہ کو معمو...
21/10/2023

افسوس ناک خبر
سکردو سے شگر ماڈل ہائی سکول شگر کے اساتذہ کو لیکر انے والی گاڑی کو حادثہ ۔گاڑی میں سوار کئی اساتذہ کو معمولی چوٹیں آئی ہے۔ انہیں رورل ہیلتھ سنٹر شگر منتقل کردیا گیا یے

جی بی کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل ایونٹ(NFT) لاہور کےلئے ایم ایم اے ٹرائلز کا انعقاد، جی بی سے 7 فائٹرز منتخب گلگت(سپورٹ...
19/10/2023

جی بی کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل ایونٹ(NFT) لاہور کےلئے ایم ایم اے ٹرائلز کا انعقاد، جی بی سے 7 فائٹرز منتخب

گلگت(سپورٹ رپورٹر)گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل فائٹنگ ٹورنامنٹ سیزن 3کیلئے آغا خان جیم خانہ کنوداس گلگت میں گلگت بلتستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ ان ٹرائلز کیلئے گلگت بلتستان بھر سے کئی ٹیموں اور لڑکوں نے شرکت کی جن میں خصوصی طور پر گلگت، ہنزہ، سکردو اور غذر کے ٹیمیں شامل تھی۔مذکورہ ٹرائلز میں کامیابی حاصل کرنے والے فائٹرز میں ابرار فائٹ فور ٹرس(TFF) سے، زوہیب علی ماونٹین مارشل آرٹ سے، سیماب علی ماونٹین ووریئرز سے، حسنین ماونٹین مارشل آرٹ سے،آکاش علی ماونٹین ووریئرز سے،اعزاز (TFF) سے اور زبیرماونٹین ووریئرز سے ہیں کامیابی حاصل کی اور اب یہ نیشنل فائٹنگ ٹورنامنٹ سیزن 3میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدرجی بی ایم ایم اے ایسوسی ایشن عبدالسلام نے کہا کہ ان ٹرائلز کی کامیاب انعقاد پر صدر پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈیشن بابر قیوم راجہ،ڈائریکٹر اپریشنز اویس شاہ، شفیق کھٹانہ جنرل سیکریٹری و دیگر تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں لیکن حکومتی و دیگر سپورٹس کے اداروں کی جانب سے خاطر خواہ تعاون نہ ہونے اور پلیٹ فارمز نہ ہونے کی وجہ سے اس خطہ کے نوجوانوں کی صلاحیتیں دب جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے ٹرائلز کے بعد گلگت بلتستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم نہ صرف جی بی کے ایم ایم اے فائٹرز کا نام روشن کریں گے بلکہ پورے پاکستان میں گلگت بلتستان کا نام روشن کریں گے

گلگت - خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن میڈم نیلوفر بختیار نے خواتین کو بااختیار بنانے اور حکومت گلگت بلت...
19/10/2023

گلگت - خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن میڈم نیلوفر بختیار نے خواتین کو بااختیار بنانے اور حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے این سی ایس ڈبلیو کے اقدامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ این ایس سی ڈبلیو گلگت بلتستان میں کم عمری کی شادی پر روک لگانے کے بل کے مسودے کا جائزہ لینے میں مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل گلگت بلتستان میں سول سوسائٹی، متعلقہ سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور مذہبی سکالرز کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔ یہ قانون نوجوان خواتین کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کے مطابق ان کے حقوق کی ضمانت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کم عمری کی شادی کو روکنے کے بل کی اسلامی نظریاتی کونسل سے باقاعدہ جانچ کی جائے گی جس کے لیے این سی ایس ڈبلیو اس کیس کو جنگی بنیادوں پر آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے مزید مدد کی کہ این سی ایس ڈبلیو نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے وفاقی حکومت میں وکالت کی ہے جس کے لیے جی بی کی خواتین کو بہتر نقل و حرکت کے لیے 1000 موٹر سائیکلیں ملیں گی جو کہ ان کی زیادہ سے زیادہ اقتصادی بااختیاریت اور شرکت کو یقینی بنائے گی۔
چیئرپرسن نے یہ بھی کہا کہ NCSW اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور عطیہ دہندگان کے ساتھ مل کر کمیونٹی پر مبنی خواتین کے ڈیجیٹل وسائل کے مراکز اور پلیٹ فارم قائم کرنے میں مدد کرے گا جہاں خواتین اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں گی اور مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر ترقی خواتین گلگت بلتستان محترمہ دلشاد بانو نے چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو محترمہ نیلوفر بختیار کی طرف سے جی بی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کے حامی قوانین اور اقدامات کی تیاری میں معاونت اور مدد کی تعریف کی۔ سیکرٹری ترقی نسواں گلگت بلتستان فدا حسین نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں نے گلگت بلتستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے محکمے نے غذر میں ڈیمانڈ ڈرائیون ٹریڈز میں خواتین کے لیے صلاحیت سازی کا مرکز قائم کیا ہے جس میں اب تک 180 خواتین کو ڈیجیٹل مہارت، کھانا پکانے، کڑھائی اور بُنائی کی تربیت دی جا چکی ہے۔ گلگت، سکردو دیامر استور، ہنزہ اور نگر کے مزید پانچ اضلاع میں وزیر آئی ٹی محترمہ ثریا زمان نے کہا کہ آئی ٹی پارک میں خواتین کے پاس آن لائن کاروبار بڑھانے کا منفرد موقع ہے جسے این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن نے سراہا اور تعاون کو یقینی بنایا۔

معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ اور نرخناموں کی موجودگی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مارک...
19/10/2023

معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ اور نرخناموں کی موجودگی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مارکیٹوں کا دورہ.

معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ اور نرخناموں کی موجودگی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور پھل وسبزیوں،چکن سمیت دیگر اشیاء کے نرخنامے دیکھے اور قیمتوں پر کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخوں پر عملدر آمد نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اور عوام الناس کو قیمتوں میں ریلیف یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں ، زخیرہ اندوزی اور اوور چارجنگ کرنیوالوں کے خلاف موقع پر بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو منتقل کرنے اور ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کر دئے گئے ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 #صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق کی زیر صدارت صوبائی ٹرانس...
19/10/2023

#صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق کی زیر صدارت صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی گلگت بلتستان کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان مومن جان،ڈپٹی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان محمد علی، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان ابوبکر صدیق،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ معظم علی احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ڈویژن میر انتخاب الحق ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ڈسٹرکٹ گلگت ناصر علی،ایکسائر اینڈ ٹیکسیشن افسر ڈسٹرکٹ نگر عابد رازق ، پی-ایس ٹو سیکریٹری سید توقیر عباس، ڈپٹی اسسٹنٹ وسیم عباس،محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کا نمایندہ ٹرانسپورٹ آنرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے نمائندے، ٹرانسپورٹ یونین گلگت بلتستان کے نمائندے ڈرائیور یونین کے نمائندے اور نیٹکو کے نمایندگان اس کے علاوہ رینٹ اے کار سروس کے صدر نے شرکت کیں ۔حالیہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات میں میں کمی کے پیش نظر تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی مشاورت کے بعد پچھلے مہینے میں 12 فیصد ڈیزل اور 7 فیصد پٹرول گاڑیوں کے کرایوں کو بڑھنے کے لئے صوبائی حکومت کو ڈرافٹ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے بھجوایا گیا تھا اس کو بھی واپس کرنے کی تجویز دی گئی نیزمزید ڈیزل گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اور پیٹرول کی گاڑیوں کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کی گئی ہے جس پر باقاعدہ فوری طورپر نافذالعمل کیا جائے گا اس بابت ایک سمری صوبائی حکومت کو بھیجا گیا ہے تاکہ صوبائی حکومت کے باقاعدہ منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔
پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز فارورڈنگ کے کرایہ ناموں میں کمی کے بعد اشیاء خوردونوش،تعمیراتی سامان،(سیمنٹ،سریا و دیگر) پھل و سبزیوں کے قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی جس سے عام عوام تک فائدہ پہنچ جائے گا ۔
اجلاس کے آخر میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق اور سیکرٹری ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان مومن جان نے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان اور ذمہ داروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ تمام ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں محکمہ کی طرف سے جاری کردہ کرایہ سے زیادہ وصول کر نے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ پر فوری طور پر عملدرآمد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ظفر محمد شادم خیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ایکسین بی اینڈ آر غذر نے اقربا پ...
18/10/2023

سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ظفر محمد شادم خیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ایکسین بی اینڈ آر غذر نے اقربا پروری اور کرپشن کے ریکارڈ توڈ دیے سیکرٹری سے لیکر چیف انجینئر تک سب بے بس چٹورکھنڈ میں ایک سیاسی رہنماکے زاتی محل کی حفاظت کے لیے کروڈوں روپے سے تعمیر حفاظتی بند کی مرمت کے نام پے ایک بار پھر قومی خزانے کو 25 لاکھ کا ٹیکہ لگانے کیلئے خفیہ پلان تیار۔۔۔ سیاسی رہنما کےفرنٹ مین کے نام پے خفیہ ٹینڈر مورخہ 20 اکتوبر کو کیا جا رہا ہے جبکہ ضلع کے کسی ٹھیکدار کو ایکسیئن غزر ٹینڈر کاپی دینے کیلئے تیار نہیں جواز بتایا جا رہا ہے کہ کام پہلے سے مکمل ہے۔۔۔۔یہ بتایا جائے کہ کام پہلے سے اور ٹینڈر بعد میں یہ کونسا قانون ہے ہم نے متعدد مرتبہ سیاسی لوگوں اور ایکسین کی ملی بھگت اور کرپشن کے بارے حکام کو آگاہ کیا ہے اور کیسیز ایف آئی اے تک رجسٹرڈ ہونے کے باوجود پھر اندرون خانہ منظم طریقے سے کرپشن اقربا پروری آختساب کے اداروں اور سیکرٹری سمیت دیگر حکام کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ان کا کہنا ہے کہ اس کرپشن کے بارے بھی عدالت اور ایف آئی اے سے رجوع کریں گے ان کا کہناہے کہ یہاں ایکسین کے علاؤہ فلیڈ اسٹاف اور اکاؤنٹس سکشین کے زمہ داران کو بھی کیس کا حصہ بنائیں گے ان سب کی ملی بھگت سے اس سے قبل اس نالے پر ہی سات کروڈ کا میگا کرپشن ہوا ہے

 #معاون خصوصی برائے یوتھ اینڈ کامرس ذبیح اللہ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ طلباء وطالبات کا سب سے بڑا مطا...
17/10/2023

#معاون خصوصی برائے یوتھ اینڈ کامرس ذبیح اللہ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔

طلباء وطالبات کا سب سے بڑا مطالبہ جو کہ فیسوں میں کمی کا تھا وہ حل کیا ۔

دیگر مطالبات کے حل کی یقین دھانی کرائی اس دوران یونیورسٹی کی انتظامیہ سمیت طلباء وطالبات نے معاون خصوصی برائے یوتھ اینڈ کامرس زبیح اللہ کا شکریہ ادا کیا۔

ذبیح اللہ نے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آپ کے ساتھ ہے اور بہترین تعلیم کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے حکومت آپ کے ہر مسلے کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ حسین شاہ اور معاون خصوصی امور نوجوانان وکا...
16/10/2023

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ حسین شاہ اور معاون خصوصی امور نوجوانان وکامرس ذبیح اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مالی معاملات اور فیسوں میں اضافے کے بعد پیدا مشکلات و صورتحال پر قائم کمیٹی نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور مکمل کر لئے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کے دوران بھی یونیورسٹی کے مالی مسائل کے حل کیلئے مثبت پیش رفت ہوچکی ہے جس کے بعد امید ہے کہ طلباء احتجاج ختم کرینگے اور یونیورسٹی میں معمول کے مطابق تعلمی سرگرمیوں جاری رہنیگی۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعلی حسین شاہ اور ذبیح اللہ خان نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے قراقرم یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں جلد اچھی پیش رفت سامنے آئیگی۔ انہوں نے طلباء وطالبات سے اپیل کی ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کوششوں کے نتائج کے آنے تک احتجاج اور دھرنا ختم کر دیں تاکہ اعتماد کا ماحول پیدا ہو۔

حکومت پاکستان  قومی کمیشن برائے وقار نسواں اسلام آباد 14 اکتوبر، 2023 *پریس ریلیز* *"ویمن کمیشن کا قیام گلگت بلتستان کی ...
14/10/2023

حکومت پاکستان
قومی کمیشن برائے وقار نسواں
اسلام آباد
14 اکتوبر، 2023

*پریس ریلیز*

*"ویمن کمیشن کا قیام گلگت بلتستان کی خواتین کے لئے تاریخی سنگ میل ہے۔" وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبار خان*

*" کمیشن برائے وقار نسواں کا قیام خواتین کو تشدد سے بچانے اور معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا"- چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، نیلوفر بختیار

آج جی بی ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبار خان نے گلگت بلتستان کمیشن برائے وقار نسواں کے قیام کی منظوری دیدی ۔

اس موقع پر محترمہ نیلوفر بختیار، چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ جی بی کمیشن کیلئے قانون سازی میں کامیاب ہوئے، جس سے گزشتہ سال جی بی اسمبلی سے بل منظور ہوا اور آج این سی ایس ڈبلیو اور دیگر قومی اور اقوام متحدہ کے شراکت دار اداروں نے اپنی مشترکہ کوششوں سے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ اب پاکستان کے ہر صوبے اور خطے میں خواتین کی حیثیت پر کمیشن موجود ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف اور مشن یہ ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ان کمیشنر کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔

چیر پرسن نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ مل کر کام کرنے سے ہم ایک محفوظ اور زیادہ منصفانہ ماحول کے قیام کے لیے اہم پیش رفت حاصل کرسکتے ہیں. این سی ایس ڈبلیو خاص طور پر خواتین ڈویلپمنٹ جی بی کی وزیر محترمہ دلشاد بانو کی انتھک اور بے لوث حمایت اور محنت کا تہہ دل سے معترف ہے۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبار خان نے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے اس دن کو آبادی کے تمام کمزور طبقات کے لئے سازگار ماحول کے قیام کے لیے کی جانے والی دہائیوں کی جدوجہد میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو نے گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے اس خواب کو پورا کرنے کے لئے محنت اور معاونت پر ان کی بڑی تعریف کی اور شکریہ کا ادا کیا۔ انہوں نے اس عظیم کامیابی کے لئے این سی ایس ڈبلیو کے تمام شراکت داروں اور ٹیم کو مبارکباد دی جو طویل عرصے سے اس مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ انھوں نے خاص طور پر یو این ایف پی اے کی طرف سے اس حمایت کا شکریہ ادا کیا جس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔
ملکی نمائندہ یو این ایف پی اے، ڈاکٹر لوئے شبانے نے جی بی کمیشن برائے وقار نسواں کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔

*"ویمن کمیشن کا قیام گلگت بلتستان کی خواتین کے لئے تاریخی سنگ میل ہے۔" وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان* *" کمیشن ...
14/10/2023

*"ویمن کمیشن کا قیام گلگت بلتستان کی خواتین کے لئے تاریخی سنگ میل ہے۔" وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان*

*" کمیشن برائے وقار نسواں کا قیام خواتین کو تشدد سے بچانے اور معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا"- چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، نیلوفر بختیار

آج جی بی ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرر خان نے گلگت بلتستان کمیشن برائے وقار نسواں کے قیام کی منظوری دیدی ۔

اس موقع پر نیلوفر بختیار، چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ جی بی کمیشن کیلئے قانون سازی میں کامیاب ہوئے، جس سے گزشتہ سال جی بی اسمبلی سے بل منظور ہوا اور آج این سی ایس ڈبلیو اور دیگر قومی اور اقوام متحدہ کے شراکت دار اداروں نے اپنی مشترکہ کوششوں سے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ اب پاکستان کے ہر صوبے اور خطے میں خواتین کی حیثیت پر کمیشن موجود ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف اور مشن یہ ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ان کمیشنر کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔

چیر پرسن نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ مل کر کام کرنے سے ہم ایک محفوظ اور زیادہ منصفانہ ماحول کے قیام کے لیے اہم پیش رفت حاصل کرسکتے ہیں. این سی ایس ڈبلیو خاص طور پر خواتین ڈویلپمنٹ جی بی کی وزیر محترمہ دلشاد بانو کی انتھک اور بے لوث حمایت اور محنت کا تہہ دل سے معترف ہے۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے اس دن کو آبادی کے تمام کمزور طبقات کے لئے سازگار ماحول کے قیام کے لیے کی جانے والی دہائیوں کی جدوجہد میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو نے گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے اس خواب کو پورا کرنے کے لئے محنت اور معاونت پر ان کی بڑی تعریف کی اور شکریہ کا ادا کیا۔ انہوں نے اس عظیم کامیابی کے لئے این سی ایس ڈبلیو کے تمام شراکت داروں اور ٹیم کو مبارکباد دی جو طویل عرصے سے اس مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ انھوں نے خاص طور پر یو این ایف پی اے کی طرف سے اس حمایت کا شکریہ ادا کیا جس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔
ملکی نمائندہ یو این ایف پی اے، ڈاکٹر لوئے شبانے نے جی بی کمیشن برائے وقار نسواں کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔

Address

Qalander Palza Gilgit Daily Ausaf Gilgit
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Journalist Shereen Karim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Journalist Shereen Karim:

Videos

Share