Markhor Times

Markhor Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Markhor Times, Media/News Company, Shop No 101 Near Pso Pump Jutyial Gilgit, Gilgit.
(10)

"Welcome to Markhor Times, your trusted source for news, current affairs and cultural insights from the heart of Gilgit-Baltistan, Pakistan!🇵🇰
Earn our trust by being our news source.🌍

ڈپٹی ڈائریکتر ماحولیات خادم حسین کو ڈائریکٹر ماحولیات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا نوٹیفکیشن جاری
07/11/2024

ڈپٹی ڈائریکتر ماحولیات خادم حسین کو ڈائریکٹر ماحولیات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
نوٹیفکیشن جاری

انجینئر انور نے وزیراعظم سے کہا کہ حفیظ الرحمان ہمیں لفٹ نھیں کراتا ھے تو وزیر اعظم نے پوچھا آپ کی تعریف ۔۔۔۔؟انہوں نے ا...
07/11/2024

انجینئر انور نے وزیراعظم سے کہا کہ حفیظ الرحمان ہمیں لفٹ نھیں کراتا ھے تو وزیر اعظم نے پوچھا آپ کی تعریف ۔۔۔۔؟
انہوں نے اپنا تعارف کرایا تو وزیر اعظم نے اگلے ایجنڈے پر بات کی ۔
اورنگزیب ایڈووکیٹ

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد میں گلگت بلتستان کے طلبا پر ہونے والے تشدد پر وزیر ا...
07/11/2024

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد میں گلگت بلتستان کے طلبا پر ہونے والے تشدد پر وزیر اطلاعات آزاد کشمیر حکومت پیر مظہر شاہ سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ، ترجمان نے وزیر اطلاعات سے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلبا اتنے دور آ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان پر بےجا تشدد ظلم کی انتہا ہے ، ترجمان نے بدمعاش مقامی طلبا کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے طلبا کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ،

07/11/2024

آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان کے طلباء پر تشدد
سٹی کیمپس آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد میں گلگت بلتستان کے طلباء پر نہ صرف شدید تشدد کیا گیا بلکہ پولیس اور انتظامیہ نے بھی سوتیلی ماں کا سلوک کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے طلباء کو گرفتار کیا ہے طلباء کا گلگت بلتستان حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ

ڈاکٹر انعام اللہ کو ایم ایس آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کے عہدے پر تعینات نوٹیفیکیشن جاری ۔۔بیروچیف علیم اللّٰہ رحمانی (دیامر...
07/11/2024

ڈاکٹر انعام اللہ کو ایم ایس آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کے عہدے پر تعینات نوٹیفیکیشن جاری ۔۔
بیروچیف علیم اللّٰہ رحمانی (دیامر)

وفاقی سطح پر گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے قائم کردہ اعلی سطح کی کمیٹی کا 08 نومبر کو ہونے والا اھم اجلاس ملتوی کردی...
07/11/2024

وفاقی سطح پر گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے قائم کردہ اعلی سطح کی کمیٹی کا 08 نومبر کو ہونے والا اھم اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے
اعلی سطحی یہ اجلاس اب 12 نومبر کو فنانس ڈویژن اسلام آباد میں منعقد ہوگا
گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے اس اعلی سطحی کمیٹی میں وفاقی وزیر فنانس، وفاقی وزیر پاور، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیکٹری کشمیر افئیر، سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن صاحب، سابق وزیر اطلاعات شمس میر صاحب، وزیر فنانس گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان شامل ہیں۔
محمد زاکر حسین
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن گلگت بلتستان

چلاس گیچی  کے مقام پر ٹرک الٹنے سے شاہراہِ قراقرم بلاک ٹریفک کی لائن لگ گئی
07/11/2024

چلاس گیچی کے مقام پر ٹرک الٹنے سے
شاہراہِ قراقرم بلاک ٹریفک کی لائن لگ گئی

07/11/2024

اسکردو
بلتی زبان کو فروغ دینے کے لئے منعقدہ تقریب میں بی ایس پروگرامز کی طالبہ اپنی خوبصورت آواز میں بلتی قصیدہ پڑھ رہی ہے ۔
رپورٹ آصف ماجانی

06/11/2024

چوری شدہ مویشی برآمد۔
ایس ایس پی دیامر شیرخان (تمغہ شچاعت) کی قیادت میں پولیس ٹیم نے گزشتہ ماہ غڈر کے علاقہ گلمتی اور سنگل سے چوری شدہ مال مویشی ڈوڈشال سے برآمد کر کے ایس ایچ او تھانہ سنگل سب انسپکٹر دلبرخان کے حوالہ کر رہے ہیں۔

06/11/2024

الیکشن نگران حکومت کی موجودگی میں نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی موجودگی میں کروائے جائیں گے حافظ حفیظ الرحمان کی پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلگت بلتستان نے اپنے ہلال احمر کے نیشنل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے تعاون سے غذر کے حالیہ سیلاب ...
06/11/2024

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلگت بلتستان نے اپنے ہلال احمر کے نیشنل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے تعاون سے غذر کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میی ریلیف تقسیم کیا.
واضع رہے کہ انجمن ہلال احمر نے غذر کے مختلف علاقوں میی حالیہ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے علاقوں کے متاثرین میی 100 گھرانوں کو اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا.
گورنر گلگت, بلتستان سید مہدی شاہ اور چیئرمین ہلال احمر گلگت بلتستان عمران ندیم کی کاوشوں سے ہلال احمر کے غذر کے ممبر بدرالدین بدر اور سیکرٹری عمران رانا نے حالیہ سیلاب کی تفصیلی سروے کے بعد، گاوں ہا کس, یانگل, دائین, اشکومن, گورنجر اور شیرقلعہ کے 100 خاندانوں کو ضروری غذائی اور دیگر اشیاء فراہم کیا ۔ان میی اشیاء کوردونوش 15 کلو چاول، 3.5 لیٹر کھانے کا تیل، 5 کلو چینی، 950 گرام چائے، 1 کلو نمک، مختلف مصالحے اور دالیں شامل تھیں:
دیگر نان فوڈ اشیاء میی ایک کیچن سیٹ , ایک فلٹر کولر , صفائی کا کٹ، Dignity کا کٹ اور عارضی پناہ گاہ یا موسم سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے تارپولین شیٹ شامل تھی۔

اس امدادی سامان کی تقسیم میی ہلال احمر غذر سے ممبر بدرالدین بدر اور سیکرٹری عمران رانا نے شرکت کی اور خصوصی طور پر ہلال احمر نیشنل ہیڈ کے چئرمین شاہد لغاری صاحب اور سیکرٹری جنرل عبیداللہ صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہر وقت ہمارے گلگت, بلتستان کے متاثرین کو امداد فراہم کی ہے آئیندہ بھی امید رکھتے ہیی کہ وہ ہمارے متاثرین کا خاص خیال رکھیی گے. انشاءاللہ ہلال احمر پاکستان گلگت, بلتستان دکھی انسانیت کی خدمت کیلۓ ہمہ وقت تیار ہے. مقامی مقررین نے چیرمین ہلال احمر پاکستان اور چئرمین ہلال احمر گلگت , بلتستان , ممبران ہلال احمر کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ اپ نے اس مشکل وقت میی ہمیی یاد کیا اور ہمارے لئے یہ تحفہ ہماری دہلیز میی پہنچا دیا..ہلال احمر گلگت بلتستان ضرورت مند افراد کی مدد کے لئے پر عزم اور قائم ہے اور اس طرح کی ہنگامی صورتحال میں حکومت گلگت, بلتستان کے ساتھہ امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی.
پریس ریلیز

06/11/2024

وزیر اعظم پاکستان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے لیے ایک ارب روپے کا اعلان کردیا دورے کی تفصیلات کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

06/11/2024

صوبائی حکومت ای ٹی آئی کی تعاون سے جی بی آر ایس پی کے زیر نگرانی گلگت بلتستان سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا دو روزہ ایگری بزنس ایکسپو 2024کا انعقاد ہوا ۔کرنل ر عبیداللہ بیگ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ای ٹی آئی جی بی آر ایس پی کے عہداداروں نے فسیٹول کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے خواتین تنظمات کوآپرٹیو سوسائٹیز کے نمائندوں نے خشک میوہ جات سبزیاں پھل فروٹ روایاتی کھانے علاقائی جڑی بوٹیوں کے سٹالز لگائے گئے۔
سوٹ۔ ممبر صوبائی ممبر کرنل ر عبید اللہ بیگ
سوٹ۔۔۔
اشفاق سی ای او جی بی آر ایس پی۔
سوٹ۔۔۔برکت علی

ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے نابینا افراد کے لیے 10 روزہ بنیادی کمپیوٹر ٹریننگ کی اختتامی تقریبگلگت( فدا حسین تبسم)و...
06/11/2024

ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے نابینا افراد کے لیے 10 روزہ بنیادی کمپیوٹر ٹریننگ کی اختتامی تقریب

گلگت( فدا حسین تبسم)ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نابینا افراد کے لیے دس روزہ بنیادی کمپیوٹر ٹریننگ کی اختتامی تقریب آج، 6 نومبر بروز بدھ منعقد ہوئی۔ یہ تربیتی پروگرام آغا خان رولر سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے سوشل ڈیولپمنٹ مائیکرو ایوارڈ (SDMA) کے تحت منعقد کیا گیا، جس میں پاکستان فاؤنڈیشن فائٹنگ بلائنڈ (PFFB) سے ماہر ریسورس پرسن کی خدمات حاصل کی گئیں۔
اس ٹریننگ کے دوران فرحان شاہد، ماہر ریسورس پرسن نے اسکرین ریڈر سافٹ ویئر JAWS کے ذریعے نابینا افراد کو بنیادی کمپیوٹر استعمال کی تربیت فراہم کی۔ ٹریننگ میں 10 سے زائد نابینا طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جنہیں مختلف کمپیوٹر سافٹ ویئرز کے استعمال اور کمپیوٹر کے بنیادی اصولوں سے روشناس کروایا گیا۔
اختتامی تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ اس موقع پر سول سوسائٹی آفیسر AKRSP سائرہ عیسی، ڈیولپمنٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے منور حسین انجم، صدر ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن سکینہ الفت کاظمی اور چیئرمین ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن سید ارشاد کاظمی نے خطاب کیا اور تربیت کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی

06/11/2024

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

گلوبل انکاؤنٹر ایونٹ دوبئی کے لیے گلگت بلتستان سے نوریمہ گلوکاری اور کلیم اللہ خان ڈانسنگ کے لیے سلیکٹ۔یاد رہیے اس سے پہ...
06/11/2024

گلوبل انکاؤنٹر ایونٹ دوبئی کے لیے گلگت بلتستان سے نوریمہ گلوکاری اور کلیم اللہ خان ڈانسنگ کے لیے سلیکٹ۔
یاد رہیے اس سے پہلے دونوں نے پورے پاکستان لیول پہ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

اسلامی جمعیت طلبہ غذر کے زیر اہتمام جشن آزادی ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ناظم اس...
05/11/2024

اسلامی جمعیت طلبہ غذر کے زیر اہتمام جشن آزادی ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان ڈویژن شیر دل حسینی اور ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمٰن نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے مخاطب ہوئے۔
پروگرام کے اختتام میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان ڈویژن شیردل الحسینی نے مہمانان کو ایکسپو کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔



05/11/2024

کیا آپ لینڈ ریفارم بل کی حمایت کرتے ہیں ؟
لینڈ ریفارمز بل جلد پیش ہونا چاہئے ۔امجد ایڈوکیٹ
لینڈ ریفارمز بل میں موجود بہت ساری شقوں پر نظر ثانی ہونی چاہئے ۔ذاکر ایڈوکیٹ
اسکردو میں لینڈ ریفارمز بل عوامی عدالت میں امجد ایڈوکیٹ نے پیش کر دی ۔عوام کی جانب سے سخت تحفظات ۔
رپورٹ آصف ماجانی

Address

Shop No 101 Near Pso Pump Jutyial Gilgit
Gilgit
05811

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markhor Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Markhor Times:

Videos

Share

Nearby media companies