Daily Rehbar Digital

Daily Rehbar Digital page like and shaerd

01/01/2025

ہنزہ: نوجوانوں کی جانب سے کمر پر ٹوکریاں اور ہاتھ میں کلہاڑیاں ،ڈنڈے اٹھا کر منفرد رقص نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ یہ انوکھا انداز نہ صرف دلچسپ تھا بلکہ دیکھنے والوں کے لیے ایک حیران کن تجربہ بھی ثابت ہوا۔ اس حوالے سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ طرزِ عمل ہنزہ کی قدیم ثقافتی روایات کا حصہ ہے یا کسی جدید رجحان کا عکاس؟

01/01/2025

جلال آباد یوتھ کے رہنماوں کا گلگت پریس کلب میں جلال آباد پاور ہاؤس کی آپ گریڈیشن میں ہونے والی خرد برد پر ہونے والی انکوائریوں میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

سیکورٹی اداروں ، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور الیکشن کمیشن کے افسران کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عدالت انسداد دہشتگری کے جج ر...
31/12/2024

سیکورٹی اداروں ، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور الیکشن کمیشن کے افسران کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عدالت انسداد دہشتگری کے جج رحمت شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید گلگت بلتستان کو مجموعی طور 34 سال قید ، 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دے دی ۔
خالد خورشید کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پولیس کو خالد خورشید کو گرفتار کر کے جیل منتقل کرنے کا حکم ۔

29/12/2024

غذر ایکسپریس وے: ناقص انجینئرنگ سے رابطہ سڑکیں متاثر، حفاظتی دیوار کا مطالبہ
غذر ایکسپریس وے کی خراب منصوبہ بندی کے باعث ملحقہ سڑکیں کٹاؤ کا شکار ہو کر خطرناک کھائیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔ اہلِ علاقہ نے فوری طور پر پروٹیکشن وال کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ: مصعب خالق




28/12/2024

ساس ویلی میں جنریٹرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی کے لیئے جنریٹرز چالو کر دیئے گئے،
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ برقیات نے ساس ویلی میں جنریٹرز چالو کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل علاقے کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا اور مقامی افراد کو 48 گھنٹوں میں صرف 25 منٹ کی بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔
جنریٹرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی کے لیئے عملی اقدامات کرنے پر عوام نے سراہا

#لوڈشیڈنگ

یوم قائد،قائد ذی وقار کو قوم کا سلام
27/12/2024

یوم قائد،قائد ذی وقار کو قوم کا سلام

27/12/2024

اسلام آباد میں پاراچنار کے مظلوم عوام کی حمایت میں جاری دھرنا، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم کا شرکا سے خطاب۔








#پاراچنار
#دھرنا



#انصاف

Daily Rahbar Newspaper Gilgit Baltistan27 Decembar 2024For more updates visit www.dailyrehbar.com
27/12/2024

Daily Rahbar Newspaper Gilgit Baltistan
27 Decembar 2024
For more updates visit
www.dailyrehbar.com

21/12/2024

بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے "ٹنل بناؤ، زندگی بچاؤ" مہم کا آغاز ناد علی چوک سکوار سے ایک پرعزم پیدل مارچ کے ذریعے کیا۔ طلبہ شدید سردی کے باوجود عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے جذبے سے سرشار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اس کٹھن سفر پر نکلے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ قوم ان کے عزم کو مایوس نہیں کرے گی۔ یہ مارچ یادگار چوک سکردو تک جاری رہے گا، جہاں طلبہ اپنے مطالبات کو اجاگر کریں گے۔۔۔۔
نوٹ:ویڈیو کے دوران ہوا کے شور کی وجہ سے آواز صاف سنائی نہیں دے رہی۔ ناظرین کی سہولت کے لیے ویڈیو میں سب ٹائٹلز شامل کیے گئے ہیں تاکہ آپ مواد کو باآسانی سمجھ سکیں۔ شکریہ!
















21/12/2024

بلتستان کا جشنِ مے فنگ صدیوں پرانی روایات کا عکاس ہے، جو مقامی ثقافت، تاریخ اور رنگا رنگ خوشیوں کو منانے جشن ہے ۔ ضلعی انتظامیہ ،محکمہ سیاحت اور بیسٹ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن منٹھوکھا کے اشتراک سے بلتی روایتی تہوار جشن مے فنگ کو کیسے منایا گیا؟دیکھیئے
رپورٹ:مشتاق مہدی








20/12/2024

عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر جمیعہ عشاق العربیہ کے زیرِ اہتمام اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان تھے۔ اس موقع پر علمائے کرام، اساتذہ، طلبہ، سفارتکاروں، اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عربی زبان کے شائقین نے بھرپور شرکت کی۔
رپورٹ مصعب خالق








20/12/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کارگاہ میں 6 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس منصوبے سے گلگت شہر کو بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔






20/12/2024

پروجیکٹ ڈائریکٹر شفقت علی نے گلگت سنٹری اور سیوریج سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں انہوں نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، بجٹ، اور تکمیل کے مراحل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ علاقے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور ماحول دوست انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
رپورٹ: سعادت علی









20/12/2024

پرونشل ہسپتال گلگت میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث کمسن بچہ چل بسا ایک ایک بیڈ پر تین مریض جبکہ عملہ بھی انتہائی بدتمیز ۔نلتر سے تعلق رکھنے والے لواحقین نے وزیر اعلیٰ ،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کو دہائی دے دی

15/12/2024

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اکیڈمک اسٹاف کی جانب سے شدید احتجاج، طلبہ کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے۔کلاسیں متاثر وائس چانسلر کی مبینہ طور پر اقربا پروری اور اپنوں کو نوازنے کی پالیسی کی وجہ سے یونیورسٹی تباہی کے دہانے پر ہے ان پالیسیوں کی وجہ سے جہاں تعلیمی ماحول کو شدید متاثر ہو رہا ہے وہیں سٹاف بھی زہنی ازیت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔احتجاج کی تفصیلات، طلبہ پر پڑنے والے اثرات، اور اکیڈمک اسٹاف کے تحفظات پر مبنی خصوصی انٹرویو

15/12/2024

گلگت بلتستان حکومت کے چودہویں کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزراء پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

Address

Old Chaina Trade
Gilgit
05811

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Rehbar Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share