31/03/2023
رکو ذرا
ٹھہر جاؤ
پانی کا گلاس اٹھاؤ اور ایک ایک گھونٹ کر کے سارا گلاس پی لو اور پھر میری بات سنو۔
تمہاری مینٹل اور فزیکل ہیلتھ، بولے تو دماغی اور جسمانی صحت روپے، پیسے، عہدے، دولت، شہرت اور حتیٰ کہ ریلینش شپ سے بھی زیادہ اہم ہے۔
میں جانتا ہوں مقابلہ بازی کا دور ہے، سوشل میڈیا پر ہر طرف چکاچوند سے ہمیں لگنے لگتا ہے کہ میں تو کچھ بھی نہیں کر پا رہا جبکہ دنیا کہاں سے کہاں جارہی ہے۔
میری بات یاد رکھو ہر انسان میں میں کوئی نہ کوئی خامی اور کمی موجود ہے۔ بظاہر بہت کامیاب اور مکمل نظر آنے والا انسان، اندرونی طور پر کتنی جنگیں لڑ رہا ہو ہم نہیں جانتے۔
تمہیں کامیابی نہیں مل رہی یا تمہیں من پسند گاڑی لینے میں دشواری کا سامنا ہے، تمہارے ماں باپ ایوریج تھے اور تم بہت بڑا انسان بننا چاہتے ہو، تمہیں جلد از جلد ایک اچھا اور بڑا نیا گھر بنانا ہے، تم چاہتے ہو کہ جہاں تمہارا دل ہے وہاں تمہاری شادی ہو جائے۔
یقین رکھو یہ دنیا کا ہر انسان چاہتا ہے لیکن ہر انسان کے لئے وہ سب کچھ نہیں ہے جو وہ چاہتا ہے۔
قدرت کا بھی اپنا ایک سسٹم ہے، اس سسٹم میں اگر اگر تمہیں جو چیز تمہارے لئے بہتر نظر آتی ہے وہ لیٹ ہو رہی ہے تو یقین رکھو وہی تمہارے حق میں بہتر ہوگی۔
تمہارے پاس جو کچھ بھی ہے اسی پر صبر اور شکر کرو۔ میں جانتا ہوں کہ تمہیں لگ رہا ہوگا کہ یہ سب کتابی باتیں ہیں جو ہر دوسرا بندہ کرتا ہے لیکن نہیں یہ سب میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔
اگر اللہ نے تمہیں سائیکل دی ہے تو یقین رکھو توکل اور شکر ہوگا تو اسی پر مرسیڈیز سے زیادہ مزہ آئے گا۔
جو انسان سائیکل پر خوش نہیں ہو سکتا وہ مرسڈیز پر بھی خوش نہیں ہو سکتا، یہ بات تسلیم کرنا بہت مشکل ہے لیکن یہی سچ ہے۔
اپنے آپ پر اعتماد رکھو اور اس خدا پر اعتماد رکھو جس نے تمہیں پیدا کیا ہے، جو کچھ تمہارے حق میں صحیح ہوا وہ صحیح وقت پر صحیح جگہ پر تمہیں مل جائے گا۔
اللہ نے تمہیں ہزاروں لاکھوں نہیں کروڑوں نہیں اربوں لوگوں سے بہتر بنایا ہے۔ کیا یہی ایک بات شکر ادا کرنے کے لیے کافی نہیں؟
بس تمہارے ذمے محنت ہے نتیجہ نہیں، تو نتیجہ کی پرواہ میں خود کو مت جلاؤ، آج سے دس سال بعد آج والی ٹینشن تو یاد ہی نہیں ہوگی لیکن آج کی ٹینشن نے دماغ پر جو اثر ڈالا ہوگا وہ تمہاری صحت سے عیاں ہو گا۔
جو کوئی اس اسٹیٹس کو پڑھ رہے ہو، اپنے دوست کو میسج کرو اور اس سے پوچھو کہ وہ کسی ذہنی تناؤ کا شکار تو نہیں۔
کیا کہیں اسے آپ کی ضرورت تو نہیں۔
خدا کے لیے لوگوں کو روپے پیسے صحت موٹاپہ کمزوری گھر ماں باپ رشتہ دار بینک بیلنس موبائل گاڑی وغیرہ کی وجہ سے مذاقا بھی طعنے مت مارا کرو۔
اپنے دوستوں کا خیال رکھیں، کہیں کوئی ذہنی تناؤ انہیں اندر ہی اندر کھائے نہ جا رہا ہوں۔
- ایم تنویر نانڈلہ