*اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی 14 کلو سے زائد لاکھوں مالیت کی چرس ،41 لیٹر شراب بر آمد ،الگ الگ مقدمات درج*
*انسانی رگوں میں زہر گھولنے والے سمگلروں اور ایسے زہر بیچنے والے ضمیر فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کی اولین ترجیع ہے،ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان*
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ضلع بھر کے تھانہ جات کو منشیات فرشوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر تھانہ سٹی اٹک ایس آئی املاک احمد نے دوران چیکنگ رضوان علی ولد مختیار علی سکنہ پیپلز کالونی اٹک سے 1300 گرام چرس بر آمد کرلی تھانہ صدر اٹک کےایس آئی محمد اسرار نے تصور رشید ولد عبدالرشید سکنہ ڈھیر سے 1200 گرام چرس بر آمد کر لی تھانہ حضرو کے ایس آئی اصغر خان نے جہانزیب ولد محمد یعقوب ساکن رحموں حضرو سے 1250 گرام چرس بر آمد کر لی تھانہ رنگو کے ایس آئی رضوان افضل نے وحید زمان ولد فضل الرحمن سکنہ محلہ شہید باباویسہ تحصیل حضروسے 1150 گرام چرس بر آمد کر لی ایک اور کاروائی میں عادل خان ایس آئی نے علی رضا ولد سرفراز خان ساکن مانسر تحصیل حضرو 550 گرام چرس بر آمد ہونے پر گرفتار کر لیا تھانہ سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد احسان نے عمیر عمر ولد محمد عمر ساکن محلہ محمود آباد حسن ابدال سے 2190 گرام چرس بر آمد
فتح جنگ پریس کلب کی تنظیم نو
سال 2023 ۶ کے لئے ملک رفاقت اعوان صدر
ابرار حسین صابر سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے
فتح جنگ
پریس کلب فتح جنگ کی تنظیم سازی2023 کے لیے سید وجاہت علی شاہ ہمدانی صدر اور ابرار حسین صابر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ پریس کلب کا اجلاس منتخب ہوا جس میں تمام عہدیدرانوں کی مشاورت سے نئے سال 2023کی تنظیم سازی میں سید وجاہت علی شاہ ہمدانی صدر،ابرار حسین صابر جنرل سیکرٹری اور دیگر عہد یدرانوں میں سعد عزیز خان سینئر نائب صدر،سردار تیمور علی خان نائب صدر،ملک محمدوحید نائب صدر،محمدطفیل نائب صدر،فرحت عباس خان گکھڑ نائب صدر،سہیل محبوب ملک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ملک مظہر محمود جوائنٹ سیکرٹری،وسیم علی بادامی سیکرٹری اطلاعات،عابد حبیب ڈپٹی سیکرٹراطلاعات،ملک ارشد محمود گلیال سیکرٹری مالیات،قاضی ممتاز حسین ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری،خانزادہ عادل خان سیکرٹری سوشل میڈیا،محمدامین آفس سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ مجلس عاملہ میں ڈاکٹر یاسین اطہر،ملک کامران خاکی،راجہ ذیشان،ملک فرحان اور ربنواز اعوان شامل ہیں۔ اس موقع پر نومنتخب صدر سید وجاہت علی شاہ ہمدانی نے کہا کہ کسی بھی تنظیم،ادارے کی طاقت اتفاق میں پنہاں ہے تاریخ گواہ ہے کہ اتحاد واتفاق کی بدولت ہی بڑے سے بڑے مسائل حل ہوئے،ایمان،اتحاد،تنظیم ہی کامیابی کی ضمانت ہے اگر ممبران کے درمیان اتحاد رہا توہماری کامیابی کو کوئی نہیں روک سک
فتح جنگ۔تھانہ نیو ائیرپورٹ نے ملزم سید غیور عباس سے غیر قانونی اسلحہ رائفل کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لی
فتح جنگ۔ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
ابرار حسین صابر فتح جنگ
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ناصر محمود ستی کا دورہ اٹک ،یادگار شہدا پر حاضری ، پولیس لائنز اٹک میں دربار کا انعقاد ،پولیس افسران و جوانان کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
تمام پولیس افسران عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں ،آر پی ا و راولپنڈی ناصر محمود ستی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ناصر محمود ستی نے اٹک کا دورہ کیا ۔اٹک آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی دی ۔آر پی او راولپنڈی نے یادگارہ شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک فضل حامد ،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔بعد ازاں انہوں نے پولیس لائنز اٹک میں دربار کا انعقاد کیا اور پولیس افسران جوانان کے مسائل سنے ۔آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی نے اس موقع پر پولیس افسران کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ تمام پولیس افسران عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں ۔ پولیس کا اصل مقصد عوام الناس کی بے لوث خدمت ہے۔پولیس ملازمان فیلڈ کے اندر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروِکار لاتےہوئے اصل حقائق کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کریں اور فرائض کی ادائیگی کےلیے محنت اور دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں۔آر پی او راولپن
فتح جنگ
ڈسٹرکٹ آفیسر کورڈینشن اٹک ظہیر احمد خان نے کہا کہ چائلڈ لیبر اور اوسط ویجز کے حوالے سے سخت کاروائی کی جائے محکمہ لیبر اور دیگر ادارے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق کم سے کم ماہانہ اجرت 25ہزار روپےہر محنت کش کو اداروں میں ادائیگی کو یقینی بنایا جائےان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں ڈی وی سی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عدنان سلیم خان ، ڈی او لٹریسی دانش عظیم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ای ایس ایس آئی ، ڈی پی او آفس کے اے ایس آئی شکیل حیات ، صدر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن احسان علی ، ملک عابد ، ملک طاہر نے شرکت کی اجلاس میں چائلڈ لیبر ، بانڈڈ لیبر اور کم ازکم اجرت معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عدنان سلیم خان نے اجلاس کے شرکاء کو چائلڈ لیبر کے حوالے سے گزشتہ ماہ دو ایف آئی آر درج کرائی گئیں جبکہ دیگر قوانین کے تحت تین لاکھ پچاس ہزار روپے مختلف عدالتوں سے جرمانہ عائد کرایا گیا ۔
فتح جنگ
فتح جنگ۔کھوڑ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے خاتون کو کچل ڈالا۔ریسکیو
فتح جنگ۔ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہونے میں کامیاب
فتح جنگ۔30 سالہ انعم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا
فتح جنگ۔خاتون کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیا گیا۔
ابرارحسین صابر فتح جنگ
فتح جنگ
وفاقی وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل سردار سلیم حیدر خان نے قربان علی خان بہلول کو ڈویژنل کوآرڈینیٹر مقرر کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اس موقع پر میڈیا ایڈوائزر مظہر حسین بابر سردار فرحت عباس گکھڑ حاجی اختر غریبوال بھی موجود تھے۔
فتح جنگ
*اٹک پولیس کی کامیاب کاروائی،04رکنی موٹر سائیکل چور جہانگیر گینگ گرفتار،* *ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 23عدد موٹر سائیکل برآمد ۔*
*اٹک پولیس کسی بھی گینگ کو قانون کی مضبوط گرفت میں لانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔عوام کی جان و مال کی حفاظت کا مقدس فریضہ ہر حال میں انجام دیتے رہیں گے۔ ترجمان اٹک پولیس*
تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک فضل حامد نے ایس ڈی پی او فتح جنگ سرکل ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق اور ایس ایچ او فتح جنگ کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر نے کا ٹاسک دیا۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او فتح جنگ کی زیر نگرانی اے ایس آئی فدا حسین و دیگر ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان جہانگیر خان ، نوید احمد، محمد فیاض اور شکیل احمد پر مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینک گرفتار کر لیا ۔ملزمان سے 23عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ۔اہلیان فتح جنگ نے ملزمان کی گرفتار ی پر اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اٹک پولیس کسی بھی گینگ کو قانون کی مضبوط گرفت میں لانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔عوام کی جان و مال کی حفاظت کا مقدس فریضہ ہر حال میں انجام دیتے رہیں گے۔
پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ میں سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد شاہ عبدالطیف سوشل کلچر ایسوسی ایشن اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ PNCA کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد
معاون خصوصی وزیراعظم براے اوورسیز پاکستانیز
سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمان شرکت کی۔
پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ کی طرف سے سردار سلیم حیدر خان کو ایوارڈ شیلڈ بدست لال شہباز کلندر کے گدی نشین پیر مہدی شاہ مشال حسین و دیگر نے دیا
تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سندھ بہادر دلیر با ہمت لوگوں کا نام ہے اور سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک محبت امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے جو قومیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں وہ قومیں ہمیشہ آباد رہتی ہیں ام رباب نے کہا سندھ شاہ عبدلطیف بٹھائی لال شہباز قلندر عبداللہ شاہ غازی سچل سرمست جیسی بے شمار ہستیوں کی جگہ ہے
ممتاز عالم دین شیعہ علما کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ملک کے سیاستدانوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا پاکستان سے محبت اور عوامی ؑؑخدمت کاجذبہ لیڈروں کا شعار ہونا چاہیے تحریک انصاف کے اھم راھنما قومی اسمبلی کے ممبر میجر(ر)طاھر صادق کے ساتھ باھمی اھم نشست ھوئی ملاقات میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف بھی موجود تھے علاقے کی سیاسی صورت حال،حلقے کے مسائل اور عوام کی مشکلات پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ھوئی۔