Nawa e Jehan

Nawa e Jehan خبروں کی دنیا میں اہم حقائق اور واقعات سے آگاہ رکھتے ہوئے تمام تر معلومات فراہم کرنے کا وعدہ

15/11/2024
15/11/2024

پنجاب اسمبلی اجلاس

پنجاب اسمبلی نے زرعی ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

پنجاب بھر میں زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ کردیا گیا

25/07/2024

موٹر سائیکل چوروں کا طریقہ واردات

24/07/2024

موٹر سائیکل چور کے کام چیک کریں

23/07/2024

پنجاب میں ٹریفک چالان کا جدید سسٹم متعارف ، چالان اب ثبوت کے ساتھ ملےگا

09/07/2024

9 اور 10 محرم کو چھٹیوں کا اعلان
عاشورہ کے موقع پر 16 اور 17 جولائی 2024 (منگل اور بدھ) کو عام تعطیل ہو گی

27/06/2024

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو ہو گا

نادرا QR Code کا اجراءشہریوں کی شکایات کے موثر حل کے لئے نادرا سنٹرز پر QR Code سروس کا اجراءنادرا دفاتر پر یہ QR Code آ...
07/06/2024

نادرا QR Code کا اجراء
شہریوں کی شکایات کے موثر حل کے لئے نادرا سنٹرز پر QR Code سروس کا اجراء

نادرا دفاتر پر یہ QR Code آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔
نادرا دفتر میں پیش آنے والے کسی بھی مسئلہ کے فوری ازالہ کے لئے اپنے موبائل سے QR Code سکین کریں اور بآسانی اپنی شکایت کا اندراج کریں۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لئے:
ہیلپ لائن: 051111786100
موبائل صارفین:1777

شکایات درج کرانے کے لئے ویب سائٹ:
https://complaints.nadra.gov.pk/

پاکستان کا T20 ورلڈ کپ شیڈول اور اوقات6جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ،  ڈیلاس، رات 8:30 بجے 9 جون: پاکستان بمقابلہ انڈیا، ن...
04/06/2024

پاکستان کا T20 ورلڈ کپ شیڈول اور اوقات
6جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس، رات 8:30 بجے
9 جون: پاکستان بمقابلہ انڈیا، نیویارک، شام 7:30 بجے
11 جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک، شام 7:30 بجے
16 جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل، شام 7:30 بجے
پاکستان کا T20 ورلڈ کپ 2024 اسکواڈ بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی

ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکموفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء م...
02/06/2024

ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

29/05/2024

خاور مانیکا پر PTI وکلاء کا حملہ
عدت نکاح کیس کی سماعت کے بعد خاور مانیکا پر پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت کے باہر حملہ کر دیا۔
وکیل نے خاور مانیکا کو پکڑ کر مارنے کی کوشش کی، ویڈیو سامنے آگئی

29/05/2024

*پہلے وارم اپ میچ میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کو 21 رنز سے شکست دے دی. 182رنز کے تعاقب میں سری لنکا 161 رنز پر آل آؤٹ*

25/05/2024

ڈمپر آتش زدگی کا شکار
پل گیارہ سٹون کرشنگ مارکیٹ 116جنوبی میں ڈمپر بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کو آگ لگ گئی اور کرنٹ لگنے سے ڈمپر کا کنڈیکٹر محمد بلال ولد اللہ یار سکنہ جھنگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ڈمپر پل گیارہ سے 116جنوبی کرش لوڈ کرنے جارہا تھا۔ٹریفک جام ہونے سے سائیڈ پر کھڑا کرکے صفائی کی غرض سے جیک اٹھایا جس سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔

ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہاین ایچ اے نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ،اطلاق یکم جول...
25/05/2024

ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ

این ایچ اے نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ،اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 30 سے بڑھا کر 40 روپے،ویگن کا ٹول ٹیکس 50 سے بڑھا کر 70 روپے،بس کا ٹول ٹیکس 100 سے بڑھا کر 130 روپےکر دیا گیا ہے۔

ایم ون پشاور اسلام آباد موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 240 سے بڑھا کر 350 روپے،بس کا ٹول ٹیکس 790 سے بڑھا کر 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ایم 3 لاہور عبدالحکیم موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 390 سے بڑھا کر 500 روپے، بس کا ٹول ٹیکس 1200 سے بڑھا کر 1600 روپےکر دیا گیا۔

ایم 4 پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ملتان موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 510 سے بڑھا کر 650 روپے،بس کا ٹول ٹیکس 1560 سے بڑھا کر 2ہزار روپے ہوگا۔

ایم 14ہقلہ ڈی آئی خان موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 440 سے بڑھا کر 550 روپے،بس کا ٹول ٹیکس 1440 سے بڑھا کر 1900 روپے کر دیا گیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی پنجاب کے صدر شعیب نیازی معطلشعیب نیازی کاپوسٹ گریجوایشن کورس میں غیرقانونی داخلہ ثابت ہوا،محکمہ صحت پن...
25/05/2024

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی پنجاب کے صدر شعیب نیازی معطل

شعیب نیازی کاپوسٹ گریجوایشن کورس میں غیرقانونی داخلہ ثابت ہوا،محکمہ صحت پنجاب

گنگارام اسپتال میں تعینات شعیب نیازی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا

شعیب نیازی کاپوسٹ گریجوایشن کورس میں غیر قانونی داخلہ ثابت ہوا،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تعیناتی رولز کے برعکس کی۔

شعیب خان نیازی کی ٹریننگ مکمل نہیں ہوئی، انکی تعیناتی سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت نہیں ہوئی،کارروائی کا فیصلہ شکایت کے پیش نظر کیا گیا۔

شعیب خان نیازی نے ردعمل میں کہا حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر میرے خلاف کارروائی ہوئی،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جواب کے لیے تیار رہیں

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawa e Jehan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nawa e Jehan:

Videos

Share