Abid Mahmood Official

Abid Mahmood Official Find Islamic Post stock images in HD and millions of other royalty-free stock photos, illustrations and vectors in the Shutterstock collection.

23/12/2024

*♻️ کوئی چاہنے والا یا محبت کرنے والا ریپلائے نہ کرے تو وہ بے وفـــــــــا ٹھہرے*
*⛔ ہم آذان سن کر بھی نمــــــاز پڑھنے نہ جائیں تو بھی باوفا ٹھہریں۔۔۔؟؟*
*💫 `تھوڑا نہیں، پورا سوچیں`* 🤌🏻

#محبت #ہم #تو

I've received 1,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉
22/12/2024

I've received 1,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

22/12/2024
21/12/2024

اے فخاشی پھیلانے والے_سنو!
إِنَّ بَطْشَ رَبّكَ لَشَدِيدٌ🔥
تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے😔

"جب اسکول اپنا نہیں ہوگا تو پھر یہی ہوگا ، شیطا+ن جب ڈائریکٹ آپ سے آپ کا دین نہیں تبدیل کروا پاتا تو پہلے آپ سے آپ کا کل...
21/12/2024

"جب اسکول اپنا نہیں ہوگا تو پھر یہی ہوگا ، شیطا+ن جب ڈائریکٹ آپ سے آپ کا دین نہیں تبدیل کروا پاتا تو پہلے آپ سے آپ کا کلچر تبدیل کرواتا ہے ، تو جب آپ ک+فر کو بطور کلچر قبول کرلیتے ہیں تو کف+ر کو بطور دین قبول کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔ جب آپ اسلام کے کلچر کو چھوڑ دیتے ہیں تو اسلام کو بطور دین چھوڑ دینا بھی آپ کے لیئے آسان ہوجاتا ہے۔۔۔
يا مقلب القلوب ثبت قلوبنا على دينك ۔۔۔۔ آمین یا رب امین

Abid Mahmood Official
Dr Zakir Naik Follow Akkineni Nagarjuna Sainyam (FANS) Allama Hisham Elahi Zaheer Dr. Muhammad Affan Qaiser Viral video #رسول #بسم #عمل

20/12/2024

I gained 264 followers, created 261 posts and received 5,299 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

20/12/2024

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤

🔖 *17 جمادی الثانی 1446ھ* 💎
🔖 *20 دسمبر 2024ء* 💎
🔖 *05 پوہ 2081ب* 💎

🌄 *بروز جمعہ Friday* 🌄

💦 *جمعہ کے دن غسل !*
🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جمعہ کے دن ہر جوان پر غسل ، مسواک اور خوشبو لگانا اگر میسر ہو ، ضروری ہے ۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-880»

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙

19/12/2024
18/12/2024

*علم حقیقت میں وہی علم ہے جو سینے میں اُتر جائے اور پھر عمل میں بھی نظر آنے لگے۔ اصل بات تو عمل کی ہے کہ ہم اپنے علم پر کتنے عمل پیرا ہیں*

‏زنا کا وبالابو جان ایک قصہ سنایا کرتے تھے کہکسی قبرستان میں ایک شخص نے رات کے وقت نعش کیساتھ زنا کیا۔بادشاہ وقت ایک نیک...
16/12/2024

‏زنا کا وبال

ابو جان ایک قصہ سنایا کرتے تھے کہ
کسی قبرستان میں ایک شخص نے رات کے وقت نعش کیساتھ زنا کیا۔

بادشاہ وقت ایک نیک صفت شخص تھا اسکے خواب میں ایک سفید پوش آدمی آیا اور اسے کہا کہ فلاں مقام پر فلاں شخص‏اس گناہ کا مرتکب ہوا ہے، اور اسے حکم دیا کہ اس زانی کو فوراً بادشاہی دربار میں لا کر اسے مشیر خاص کے عہدے پر مقرر کیا جائے۔ بادشاہ نے وجہ جاننی چاہی تو فوراً خواب ٹوٹ گیا۔ وہ سوچ میں پڑ گیا۔

بہر حال
سپاہی روانہ ہوئے اور جائے وقوعہ ہر‏پہنچے، وہ زانی شخص وہیں موجود تھا۔۔
سپاہیوں کو دیکھ کر وہ بوکھلا گیا اور اسے یقین ہو گیا کہ اسکی موت کا وقت آن پہنچا ہے۔۔
اسے بادشاہ کے سامنے حاضر کیا گیا۔ بادشاہ نے اسے اسکا گناہ سنایا اور کہا ۔
آج سے تم میرے مشیر خاص ہو،‏دوسری رات بادشاہ کو پھر خواب آیا۔
تو بادشاہ نے فوراً اس سفید پوش سے اس کی وجہ پوچھی کہ ایک زانی کیساتھ ایسا کیوں کرنے کا کہا آپ نے؟؟
سفید پوش نے کہا
اللہ کو اسکا گناہ سخت نا پسند آیا، چونکہ اسکی موت کا وقت نہیں آیا تھا اسی لیے‏تم سے کہا گیا کہ اسے مشیر بنا لو، تاکہ وہ عیش میں پڑ جائے اور کبھی اپنے گناہ پر نادم ہو کر معافی نا مانگ سکے۔ کیوں کہ اسکی سزا آخرت میں طے کی جا چکی ہے۔ مرتے دم تک وہ عیش میں غرق رہے گا، بلکہ خوش بھی ہوگا کہ جس گناہ پر اسے سزا دی جانی چاہیے تھی اس گناہ پر اسے اعلیٰ‏عہدہ مل گیا۔۔
سو اسے عیاشی اور بار بار مواقع ملنا قدرت کا اسکو گمراہی میں ہی ڈالے رکھنا مقصد تھا۔۔

ابو اٹھے میرے سر پہ ہاتھ رکھا اور کہا بیٹا۔۔
جب گناہوں ہر آسانی ملنے لگے تو سمجھ لینا آخرت خراب ہو گئی۔ اور توبہ کے‏دروازے بند کر دیے گئے تم پر۔۔

میں سن کر حیران رہ گیا۔۔ اپنے گریباں میں اور آس پاس نگاہ دوڑائی۔

کیا آج ایسا نہیں ہے؟؟
بار بار گناہوں کا موقع ملتا ہے ہمیں اور کتنی آسانی سے ملتا ہے اور کوئی پکڑ نہیں ہوتی ہماری۔ ہم خوش ہیں۔ عیش میں ہیں۔۔‏کتنے ہی مرد و خواتین کتنی ہی بار گھٹیا فعل کے مرتکب ہوتے ہیں اور مرد و عورت اسے اپنی جیت کا نام دیتے ہیں ۔
اور اگلی بار ایک نیا شکار ہاتھ میں ہوتا ہے۔۔
پہلی بار گناہ ہر دل زور زور سے دھڑکے گا آپکا، دماغ غیر شعوری سگنل دے گا۔ ایک‏ٹیس اٹھے گی ذہن میں۔ جسم لاغر ہونے لگے گا ، کانپنے لگے گا

یہ وہ وقت ہوگا جس ایمان جھنجھوڑ رہا ہوتا ہے، چلا رہا ہوتا ہے کہ دور ہٹو، باز رہو۔
مگر دوسری بار یہ شدت کم ہو جائے گی۔ اور پھر ختم۔

پھر انسان مست رہتا ہے۔ اور خوش بھی۔‏مگر افسوس کہ اوپر والا اس سے اپنا تعلق قطع کر لیتا ہے۔۔
گناہ کا راستہ ہمیشہ ہموار ہوگا اور آسان بھی، مگر یاد رکھیے سچ کا راستہ دشوار ہوتا ہے اس میں بے شمار تکلیفیں ہونگی، آزمائشیں، مصیبتیں سب ہونگی حیوان بننا آسان ھے انسان بننا بہت مشکل ۔‏کسی زمین میں گندم خود بخود نہیں اگ آتی۔ آگائی جاتی ہے۔ محنت کی جاتی ہے، خیال کیا جاتا ہے، حفاظت کی جاتی ہے تب جا کے پھل ملتا ہے مگر کسی زمین میں جھاڑیاں، غیر ضروری گھاس پھوس ، کانٹے دار پودے خود ہی اگتے ہیں۔ ان پہ کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی، وہ خود ہی اگتی‏ہیں اور کچھ ہی دنوں میں پوری زمین کو لپیٹ میں لیکر اسے ناکارہ بنا دیتی ہے۔۔

اسی طرح بالکل آپکے دل کی زمین ہے جہاں گناہوں کا تصور از خود پیدا ہوگا۔ اور بڑھے گا۔ مگر نیکیوں کے لیے گناہوں سے بچنے کے لیے محنت کرنی پڑے گی۔۔ دشواریوں سے گذرنا ہوگا۔۔‏خدارا اس زنا کی لعنت سے بچیں ۔ اس میں ملوث ہونا کوئی کمال نہیں،
بچنا کمال ہے۔۔ باز رہنا کمال ہے۔ سوچیے ، نکلیے اس گناہ سے
کیوں حیا کا اٹھ جانا۔ ایمان اٹھ جانے کی نشانی ہے۔ نشانی ہے اس بات کی کہ‏اندھیری قبر میں بہت برا ہونے والا ہے۔

اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔۔
آمین

بادشاہ نے ایک درویش سے کہا : "مانگو کیا مانگتے ہو؟" درویش نے اپنا کشکول آگے کردیا اور عاجزی سے بولا:" حضور صرف میرا کشکو...
16/12/2024

بادشاہ نے ایک درویش سے کہا : "مانگو کیا مانگتے ہو؟" درویش نے اپنا کشکول آگے کردیا اور عاجزی سے بولا:" حضور صرف میرا کشکول بھر دیں..."

بادشاہ نے فوراً اپنے گلےکے ہار اتارےانگوٹھیاں اتاریں جیب سے سونے چاندی کی اشرفیاں نکالیں اور درویش کے کشکول میں ڈال دیں لیکن کشکول بڑا تھا اور مال و متاع کم ،لہٰذا اس نے فوراً خزانے کے انچارج کو بلایا ,انچارج ہیرے جواہرات کی تهيلى لے کر حاضر ہوا بادشاہ نےپوری تهيلى الٹ دی لیکن جوں جوں جواہرات کشکول میں گرتے،گئے کشکول بڑا ہوتا گیا، یہاں تک کہ تمام جواہرات غائب ہوگئے....

بادشاہ کو بے عزتی کااحساس ہوا اس نےخزانے کہ منہ کھول دیئے لیکن کشکول بھرنے کا نام نہیں لے رہا تھا ۔۔ خزانے کے بعد وزراءکی باری آئی . اس کے بعد درباریوں اور تجوریوں کی باری آئی .... لیکن کشکول خالی کا خالی رہا ۔۔ ایک ایک کر کے سارا شہر خالی ہوگیا لیکن کشکول خالی رہا... آخر بادشاہ ہار گیا درویش جیت گیا

درویش نے کشکول بادشاہ کے سامنے الٹایا ‘ مسکرایا‘ سلام کیا اور واپس مڑ گیا. بادشاہ درویش کے پیچھے بھاگا اور ہاتھ باندھ کرعرض کیا ”حضور مجھے صرف اتنا بتا دیں یہ کشکول کس چیز کا بنا ہوا ہے؟"

درویش مسکرایا اور کہا ” یہ خواہشات سے بنا ہوا کشکول ہے،جسے صرف قبر کی مٹی بھر سکتی ہے-"

حاصلِ کلام:~ "انسان بھی اگر اپنی نفسانی خواہشات کو پورا کرنے میں لگا رہے تو اس کی خواہشات بھی کبھی ختم نہیں ہوتی -"

حضرت ابنِ عباس رضی اللّٰہ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ ....!!
''اگر انسان کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو تیسری کا خواہش مند ہوگا اور انسان کا پیٹ مٹی کے سوا اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی،اور اللّٰہ اسی شخص کی توبہ قبول کرتا ہے جو( دل سے) سچی توبہ کرتا ہے۔''(صحیح البخاری۔ 6436 )

آج چاند بے حد روشن، بالکل مکمل ہےاتنا مکمل لگ رہا ہے کہ بے تحاشا پیار آ رہا ہے اس رب پر جس نے یہ سب بنایااس مکمل چاند کو...
16/12/2024

آج چاند بے حد روشن، بالکل مکمل ہے
اتنا مکمل لگ رہا ہے کہ بے تحاشا پیار آ رہا ہے اس رب پر جس نے یہ سب بنایا
اس مکمل چاند کو دیکھ کر بہت سے لوگوں کو رومانس سوجھتا ہے
آپ یہ بتائیں کبھی آپکو یہ مکمل چاند / چاند دیکھ کر ابراہیم علیہ السلام کی یاد آئی؟؟ وہی جو ہماری طرح انسان تھے مگر بہت منفرد بہت خاص تھے
کیونکہ وہ غوروفکر کر کے رب کو پہچاننا چاہتے تھے
انہوں نے اس چاند میں بھی رب کو تلاش کیا، پھر اسکے ڈوب جانے پر پہچان گئے کہ نہیں یہ میرا رب نہیں ہو سکتا
انہوں نے اسی غوروفکر سے رب کو پا لیا

اس واقعہ کو قرآن میں کہاں ذکر کیا گیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟
کوشش کریں تلاش کریں اور ضرور پڑھیں Abid Mahmood Official Dr Zakir Naik Allama Hisham Elahi Zaheer Dr. Muhammad Affan Qaiser Follow Akkineni Nagarjuna Sainyam (FANS) Viral video Muhammad Azam Gill Imran Munzoor حافظ محمد جمیل گجر

ابا جی بوڑھے ہو گئے تھے اور چلتے چلتے دیوار کا سہارا لیتے تھے۔  نتیجتاً دیواروں کا رنگ خراب ہونے لگ گیا، جہاں بھی وہ چھو...
14/12/2024

ابا جی بوڑھے ہو گئے تھے اور چلتے چلتے دیوار کا سہارا لیتے تھے۔ نتیجتاً دیواروں کا رنگ خراب ہونے لگ گیا، جہاں بھی وہ چھوتے تھے وہاں دیواروں پر ان کی انگلیوں کے نشانات چھپ جاتے تھے۔ میری بیوی کو جب پتہ چلا تو وہ اکثر گندی نظر آنے والی دیواروں کے بارے میں مجھ سے شکایت کرتی۔
ایک دن سر میں درد ہو رہا تھا تو ابا جی نے سر پر تیل کی مالش کی۔ تو چلتے ہوئے دیواروں پر تیل کے داغ بن گئے ۔
یہ دیکھ کر میری بیوی چیخ اٹھی۔ اور میں نے بھی غصے میں اپنے والد کو ڈانٹ دیا اور ان سے بدتمیزی سے بات کی، انہیں مشورہ دیا کہ چلتے وقت دیواروں کو ہاتھ نہ لگائیں۔
وہ بہت غمگین نظر آئے ۔ مجھے اپنے رویے پر شرمندگی بھی محسوس ہوئی مگر ان سے کچھ نہ کہا۔
ابا جی نے چلتے ہوئے دیوار کو پکڑنا چھوڑ دیا۔ اور ایک دن وہ گر پڑے اور بستر سے جا لگے جو ان کے لئے بستر مرگ بن گیا اور کچھ ہی دنوں میں ہم سے رخصت ہو گئے۔ میں نے اپنے دل میں احساس جرم محسوس کیا اور میں ان کے تاثرات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا تھا اور اس کے فوراً بعد اپنے آپ کو ان کی موت کے لئے خود کو معاف نہیں کر پاتا ہوں۔کچھ دیر بعد، ہم اپنے گھر کو پینٹ کروانا چاہتے تھے۔ جب پینٹر آئے تو میرا بیٹا، جو اپنے دادا سے پیار کرتا تھا، نے مصوروں کو دادا کے انگلیوں کے نشانات صاف کرنے اور ان علاقوں کو پینٹ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
پینٹر بہت اچھے اور جدت پسند تھے۔ انہوں نے اسے یقین دلایا کہ وہ میرے والد کے فنگر پرنٹس/ ہینڈ پرنٹس کو نہیں ہٹائیں گے، بلکہ ان نشانات کے گرد ایک خوبصورت دائرہ بنائیں گے اور ایک منفرد ڈیزائن بنائیں گے۔
اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا اور وہ پرنٹس ہمارے گھر کا حصہ بن گئے۔ ہمارے گھر آنے والے ہر فرد نے ہمارے منفرد ڈیزائن کی تعریف کی۔وقت کے ساتھ ساتھ میں بھی بوڑھا ہوتا گیا۔
اب مجھے چلنے کے لیے دیوار کے سہارے کی ضرورت تھی۔ ایک دن چلتے ہوئے مجھے یاد آئے اپنے والد سے میرے کہے ہوئے الفاظ، اور سہارے کے بغیر چلنے کی کوشش کی تاکید ۔ میرے بیٹے نے یہ دیکھا اور فوراً میرے پاس آیا اور چلتے ہوئے مجھے دیواروں کا سہارا لینے کو کہا، اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہ میں سہارے کے بغیر گر سکتا ہوں،میں نے دیکھا کہ میرا بیٹا مجھے پکڑے ہوئے ہے۔
میری پوتی فوراً آگے آئی اور پیار سے میرا ہاتھ اپنے کندھے پر رکھ کر سہارا دیا۔ میں تقریباً خاموشی سے رونے لگا۔ اگر میں نے اپنے والد کے لیے بھی یہی کیا ہوتا تو وہ زیادہ دیرتک صحت مند اور خوش رہتے
میری پوتی نے مجھے ساتھ لیا اور صوفے پر بٹھایا۔ پھر اس نے مجھے دکھانے کے لیے اپنی ڈرائنگ بک نکالی۔اس کی استانی نے اس کی ڈرائنگ کی تعریف کی تھی اور اس کو بہترین ریمارکس دیے تھے۔خاکہ دیواروں پر میرے والد کے ہاتھ کے نشان کا تھا۔
اس کے ریمارکس تھے- "کاش ہر بچہ بڑوں سے اسی طرح پیار کرے"
میں اپنے کمرے میں واپس آیا اور اپنے والد سے معافی مانگتے ہوئے رونے لگا، جو اب نہیں تھے.
ہم بھی وقت کے ساتھ بوڑھے ہو جاتے ہیں۔
آئیے اپنے بڑوں کا خیال رکھیں اور اپنے بچوں کو بھی یہی سکھائیں ۔
اپنے گھر والوں کو بھی بتائیں کہ یہ بزرگ قیمتی ہوتے ہیں دیواریں اور چیزیں نہیں۔ 🌹
تحریر کسی دوست کی ہے
Abid Mahmood Official Allama Hisham Elahi Zaheer

Address

Chak No 233 RB Hari Singh Wala Meraj Town Faisalabad
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abid Mahmood Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abid Mahmood Official:

Videos

Share