Faisalabad TV

Faisalabad TV اب بولے گا فیصل آباد
Faisalabad TV first ever community channel of Faisalabad

آج فیصل آباد میں گوشت🍗 اور انڈوں کا ریٹقیمتوں کے متعلق شکایت کی صورت میں ٹول فری نمبر 080002345 پر اطلاع دیں یا "Qeemat ...
15/01/2025

آج فیصل آباد میں گوشت🍗 اور انڈوں کا ریٹ
قیمتوں کے متعلق شکایت کی صورت میں ٹول فری نمبر 080002345 پر اطلاع دیں یا "Qeemat Punjab" موبائل ایپ پر شکایت درج کروائیں

14/01/2025

سکیورٹی ہائی الرٹ: چباں میں میڈیکل اسٹور لوٹنے کی کوشش ناکام!!

سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے اسلحہ سمیت میڈیکل اسٹور میں داخل ہوئے، دکاندار نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پاس موجود اسلحہ ڈاکوؤں کی طرف کرلیا۔ اس اقدام سے خوفزدہ ہو کر ڈاکو فوری طور پر فرار ہوگئے۔

14/01/2025

عبداللہ گارڈنز کینال روڈ پر زیر تعمیر عمارت کا لینٹر گرنے سے کئی افراد زخمی!
فیصل آباد کے علاقے عبداللہ گارڈنز، کینال روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک زیر تعمیر عمارت کے فرسٹ فلور کی چھت کا لینٹر فلنگ کے دوران اچانک گر گیا۔ اس حادثے میں 6 افراد ملبے کے نیچے آگئے، جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نکال لیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔خوش قسمتی سے، اس حادثے میں کسی کی جان نہیں گئی۔

*متاثرہ افراد کی تفصیلات:*
1. طیب، ولد ارشد، عمر 26 سال، چک نمبر 204
2. عرفان، ولد محمد نواز، عمر 25 سال، چک نمبر 204
3. عدیل، ولد عدریس، عمر 25 سال، چک نمبر 202
4. اختر، ولد لال خان، عمر 42 سال، چک نمبر 203
5. مختار احمد، ولد غلام محمد، عمر 63 سال، بخاری ٹاؤن
6. عمران خان، ولد فرید خان، عمر 33 سال، شاہ کوٹ

14/01/2025

چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں لیڈی سکیورٹی گارڈ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ متاثرہ لیڈی گارڈ کی جانب سے ایم ایس آفس میں توڑ پھوڑ کی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خود کو زخمی کرنے کے بعد ریسکیو 15 پر کال کرتی ہے۔ اس کیس میں متاثرہ خاتون نفیسہ نے 8 جنوری کو ایف آئی آر میں 2 ڈی ایم ایس ڈاکٹرز، سکیورٹی سپروائزر اور نامعلوم شخص پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے اور مزید حقائق سامنے آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

14/01/2025

منصورہ آباد 66 فٹ بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دوبارہ تجاوزات کا آغاز!!

فیصل آباد کے منصورہ آباد میں 66 فٹ بازار سے تجاوزات کے خلاف کچھ روز قبل ایک بڑا آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران غیر قانونی دکانوں، ریڑھیوں اور سامان کو ہٹایا گیا تھا تاکہ بازار کی صفائی اور ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے۔ تاہم، حالیہ دنوں میں یہ بازار دوبارہ اپنی پرانی شکل میں واپس آنا شروع ہوگیا ہے، اور تجاوزات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ صورتحال علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

سوساں روڈ اور کینال روڈ کی مرمت کی کردی گئی۔سوساں روڈ اور کینال روڈ پر جہاں سڑک کی حالت خراب تھی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھ...
13/01/2025

سوساں روڈ اور کینال روڈ کی مرمت کی کردی گئی۔

سوساں روڈ اور کینال روڈ پر جہاں سڑک کی حالت خراب تھی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، فیصل آباد میونسپل کارپوریشن نے کی مرمت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ یہ مرمت نہ صرف ٹریفک کی روانی کو بہتر کرے گی بلکہ عوام کو بہتر سفری سہولت بھی فراہم کرے گی۔

کارپٹ روڈ مین بازار نمبر 1 مغل آئرن سٹور تا گلی نمبر 14 رضا آباد
13/01/2025

کارپٹ روڈ مین بازار نمبر 1 مغل آئرن سٹور تا گلی نمبر 14 رضا آباد

جڑانوالہ روڈ پر ریڑھی بازار قائم!!حکومت پنجاب کی ہدایات پر جڑانوالہ روڈ پر ریڑھی بازار قائم کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو معی...
13/01/2025

جڑانوالہ روڈ پر ریڑھی بازار قائم!!

حکومت پنجاب کی ہدایات پر جڑانوالہ روڈ پر ریڑھی بازار قائم کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کی جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت یہ بازار عوامی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ہیں، جن کی دیکھ بھال اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے بلکہ شہر کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرنا ہے۔

گھنٹہ گھر کے 8 بازاروں کو وہیکل فری بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی میڈیا بریفنگhttps://faisalabadtv41...
13/01/2025

گھنٹہ گھر کے 8 بازاروں کو وہیکل فری بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی میڈیا بریفنگ

https://faisalabadtv41.com/ghanta-ghar-traffic-issue/

فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے آٹھ بازاروں کو وہیکل فری بنانے کے منصوبے کی تفصیلات

13/01/2025

پرانے گھر کی عمارت گراتے ہوئے دیوار گرنے سے تین مزدور زخمی، 1 جاں بحق!!

فیصل آباد کے علاقے کارپوریشن مجسٹریٹ ہاؤس، احسان یوسف روڈ پر ایک پرانے گھر کی عمارت گراتے ہوئے دیوار گرنے سے 3 مزدور چھت کے نیچے آگئے۔ اس حادثے میں 45 سالہ نواز ولد سرور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ زخمیوں میں 43 سالہ بشیر احمد ولد اللہ دتہ کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا، جبکہ 40 سالہ لیاقت ولد شاہ محمد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے والی لاش کو پیپلز کالونی پولیس کی موجودگی میں ورثاء کے حوالے کر دیا۔ اس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

13/01/2025

فیصل آباد گھنٹہ گھر کے تمام بازاروں کے داخلی اور خارجی راستے بند آٹھوں بازاروں کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا گیا

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چناب کلب چوک میں مونومینٹس کی فنشنگ کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ منص...
12/01/2025

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چناب کلب چوک میں مونومینٹس کی فنشنگ کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ منصوبہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے مکمل کیا جا رہا ہے۔

مسلم ٹاؤن نمبر 1 سرگودھا روڈ میں سیکیورٹی گارڈ کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 70 سالہ عبدالغفور جھلس کر موقع پ...
12/01/2025

مسلم ٹاؤن نمبر 1 سرگودھا روڈ میں سیکیورٹی گارڈ کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 70 سالہ عبدالغفور جھلس کر موقع پر جانبحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے سردی سے بچاؤ کے لیے کمرے میں آگ جلائی تھی، جو بستر تک پھیل گئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
# FSDTV41

نومولود بچی کماد کی فصل سے زندہ برآمد!!جھنگ، ساتواں میل فیصل آباد روڈ پر ایک معصوم نومولود بچی کو نامعلوم افراد نے کماد ...
12/01/2025

نومولود بچی کماد کی فصل سے زندہ برآمد!!
جھنگ، ساتواں میل فیصل آباد روڈ پر ایک معصوم نومولود بچی کو نامعلوم افراد نے کماد کی فصل میں پھینک دیا، جسے ریسکیو 1122 نے بحفاظت زندہ برآمد کرلیا۔ یہ بچی خوش قسمت ثابت ہوئی کہ شدید سرد موسم کے باوجود اللہ نے اسے زندہ اور محفوظ رکھا۔ بے اولاد افراد اس معصوم بچی کو گود لے سکتے ہیں.

چلڈرن اسپتال فیصل آباد کی سیکیورٹی گارڈ نفیسہ سے ڈاکٹر عماد ایوب کی مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کے بعد متا...
11/01/2025

چلڈرن اسپتال فیصل آباد کی سیکیورٹی گارڈ نفیسہ سے ڈاکٹر عماد ایوب کی مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس نے ڈاکٹر عماد ایوب سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Address

Office # 41, Ravi Market, Susan Road, Madina Town
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 10:00 - 19:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 10:00 - 18:00
Saturday 10:00 - 18:00

Telephone

+923001177041

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisalabad TV:

Share