Shaoor by Sagheer Sanwal

Shaoor by Sagheer Sanwal سماجی برائیوں کیخلاف شعور بیدار کرنے کی مہم کا حصہ بنیں۔۔۔ خبریں تجزیے اور بے لاگ تبصروں کیلئے اس پیج کو فالو کریں

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ کے بہنوئی انس اقبال کو کامونکی سے گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق م...
21/12/2024

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ کے بہنوئی انس اقبال کو کامونکی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا بہنوئی انس اقبال پاکستان میں ایئرپورٹ کے معاملات دیکھتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ یونان کشتی حادثے کا سبب بننے والی انسانی سمگلنگ کے ریکٹ کا سرغنہ عثمان ججہ غفلت کی وجہ سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عثمان ججہ اور لیبیا میں موجود بھائی خرم ججہ انسانی سمگلنگ کا ریکٹ چلاتے ہیں۔

پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی دور میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیاپنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرو...
21/12/2024

پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی دور میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا

پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں بنائے گئے اضلاع کو تسلیم کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے 2022 میں بنائے گئے پانچوں اضلاع کو تسلیم کر لیا، بورڈ آف ریونیو نے پانچ اضلاع کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا، پنجاب میں وزیر آباد، کوٹ ادو، تونسہ، مری، اور تلہ گنگ بطور اضلاع قرار دیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لئے توسیع دے دی گئی جبکہ اجلاس میں ر...
21/12/2024

چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لئے توسیع دے دی گئی جبکہ اجلاس میں رولز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں کچھ رولز میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے نئے ایڈیشنل ججز کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط نکال دی گئی ہے جبکہ کسی امیدوار کی انٹیلی جنس رپورٹ لینا نہ لینا کمیشن کی صوابدید ہوا کرےگا، ہائیکورٹ چیف جسٹس کے لئے 3 نام زیر غور آئیں گے۔
ڈرافٹ کے مطابق سینئر جج کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، سپریم کورٹ میں جج تعیناتی کے لئے ہائیکورٹ سے 5 نام آیا کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نام لے کر کہا کہ فواد چوہدری ان کا ن...
21/12/2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نام لے کر کہا کہ فواد چوہدری ان کا نام استعمال کرکے کہتا پھر رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں لیکن ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے، جو بھگوڑے پارٹی چھوڑ گئے، ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک
21/12/2024

متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، راجہ ناصر محفوظ اور راجہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی۔ مقدمے...
21/12/2024

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، راجہ ناصر محفوظ اور راجہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی۔ مقدمے میں مجموعی طور پر 116 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران زین قریشی پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کے وکیل علی بخاری کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے عمران خان اور فواد چوہدری کی 5 دسمبر کی سماعت کی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ذرائع جاری کردہ نو...
21/12/2024

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرماکی تعطیلات 21 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی۔

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ نہ بھیجنے کی...
21/12/2024

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ نہ بھیجنے کی کال دے دی۔

جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کل سے اوورسیز پاکستانی زرمبادلہ نہ بھیجیں کیونکہ حکومت کی نیت بات چیت کی نہیں لگ رہی۔

علیمہ خان نے قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے آغاز پر عمران خان اپنی کال واپس لے لیں گے۔

آر پی او فیصل آباد نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاون سب انسپکٹر شاہد پنوں کو معطل کر دیا                  ...
21/12/2024

آر پی او فیصل آباد نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاون سب انسپکٹر شاہد پنوں کو معطل کر دیا

دُلہن کا بہت دل کرتا ہے جب شادی ہو  دُلہا گاڑی چلائے اور دُلہن اس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے مگر ہمارے ہاں ہوتا کیا ہے ؟؟...
21/12/2024

دُلہن کا بہت دل کرتا ہے جب شادی ہو دُلہا گاڑی چلائے اور دُلہن اس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے مگر ہمارے ہاں ہوتا کیا ہے ؟؟؟

دُلہے کی گاڑی اک خرانٹ سی شکل والا ڈرائیور چلا رہا ہوتا ہے ، دُلہا بے چارہ محمنی سی شکل بنا کے سیکنڈ سیٹ پر بیٹھا ہوتا ہے۔
پچھلی سیٹ پر دُلہن دو موٹی موٹی آنٹیوں کے درمیان پھنسی ہوتی ہے۔
ایک آنٹی کا نویلا کاکا رو رہا ہوتا، آنٹی ایک ہاتھ سے اسے سنبھالنے اور ایک ہاتھ سے اس کا فیڈر بنانے کی ناکام کوشش میں ہوتی ہے۔
دوسری آنٹی عین دُلہن کے کان کے پاس کڑچ کڑچ پاپڑ کھا رہی ہوتی ہے ۔
ابھی چار آنٹیاں گھر میں ناراض بیٹھی ہوتی ہیں کہ

" سانوں لاڑے دی گڈی وچ نہیں بٹھایا۔۔۔"😏

اطہر وحید کو سی ٹی او لاہور تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن گریڈ 20 کے اطہر وحید ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس تعینات تھے، نوٹیفی...
21/12/2024

اطہر وحید کو سی ٹی او لاہور تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

گریڈ 20 کے اطہر وحید ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس تعینات تھے، نوٹیفیکیشن

فیصل آباد کینال روڈ پر مشکوک شخص نے  تیز دھار آلہ کے وار سے 2 ڈولفن اہلکاروں کو زخمی کر دیا
20/12/2024

فیصل آباد کینال روڈ پر مشکوک شخص نے تیز دھار آلہ کے وار سے 2 ڈولفن اہلکاروں کو زخمی کر دیا

20/12/2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں وزیراعلی آفس آمد

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں ملاقات

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا سپورٹ کریں گے۔ محسن نقوی

کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی

تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

شہداء ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں ۔ لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی

شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ علی امین گنڈاپور

مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔ علی امین گنڈاپور

20/12/2024

درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفیکشن جاری

درآمدی ایل این جی کی قیمت کا اطلاق ماہ دسمبر کیلئے ہوگا

سوئی ناردرن کیلئے قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کے بعد قیمت ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر، نوٹیفیکیشن

سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کمی کے بعد 12.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر، نوٹیفیکیشن

20/12/2024

فیصل آباد: پولیس کا کامیاب کریک ڈاؤن، نئے سال کی آتشبازی کا سامان برآمد، دو ملزمان گرفتار

فیصل آباد: سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے ڈولفن فورس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نئے سال کے موقع پر استعمال کے لیے لایا جانے والا بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد کرلیا۔

پولیس نے دوران ناکہ ایک مشکوک کار کو روکا، جس کی تلاشی کے دوران گاڑی سے آتشبازی کا سامان برآمد ہوا۔ گاڑی میں موجود دو ملزمان، محمد شفیق اور امتیاز علی، فیصل آباد کی جانب سامان لے جا رہے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آتشبازی ایک سنگین جرم ہے جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی شہریوں کی شکایات اور ان کے تعاون کے باعث ممکن ہوئی۔ سی پی او فیصل آباد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف فوری ایکشن لیا جا سکے۔

یہ کامیاب کارروائی فیصل آباد پولیس کی عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی ایک واضح مثال ہے۔

20/12/2024

*🚨‏ایف آئی اے کی کارروائی، یونان کشتی حادثے میں ملوث2 اسمگلرز گرفتار..*

*ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث 12 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیاہے ۔*

*ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے چار شہریوں کو اٹلی بھجوانے کیلئے 88 لاکھ روپے لیئے ، ملزم نواز کو فاروق آباد اور نوید شاہ کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔سمگلرز سے تفتیش جاری ہے...*

20/12/2024

*مدارس رجسٹریشن بل پر ایک دو دن میں خوشخبری سنیں گے، مولانا فضل الرحمٰن*

مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے وزارت قانون کو فوری ہدایت جاری کی کہ اب آئین و قانون کے مطابق آپ فوری طور پر عملی اقدامات کریں، ہمیں امید ہے کہ ہمارا مطالبہ تسلیم کیا جائے گا، ایک دو دن میں خوشخبری سنیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن بل جو دونوں ایوانوں سے منظور ہوا تھا، اس پر بات چیت کے لیے انہوں نے دعوت دی تھی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ان کو اس بات کا ادارک تھا کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ نے متفقہ طور پر جو مؤقف اختیار کیا ہے، اس کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی، اس پر حکومت اب کوئی حتمی فیصلہ کرے، اور اس کے لیے وزیراعظم نے آج مجھے دعوت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے سربراہ مولانا مفتی تقی عثمانی کے اعتماد و اجازت کے ساتھ آج یہاں وزیراعظم ہاؤس میں گفتگو کی، آج کی گفتگو میں جہاں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا وفد موجود تھا، وہاں وزیراعظم کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، اسپیکر قومی اسمبلی، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما، اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ ہم نے اپنا مؤقف وہاں دہرایا، اور ہم نے ان پر یہ بات واضح کی کہ دونوں ایوانوں سے بل منظور ہو جانے کے بعد اب وہ ایکٹ بن چکا ہے، اگر صدر مملکت نے اس پر اعتراض کرنا ہے تو اعتراض ہو چکا اور اس کا آئین، قانون اور رولز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب بھی دے دیا اور اس جواب پر صدر نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، اور اپنے اعتراض پر کوئی اصرار بھی نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے جو دوسرا اعتراض بھیجا، ایک تو وہ آئینی طور پر بنتا نہیں ہے، دوسرا یہ ہے کہ وہ آئینی مدت گزرنے کے بعد اعتراض بھیجا ہے، وہ بھی اس وقت تک اسپیکر صاحب کے دفتر میں نہیں پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس مؤقف کا انتہائی مثبت جواب دیا گیا اور وزیراعظم نے وزارت قانون کو فوری ہدایت جاری کیں کہ اب آئین و قانون کے مطابق آپ فوری طور پر عملی اقدامات کریں، ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے مطالبے کے مطابق آئے گی اور میں بھی ساری صورتحال سے تنظیمات مدارس دینیہ کو آگاہ کروں گا، اور ایک آدھ دن کے اندر ہم اس حوالے سے بھی خوشخبری سنیں گے اور ہمارا مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جس اسپرٹ سے بات کی ہے ہمیں امید ہے کہ معاملہ آئین و قانون کے تقاضے کے مطابق حل ہو جائے گا۔

کچہ ایریا کے پولیس اہلکاروں کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاکچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانو...
20/12/2024

کچہ ایریا کے پولیس اہلکاروں کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس منظور، ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 24 ستمبر کو ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی تھی، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز رینک کے افسران کو 25 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا، ترجمان پنجاب پولیس

ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل رینک کے اہلکاروں کو 20 ہزار روپے جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا، ترجمان پنجاب پولیس

Address

Iqbal Stadium Faisalabad
Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaoor by Sagheer Sanwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaoor by Sagheer Sanwal:

Videos

Share