سر! کیا سیاست پر لکھنے سے انسان کا وقار گر جاتا ہے؟
لوگوں کی فکر مت کریں کیوں کہ نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں اور ایسے وقت پر جب بات ملک کی سالمیت اور وقار کی ہو تو خود کو نیوٹرل بنا کر پیش کرنا میری نظر میں حیرت انگیز بات ہے۔
آپ اپنا نظریہ پیش کریں، اپنی سوچ اور خیالات کا اظہار کریں، کھلم کھلا اظہار کریں کہ آپ اس وقت پر کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟
سیاست سے یا سیاست پر لکھنے سے کسی کا سٹینڈرڈ خراب
نہیں ہوتا۔ سیاست ہماری مذہبی تاریخ کا بھی حصہ ہے اور جب آپ کا ملک مشکل دور سے گزر رہا ہو تو شاید سیاست آپ پر فرض ہو جاتی ہے۔۔
اچھے اور مناسب الفاظ کا استعمال کریں، تلخ کلامی مت کریں۔ بیہودہ جملوں یا گھٹیا سٹیج ڈرامے والے لطیفے استعمال مت کریں۔ کسی کی ذاتیات پر حملہ مت کریں۔ گالیاں مت دیں۔ کسی کی تربیت پر سوال مت اٹھائیں۔۔۔
صرف اپنی رائے اور سوچ کا اظہار کریں، اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کریں۔
ایک بات یاد رکھیں کہ کسی پر غداری کی تہمت مت لگائیں یہ دل اور نیتوں پر تیر چلانے والی بات ہے کیوں کہ پاکستانی قوم محب وطن ہے یہ غدار نہیں ہو سکتے جو جہاں جس کے ساتھ بھی کھڑا ہے وہ یقیناً پاکستان کا بھلا چاہتا ہے۔۔ یہ ملک چند سیاستدانوں نہیں بلکہ ساری عوام کا ہے۔۔
اس کے باوجود اگر کوئی آپ کی ذاتیات پر حملہ کرے تو پھر دلیل مت دیں، وضاحت مت کریں۔ بلاک کریں اور اپنی وال کو صاف ستھرا رکھیں۔ گالی کے جواب میں گالی دینے سے بہتر ہے دعائیں دے کر بلاکستان میں ڈال دیجیے۔۔۔
دل آزاری مت کریں مگر سامنے والے کو بکواس کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔
کسی کو ہماری بات سے تو کسی کو ذات سے اختلاف ہوتا ہے، بات سے اختلاف کا جواب ممکن ہے مگر ذات سے اختلاف پر کوئی جواب یا دلیل دینے کی کوشش کرنا صرف اور صرف وقت ضائع کرنے والی بات ہے۔