21/08/2020
پنجاب حکومت کاڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مثالی اقدام:
▪︎وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن موبائل ایپ لانچ کردی۔
▪︎شہری گوگل پلے سٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
▪︎ محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے موبائل ایپ تیار کی ہے
▪︎چند روز میں بلدیہ آن لائن ایپ کو ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا
▪︎شہری ایپ کے ذریعے پنجاب کی 445 لوکل گورنمنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کرسکیں گے-
▪︎ایپ استعمال کرنے والے پیدائش، انتقال،شادی اور طلاق کے بارے میں آن لائن رپورٹ درج کراسکیں گے-
▪︎شہری 455 لوکل گورنمنٹس کے بارے میں کسی بھی قسم کی شکایات یا تجاویز بھی دے سکیں گے-