جنوبی وزیرستان اپر
سابقہ ایم این اے رکن مرکزی شوری جمعیت علماء اسلام اور نئے منتخب ضلعی امیر مولانا جمال الدین کا اپنے کارکنان اور پارٹی کیلئے اہم بیان دیکھئیے اس ویڈیو میں
#TribalTimes
آل سیاسی اتحاد جنوبی وزیرستان اپر!
گزشتہ روز ٹانک میں جنوبی وزیرستان تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ طور پر آل سیاسی اتحاد کے نام پر کابینہ تشکیل دیا گیا! آل سیاسی اتحاد کے قیام کے لئے کئی مہینوں سے کوشش جاری تھی! جنکہ گزشتہ روز کامیاب ہوئے! تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین نے باہمی مشاورت کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر اتفاق اتحاد کیا مشاورت کے بعد کابینہ بھی تشکیل ہوا!
آل سیاسی اتحاد کے کابینہ میں مندرجہ ذیل معزز سیاسی مشران شامل ہیں!
کابینہ کے سرپرست اعلیٰ! جنوبی وزیرستان ایم این اےزبیر خان وزیر ، ایم پی اے محمد آصف خان محسود لدھا سب ڈویژن مئیر/چیئرمین تاج ملوک محسود ہے!
صدر سابقہ سنیٹر صالح شاہ جنرل سیکرٹری!مئیر/چئیرمین سرویکئی سب ڈویژن! شاہ فیصل غازی ایڈووکیٹ
سینئر نائب صدر!افسر خان محسود
نائب صدر!رحمت شاہ محسود
ڈپٹی جنرل سیکرٹری!جمال مالیار
فائنانس سیکرٹری!فریداللہ محسود
سیکرٹری اطلاعات!صدر شمس محسود
ڈپٹی اطلاعات سیکرٹری!گل بدین خان محسود
ڈپٹی فنانس سیکرٹری!جنید اللہ محسود
سوشل میڈیا آرگنائزر! حجت اللہ آرمانی
! جنوبی وزیرستان محسود بیلٹ میں مستقل امن قائم کرنا اولین ترجیح ہے!باقی تفصیل دیکھئیے اس وڈیو میں
#TribalTimes
تخلیقی ذہن، بہترین کہانیاں اور زندگی بدلنے والے لمحات
گومل زام ڈیم شارٹ ویڈیو مقابلہ محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان اور ایف سی ساوتھ کے اشتراک سے پہلی بار ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں منعقد کیا گیا
مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنا اور معیاری مواد کی تخلیق کو فروغ دینا ہے
وزیرستان، ٹانک، اور ڈیرہ اسماعیل خان سے 60 سے زائد خواتین اور نوجوانوں نے حصہ لیا۔مقابلے میں صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹس نے حصہ لیا
دس اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جارہا ہے
#TribalTimes
اسلام آباد
امیرِ جمعیت علماءاسلام سابقہ فاٹا
سابقہ ایم این اے مولانا محمد جمال الدین
کا11اکتوبر کو پی ٹی ایم جرگے کے حوالے سے
اہم وڈیو جاری جس میں ان کا کہنا ہے کہ
اس جرگہ میں بھرپور شرکت کرینگے اور اس جرگے سےقبائلی علاقوں کے عوام کے حقوق اور مسائل
پر آواز اٹھائینگے۔ خیبرپختونخواہ کے عوام نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ پی ٹی ایم کے جرگہ میں شرکت سے خیبر پختونخواہ عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگا .اور ان کی محرومیوں کو ملکی سطح پر اُجاگر کیا جائے گا۔
#TribalTimes
جنوبی وزیرستان اپر
اج ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ میں جرگہ جس میں سابق سنیٹر صالح شاہ ،ملک سعید انور ۔شمس محسود ۔ملک اقبال شابی خیل ۔شہزادہ ہمایون خان ،ملک بادشاہی خان ۔پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر افسر خان محسود اور دیکر نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضلع کے نئے نام ضلع محسود قبائل سے متفیق نہیں ہے ہمیں دو اضلاع کے تقسیم کے وقت جو نام ملاتھا جنوبی وزیرستان اپر وہی ٹھیک ہے باقی تفصیل دیکھئیے اس وڈیو میں
#TribalTimes
جنوبی وزیرستان
تائیکوانڈو کراٹے کے کھلاڑی محمد خان سمیت باقی کے ساتھ ٹرائل میں فراڈ اور دھوکہ دہی جس پر محمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پیچھلے چھ سات سالوں سے تائیکوانڈو گیم کے ساتھ وابستہ ہوں لیکن جب بھی قومی سطح پر مقابلوں کا اعلان کیا جاتا ہے ان کیلئے ٹرائل ڈیرہ اسماعیل خان میں رکھے جاتے ہیں جس میں ہمیشہ ہمارے ساتھ فراڈ اور دھوکا کیا جاتا ہے اج بھی میرے ساتھ فائیٹ کے دوران دھوکا ہوا ایک جونئیر کھلاڑی کو پوانٹ دے کر جیتوایا گیا اس طرح پیچھلے کئی سالوں سے ہمارے ساتھ یہی ہورہا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے شدید غربت میں اس کھیل کو جاری رکھا ہوا ہے لیکن کچھ لوگ جنوبی وزیرستان تائیکوانڈو پر کئی سالوں سے قابض ہوگئے ہیں جنہوں نے اس کھیل کو اپنے لئے منافع بخش کاروبار بنا دیا ہے انھوں نے مطالبہ دہرایا کہ ٹرائل دوبارہ اپنے ہی ضلع میں منعقد کی جائے اور صوبائی سطح پر نگرانی کی جائے انھوں نے کہا کہ ہم سینکڑوں کلومیٹر دور سفر کرکے ٹرائل میں حصہ لیتے ہیں جبکہ دوسری جانب من پسند جونئیر کھلاڑیوں کی انتخاب کیا جاتا ہے جو افسوسناک ہے
#TribalTimes
آئی جی ایف سی خیبر پختون خواہ ساؤتھ کا وانا میں قبائلی عمائدین اور علماء حضرات کے ساتھ جرگہ
۔۔ علاقے میں قیام امن اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال
#TribalTimes
سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنماء قادر خان بیٹنی کی کھری کھری باتیں ایم این اے اور ایم پی اے کی گروپ بندیوں سے پردہ اٹھا دیا اور ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر دفتر سے لیکر باقی تمام محکماجات میں بڑے سطح پر کرپشن ماہانہ بھتہ لینے کا بھی انکشاف کیا انھوں نے کہا کہ ضلع ٹانک ایم این اے اور ایم پی اے کی گروپ بندی کی وجہ سے تباہی کی دہانے پر اج تک دس روپے کا ترقیاتی کام نہیں ہوسکا انھوں نے کہا کہ ہم سے تو جمعیت علماء اسلام ہزار گنا زیادہ بہتر تھی انھوں نے یہ بھی کہا کہ انے والے انتخابات میں ہم کسی کو منہ دیکھانے کے لائق نہیں رہینگے انھوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر پارٹی مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے لوگوں کی امیدوں پر پانی پیر چکا ہے انھوں نے کہا کہ ایم این اے سے گزارش ہے کہ صوبائی محکموں میں اپنا عمل دخل بند کریں اور ایم پی اے سے بھی درخواست ہے کہ وہ ایم این اے کے کاموں میں مداخلت نہ کریں تاکہ پسماندہ ضلع ٹانک اگے بڑھ سکیں
#GlobalPost
ٹانک
ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس اور ریلیوں کے راستے پر بازار میں گردوغبار کا سماء ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں ہوا ۔
جماعت اہلسنت کے سربراہ مفتی عبدالقدوس
#GlobalPost
ٹانک
خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع ٹانک تھوڑی بھی بارش برداشت نہیں کرسکی ٹانک شہر میں نکاس اب نہیں ہونے سے پانی گھروں میں داخل گلیاں تالابوں میں تبدیل شہریوں سمیت سکول کے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹانک پیچھلے بارہ سالوں سے مکمل طور پر لاوارث ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ٹانک کے شہری زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے انھوں نے کہا کہ اون پے افسران کی برمار سیاسی نمائندوں نے ووٹ لینے کے بعد کبھی ٹانک کی طرف موڑ کر نہیں دیکھا ٹانک شہر مسائلستان بن گیا پینے کیلئے صاف پانی نہیں ۔بے روزگاری ۔مہنگائی ۔گندگی کی ڈھیریں ۔سڑکوں اور گلیوں کی بدترین خستہ حالی ۔بدانتظامی یہاں تک بڑھ گئی کہ حکومت کا نام ونشان تک محسوس نہیں ہورہا انھوں نے کہا کہ اب ہم مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہے ہجرت کی بھی سقت نہیں رکھتے ۔انھوں نے حکمرانوں سے رحم کی اپیل کردی ۔
#GlobalPost
ٹانک
اٹھ ستمبر کو اسلام اباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں قومی اداروں کے خلاف تقریروں میں ان افسران کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے اس جلسے کیلئے فنڈنگ کی جس میں ڈپٹی کمشنر ٹانک بھی شامل ہے جس کے حوالے سے ضلع ٹانک کے سماجی شخصیت نے سوشل میڈیا پر لائیو الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف سرکاری عوامی فنڈز کو جلسے جلسوں پر خرچ نہ کریں انھوں نے باقاعدہ طور پر یہ انکشاف کیاہے کہ ڈپٹی کمشنر ٹانک کے دفتر سے بھی اس جلسے کیلئے فنڈنگ ہوئی انھوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے اس کو عوامی مسائل کے حل پر خرچ کیا جائے نہ کے جلسے جلسوں پر انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر افس سے ساڑھے چھ لاکھ روپے دئیے گئے ہیں جو ظاہرہ بات ہے کہ یہ پیسے ڈپٹی کمشنر نے اپنے تنخواہ سے تو نہیں دئیے ہونگےبلکہ عوام فنڈز سے یہ پیسے فراہم کئے گئے ہہں جو بات میں وہی پیسے قومی اداروں کے خلاف تقریروں اور انارکی پر خرچ کئے جاتے ہیں اس حوالے سے مختلف شہریوں نے اپنے گفتگو میں کہا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کو اس لئے ووٹ نہیں دیا کہ وہ جلسے جلسوں اور بھڑکے مارنے پر عوام کو لالی پاپ دے بلکہ اس لئے دیا کہ وہ ضلع کی پسماندگی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں شہریوں کی حقوق کے حوالے سے صوبائی اور قومی سطح پر اپنے حلقے کی نمائندگی کریں انھوں
ٹانک
ضلعی صدر فرحان حکیم کے خلاف کمپئین اور بلاوجہ مخالفت مہنگا پڑھ گیا سابقہ مسلم لیگ نواز کے رہنماء موجود پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے داور خان کنڈی کو کارکنوں کی جانب سے واضح پیغام اٹھ ستمبر کے جلسے کیلئے ضلع ٹانک سے دس ہزار تو کیا تین سو لوگوں کا قافلہ بھی نہیں نکال سکا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکر اور نظریے پر جھاڑوں پھیر دیا انھوں نے کہا کہ داور خان کنڈی نے جب سے حلف اٹھایا ہے تب پارٹی کو اندرونی سطح پر تباہ وبرباد کردیا اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سے لیکر کلاس فور تک اپنی اجاراداری قائم کردی ہے انھوں نے کہا کہ بائیس اگست کو منسوخ ہونے والے جلسے کے نام پر لاکھوں روپے سرکاری محکموں سے بٹور لئے تھے اس طرح اٹھ ستمبر کو ہونے والے جلسے کیلئے تین سو لوگ بھی نہیں نکلے انھوں نے کہا کہ پارٹی ورکروں نے ایم این اے داور خان کنڈی کی اصلیت جان لی ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی اور پارٹی کیلئے دن رات کام کرنے والے صدر فرحان حکیم کو اپنے کرپشن کا راستہ صاف کرنے کیلئے ہٹانے کا منصوبہ بنایا دوسری طرح ایم پی اے عثمان کو محدود رکھنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ممبر قومی
جنوبی وزیرستان اپر میں پولیس کرپشن کے سنگین الزامات، ضلعی پولیس افیسر کی برطرفی کا مطالبہ
جنوبی وزیرستان اپر میں پولیس کرپشن کے خلاف سیاسی اور قانونی شخصیات نے محسود پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (DPO) ملک حبیب خان پر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ سابقہ امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی سینیئر سیاست دان ملک سعید انور، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شمس محسود اور جنوبی وزیرستان بار ایسوسی ایشن کے صدر شیرپاو ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں سے ڈیوٹی نہ کرنے کے بدلے بھتہ وصولی کی جا رہی ہے جبکہ منشیات فروشوں کو بھی ماہانہ رشوت کے عوض تحفظ دیا جا رہا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماہانہ پانچ کروڑ روپے پولیس فورس اکھٹا کررہی ہے اور موجودہ ڈی پی او خفیہ اداروں کا نام استعمال کرکے غلط کاموں میں ملوث ہیں جوکہ ان اداروں کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے متعدد علاقوں، جیسے شکتوئی، شوال اور زانگاڑا سمیت کئی دوسرے علاقوں میں پولیس فورس کی موجودگی یا پولیسنگ نہیں، اور جرائم کی صورت میں تفتیشی افسران کی عدم موجودگی کے باعث معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر ملک حبیب کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہو
جنوبی وزیرستان (محسود پریس کلب):جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے مولے خان سرائے میں جاری دھرنے کے شرکاء نے سب ڈویژن سروکئی سیاسی اتحاد کی قیادت میں مولے خان سرائے سے ڈیبہ تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی۔ اس ریلی میں مقامی عمائدین، نوجوان، اور سیاسی اتحاد کے مقامی کارکنوں سمیت وانا سیاسی اتحاد کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے پرامن دھرنا جاری ہے، مگر حکومت کی جانب سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جارہا، جس کی وجہ سے آج مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ قومی جرگہ اور دھرنے کے شرکاء نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر 15 ستمبر تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مزید سخت اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔
شرکاء نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف حکومت نے ان کے مسائل کو نظر انداز کیا ہے بلکہ ہمارے منتخب نمائندوں اور سابقہ اراکین اسمبلی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
دھرنے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اپر وزیرستان میں مکمل امن و امان کو یقینی بنایا جائے اور مولے خان سرائے تحصیل ہسپتال کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ اسی طرح، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کو ضلع ٹانک سے اپر وزیرستان منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ شرکاء نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی اداروں اور این جی ا
جنوبی وزیرستان اکاونٹ دفتر کی ڈیرہ اسماعیل خان منتقلی پر سابق ایم این اے مولانا جمال الدین کا اہم بیان سامنے اگیا دیکھئے اس وڈیو میں
#TribalTimes