Model Town Welfare Group

Model Town Welfare Group This is my personal page where we we highlight our Model Town Muryali issue nd promote our politician

18/08/2024
17/07/2024

محرم الحرام کی اہمیت اور دسویں محرم کو ھونے والے واقعات ۔۔۔۔۔۔۔

ماہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے، اس کے محترم، معزز ہونے کی بناء پر اسے ’’محر م الحرام‘‘ کہا جاتا ہے ۔ نیز قرآن کریم میں بارہ مہینوں میں سے جن چار مہینوں کو خصوصی حرمت اور تقدس حاصل ہے ، ان چار عظمت والے مہینوں میں سے بھی پہلا بالاتفاق محرم الحرام کا مہینہ ہے، محرم الحرام کی اسی بزرگی اور برتری کی بناء پر حدیث میں ارشاد فرمایا گیا ہے : رمضان کے بعد سب مہینوں سے افضل محرم الحرام کے روزے ہیں اور فرض نمازوں کے بعد تہجد کی نماز افضل تر ہے ( صحیح مسلم)

الانبیاء علیہم السلام کی شریعتیں اس پر متفق ہیں کہ ان چار مہینوں ذی القعدہ ، ذی الحجہ ، محرم الحرام اور رجب میں ہر عبادت کا ثواب اور دنوں سے زیادہ ہوتا ہے اور ان میں اگر کوئی گناہ کرے ، تو اس کا وبال اور عذاب بھی زیادہ ہے (معارف القران: 370/4)

یومِ عاشورہ کی تاریخی اہمیت

یوم عاشورہ بڑا ہی مہتم بالشان اور عظمت کا حامل دن ہے، تاریخ کے عظیم واقعات اس سے جڑے ہوئے ہیں؛ چناں چہ موٴرخین نے لکھا ہے کہ:
(۱) یوم عاشورہ میں ہی آسمان وزمین، قلم اور حضرت آدم علیہما السلام کو پیدا کیاگیا۔

(۲) اسی دن حضرت آدم علیٰ نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کی توبہ قبول ہوئی۔

(۳) اسی دن حضرت ادریس علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا۔

(۴) اسی دن حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ہولناک سیلاب سے محفوظ ہوکر کوہِ جودی پر لنگرانداز ہوئی۔

(۵) اسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ،،خلیل اللہ“ بنایا گیا اور ان پر آگ گلِ گلزار ہوئی۔

(۶) اسی دن حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔

(۷) اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کو قید خانے سے رہائی نصیب ہوئی اور مصر کی حکومت ملی۔
8) اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کی حضرت یعقوب علیہ السلام سے ایک طویل عرصے کے بعد ملاقات ہوئی۔

(۹) اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم واستبداد سے نجات حاصل ہوئی۔

(۱۰) اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام پر توریت نازل ہوئی۔

(۱۱) اسی دن حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت واپس ملی۔

(۱۲) اسی دن حضرت ایوب علیہ السلام کو سخت بیماری سے شفا نصیب ہوئی۔

(۱۳) اسی دن حضرت یونس علیہ السلام چالیس روز مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے بعد نکالے گئے۔

(۱۴) اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول ہوئی اور ان کے اوپر سے عذاب ٹلا۔

(۱۵) اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔

(۱۶) اور اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہودیوں کے شر سے نجات دلاکر آسمان پر اٹھایاگیا۔

(۱۷) اسی دن دنیا میں پہلی بارانِ رحمت نازل ہوئی۔

(۱۸) اسی دن قریش خانہٴ کعبہ پر نیا غلاف ڈالتے تھے۔

(۱۹) اسی دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجة الکبریٰ رضی اللہ عنہ سے نکاح فرمایا۔

(۲۰) اسی دن کوفی فریب کاروں نے نواسہٴ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور جگر گوشہٴ فاطمہ رضی اللہ عنہما کو میدانِ کربلا میں شہید کیا۔

(۲۱) اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔ (نزہة المجالس ۱/۳۴۷، ۳۴۸، معارف القرآن پ ۱۱ آیت ۹۸۔ معارف الحدیث ۴/۱۶۸)

26/02/2024
علی امین خان گنڈہ کو اللہ پاک انشاءاللہ 28 فروری کو وزیراعلی خیبرپختونخوا بنائے گا،ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی کاموں کا...
26/02/2024

علی امین خان گنڈہ کو اللہ پاک انشاءاللہ 28 فروری کو وزیراعلی خیبرپختونخوا بنائے گا،
ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ھوگا وہاں پر علی بھائی سے گزارش ھے یہ ماڈل ٹاون گلی نمبر 5 کی موجودہ صورت حال ھے نکاسی اور پختہ گلی کی درخواست ھے اللہ کا شکر ھے یہاں تمام ووٹرز ہمارے پی ٹی آئی کے ہیں۔۔۔۔
محمد سہیل شاہد اینڈ اہلیان محلہ
Ali Amin Khan Gandapur
Nawaz Khan PTI

08/02/2024

دنیا چاند پر پہنچ گئی ہم آج بھی 8300 پر میسج بھیج کر ووٹ چیک کر رہے ہیں تاکہ حکومت 2.5 روپے کما سکے۔۔۔غلام قوم

Address

Model Town Muryali, DIKhan
Dera Ismail Khan
29050

Telephone

03041030091

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Model Town Welfare Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Model Town Welfare Group:

Videos

Share