04/09/2024
ڈیرہ اسماعیل خان:
جمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی 7 ستمبر ختمِ نبوت کانفرنس لاہور کیلئے ہنگامی اجلاس۔
ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ، ضلعی ناظم انتخابات ڈاکٹر محمدیعقوب کی صدارت میں منعقد ہوا۔
جس ضلعی سالارسیف اللہ، ضلعی نائب ناظم مالیات قاری عصمت اللہ سولگی، ضلعی کوآرڈینیٹر محسن ظریف،تحصیل امیرشیخ احمدعلی، ملک عصمت اللہ سولگی، عبدالباسط گوگاخیل، قاری محمد اعجاز فاروقی شیخ محمود الحسن، لعل خان خروٹی اورڈپٹی کوارڈینیٹر مقصود الرحمٰن و معاون کوآرڈینیٹر فدادوتانی نے شرکت کی۔
جس میں لاہور جانے قافلوں کی روانگی۔ روٹ اور وقت پر مشاورت ہوئی۔ جلد ضلع کا دوسرا اہم اجلاس ہوگا جس میں تمام تر حکمت عملی، روانگی وقت اور روٹس کے تمام تحاصیل اور یونٹوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔ تمام کارکنان اپنی تمام تر توانائیاں لاہور ختم نبوت کانفرنس کیلئے استعمال کریں اور ضلعی جماعت کے احکامات و ہدایات کو فالو کریں ایک بہت بڑا قافلہ شہرقائد سے لاہور روانہ ہوگا ان شاءاللہ۔
ڈیجیٹل میڈیا سیل جےیوآئی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان