جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے وکلاء نے عدالتیں ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہونے پر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر آئینی و غیر قانونی فیصلہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں
جنوبی وزیرستان آپر؛
محکمہ ایجوکیشن جنوبی وزیرستان میں ریشنلائیزیشن کے نام پر ہونے والے ٹرانسفر پر اساتذہ تنظیم کا محسود پریس کلب (رجسٹرڈ) میں پریس کا نفرنس- ڈائریکٹریٹ اورسیکٹری ایجوکیشن سے فوری طور پر پالیسی کینسل کرنے کا مطالبہ کیا اور بصورت احتجاج کا راستہ اپنانے کا اعلان کیا۔ مذید تفصیل ویڈیو بیان میں
آئی جی ایف سی خیبر پختون خواہ ساؤتھ کا وانا میں قبائلی عمائدین اور علماء حضرات کے ساتھ جرگہ
۔۔ علاقے میں قیام امن اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال
جنوبی وزیرستان اپر میں پولیس کرپشن کے سنگین الزامات، ضلعی پولیس افیسر کی برطرفی کا مطالبہ
جنوبی وزیرستان اپر میں پولیس کرپشن کے خلاف سیاسی اور قانونی شخصیات نے محسود پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (DPO) ملک حبیب خان پر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ سابقہ امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی سینیئر سیاست دان ملک سعید انور، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شمس محسود اور جنوبی وزیرستان بار ایسوسی ایشن کے صدر شیرپاو ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں سے ڈیوٹی نہ کرنے کے بدلے بھتہ وصولی کی جا رہی ہے جبکہ منشیات فروشوں کو بھی ماہانہ رشوت کے عوض تحفظ دیا جا رہا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماہانہ پانچ کروڑ روپے پولیس فورس اکھٹا کررہی ہے اور موجودہ ڈی پی او خفیہ اداروں کا نام استعمال کرکے غلط کاموں میں ملوث ہیں جوکہ ان اداروں کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے متعدد علاقوں، جیسے شکتوئی، شوال اور زانگاڑا سمیت کئی دوسرے علاقوں میں پولیس فورس کی موجودگی یا پولیسنگ نہیں، اور جرائم کی صورت میں تفتیشی افسران کی عدم موجودگی کے باعث معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر ملک حبیب کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہو
ڈیرہ غازی خان
مبینہ طور پر اوور بلنگ کا مسئلہ ،شہریوں کا ایس ڈی واپڈا پر حملہ،درگت بنا دی
خیبرپختون خوا حکومت کا صحت کے شعبے میں بلندوبانگ دعوے، جنوبی وزیرستان اپر میں نہ ہی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہے اور پورے ضلع میں ایک واحد مکمل طور پر فعال پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والا تحصیل ہسپتال مولے خان سرائے کے سٹاف کو آٹھ ماہ سے تنخوائیں نہیں ملی، اور اب سٹاف نے مجبور ہوکر احتجاجا او پی ڈی سروس کو بند کردیا اور صرف ایمرجنسی سروس دی جارہی ہے۔مذید تفصیل کے لیئے ویڈیو رپورٹ دیکھیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان
گزشتہ دنوں درابن کلاں بنک آف پنجاب میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج
جنوبی وزیرستان وادی شوال لوڑہ میں مقامی لوگوں کا ایک ہفتے سے احتجاجی دھرنا جاری ہے, دھرنہ مطالبات میں پاک افغان شوال تجارتی سڑک کی تعمیر،تحصیل نوٹیفیکیشن،تعلیمی اور صحت کے مراکز کو فعال ،مسمار گھروں کا معاوضہ،موبائل نیٹ ورک کی بحالی سمیت سڑکوں کی تعمیر جیسے مطالبات ہیں,دوسری جانب کمیشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے شوال الوڑہ دھرنے کے مطالبات کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،مذید تفصیل ویڈیو رپورٹ میں
جنوبی وزیرستان وادی شوال لوڑہ میں مقامی لوگوں کا ایک ہفتے سے احتجاجی دھرنا جاری ہے, دھرنہ مطالبات میں پاک افغان شوال تجارتی سڑک کی تعمیر،تحصیل نوٹیفیکیشن،تعلیمی اور صحت کے مراکز کو فعال ،مسمار گھروں کا معاوضہ،موبائل نیٹ ورک کی بحالی سمیت سڑکوں کی تعمیر جیسے مطالبات ہیں,دوسری جانب کمیشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے شوال الوڑہ دھرنے کے مطالبات کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،مذید تفصیل ویڈیو رپورٹ میں
02 جون 2024
محسود پریس کلب رجسٹرڈ جنوبی وزیرستان
خاصہ دار فورس کے جوانوں نے امان محسود سمیت محسود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انضمام کے بعد خاصہ دار فورس کا خیبر پختونخوا پولیس میں مرحلہ وار انضمام کردیا گیا جس میں فیز فور تک خاصہ دار فورس کے جوان پولیس میں شامل کردئیے گئے لیکن پانچویں مرحلے میں سکروٹنی کے باوجود ابھی تک ہماری نوٹیفیکیشن نہیں ہوئی انھوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے ٹوٹل ساٹ کے قریب اہلکار ہے جو مسلسل تین سالوں سے دربدر کے ٹوکرے کھا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہماری تمام قانونی کاروائی مکمل کردی گئی ہیں لیکن تاحال ابھی تک ہم اپنے نوکریوں سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ نہایت غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں ہمارے پاس ایک بھی روپے نہیں ہے کہ اگر پولیس محکمہ پیسوں کا ڈیمانڈ کرنا چاہتی ہیں تو ہم بلکل پیسے دینے کے قابل نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ اخر کار وہ کونسی وجہ ہے کہ ہمیں بلاوجہ لٹکایا جارہا ہیں انھوں نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جنوبی وزیرستان اپر کے دفتر کے سامنے پرامن دھرنا بھی دینگے اور اگر ہمارا مسلہ حل نہیں ہوا تو پشاور میں ریجنل پولیس افیسر انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا کے خلاف بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائینگے انھوں نے کہا کہ ہم اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں
محسود پریس کلب
پریس کانفرنس خبر
یکم مئی 2024
جنوبی وزیرستان: ٹھیکیدار یونین جنوبی وزیرستان کے عہدے داروں نے محسود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار برادری صدر نورحسن محسود کے احکامات کی روشنی میں پریس کانفرنس کرنےکا مقصد ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے اوسامہ نامی شخص کے خلاف ہے۔ جس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جنوبی وزیرستان انور خان پر مختلف قسم کے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگائے تھے ہم ٹھیکیدار اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسامہ نامی شخص کو وزیرستان میں ترقیاتی کاموں بارے بات کررہے ہیں جبکہ انکو یہ تک نہیں پتہ کہ وزیرستان ضلع ہے یا تحصیل
انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے ضلع کی بدقسمتی ہے کہ جب کوئی کام کرنے والا افیسر تعینات ہوتاہے تو بھتہ نہ دینے ہر سوشل میڈیا پر بے جا قسم کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور خان نہایت ایماندار افیسر ہے جب اس کی تعیناتی ہوئی تو ضلع میں ترقیاتی کام زور وشور سے شروع ہوگئے۔ وزیرستان ٹھیکیدار یونین اسامہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اس طرح جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کرے۔اس جھوٹے الزامات لگانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور خان سے معذرت اور معافی مانگیں ہم ٹھیکیدار یونیں جنوبی وزیرستان اپر وزیر اعلی خیبر
جنوبی وزیرستان اپر
پٹویلائی ویلفئیر فاونڈیشن کے وائس چئیرمین کی اج محسود پریس کلب امد جہاں پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔جس میں کہا کہ محسود پریس کلب کا علاقائی سطح پر بہت اہم کردار ہے اس لئے محسود پریس کلب کی وساطت سے تمام محسود قبائل کے ہر مکتب فکر کے لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ کل 17 تاریخ بروز بدھ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے پرگرام میں شرکت کریں۔ انھوں نے کہا کہ کل کے پروگرام میں ہم غریب افراد کو چنگ چی رکشے مہیاء کی جائے گی اور بیووں کو گھروں میں شاپنگ سنٹر کیلئے سامان دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے بچے کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے روزی روٹی کا بندوبست کرسکیں