17/04/2023
مفت آٹا سکیم
53 ارب روپے کے ریلیف پیکج پر مشتمل پنجاب کی سب سے بڑی منفرد مفت آ ٹا سکیم اختتام پذیر
پنجاب بھر میں 4 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار 461 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے مستحقین میں مفت تقسیم کیے گئے
سکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا اظہار اطمینان
دن رات محنت کرکے کامیابی سے سکیم مکمل کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد
سکیم سے پہلی بار ریکارڈ تعداد میں پنجاب کے مستحق عوام کو ماہ صیام میں مفت آٹا حاصل ہوا
اتوار کو 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے
آٹے کی تقسیم بلاتعطل جاری رکھنے کے لیے صوبائی وزرا انتظامیہ و پولیس افسران دن بھر متحرک رہے
ڈویژن کے لحاظ سے آ ج آٹے کے تھیلے اس تناسب سے تقسیم کیے گئے
1. لاہور: 531,885
2. فیصل آباد: 399,369
3. گوجرانوالہ: 352,123
4. ملتان: 333,573
5. بہاولپور: 268,319
6. ڈی جی خان: 257,270
7. راولپنڈی: 227,260
8. ساہیوال: 219,321
9. سرگودھا: 160,525