Saqafat Production

Saqafat Production سب رنگ
ثقافت کے سنگ

15/01/2025

ڈیرہ غازی خان میں محمد بن قاسم کا کورٹ آفس

14/01/2025

مکمل ویڈیو
پرانے ڈیرہ غازی خان کو دریا برد ہوتے دیکھنے والے سو سال سے زیادہ ضعیف پوری طرح سے صحت مند و توانا بزرگ کی یادیں اور صحت اور لمبی زندگی کا راز






ویڈیو لنک کمنٹ سیکشن میںBachon ki mobile addiction khatam karnay ka aik qadeem tariqa
13/01/2025

ویڈیو لنک کمنٹ سیکشن میں
Bachon ki mobile addiction khatam karnay ka aik qadeem tariqa

ہمارے بچپن کے موسمِ سرما کی ایک یاد جس سے رشتوں کی چاشنی اور بڑھ جاتی
12/01/2025

ہمارے بچپن کے موسمِ سرما کی ایک یاد جس سے رشتوں کی چاشنی اور بڑھ جاتی

میں نے اے آئی سے کہا میرے لیئے ایک تصویر بنا دو اور میرے ذہن میں جو تصویر تھی میں نے اسکے مطابق اسے prompt دیا لیکن جو م...
12/01/2025

میں نے اے آئی سے کہا میرے لیئے ایک تصویر بنا دو اور میرے ذہن میں جو تصویر تھی میں نے اسکے مطابق اسے prompt دیا لیکن جو میں چاہتا تھا ویسی تصویر نہ بن سکی ، تو پھر میں نے خود سے اپنے خیالی تصویر کو بنانے کی کوشش کی ، تھوڑی محنت لگی ، جس کے بعد تقریباً ویسی ہی تصویر بنی جیسی میں چاہتا تھا ، تو اس سے مجھے ایک بات کا پتہ لگا کہ اے آئی جس قدر ایڈوانس ہو جائے انسانی تخیل تک کبھی نہیں پہنچ سکتی ، اور ویسے بھی اے آئی creation کی نسبت انسان کو انسان کی بنائی چیز ہی اچھی لگتی ہے ،
باقی یہ میری ذاتی رائے ہے ، ہو سکتا ہے اے آئی ماہرین اس سے اتفاق نہ کریں ،

ہماری اس hygiene پروڈکٹ کی تیاری میں کسی قسم کے ایسنس ، یا پاوڈر کی ملاوٹ نہیں کی جاتی جس کی ہم پوری طرح سے ضمانت دیتے ہ...
10/01/2025

ہماری اس hygiene پروڈکٹ کی تیاری میں کسی قسم کے ایسنس ، یا پاوڈر کی ملاوٹ نہیں کی جاتی جس کی ہم پوری طرح سے ضمانت دیتے ہیں ، بہترین ذائقے اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے سوہن حلوہ تیار کیا جاتا ہے ، اور ان شاءاللہ آپ کو اسکا ذائقہ ویسا ہی محسوس ہو گا جیسے پہلے وقتوں میں گھر میں لکڑی کی آگ پر خالص اجزاء سے حلوہ تیار کیا جاتا تھا ، حلوے کے روایتی ذائقے کو برقرار رکھنے کے لیئے پوری محنت کی جاتی ہے ، امید ہے ہمارے کسٹومرز کو ایک بہترین اور منفرد ذائقہ ملے گا ،
حلوے کے ایک کلو کی قیمت 1500 روپے ہے علاوہ ڈیلیوری چارجز ،
مزید معلومات کے لیئے آپ ہمارے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں
0333-5354058

الحمدللہ یومِ جمعہ کے مبارک دن اور نئے سال کے آغاز پر ثقافت پروڈکشن کی جانب سے ثقافت دیسی مارٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ا...
10/01/2025

الحمدللہ یومِ جمعہ کے مبارک دن اور نئے سال کے آغاز پر ثقافت پروڈکشن کی جانب سے ثقافت دیسی مارٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ،
اس آن لائن اسٹور پر ہمارا دعویٰ ہرگز نہیں لیکن اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہوئے خلوصِ نیت کے ساتھ اپنے کسٹومرز تک تمام دیسی پروڈکٹ بہتر معیار کے ساتھ پہنچانے کا وعدہ ہے ،
قیمت اور معیار کا ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں ، دعا ہے اللہ رب العزت ہمیں اپنا وعدہ وفا کرنے کی توفیق نصیب فرمائے آمین ،

سال چاہے عیسوی ہو اسلامی یا ہندی ، درحقیقت ایام کا حساب ہوتے ہیں ، دعا ہے رب کریم سے اپنے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ ع...
31/12/2024

سال چاہے عیسوی ہو اسلامی یا ہندی ، درحقیقت ایام کا حساب ہوتے ہیں ،
دعا ہے رب کریم سے اپنے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل آنے والا سال عالمِ انسانیت کے لیئے امن اور خوشیوں کا پیغام ہو ،
امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیئے امن و عافیت کا باعث ہو ،
آمین ثم آمین

ڈیرہ غازی خان کا فخر ڈیرہ غازی خان کی علمی و ادبی تاریخ میں کئی عظیم شخصیات کے نام سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔...
28/12/2024

ڈیرہ غازی خان کا فخر

ڈیرہ غازی خان کی علمی و ادبی تاریخ میں کئی عظیم شخصیات کے نام سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔ انہی قابلِ قدر شخصیات میں ایک نام محترم سردار عطا محمد خان قیصرانی کا بھی ہے، جنہوں نے نہ صرف درس و تدریس کے میدان میں اعلیٰ کارنامے انجام دیے بلکہ اپنی زندگی علم کے فروغ اور نوجوان نسل کی تربیت کے لیے وقف کردی۔

محترم سردار عطا محمد خان قیصرانی نے بطور ہیڈ ماسٹر، ہائی اسکول نمبر 1 ڈیرہ غازی خان میں خدمات انجام دیں اور اس ادارے کو علم و تربیت کا مرکز بنادیا۔ ان کی شخصیت کا سب سے روشن پہلو یہ تھا کہ وہ خود علامہ اقبال جیسے عظیم فلسفی اور شاعر کے شاگرد رہ چکے تھے اور علامہ محمد اقبال رح عطا محمد خان قیصرانی سے خصوصی طور پر وسیب کے عظیم بزرگ اور صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رح کا کلام سنتے اور اسکا ترجمہ کراتے ۔ علامہ اقبال کی شاگردی نے ان کے علم، فکر اور تربیتی انداز میں ایک منفرد گہرائی پیدا کی، جو ان کے طالب علموں کی زندگیوں میں روشنی بن کر چھا گئی۔

ان کی درس و تدریس کا انداز نہایت منفرد اور متاثر کن تھا۔ وہ نہ صرف نصابی تعلیم پر زور دیتے تھے بلکہ اخلاقی تربیت اور طلبہ میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دینا بھی ان کی اولین ترجیح رہا۔ ان کے زیر سایہ تربیت پانے والے طلبہ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور آج بھی ان کے احسانات کو یاد کرتے ہیں۔

محترم سردار عطا محمد خان قیصرانی کی علمی خدمات اور ان کی شخصیت کا ہر پہلو ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کا نام ہمیشہ علمی میدان میں عظمت اور انکساری کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان کی شخصیت کی گہرائی کو بیان کرنے کے لیے شاید الفاظ کم پڑ جائیں، لیکن ان کی خدمات کا اثر دلوں اور معاشرے میں ہمیشہ قائم رہے گا۔
پنجاب کے سابقہ چیف سیکرٹری جناب ناصر محمود کھوسہ جو سردار عطا محمد خان کے شاگردِ خاص تھے کی خواہش پر ہائی اسکول نمبر ایک کی عمارت کی از سرِ نو تعمیر پر عمارت کے ایک حصے کو عطا محمد قیصرانی بلاک کے نام سے منسوب کر دیا گیا ، سردار عطا محمد خان قیصرانی راقم کے رشتے میں دادا حضور تھے ،
اللہ رب العزت سردار عطا محمد خان قیصرانی کے درجات بلند فرمائے آمین ،

✍️عمران عزیز )

مری نوا میں نہیں ہے ادائے محبوبیکہ بانگِ صورِ سرافیل دل نواز نہیں
24/12/2024

مری نوا میں نہیں ہے ادائے محبوبی
کہ بانگِ صورِ سرافیل دل نواز نہیں

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Haider Haider, Numan Akram, Zubir Abbasi, Asghar Zanglani...
24/12/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Haider Haider, Numan Akram, Zubir Abbasi, Asghar Zanglani, Mir Hassan Baloch, Muhammad Rafiq, Abdul Waheed, Hakeem Ch Bukhtiar, Clarence Eziokwu Washington

ہم مزاج ہمسفرآپ سیاحت کی غرض سے جب سفر کرتے ہیں تو آپ نے کبھی قدرتی مناظر ، پہاڑوں ، دریاوں ، لالہ زاروں ، جھیلوں ، بادل...
22/12/2024

ہم مزاج ہمسفر

آپ سیاحت کی غرض سے جب سفر کرتے ہیں تو آپ نے کبھی قدرتی مناظر ، پہاڑوں ، دریاوں ، لالہ زاروں ، جھیلوں ، بادلوں کو اس سفر میں آپ پر اپنا حکم یا مرضی چلاتے نہیں دیکھا ہو گا ، بپھرے ہوئے دریاوں کو آپ شانت نہیں کر سکتے اور شانت جھیلوں میں طوفان برپا نہیں کر سکتے ، بلکہ آپ ان کے حسن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے آگے بڑھتے رہتے ہیں ، اور سیاحتی غرض کو پورا کرتے ہوئے اپنے دل و دماغ کو ترو تازہ کرتے رہتے ہیں ، سفر میں مشکلات ضرور ہوتی ہیں اور سفر کرنے والوں کو یہ مشکلات فیس بھی کرنا پڑتی ہیں کیونکہ یہ بھی سفر کا حسن ہیں ، لیکن سیاحت کی غرض سے اختیار کیئے جانے والے سفر میں اگر کوئی امیر مقرر ہو کر آپ پر اپنی مرضی چلانے کی کوشش کرے ، آپ پر احکامات چلانے کی خواہش رکھے تو ایسے سفر اور ہمسفروں کو فوراً خیر باد کہتے ہوئے اپنا راستہ بدل لیں ، اپنے ہمسفر بدل لیں ، اور پھر ایسے آزاد منش اور آسانیاں پیدا کرنے والوں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں جو سیاحت کا ذوق رکھتے ہیں ، جنہیں سفر کے آداب کا علم ہو ، جن کے ساتھ سے آپ محظوظ ہو سکیں ، اور سیاحت کا حقیقی لطف لے سکیں ،
ایسے لوگ کم ہوتے ہیں لیکن اگر خوش قسمتی سے مل جائیں تو ایسے سیاحتی ٹوور کی عمر بھر باقی رہ جانے والی یادوں میں نظاروں سے زیادہ خوبصورت فطرت لوگوں کے ساتھ گزارے گئے سنہری لمحے دل و دماغ پر نقش ہو جاتے ہیں ،

✍️عمران عزیز)

Logo 2025مونچھیں ہوں تو نتھو لال جیسی ہوںورنہ نہ ہوں
20/12/2024

Logo 2025
مونچھیں ہوں تو نتھو لال جیسی ہوں
ورنہ نہ ہوں

With محبوب حسین – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
19/12/2024

With محبوب حسین – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

عمران بھائی ہم ویڈیو کیسے بنائیں ؟اس قسم کے کچھ میسجز مجھے موصول ہوئے انکا جواب پیشِ خدمت ہے ۔کنٹینٹ کریئٹنگ میں کبھی دل...
15/12/2024

عمران بھائی ہم ویڈیو کیسے بنائیں ؟
اس قسم کے کچھ میسجز مجھے موصول ہوئے انکا جواب پیشِ خدمت ہے ۔
کنٹینٹ کریئٹنگ میں کبھی دل چھوٹا نہ کریں ، بس کام کریں ،
اسے اگر آپ پیسہ کمانے کے لیئے کرنا چاہتے ہیں تو باقاعدگی لازم ہے ، اور اگر آپ اسے بطور شوق کرنا چاہتے ہیں تو کوالٹی لازم ہے ، میں تو بطور شوق کر رہا ہوں ، اس لیئے بعض ویڈیوز پر مہینوں بھی لگا دیتا ہوں ،
لیکن کام کس موضوع پر کرنا ہے ،
اور اسے بطور پروفیشن کیسے چلانا ہے ، تو اب تک جو کچھ میں سیکھ پایا ہوں ، وہ ڈیلیور کر سکتا ہوں ، جو دوست بھی اسکا شوق رکھتے ہیں اور آگے آنا چاہتے ہیں ،
تو انہیں نا تو میرا چینل سبسکرائب کرنا ہو گا نہ ہی کوئی فیس ادا کرنا ہو گی ،
میرے مندرجہ ذیل نمبر کے واٹس ایپ پر رابطہ کر لیں ،
0333-5354058

مچھ نئیں تے کچھ نہیں
کم ہے تو غم نئیں

15/12/2024

عراق سے ڈگری لینے والے ڈیرہ غازی خان کا فخر جناب پروفیسر عبدالقادر احمدانی بلوچ مرحوم کی قدیم بولان نرسری

پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے رکتی ہے میری طبع تو ہوتی ہے رواں اور
14/12/2024

پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے
رکتی ہے میری طبع تو ہوتی ہے رواں اور

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saqafat Production posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category