GeoWaseb Tv

GeoWaseb Tv My YouTube channel:
https://youtube.com/

12/12/2023

جُھگی آلا (جتوئی) تے نواں دیرہ "خیرپورسادات" علی پور براستہ شریّں آلا کھوکھا پتّنْڑ کھنڈر میرانی دریائے سندھ وچوں بیڑی تے ویندیئں ہوئیں۔۔ شالا خیر۔۔!

آج کے روزنامہ Baithak بیٹھک میں میری کوریج۔۔!منشا فریدی (جنرل رپورٹر) ڈی جی خان
12/12/2023

آج کے روزنامہ Baithak بیٹھک میں میری کوریج۔۔!

منشا فریدی (جنرل رپورٹر) ڈی جی خان

11/12/2023

بلاول بھٹو زرداری کیلئے دلہن کا انتخاب ان کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ملکر کیا ہے اور اس سلسلے میں بختاور بھٹو زرداری کے سسر محمود نے اپنی بہو کی معاونت کی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی ہونیوالی بیوی کا تعلق سندھ سے بتایا جارہا ہے اور ان کا خاندان مستقل طور پر یو اے ای میں مقیم ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کی اپنی ہونیوالی بھابھی سے ملاقات بھی یو اے ای میں ہوی تھی،اس کے بعد آصفہ بھٹو زرداری، صنم بھٹو، فریال تالپور اور چیئرمین کے والد آصف زرداری سب نے ملکر بلاول بھٹو زرداری کیلئے دلہن کا انتخاب کیا،ذرائع کے مطابق منگنی کی تقریب یو اے ای میں ہونے کا قوی امکان ہے اور اس سلسلے میں 15 یا 16 دسمبر کی تاریخ بتای جارہی ہے۔

11/12/2023

ڈی جی خان: حدود تھانہ چوٹی کی حدود سے گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے نقب لگا کر صدام حسین رمدانی کی قیمتی گائے چرا لی۔ چوٹی زیریں کی حدود میں قتل، چوری، ڈکیتی اور رہزنی جیسی وارداتوں میں اضافہ۔

RPO DG Khan DG KHAN Police Punjab Police Pakistan

دراہمہ (رپورٹ: اے ڈی سمینوی): اے ایس آئی نادر علی کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقّی دے دی گئی ہے۔ دراہمہ کے سیاسی، سماجی، ع...
10/12/2023

دراہمہ (رپورٹ: اے ڈی سمینوی): اے ایس آئی نادر علی کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقّی دے دی گئی ہے۔ دراہمہ کے سیاسی، سماجی، عوامی اور کاروباری حلقوں نے پنجاب پولیس کے جوان نادر علی کو بطور سب انسپکٹر ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

10/12/2023

ڈی جی خان: شہریوں میں مقبول "ڈی پی او" ایس ایچ اوز کے ہاتھوں ماموں بن گیا۔ چوٹی پولیس تاحال ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل CG 125 اور آئی فون برآمد کرا سکی اور نہ ہی ڈکیت گرفتار کیے۔ چوٹی پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز کر چکی ہے، مدعی پارٹی کا مؤقف۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ڈیرہ غازی خان میں تعیناتی اور ان کی طرف سے کھلی کچہریوں میں کچھ اقدامات سے شہری ان سے مطمئن نظر آنے لگے کہ مقامی سطح پر تھانوں میں تعینات کرپٹ اور نااہل ایس ایچ اوز اور تفتیشیوں کے جبر کا شکار شہری انصاف کیلیے ڈی پی او کی زنجیر ہلا سکیں گے۔ کھلی کچہریوں کے دوران بننے والی مخصوص ویڈیوز کے وائرل ہونے پر ڈی پی او احمد محی الدین سے شہری انصاف کے حصول کی توقع رکھنے لگے لیکن تھانوں کے کرپٹ کلچر کا شکار شہری اس وقت ازحد مایوسی کا شکار ہوئے جب ضلعی پولیس افسر احمد محی الدین کی تھانہ چوٹی میں روایتی انداز کی کھلی کچہری ہوئی۔ کھلی کچہری کی میزبانی کا شرف ایس ایچ او چوٹی ملک مجتبیٰ نے حاصل کیا تھا اور مذکورہ کُھلی کچہری کا تمام تر خرچہ مبینہ طور پر اُسی ٹاؤٹ مافیا نے ادا کیے تھے جو ایس ایچ او کے حق میں مدح سرائی کیلیے ایک مخصوص کانسٹیبل کی طرف سے بلائے گئے تھے۔ قبل ازیں کوٹ چھٹہ میں کھلی کچہری میں مقدمہ نمبر 635/23 کی مدعی پارٹی کی طرف سے شکایت پر ڈی پی او احمد محی الدین نے مقدمہ کے تفتیشی کو معطل جبکہ ایس ایچ او چوٹی کو وارننگ دی تھی۔ اس کے باوجود تنبیہہ زدہ ایس ایچ او چوٹی ملک مجتبیٰ "مدعی مقدمہ" کو آج اور کل پر ٹالتا رہا۔ دوبارہ مقدمہ نمبر 635/23 تھانہ چوٹی کی مدعی پارٹی نے تھانہ چوٹی میں کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کو شکایت لگائی کہ ایس ایچ او چوٹی اور متعلقہ تفتیشی "طارق احمدانی" شہری کے ساتھ ڈکیتی میں ملوث مبینہ ڈکیتوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور مذکورہ سارے معاملے کو ایس ایچ او چوٹی اور تفتیشی افسر خراب کر رہے ہیں، ڈی پی او کو ماموں بنا رہے ہیں اس کے باوجود بھی ایس ایچ او اور تفتیشی مقدمہ مذکورہ بالا ٹس سے مس نہ ہوئے۔ مدعی مقدمہ اللہ داد ہجبانی نے آر پی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ ڈکیتی کے مرتکب ملزمان کو ٹریس کیا جائے اور ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل اور آئی فون برآمد کیا جائے۔ جب اس بارے ایس ایچ او چوٹی ملک مجتبیٰ سے مؤقف لیا گیا تو انھوں نے مؤقف نہیں دیا۔

10/12/2023

‏*نیوز الرٹ*

طورخم سرحد پرجدید امریکی ہتھیار برآمد

پاک افغان بارڈر طورخم ٹرمینل پرکسٹم اور سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان آنیوالی گاڑی سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کر کے افغان ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
برآمد اسلحہ میں جدید امریکی ساختہ ایم فور ،کلاشنکوف ،میگزینز ،مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں ،امریکی رائفل ،گرنیڈز ، نائٹ ویژن سائیٹس اور لیز بیم شامل ہیں.
کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ کی پاکستان سمگلنگ اورسیکورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کے خلاف استعمال کی نشاندہی خیبر پختونخوا پولیس کر چکی ہے، کسٹم ذرائع

Punjab Police Pakistan RPO DG Khan DG KHAN Police
10/12/2023

Punjab Police Pakistan RPO DG Khan DG KHAN Police

09/12/2023

چوٹی زیریں، چک کائمہ، چک بکھر، چک دوداڑہ، موضع نواں شمالی، نواں شہر، درخواست جمال خان، تالپور اور دیگر ملحقہ علاقوں میں یوفون کا انٹرنیٹ بالکل صفر۔ سروس بہتر کرنے کا عوامی مطالبہ۔
رپورٹ: منشا فریدی

Pakistan Telecommunication Authority

09/12/2023

چوٹی زیریں: تھانہ چوٹی میں سازشی میٹنگ کا انعقاد۔ معروف صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ منشافریدی پر اندراج مقدمہ کا پلان۔

تفصیل کچھ دیر بعد میں۔۔


RPO DG Khan DG KHAN Police

        Baithak بیٹھک Ghazi University Dera Ghazi Khan
09/12/2023


Baithak بیٹھک Ghazi University Dera Ghazi Khan

ڈی جی خان: دیہی مرکزِ صحت چوٹی زیریں اور ضلع کے دیگر ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات / اینٹی بائیوٹکس، بروفن، اینٹی...
09/12/2023

ڈی جی خان: دیہی مرکزِ صحت چوٹی زیریں اور ضلع کے دیگر ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات / اینٹی بائیوٹکس، بروفن، اینٹی ملیریا اور ڈکلوران وغیرہ مریضوں کو نہ ملنے کے سبب مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں لٹنے لگے۔ کتّے کاٹے اور سانپ کی ویکسینز کی ہسپتالوں میں مبیّنہ عدم موجودگی یا حادثاتی طور پر آنے والے متاثرہ افراد کو نہ لگانے کے باعث سانپ کے کاٹے کے مریض مبیّنہ طور پر اموات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مذکورہ ہسپتالوں میں ادویات پرائیویٹ کلینکس پر بیچنے کے انکشافات بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ: منشا فریدی

08/12/2023

انچارج پولیس چوکی مڈ سونْہارے شاہ (تھانہ خیرپور سادات) اے ایس آئی سیّد شمیم بخاری کے ساتھ۔۔!

08/12/2023

خیرپور سادات: بیٹ باغ شاہ بستی بہاول خاں گوپانگ میں فصل پر باثر مسلّح شرپسندوں کی طرف سے قبضہ کی کوشش۔ متعدد مسلح حملہ آوروں کا غریب مستاجر سکندر خاں و دیگران پر حملہ۔ حملہ آوروں فاروق اور نصراللہ وغیرہ نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنے ہی ساتھی پر ڈنڈے برسا دیے، مبیّنہ ذرائع
15 پر کال کر کے پولیس کو مطلع کر دیا گیا۔ مزید جھگڑے کا خدشہ۔

RPO DG Khan Muzaffargarh Police Punjab Police Pakistan

ڈی جی خان: ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات عام مریضوں کی پہنچ سے دور۔ آر ایچ سی چوٹی زیریں میں بھی Antibiotics، Pain K...
08/12/2023

ڈی جی خان: ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات عام مریضوں کی پہنچ سے دور۔ آر ایچ سی چوٹی زیریں میں بھی Antibiotics، Pain Killer، Brufen اور ملیریا کے خلاف ادویات نہ ہونے سے "عام مریض" ڈاکٹرز کے پرائیویٹ کلنکس پر لُٹنے لگے۔
آر_ایچ_سی_چوٹی_میں_میڈیسنز_مہیا_کرو!

آج کے روزنامہ Baithak بیٹھک میں شائع شدہ میری خبر.

منشا فریدی (جنرل رپورٹر) ڈیرہ غازی خان
روزنامہ بیٹھک ملتان


Chief Secretary Punjab Additional Chief Secretary South Punjab Official Commissioner dgk Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan Assistant Commissioner Kot Chutta Health Department Punjab District Health Authority Dera Ghazi Khan District Health Authority Dera Ghazi Khan Govt of Punjab Xohail Randhawa

چوٹی زیریں: چوٹی پولیس کی ناقص کارکردگی۔ ڈکیتی شدہ ہنڈا 125 موٹرسائیکل اور آئی فون برآمد نہ ہو سکے، نہ ہی مقامی پولیس نے...
07/12/2023

چوٹی زیریں: چوٹی پولیس کی ناقص کارکردگی۔ ڈکیتی شدہ ہنڈا 125 موٹرسائیکل اور آئی فون برآمد نہ ہو سکے، نہ ہی مقامی پولیس نے مقدمہ کے ملزمان گرفتار کیے۔ مدعی پارٹی کی طرف سے ایس ایچ او مجتبیٰ اور تفتیشی طارق پر ڈکیتوں کی سرپرستی کا الزام۔ خیال رہے کہ کچھ ہفتے قبل حدود تھانہ چوٹی سے مسلح ڈکیتوں نے اللہ داد ہجبانی وغیرہ سے ڈکیتی کر لی تھی۔ جس کا مقدمہ نمبر 635/24 تھانہ چوٹی درج ہوا تھا۔ ڈی پی او ڈی جی خان احمد محی الدین نے کوٹ چھٹہ میں کھلی کچہری کے دوران مذکورہ مقدمہ کے ضمن میں متعلقہ آئی او کو معطل کر دیا تھا جبکہ مہتمم تھانہ کو وارننگ دی تھی۔

Punjab Police Pakistan RPO DG Khan DG KHAN Police

07/12/2023
07/12/2023
07/12/2023

RPO DG Khan Punjab Police Pakistan Kot Chutta Police Lovers

چوٹی زیریں: دیہی مرکزِ صحت چوٹی زیریں میں ادویات کا فقدان۔ ہسپتال میں زندگی بچانے والی ادویات (ٹیبلٹس اور انجیکشنز) اور ...
07/12/2023

چوٹی زیریں: دیہی مرکزِ صحت چوٹی زیریں میں ادویات کا فقدان۔ ہسپتال میں زندگی بچانے والی ادویات (ٹیبلٹس اور انجیکشنز) اور بروفین وغیرہ کی عدم دستیابی کے باعث مریض شدید تکالیف کا شکار۔ شہریوں امان اللہ، طالب اور غفار نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ ڈی جان سے آر ایچ سی چوٹی میں ضروری ادویات کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
دیہی_مرکزصحت_چوٹی_زیریں_میں_میڈیسنز_مہیا_کرو!

Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Additional Chief Secretary South Punjab Official Commissioner dgk Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan Assistant Commissioner Kot Chutta Malik Shahid Awan Health Department Punjab

07/12/2023

اپنْڑیں یار، اپنْڑی ہم خیال ٹیم دا حصہ، دانِشوَر تے روزنامہ "بیٹھک" دا سٹی رپورٹر "ڈی جی خان" سئیں 'یونس گبول" دے رلّے ہک سیلفی۔۔!

Younis Gabol Baithak بیٹھک

07/12/2023

ڈی جی خان: ایس ایچ او چوٹی ملک مجتبیٰ کی کرپشن اور بدمزاجی کے قصے زبان زدِ عام اور اے ایس آئی عمران بھٹی کے کرپٹ ترین ذہ...
06/12/2023

ڈی جی خان: ایس ایچ او چوٹی ملک مجتبیٰ کی کرپشن اور بدمزاجی کے قصے زبان زدِ عام اور اے ایس آئی عمران بھٹی کے کرپٹ ترین ذہن اور منفی ترین رویّے سے شہری شدید نالاں۔ شہباز افضل نامی سکیورٹی کانسٹیبل نے چوٹی زیریں میں ڈی پی او کی کھلی کچہری کے دوران ایس ایچ او چوٹی کیخلاف سائلین کو ڈی پی او کے سامنے پیش ہونے سے روکے رکھنے کی ظالمانہ اور غیرقانی ڈیوٹی انجام دی تھی۔ ان تمام معاملات کے باوجود مذکورہ پولیس اہلکاران کے خلاف آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان کی طرف سے کارروائی کا نہ ہونا حیران کن بات ہے۔ صحافیوں بارے ایس ایچ او چوٹی مجتبیٰ ماچھی کی منافقانہ اور دوغلی پالیسی نے کوٹ چھٹہ اور چوٹی زیریں کے صحافیوں میں پُھوٹ ڈال دی ہے جس کے سبب یہاں کے صحافی دو دھڑوں تقسیم ہو چکے ہیں۔

منشا فریدی
(جنرل رپورٹر) ڈیرہ غازی خان
روزنامہ "بیٹھک" ملتان

Punjab Police Pakistan RPO DG Khan DG KHAN Police

06/12/2023

چوٹی زیریں: سوشل میڈیا GeoWaseb Tv اور مؤقر قومی اخبار روزنامہ "بیٹھک" کی خبروں پر ممکنہ ایکشن کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ایس ایچ او چوٹی مجتبیٰ اور سکیورٹی کانسٹیبل شہباز افضل نے بدنیّتی کا مظاہرہ اور محکمہ پولیس کے نظم و ضبط کو غیر متوازن کرتے ہوئے "یٰسین کھوسہ" کے اندھے قتل کو ٹریس کرنے کا سارا کریڈٹ اپنے نام کر لیا۔ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرائی جانے والی پوسٹوں سے مذکورہ مقدمہ قتل کی تفتیش سے مربوط دیگر ٹیم کی محنت کو مکمل طور پر رائیگاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ذرائع

رپورٹ: منشا فریدی


RPO DG Khan DG KHAN Police Punjab Police Pakistan

06/12/2023

بریکنگ نیوز: کچھ روز قبل تھانہ چوٹی کی حدود ڈی کینال پر قتل ہونے والے غلام یٰسین کھوسہ کے قتل میں ملوث مبیّنہ تین گرفتار ملزمان میں سے ایک جام پور کے رہائشی کو چھڑانے کیلئے ایس ایچ او مجتبیٰ اور سکیورٹی کانسٹیبل شہباز احمدانی کی ڈیلنگ، ذرائع

ملزمان نے واردات سے پہلے شراب کِس تھانہ کی حدود سے خریدی تھی۔؟

تفصیلات بہت جَلد۔۔


RPO DG Khan DG KHAN Police Punjab Police Pakistan

ڈی جی خان: دلاور انصاری نامی مزدور کو غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے پولیس چوکی جنرل بس اسٹینڈ میں حبسِ بےجاء میں رکھنے، ...
06/12/2023

ڈی جی خان: دلاور انصاری نامی مزدور کو غیرقانونی طور پر گرفتار کر کے پولیس چوکی جنرل بس اسٹینڈ میں حبسِ بےجاء میں رکھنے، اُس پر چھتروں، ڈنڈوں، لاتوں اور مُکوں سے شدید تشدد کرنے اور پھر جامہ تلاشی کے دوران دلاور انصاری اور جہانزیب کی جامہ تلاشی کے دوران نقدی چھیننے والے مبیّنہ انچارج چوکی سب انسپکٹر امجد اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف تاحال کارروائی نہ ہوئی۔ تشدد کے شکار دلاور انصاری کو مذکورہ پولیس اہلکاروں کی طرف سے دھمکیاں۔ متاثرہ مزدور دلاور کی والدہ رشیدہ خاتون کی طرف سے ڈی پی او ڈی جی خان کو دی گئی درخواست پر کارروائی تعطل کا شکار، ذرائع

RPO DG Khan Punjab Police Pakistan DG KHAN Police

https://youtu.be/pFeYUWhZMZI
06/12/2023

https://youtu.be/pFeYUWhZMZI

دوستو! آپ ہمیں ڈونیٹ بھی کر سکتے ہیں۔Please donate us! EasyPaisa: 0333 6493056------------Thanks For WatchingThanks For Supporting ...

05/12/2023

چوٹی زیریں: ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی جانب سے مؤرخہ 21/11/2023 کو تھانہ چوٹی میں لگائی گئی کھلی کچہری کی ویڈیو میڈیا کو موصول ہو گئی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکورٹی کانسٹیبل "شہباز احمدانی" ایس ایچ او تھانہ چوٹی مجتبیٰ ماچھی کے مبیّنہ حکم پر اُن سائلین (جو ایس ایچ او مجتبیٰ ماچھی کے خلاف پیش ہونے آئے تھے ان) کو کس طرح ڈی پی او کے سامنے پیش ہونے سے روک رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہ سائلین ہیں جو ڈی پی او کی کھلی کچہری کے دوران پیش نہیں ہو سکے تھے ۔یاد رہے مورخہ 21/11/2023 کو تھانہ چوٹی زیریں میں لگائی گئی کھلی کچہری میں بدنظمی اور ایس ایچ او مجتبیٰ ماچھی اور سیکورٹی کانسٹیبل شہباز احمدانی کی نااہلی کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب اور تحصیل کوٹ چھٹہ پریس کلب کے سینئر صحافی بائیکاٹ کرتے ہوئے کھلی کچہری سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔اہلیان چوٹی ،سول سوسائٹی، سماجی و صحافتی تنظیموں نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او مجتبیٰ ماچھی سیکورٹی کانسٹیبل شہباز احمدانی کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
Choti Zairin: DPO Ki Khuli Kechehri Aur Constable Shabaz Ahmdani Ki Video Aur Corrupt SHO | GeoWaseb Tv


Punjab Police Pakistan RPO DG Khan DG KHAN Police

05/12/2023

شاہ صدردین: پولیس مقابلہ کی اطلاعات۔ ملزم/ ملزمان کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔

05/12/2023

ملتان: ائیرپورٹ سے عمرہ کی آڑ میں سعودیہ جانے والے 9 بھکاری گرفتار۔ بھکاریوں کی آمدنی دیکھ کر خاتون ایجنٹ نے بھی ساتھ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایجنٹ بھی گرفتار، ذرائع

Federal Investigation Agency - FIA

"ڈی جی خان پولیس کی ماورائے قانون کارروائیاں۔ حدود تھانہ چوٹی میں سنگین وارداتوں میں اضافے اور ایس ایچ او چوٹی، اے ایس آ...
05/12/2023

"ڈی جی خان پولیس کی ماورائے قانون کارروائیاں۔ حدود تھانہ چوٹی میں سنگین وارداتوں میں اضافے اور ایس ایچ او چوٹی، اے ایس آئی عمران بھٹی اور دیگر تھانیداروں اور ذمہ دار عملہ پر منفی ترین رویّے کا الزام۔"

آج کے معتبر اور قومی جریدہ روزنامہ "بیٹھک" کے فرنٹ پیج پر میری تفصیلی خبر:
منشا فریدی (جنرل رپورٹر) ڈیرہ غازی خان
روزنامہ Baithak بیٹھک

Younis Gabol Ikram Changwani Malik Shahid Awan Malik Muhammad Imran Malik Ramzan Qadir RPO DG Khan Punjab Police Pakistan DG KHAN Police Kot Chutta Police Lovers Govt of Punjab Additional IG South Punjab Office Multan

04/12/2023

چوٹی زیریں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریٹیلرز کی مبیّنہ لُوٹ مار۔ مستحق خواتین کو ملنے والی امداد میں فی خاتون سے 500 سے 1000 روپے تک ناجائز کٹوتی۔ مداح حسین ببر نامی مبیّنہ ریٹیلر کرپشن میں سب سے آگے۔ کارروائی کا مطالبہ

Commissioner dgk Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan Shazia Atta Marri

04/12/2023

ڈیرہ غازی خان(منشا فریدی) ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری،چیک پوسٹ غازی گھاٹ نے 09 کارٹن سگریٹ اور 55 بیگ چائنہ نمک کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس نے سمگل ہونے والے09 کارٹن سگریٹ اور 55 بیگ چائنہ نمک کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔انچارج چیک پوسٹ غازی گھاٹ خان محمد ASI نے کہا ہے کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔

امروز روزنامہ Baithak بیٹھک خطّے میں کھاد بحران سے متعلق خاص طور پر شائع کیا گیا ہے۔ اس پر "بیٹھک" انتظامیہ کو خراجِ تحس...
04/12/2023

امروز روزنامہ Baithak بیٹھک خطّے میں کھاد بحران سے متعلق خاص طور پر شائع کیا گیا ہے۔ اس پر "بیٹھک" انتظامیہ کو خراجِ تحسین۔۔!

04/12/2023

ڈیرہ غازی خان: حدود تھانہ کالا، فوجی سیمنٹ فیکٹری روڈ پہ نزد سی آر بی سی "محمد ریاض کھوسہ قتل، جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع۔

چوٹی زیریں: تھانہ چوٹی میں تین بے گناہ سٹوڈنٹ بھائیوں پر مقدمہ درج۔ متعلقہ تفتیشی عمران بھٹی کو متعدد بار اس بارے معلوما...
04/12/2023

چوٹی زیریں: تھانہ چوٹی میں تین بے گناہ سٹوڈنٹ بھائیوں پر مقدمہ درج۔ متعلقہ تفتیشی عمران بھٹی کو متعدد بار اس بارے معلومات دی گئی پھر بھی متعلقہ تفتیشی نے زیرِ تعلیم تین بھائیوں اسحاق، اشفاق اور مشتاق پر مقدمہ نمبر 226/23 تھانہ چوٹی درج کر دیا۔ متاثرہ بچوں کے والدین کے مطابق چند بااثر ریکارڈڈ اور شرپسند افراد کے کہنے پر مذکورہ معصوم طلباء پر ناجائز پرچہ درج کیا گیا۔ انھوں نے بے بنیاد مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔

RPO DG Khan DG KHAN Police Punjab Police Pakistan Additional IG South Punjab Office Multan Kot Chutta Police Lovers

چوٹی زیریں: اے ایس آئی عمران بھٹی کی کرپشن کے انکشافات۔      RPO DG Khan DG KHAN Police
04/12/2023

چوٹی زیریں: اے ایس آئی عمران بھٹی کی کرپشن کے انکشافات۔

RPO DG Khan DG KHAN Police

04/12/2023

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کیں اور 12 دسمبر کو ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی، میڈیا رپورٹ

04/12/2023

سائفر کیس:

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی.

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GeoWaseb Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Dera Ghazi Khan

Show All

You may also like