The Climate Show

The Climate Show The Climate Show is an attempt to fill the gap about climate change information in local languages.

02/09/2024

✍️ پاکستانی میڈیا میں ماحولیاتی مسائل کی جگہ کیوں نہیں ؟ سنیے اس پوڈ کاسٹ میں اپنے پسندیدہ ہوسٹ ڈاکٹر عمران لودھی اور شو کے مہمان خصوصی ملک سراج احمد کے ساتھ 🤷

✍️ Concert will be next plastic in ten years. Shall we wait kr need to look for Alternative Solutions ? 🤷               ...
31/08/2024

✍️ Concert will be next plastic in ten years. Shall we wait kr need to look for Alternative Solutions ? 🤷


✍️ شجر دوستی ایک نیا معیار زندگی ہے جس میں فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر رہنا سکھایا جاتا ہے۔ آئیں ہمارے ساتھ فطرت سے بھرپو...
30/08/2024

✍️ شجر دوستی ایک نیا معیار زندگی ہے جس میں فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر رہنا سکھایا جاتا ہے۔ آئیں ہمارے ساتھ فطرت سے بھرپور زندگی کو آج کا فیشن بنائیں۔🤷

~ ڈاکٹر عمران لودھی ~ 🧑‍🎓

✍️ شجرکاری نے مجھے یقین دلایا کہ میں اپنی زندگی میں اس دھرتی کو بہتر کرنے کے لئیے کچھ کر سکتا ہوں🤷
29/08/2024

✍️ شجرکاری نے مجھے یقین دلایا کہ میں اپنی زندگی میں اس دھرتی کو بہتر کرنے کے لئیے کچھ کر سکتا ہوں🤷

✍️ فطرت کو قطرہ بہ قطرہ اپنے آنگن میں لے کر آئیے یہ ریتلی زمین کی طرح آپکے دکھوں کو ، پریشانیوں کو اور مایوسیوں کو چوس ل...
28/08/2024

✍️ فطرت کو قطرہ بہ قطرہ اپنے آنگن میں لے کر آئیے یہ ریتلی زمین کی طرح آپکے دکھوں کو ، پریشانیوں کو اور مایوسیوں کو چوس لے گی۔🤷

~ ڈاکٹر عمران لودھی ~🧑‍🎓

15/08/2024

✍️ ڈیرہ غازی خان کی شجر دوست کمیونیٹی نے ضلعی انتظامیہ ، پی ایچ اے اور فوریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ایک ہی دن آٹھ سے زیادہ مقامات پر 2000 سے زیادہ پودے لگائے۔🌳

شاباش ! راول اعجاز آپ نے ہمارے ساتھ شجر کاری مہم میں اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لیا 👏
13/08/2024

شاباش ! راول اعجاز آپ نے ہمارے ساتھ شجر کاری مہم میں اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لیا 👏

✍️ ملتان و وسیب کے دیگر شہروں سے تشریف لاۓ بائیکر دوستوں کے ساتھ شجر کاری۔ 🌳لوکیشن گل زمین ڈی جی خان ✅                  ...
13/08/2024

✍️ ملتان و وسیب کے دیگر شہروں سے تشریف لاۓ بائیکر دوستوں کے ساتھ شجر کاری۔ 🌳
لوکیشن گل زمین ڈی جی خان ✅

ایکٹیویٹی نمبر پانچ 🔔12 اگست مون سون شجر کاریلوکیشن :- سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں شجر کاری ۔✅
13/08/2024

ایکٹیویٹی نمبر پانچ 🔔
12 اگست مون سون شجر کاری

لوکیشن :- سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں شجر کاری ۔✅

ایکٹیویٹی نمبر چار 🔔12 اگست مون سون شجر کاریلوکیشن :- علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں شجر کاری ۔✅            ...
13/08/2024

ایکٹیویٹی نمبر چار 🔔
12 اگست مون سون شجر کاری

لوکیشن :- علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں شجر کاری ۔✅

ایکٹیویٹی نمبر تین 🔔12 اگست مون سون شجر کاریلوکیشن :- غازی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں شجر کاری ۔✅                ...
12/08/2024

ایکٹیویٹی نمبر تین 🔔
12 اگست مون سون شجر کاری

لوکیشن :- غازی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں شجر کاری ۔✅

ایکٹیویٹی نمبر دو 🔔12 اگست مون سون شجر کاریلوکیشن :- غازی یونیورسٹی  ڈیرہ غازی خان میں شجر کاری ۔✅
12/08/2024

ایکٹیویٹی نمبر دو 🔔
12 اگست مون سون شجر کاری
لوکیشن :- غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں شجر کاری ۔✅

ایکٹیویٹی نمبر ون 🔔12 اگست مون سون شجر کاریلوکیشن :- ٹریفک چوک شجر کاری والک پی ایچ اے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ ڈیرہ غازی خان...
12/08/2024

ایکٹیویٹی نمبر ون 🔔
12 اگست مون سون شجر کاری
لوکیشن :- ٹریفک چوک شجر کاری والک پی ایچ اے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ ڈیرہ غازی خان کے ساتھ ✅

✍️ مزید پودوں کی آمد سے قبل بیڈز بنا لئیے گئے ہیں۔ شجر کاری محفوظ اور موءثر انداز میں کریں جس میں ہر پودے کو درخت بننے ک...
05/08/2024

✍️ مزید پودوں کی آمد سے قبل بیڈز بنا لئیے گئے ہیں۔ شجر کاری محفوظ اور موءثر انداز میں کریں جس میں ہر پودے کو درخت بننے کا اسکا فطری حق میسر ہو۔ 🤷

~ ڈاکٹر عمران لودھی ~ 🧑‍🎓

✍️ دنیا میں یہ عمومی  رویہ ہے کہ لوگ اپنی سیاسی، مذہبی و قومی پہچان کو ذاتی معاملہ سمجھتے ہوئے اسے اپنی روز مرہ زندگی می...
04/08/2024

✍️ دنیا میں یہ عمومی رویہ ہے کہ لوگ اپنی سیاسی، مذہبی و قومی پہچان کو ذاتی معاملہ سمجھتے ہوئے اسے اپنی روز مرہ زندگی میں بہت کم اظہار کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ انکا کام، انکی مہارت اور اچھے اخلاق سے انکی پہچان کی جائے اور اسی کو اچھا گردانتے ہیں۔🤷

~ ڈاکٹر عمران لودھی ~ 🧑‍🎓

03/08/2024

✍️ شجرکاری نوجوانوں کو کیوں کرنی چاہئیے؟ 🤔

نرسریوں کے شہر پتوکی میں ایک شجر دوست کا گھر ۔ شجر دوستی ایک فیصلہ ہے، ایک رویہ ہے ایک تہذیب ہے جو جنم لے چکی ہے ہمیں اس...
02/08/2024

نرسریوں کے شہر پتوکی میں ایک شجر دوست کا گھر ۔ شجر دوستی ایک فیصلہ ہے، ایک رویہ ہے ایک تہذیب ہے جو جنم لے چکی ہے ہمیں اس تہذیب کو اسکی معراج تک لے جانا ہے۔

شجر دوستی زندہ باد

01/08/2024

Tipping Point
✍️ آپ میں سے اکثر لوگوں نے اس لفظ کو مختلف پیرائے میں سنا ہو گا مگر آج کل یہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے حوالے سے بہت زیادہ زبان زد عام ہے۔ بنیادی طور پر Tipping Point وقت کی وہ مہلتی ریڈ لائن ہے جہاں تک پہنچنے سے پہلے پہلے ہمارے ایکشنز اور انکا اثر معنی رکھتا ہے لیکن اگر یہ ریڈ لائن کراس ہو جائے تو اسکے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کی بنیاد پر آنے والی قیامتی تکلیفوں سے بچنا تقریبا نا ممکن ہو سکتا ہے۔ یعنی قیامت سے پہلے وہ وقت جس سے قیامت کو ٹالا جا سکتا ہے ماحول دوستی کی ریاضت سے اپنے روز مرہ کے معاملات میں ماحول کو مرکز میں رکھ کر فیصلے کرنے سے۔
کچھ سائنسدانوں کے نزدیک یہ Tipping Point اسی دہائی یعنی 2020-2030 کے درمیان کہیں بھی ہو سکتا ہے اور کچھ اسے زیادہ سے زیادہ 2030-2040 والی دہائی میں بتاتے ہیں۔
اب اس سے دو نتائج اخذ کئیے جا سکتے ہیں۔
۱- ہمارے پاس عمل کے لئیے جو وقت ہے وہ بہت کم ہے یعنی زیادہ سے زیداہ دس سال اسکے بعد ہماراعمل کیا نہ کیا اتنی اہمیت نہ رکھے گا۔ اور قدرت ان معاملات کو ہماری پہنچ سے دور کر دے گی اور پھر ایک بھیانک مستقبل ہمارے بچوں کا منتظر ہو گا۔

۲- دوسرا اہم نتیجہ یہ ہے کہ آج لگایا ہوا پودا، بچایا ہوا پانی یا بجلی جو اثر ماحول کی بہتری پر ڈال سکتا ہے اتنا ہی اثر کل ڈالنے کے لئیے کئی گنا زیادہ کوشش کرنی پڑے گی۔

لہذا موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئیے کل کا انتظار مت کیجئےآج اہم ہے یہ لمحہ جس میں ہم جی رہے ہیں یہ لمحہ اہم ہے۔ ہمیں بڑی تعداد میں صاحب عمل چاہئیے، مبلغین چاہئیے، سائنسدان چاہئیں، لوگوں میں صبر اور شکر پیدا کرنے والے مذہبی لیڈرز چاہئےاور ان سب کی سمت صرف ماحول دوستی، فطرت کی طرف رغبت اور انسانی گروہوں میں تعاون ہونا چاہئے۔ 🤷

تحریر ~ڈاکٹر عمران لودھی 🧑‍🎓
ماہر ماحولیاتی رویے اور پائیدار ترقی

29/07/2024

✍️ ہم زمین پر زندگی کا خیال رکھنے کے لیے ہیں۔ ہم زمین پر ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے ہیں۔ 🤷

"XIYE BASTIDA" 🧑‍🎓

28/07/2024

✍️اپنی روز مرہ زندگی میں اگر ان چھ چیزوں کو اپنا لیں تو آپ گھر بیٹھے ماحولیاتی چیمپئن بن سکتے ہیں اور ماحولیاتی جنگ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

۱- گھروں میں اچھی کوالٹی کی بجلی والی اشیا مثلا پنکھے۔ بلب، موٹر وغیرہ استعمال کریں اور بوقت ضرورت ہی استعمال کریں۔ پاکستان میں کیونکہ آج بھی بجلی بنانے کا بڑا ذریعہ فرنس آئل ہی ہے لہذا جتنی کم بجلی استعمال کریں گے آپ اتنا ہی ماحول دوستی نبھا رہے ہیں۔

۲- پانی کی بچت۔ اگر ہم میں سے ہر شخص صرف نہاتے ہوئے شاور کی بجائے بالٹی یا ٹب کا استعمال شروع کر دے تو یہ ماحول پر اور ہمارے بچوں پر بڑا احسان ہوگا جنھیں دس پندرہ سال بعد یہ عیاشی میسر نہیں ہو گی۔

۳- اسی طرح اگر ممکن ہو تو گوشت کم کھائیں اور سبزیات گھروں میں زیادہ پکائیں۔ خاص طور پر بڑے کا گوشت جتنا کم کر سکتے ہیں اس سے بھی آپکا ماحولیاتی برا اثر کم ہو گا۔

۴- عام طور پر ہم کوڑا ٹھکانے لگانے پر زیادہ فوکس کرتے ہیں حالانکہ کوڑا کم پیدا کرنے پر اگر توجہ دیں تو بہت حد تک ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں۔ خود بھی کوڑا کم پیدا کریں اور اپنے بچوں کو ابھی سے عادت ڈالیں کہ وہ کوڑا کم سے کم پیدا کریں اپنی روز مرہ زندگی میں۔

۵- جہاں ممکن ہو ذاتی گاڑی کی جگہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا جائے کم سے کم لاہور، ملتان اور اسلامآباد پنڈی کے لوگ تو اسے روز مرہ اپنا سکتے ہیں۔ ہم بھی اگر لمبے سفر پر نکلیں تو کوشش کریں کہ کار کی بجائے بس پر یا ٹرین جائیں ویسے بھی پاکستان میں بس سروسز اب کافی بہتر ہیں۔ اسی طرح اگر Fuel Efficient گاڑی کا استعمال کریں یا االیکٹرک گاڑی کا استعمال کیا جائے تو یہ بھی آپکو ایک ماحول دوست زندگی گزارنے والا بناتی ہے۔

۶- اپنے گھر کے آنگن میں، گلی کے چوراہے میں، یا جہاں بھی آپ ایک دو پودوں کا خیال رکھ سکتے وہاں ایک دو پودے لگائیں اور روزانہ دس منٹ اس پودے کی دیکھ بھال میں لگائیں۔

یہ چند چھوٹے چھوٹے فیصلے ہیں جنھیں اگر کروڑوں لوگ اپنا لیں تو ایک بڑا ماحولیاتی انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔ اور ہاں ان عادات کو اپنانے سے آپ فطرت کے قریب ہونگے اور آپکی زندگی میں عمومی خوشی میں اضافہ ہوگا اور آپکے بچوں میں خود اعتمادی، خود پر کنٹرول، گیجٹس کے بہاؤ میں بہنے کی بجائے وہ خود فیصلہ کر کے اس پر عمل کرنے والے بن سکتے ہیں۔

تحریر : ڈاکٹر عمران لودھی ۔ 🧑‍🎓
ماہر ماحولیاتی ایکشن و سوشل چینج

27/07/2024

✍️ سخی سرور میں ایک لاکھ پودوں کی شجر کاری کیسے ہوگی؟ 🤷

24/07/2024

✍️ ذمہ درانہ اور محفوظ شجر کاری کیسے کرنی ہے؟
ویڈیو کو پورا دیکھیں اور شیئیر کر کے ہمارے مشن میں ہمیں سپورٹ کیجئیے۔ 🤷



✍️ آج میڈیکل کالج میں پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی صاحب کے ساتھ پچیس مقامی پودوں کی شجرکاری کی گئی۔ جناب ڈاکٹر ناطق صاحب، شبل...
23/07/2024

✍️ آج میڈیکل کالج میں پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی صاحب کے ساتھ پچیس مقامی پودوں کی شجرکاری کی گئی۔ جناب ڈاکٹر ناطق صاحب، شبلی شب خیز بھائی، ملک سلیم صاحب، مرزا ظفر صاحب، ثنااللہ راجڑ بھائی اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شجر کاری میں حصہ لیا۔🤷

✍️ آب و ہوا کی تبدیلی تمام مسائل کی چوٹی ہے، یہ انسانیت کے لیے سب سے مشکل چیلنج ہے۔🤷~ لیوس گورڈن پیو ~ 🧑‍🎓              ...
22/07/2024

✍️ آب و ہوا کی تبدیلی تمام مسائل کی چوٹی ہے، یہ انسانیت کے لیے سب سے مشکل چیلنج ہے۔🤷

~ لیوس گورڈن پیو ~ 🧑‍🎓

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Opening Hours

Monday 09:00 - 02:00
Tuesday 09:00 - 02:00
Wednesday 09:00 - 02:00
Thursday 09:00 - 02:00
Friday 09:00 - 02:00
Saturday 09:00 - 02:00
Sunday 09:00 - 02:00

Telephone

+923341600600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Climate Show posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Climate Show:

Videos

Share

Category


Other Dera Ghazi Khan media companies

Show All