
09/09/2023
کل رات 11 بجے مورخہ 8 ستمبر 2023 کو ضلع ڈیرہ بگٹی تحصیل پھیلاوغ موضع بھگی کے رہائشی عطا محمد ولد خالق داد کو سانپ نے ڈس لیا ہے ۔ اپنے علاقائی ڈاکٹر نصیر احمد نے ان کا بروقت علاج کیا ہے اور الحمداللہ اب مریض کی طبیعت کافی بہتر ہے۔
اس سارے کام کے پیچھے ڈی ایچ او اعظم صاحب کی انتہک محنت ہے انہوں نے B.H U کھلیرا میں سانپ کی ویکسین دی ۔۔ علاقے کے تمام لوگ اعظم صاحب کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
نوٹ.......
میری تمام ہیلتھ افسران سے درخواست ہے کہ وہ تمام B.H.U میں میڈیسن ، فرنیچر اور ادویات فراہم کریں۔
شکریہ