Awami News HD

Awami News HD Awami News HD Media

24/12/2022
24/12/2022

پرنس پارتانی انگلش اکیڈمی میں جونکہ آپ کے اپنے ہی علاقے زین کوہ ڈیرہ بگٹی میں کوشا کیا گیا ہےجس میں آپ کو کویٹہ کا اعلیٰ تعلیم جدید ٹیکنالوجی اور لائیبریری کی سہولیات موجود ہے کمپلسری مضمون کے علاوہ مخلتف کورسز کی تیاری کروائی جاتی ہے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دی جاتی ہے/ نوٹ: علاقے کے یتیم بچوں کو مفت پڑھایا جاتا ہے
داخلے جاری ہیں شکریہ

قبائلی رہنما مقدم وڈیرہ الٰہی بخش موندرانی کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز ہے ۔ سب دوستوں سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللّٰہ شف...
22/12/2022

قبائلی رہنما مقدم وڈیرہ الٰہی بخش موندرانی کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز ہے ۔ سب دوستوں سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللّٰہ شفائے کاملہ عطا فرمائے.آمین

جو دوست اپنا فوٹو اس پیج پہ دینا چاہتا ہے وہ میرا فیس بُک پیج کو لائیک اور فالو کرکے اپنا فوٹو نام پتہ لکھ کر ہمیں میسج ...
22/12/2022

جو دوست اپنا فوٹو اس پیج پہ دینا چاہتا ہے وہ میرا فیس بُک پیج کو لائیک اور فالو کرکے اپنا فوٹو نام پتہ لکھ کر ہمیں میسج کردیں میسنجر پر شکریہ

”بلوچ بیوفا نواں“ گیت سے شہرت پانے والے مستیں توکلی کے سرزمین کوہلو سے تعلق رکھنے والے لوک فنکار صدام مری سے مکالمہ ۔۔۔ر...
20/12/2022

”بلوچ بیوفا نواں“ گیت سے شہرت پانے والے مستیں توکلی کے سرزمین کوہلو سے تعلق رکھنے والے لوک فنکار صدام مری سے مکالمہ ۔۔۔

رحمت بلوچ۔۔۔ اپنے ذاتی پسِ منظر کے بارے میں کچھ بتائیں؟ ( تاریخ پیدائش، علاقے کا نام ، والد کا نام)

صدام مری۔۔۔ میرا نام صدام حسین اور والد کا نام محمد حسین ہے۔ میں یکم جنوری 1996 کو بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پیدا ہوا۔ میرا تعلق مری قبیلے کے گزینی شاخ سے ہے۔

رحمت بلوچ۔۔۔ ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

صدام مری۔۔۔ ابتدائی تعلیم اپنے محلے کے پرائمری سکول استاد نوید صاحب کے پاس حاصل کی۔

رحمت بلوچ۔۔۔ تعلیم کہاں تک حاصل کی؟

صدام مری۔۔۔۔ میں نے تعلیمی ادارے میں صرف ہشتم تک تعلیم حاصل کیا ہے لیکن میرے ایک بھائی ٹیچر ہیں جس نے مجھے اپنے گھر میں اردو اور بلوچی پڑھایا۔

رحمت بلوچ۔۔۔ گلوکاری کا شوق کیسے پیدا ہوا؟

صدام مری۔۔۔ گلوکاری ہمارا خاندانی پیشہ ہے میرے دادا محمد صادق اور والد صاحب محمد حسین فنکار تھے جن سے متاثر ہوکر مجھے فنکار بننے کا شوق پیدا ہوا میں نے کم عمری میں گلوکاری شروع کی۔

رحمت بلوچ۔۔۔ کس عمر میں گانا شروع کیا؟

صدام مری۔۔۔ میں جب پرائمری میں پڑھتا تھا اس وقت سے گا رہا ہوں غالباً اس وقت میری عمر 6 سے 7 سال تھی۔
اُس وقت ٹیپ ریکارڈ ہوا کرتے تھے ہم ریکارڈنگ کرکے کیسٹوں میں محفوظ کرتے تھے

رحمت بلوچ۔۔۔ پہلا والیم کب کیا؟

صدام مری۔۔۔ ویسے تو میں نے بے شمار گیت گائے ہیں کوہلو کے علاقے میں والیم سسٹم نہیں تھا میں جب کوئٹہ آیا تو استاد عارف بگٹی اور پرویز بگٹی کی تعاون سے میں نے اپنا پہلا والیم 2021 میں کیا اب تک 3 والیم کرچکا ہوں

رحمت بلوچ۔۔۔ آپکا گیت ”بلوچ بیوفا نواں“ بہت مشہور ہوا جس کے شاعر کون ہیں اور اسکا طرز کس نے سلیکٹ کیا؟

صدام مری۔۔۔ الحمدوللہ میری گیت ” بلوچ بیوفا نواں“ کو بے حد شہرت ملی جس کا شاعر میں خود ہوں میں نے محبت سے مست کا نام دیا ہے
اور میں نے یہ کلام مکرانی بلوچی کے طرز پہ گایا ہے وہ سلیکشن بھی میرا اپنا ہے۔

رحمت بلوچ۔۔۔ گلوکاری میں آپ کے استاد کون ہیں؟

صدام مری۔۔۔ گلوکاری ویسے تو ہمیں باپ داداٶں کی وراثت میں ملی ہے لیکن میرے ساتھ استاد عارف بگٹی اور پرویز بگٹی نے بہت تعاون کیا میں انکا مشکور ہوں۔

رحمت بلوچ۔۔۔ریڈیو اور ٹیلی وژن پہ گانے کا موقع ملا ہے؟

صدام مری۔۔۔ جی ہاں میں نے 2008 میں ریڈیو پہ پروگرام کیا اور ٹیلی وژن پہ بولان ٹی وی پہ لائیو پروگرام کرچکا ہوں۔

رحمت بلوچ۔۔۔ کن کن زبانوں میں گا لیتے ہو؟

صدام مری۔۔۔ بلوچی، اردو، سندھی، سرائیکی، پشتو، کھیترانی اور براہوی میں گا لیتا ہوں۔

رحمت بلوچ۔۔۔ کن کن شاعروں کے گیت گائے؟

صدام مری۔۔۔ میرے دو بھائی شاعر ہیں زاہد مری اور سلیم مری اس کے علاوہ میں نے بلوچستان کے شعراء نیاز مری، عاجز بگٹی، سعید مزاری، سلیم جان بزدار، عبداللہ محسن، رفیع مری، شھزاد بگٹی اور یوسف مری کے گیت گائے ہیں

رحمت بلوچ۔۔۔ پاکستان سے باہر فن کا مظاہرہ کیا ہے؟

صدام مری۔۔۔ 2017 میں دبئی میں اپنے دوستوں کے ہاں ایک پروگرام کرچکا ہوں اس کے علاوہ بیرون ملک کہیں بھی پروگرام نہیں کیا ہے۔

رحمت بلوچ۔۔۔ آپ کے خاندان میں کوئی دوسرا فنکار ہے؟

صدام مری۔۔۔ پہلے سے بیان کرچکا ہوں موسیقی ہمیں باپ داداٶں کی وراثت سے ملی ہے
اور اس وقت میں گلوکار ہوں اور میرے دو بھائی زاہد مری اور سلیم مری اردو اور بلوچی شاعری کرتے ہیں۔

رحمت بلوچ۔۔۔ پسنديده فنکار کون ہیں؟

صدام مری۔۔۔ مجھے غزل زیادہ پسند ہیں میں مہدی حسن کو زیادہ سنتا ہوں
لیکن بلوچ تاریخ کے عظیم فنکار مرید بلیدی گزرے ہیں جنہوں اپنے فن سے بلوچ تاریخ کو دوام بخشا ہے جنکی خدمات کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا ہے۔

رحمت بلوچ۔۔۔ آپ کے اپنے گائے ہوئے گیتوں میں سے آپکا پسنديده گیت کونسا ہے؟

صدام مری۔۔۔ میں نے جو بھی گیت گائے مجھے سب پسند ہیں کیونکہ میں سب سے پہلے گیت کو پسند کرتا ہوں پھر اسے گاتا ہوں۔

رحمت بلوچ۔۔۔ نوجوانوں کے لیے کوئی پیغام؟

صدام مری۔۔۔ نوجوانوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ زندہ قومیں اپنی تہذیب ادب اور ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں ہر بلوچ نوجوان پہ فرض عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے آباٶاجداد کے وراثتی فن اور بلوچ تاریخ کو مسخ ہونے سے بچاتے ہوئے اپنے کلچر کو زندہ رکھیں۔۔۔

امیروں کا انجوائے اور ھمارا دیکھنے کے لیے پہلا کمنٹ دیکھیں 🤪🤪🤪🤪
19/12/2022

امیروں کا انجوائے اور ھمارا دیکھنے کے لیے پہلا کمنٹ دیکھیں 🤪🤪🤪🤪

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّ إِلَيْهِ رَاجِعُونَاختر ولد چھوٹو بلوچائزی ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے
19/12/2022

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اختر ولد چھوٹو بلوچائزی ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاویب ڈیسک 15 دسمبر ، 2022  فوٹو: پی ٹی وی یوٹیوب اسکرین گریبفو...
16/12/2022

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
ویب ڈیسک 15 دسمبر ، 2022
فوٹو: پی ٹی وی یوٹیوب اسکرین گریب
فوٹو: پی ٹی وی یوٹیوب اسکرین گریب
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کردی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔

وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔

54 بچوں کے والد نوشکی کے رہائشی عبدالمجید مینگل 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔عبدالمجید اور ان کے بڑے خاندان کے بارے م...
13/12/2022

54 بچوں کے والد نوشکی کے رہائشی عبدالمجید مینگل 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عبدالمجید اور ان کے بڑے خاندان کے بارے میں پہلی مرتبہ خبر سنہ 2017ء میں ہونے والی مردم شماری کے موقع پر منظر عام پر آئی تھی۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی مینگل کے رہائشی عبدالمجید مینگل نے کل 6 شادیاں کی تھیں جن میں سے ان کی 2 بیویاں ان کی زندگی میں انتقال کرگئی تھیں۔

عبدالمجید مینگل کے 12 بچے ان کی زندگی میں ہی انتقال کرگئے تھے اور اب ان کے 22 بیٹے اور 20 بیٹیاں زندہ ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالمجید مینگل کا انتقال عارضہ قلب کے باعث ہوا، مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان کلی مینگل میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

آج بحکم جناب ڈپٹی کمشنر  صاحب ڈیرہ بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر صاحب ڈیرہ بگٹی ،  نائب رسالدار ( ایس ایچ او لیویز تھانہ ڈیرہ بگ...
13/12/2022

آج بحکم جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ڈیرہ بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر صاحب ڈیرہ بگٹی ، نائب رسالدار ( ایس ایچ او لیویز تھانہ ڈیرہ بگٹی ) نے باہمراہ لیویز فورس ڈیرہ بگٹی آپریشن شروع کی آپریشن کے دوران مقدمہ نمبر 11/22 بجرم ذیردفعہ 342٫392٫506٫34ppc.لیویز تھانہ ڈیرہ بگٹی میں مطلوب ملزم سیفل ولد پیرعلی کو گرفتار کیا ۔مزید تفتیش کا عمل شروع کیا جاچکا ہے ،

جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا پوری انسانیت کی جان بچالی، ( ) کراچی بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثہ سے شدید زخمی ہونے ...
11/12/2022

جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا پوری انسانیت کی جان بچالی، ( )
کراچی بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثہ سے شدید زخمی ہونے والے شاہ علی دونگوانی بگٹی شدید زخمی،
دن کو محنت مزدوری کر کے شام کو کھانے والے شاہ علی بگٹی نیشنل لیاقت ہسپتال کراچی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہیں، علاج کے لیے لاکھوں روپے اخراجات کی ضرورت ہے ، مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ تعاون کر کے نیچے دیے گئے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے رقم بھیج کر ایک انسان کی جان بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر۔ محمد اسلام .
+92 332 2777071

ڈیرہ بگٹی: پٹوخ میں پینے کے پانی کا شدید مسئلہ، ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹوخ میں عوام گندا پانی پینے پے مجبور ہیں، ایک پانی ک...
11/12/2022

ڈیرہ بگٹی: پٹوخ میں پینے کے پانی کا شدید مسئلہ، ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹوخ میں عوام گندا پانی پینے پے مجبور ہیں، ایک پانی کا ٹینک لگا ہوا ہے لیکن اس میں بھی اتنے سوراخ ہیں کہ بھرتے ہی خالی ہو جاتا ہے یہ ٹینکی جو پرانے وقت میں بنایا گیا تھا آج تک اس کی مرمت تک نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کے سرکاری ملازم ڈیوٹی پے آتے ہیں بس گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں، ابھی پچھلے دور حکومت میں ایک بور منظور کیا گیا تھا جس کا ٹھیکہ ایک ہندو ٹھیکیدار شلہ نے اٹھایا تھا اس پر بھی کام شروع ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، اب علاقہ مکینوں نے نوابزادہ گہرام بگٹی سے اپیل کیا ہے کہ اس پر جلد سے جلد کام شروع کروائے تاکہ گندا پانی پینے سے بیماریوں اور مزید نقصانات سے بچا جائے

افسوسناک خبر ،سوئی کے رہائشی علی حسن باخلانی بگٹی اپنے دو بیٹوں کی شادی کے تقریب دوران ہی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کرگ...
11/12/2022

افسوسناک خبر ،
سوئی کے رہائشی علی حسن باخلانی بگٹی اپنے دو بیٹوں کی شادی کے تقریب دوران ہی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کرگئے،
خوشیوں بھرا گھر ،ماتم کدا میں تبدیل،

08/12/2022

میں محمد طارق راہجہ ولد نواز علی راہجہ تمام اعلی حکام سے مخاطب ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کی جائے میرے چچا امیر بخش عرف بادشاہ تقریبا 16سال سے میرے ساتھ نہیں بن رہے ہیں. مسلسل جھگڑا کرتے آ رہے ہیں. آن کا دعویٰ یہ ہے کہ میں نےان کہ بیٹوں کو تعویز کی ہے.. حالانکہ انھوں نے جہاں بھی فیصلہ رکھا میں پیش ہوا. نواب گہرام بگٹی میر احمدان راہجہ اور دیگر بگٹی سفید ریش معتبرین نے انھیں غلط کرار دیا. پھر بھی وہ بات کو مانے کے لئے تیار نہیں ہے. وہ طاقتور ہے. میں غریب ولاچار ہوں. اس لیے وہ مجھے تنگ کر رہے ہیں. ان کا یہ کہنا ھکہ أس أف یعنی أگ پانی کرینگے...میں اس بات پہ مطمئن ہوں لیکن قانون اسکی اجازت نہیں دیتی ہیں... .بعزریہ اشتہار میں تمام اعلی حکام سے درخواست کرایوں کہ کوئی انسان دوست ہمارے اس مسئلے کو حل کرے.

۔😭 اناللہ وانا الیہ راجعون°😭افسوسناک خبرڈیرہ بگٹی کے ہر دلعزیز شخص محترم بادشاہ خان رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ،اللہ پاک ...
02/12/2022

۔😭 اناللہ وانا الیہ راجعون°😭
افسوسناک خبر
ڈیرہ بگٹی کے ہر دلعزیز شخص محترم بادشاہ خان رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ،اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے😭

کنڈھا کرمازی اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے اللّٰه پاک مغفرت فرمائے آمین
01/12/2022

کنڈھا کرمازی اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے اللّٰه پاک مغفرت فرمائے آمین

محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان میں 300 سے زائد آسامیاںمحکمہ جیل خانہ جات بلوچستان میں درج ذیل 300 سے زائد آسامیوں کو پر کرن...
29/11/2022

محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان میں 300 سے زائد آسامیاں

محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان میں درج ذیل 300 سے زائد آسامیوں کو پر کرنے کے لیے بلوچستان کے لوکل ڈومیسائل امیدواراں سے درخواستیں مطلوب ہیں

آخری تاریخ:29 دسمبر 2022 ہے

اپلیکیشن فارم انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے دفاتر اور تمام سینٹرل و ڈسٹرکٹ وارڈ سے حاصلِ کیے جاسکتے ہیں

ڈیرہ بگٹی بیکڑ سے آ نے والے 3 بگٹی ایک کار حادثے میں شدید زخمی نام ... مندو خان نہکانی ،عظیم خان نہکانی ،قمر انجم نہکانی...
24/11/2022

ڈیرہ بگٹی بیکڑ سے آ نے والے 3 بگٹی ایک کار حادثے میں شدید زخمی
نام ... مندو خان نہکانی ،عظیم خان نہکانی ،قمر انجم نہکانی جیندا نہکانی ۔ تمام احباب سے دعاؤں کی گزارش ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

21/11/2022

کوئٹہ: باپ نے تین بیٹوں کے قاتل چوتھے بیٹے کو معاف کردیا

انتہائی افسوسناک خبر!چیف مقدم وڈیرہ قمردین دیناری رضائے الہی سے انتقال کرگئے!
20/11/2022

انتہائی افسوسناک خبر!
چیف مقدم وڈیرہ قمردین دیناری رضائے الہی سے انتقال کرگئے!

پچھلے کچھ دنوں سے بزرگ شخصیت حاجی دلیلہان صاحب کی تبعیت ناساز ہے آپ تمام دوستوں سے دعا کی اپیل ۔
20/11/2022

پچھلے کچھ دنوں سے بزرگ شخصیت حاجی دلیلہان صاحب کی تبعیت ناساز ہے آپ تمام دوستوں سے دعا کی اپیل ۔

حالیہ بارشوں سے پہلے ناسا نے ایک رپورٹ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آنے والے 5 سالوں میں پاکستان میں پانی کی ...
18/11/2022

حالیہ بارشوں سے پہلے ناسا نے ایک رپورٹ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آنے والے 5 سالوں میں پاکستان میں پانی کی ایک شدید بحران پیدا ہوگی فصلے اگانا تو دور کی بات لوگ کو پینے کی پانی بھی شاید میسر نہ ہو،
مگر میرے رب کی قدرت دیکھیں اُسی ناسا نے سیلاب کے بعد دوبارہ رپورٹ جاری کیا ہے کہ آنے والے 30 سال تک پاکستان میں پانی واسر مقدار میں موجود ہے لہذا پاکستان میں پانی کی کوئی بحران پیدا نہیں ہو سکتی۔
بیشک میرا ربّ ہر چیز پر قادر ہے۔

افسوس ناک خبر جان محمد کرمانذٸ اس فانی دنیا سے رخصت ہوگیا اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین
18/11/2022

افسوس ناک خبر جان محمد کرمانذٸ اس فانی دنیا سے رخصت ہوگیا اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح آج ڈیرہ بگٹی میں بھی ماں اور بچے کے صحت کے ہفتے کا آغاز کر دیا گیا ہے اسی سلسلے میں آج ڈسٹ...
14/11/2022

بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح آج ڈیرہ بگٹی میں بھی ماں اور بچے کے صحت کے ہفتے کا آغاز کر دیا گیا ہے اسی سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹرمحمد اکبر سولنگی کی سربراہی میں ڈی ایچ کیوہسپتال سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر جمعہ بگٹی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی طارق شہباز صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن مسکیف بگٹی سمیت پیرامیڈکس نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے دوران ہماری ہیلتھ کی ٹیمیں تمام علاقوں کے گھر میں جائیں گے جہاں وہ تمام لوگوں کو ماں اور بچے کے صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے اور بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کے لئے ادویات بھی فراہم کریں گے لہٰذا تمام لوگوں سے گزارش ہے ہماری ہیلتھ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں

14/11/2022

WhatsApp Group Invite

انا للہ وانا الیہ راجعونڈیرہ بگٹی کے جانے مانے شخصیت وڈیرہ شیرو بگٹی انتقال کر گئے ہیں، اللہ پاک جنت نصیب کرے اور لواحقی...
14/11/2022

انا للہ وانا الیہ راجعون
ڈیرہ بگٹی کے جانے مانے شخصیت وڈیرہ شیرو بگٹی انتقال کر گئے ہیں، اللہ پاک جنت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر دے آمین

13/11/2022

یااللہ پاک آج پاکستان کو فتح نصیب فرما آمین

  نوراللہ ولد ڈاکٹر صاحب داد چندرازائی رہائش زین کوہ لوٹی کا شناختی کارڈ کہیں گم ہوگیا ہے اگر کسی بھائی کو ملے تو دیۓ گی...
12/11/2022


نوراللہ ولد ڈاکٹر صاحب داد چندرازائی رہائش زین کوہ لوٹی کا شناختی کارڈ کہیں گم ہوگیا ہے اگر کسی بھائی کو ملے تو دیۓ گیۓ نمبر پر اطلاع دیں شکریہ
0332 2184649

Beuty Of Balochistan
11/11/2022

Beuty Of Balochistan

11/11/2022

افسوس ناک خبر:
وڈیرہ بشیر چندرازئ کے کزن بیلدار اور بہادر کے بھائی نوزھان چندرازئ
اپنے گھر کے نزدیکی پہاڑی سے گِر کر جانبحق

شہید نواب اکبر خان بگٹی ایک پرانی تصویر
08/11/2022

شہید نواب اکبر خان بگٹی
ایک پرانی تصویر

ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کے حق میں ریلی اب عمران خان کی خیر نہیں😂😂😂
08/11/2022

ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کے حق میں ریلی اب عمران خان کی خیر نہیں😂😂😂

06/11/2022




لیویز فورس قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے جو برطانوی دور میں تشکیل دیا گیا تھا قبائلی علاقہ جات، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دیہی علاقوں کا انتظامی کنٹرول لیویز فورس کے ہاتھ میں تھا

قیام پاکستان کے بعد بھی لیویز فورس کے خدمات کو جاری رکھا گیا
*بلوچستان_لیویز_فورس*
بلوچستان لیویز فورس ڈائریکٹر جنرل کے زیرنگرانی کام کرتا ہے، صوبہ کے تمام اضلاع کے دیہی علاقے انکے کنٹرول میں ہیں اور رقبہ کے لحاظ سے صوبہ کا 90 فیصد علاقہ انکے کنٹرول میں ہے۔

بلوچستان لیویز کے تین شعبے ہیں
آپریشنز، ایڈمنسٹریشن اور انٹلیجنس و ریسرچ

بلوچستان لیویز چھ زونز پر مشتمل ہے
کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات، چاغی اور مکران

ہر ڈویژن کا ایک ڈائریکٹر سربراہ ہوتا ہے

بلوچستان بھر میں لیویز اہلکاروں کی تعداد 26 ہزار نفوس پر مشتمل ہیں
اس فورس کے تمام اہلکار مقامی افراد ہوتے ہیں۔

*لیویز_فورس_کے_فرائض*
© امن و امان کی بحالی جس میں گشت اور ہائی وے گشت شامل ہے،

©عدالتی سمن اور وارنٹ پر عمل درآمد اور خدمت اور جیلوں کی نگرانی۔

© اہم تنصیبات، ریلوے پٹریوں، پلوں، عمارتوں اور ریلوے کا تحفظ۔

©غیر ملکی مشنز اور وفود کی حفاظت۔

© افغان مہاجرین کے کیمپوں میں امن و امان کی بحالی۔

©قدرتی آفات کی صورت میں ہنگامی امدادی کاروائیاں

©سمگلنگ کی روک تھام میں دیگر ایجنسیوں کی مدد کریں۔

©پاکستان اور افغانستان سرحد کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔

© لینڈ ریونیو، عشر، زرعی ٹیکس، اور بینک لون سمیت تمام قسم کے قرضوں کا مجموعہ۔
*مشرف_دور_میں_پولیس_میں_انضمام_کا_ناکام_تجربہ*
جنرل مشرف جب اقتدار میں آیا تو اس نے اپنے بادشاہت کا رعب جمانے کی خاطر بلوچستان کے لوکل فورس لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا ناکام تجربہ کیا جس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکا اور بلوچستان کا امن و امان مزید تباہ ہوا۔
2010 میں نواب اسلم رئیسانی نے اس فیصلے کو واپس کر لیویز فورس کو پرانے حیثیت سے بحال کیا

2018 میں بلوچستان حکومت نے فورس کو بہتر بنانے کے لیے "اسے ایک پیشہ ور اور متحرک قانون نافذ کرنے والے ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے چار سال طویل لیویز کی تنظیم نو کا آغاز کیا۔
اس منصوبے کے مطابق آئندہ چار سال میں لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے مزید متحرک فورس بنانے کا پلان بنایا گیا، تاکہ یہ صوبے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر پورا اتر سکے۔

کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) بنانے کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، پاک چین اقتصادی رہداری (سی پیک) کے منصوبوں، انٹیلی جنس اور تحقیقات کے حوالے سے لیویز فورس کا علیحدہ ونگ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بنانا اہم اہداف مقرر کیے گئے

لیکن ان تمام منصوبوں کو خاک میں ملاتے ہوئے بلوچستان گورنمنٹ نے ایک بار پھر لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا تجربہ کیا ہے جو نہ صرف اپنے ہی گورنمنٹ کے پچھلے چار سالہ منصوبہ کو ختم کرنے کی سازش ہے بلکہ عوامی امنگوں کے برعکس ایک غیر مقبول فیصلہ ہے جسکے منفی اثرات مرتب ہونگے
*لیویز_فورس_کو_کیوں_رکھنا_چاہیے؟*
بلوچستان کا نوے فیصد رقبہ بلوچستان لیویز کے کنٹرول میں ہے اور صرف دس فیصد رقبہ پولیس کے کنٹرول میں ہے، لیکن اس کے برعکس جرائم کی شرح نوے فیصد پولیس ایریا میں اور صرف دس فیصد لیویز ایریا میں وجود رکھتا ہے

پولیس ڈپارٹمنٹ میں نوے فیصد آفیسرز باہر کے صوبوں سے لا کر مسلط کیے جاتے ہیں جبکہ لیویز کے تمام آفیسرز یہاں کے لوکل ہی ہوتے ہیں

پولیس ڈپارٹمنٹ کے جعلی انکاؤنٹرز اور کاروائیوں پر کتابیں لکھی جا سکتی ہے لیکن لیویز فورس کا کوئی ایک بھی ایسا کیس کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ انہوں نے کسی کو ناحق مارا ہو یا کہی پر کوئی جعلی کاروائی کی ہو

لیویز کے پاس لوگ مدد کے لیے دوڑ کر جاتے ہیں جبکہ پولیس کی مدد سے لوگ بھاگتے ہیں

حالیہ طوفانی بارشوں کی مثال لے لیجیے، پورے بلوچستان میں لیویز اہلکار دن رات ریسکیو کاروائیوں میں مصروف تھے لیکن میں گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی ضلع میں پولیس اہلکاروں نے ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیا

لیویز فورس کے پاس سہولیات کا فقدان ضرور ہے لیکن اہلیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتے

لیویز کے جوان بھی اتنے ہی ٹرینڈ ہیں جتنے پولیس کے ہوتے ہیں، جو ٹریننگ پولیس کے اہلکار حاصل کرتے ہیں وہی ٹریننگ لیویز اہلکار بھی حاصل کرتے ہیں

ان سب کے باوجود پھر کیا وجہ ہے کہ ایک ادارے کو دوسرے ادارے میں ضم کیا جا رہا ہے؟

اس انضمام کا عوام کو کیا فائدہ پہنچتا ہے؟

یہ تجربہ پہلے بھی کیا گیا تھا لیکن بری طرح ناکام ہوا تھا

پوری سول سوسائٹی، تمام سیاسی جماعتیں آپکے اس فیصلے کے خلاف ہیں پھر آپ کیوں بضد ہو اس انضمام پر

بلوچستان کے بے بس گورنمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک ادارے کے ساتھ کھلواڑ بند کیجیے، انہیں تجربہ گاہ اور دوسرے صوبوں کے بے روزگار لوگوں کے لیے روزگار کا ذریعہ مت بنائیں

لیویز فورس کو لیویز فورس ہی رہنے دیا جائے اور انہیں جدید اسلحہ، انویسٹیگیشن کے لیے جدید آلات اور مناسب بجٹ دیا جائے تاکہ وہ جدید دور کی تقاضوں کے مطابق عوام کی خدمت اور حفاظت کر سکیں

06/11/2022



سب کچھ 1992 والا پھر سے ہو رہا ہے ، دوسری ٹیموں کے رزلٹ سے پاکستان کو فائدہ، نیوزی لینڈ پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلے کا امکان اور پاکستان انگلینڈ فائنل میں ؟ پاکستان 🏆

Address

Dera Bugti

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awami News HD:

Videos

Share