Daska Daily News

Daska Daily News News HD

۔سمبڑیال۔ اڈا بیگووالا سمبڑیال بس اور ٹیوٹا کے درمیان حادثہ کے باعث بس ڈرائیور موقع پر جانبحق۔۔سمبڑیال۔اڈا بیگووالا سمبڑ...
05/12/2024

۔سمبڑیال۔ اڈا بیگووالا سمبڑیال بس اور ٹیوٹا کے درمیان حادثہ کے باعث بس ڈرائیور موقع پر جانبحق۔

۔سمبڑیال۔اڈا بیگووالا سمبڑیال بس اور ٹیوٹا کے درمیان حادثہ کے باعث بس ڈرائیور موقع پر جانبحق۔ بس کیپیٹل فیکٹری سے مزدوروں کو لے کر سیالکوٹ کی طرف آرہی تھی اور روڈ پر کھڑے ٹیوٹا کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بس بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث بس ڈرائیور محلہ پاک پورہ سیالکوٹ کا رہائشی 55 سالہ عبدالرؤف ولد روشن دین موقع پر جانبحق ہوگیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی شروع کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں روپوش ہے، گرفتا...
01/12/2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں روپوش ہے، گرفتاری کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا، مراد سعید تربیت یافتہ جتھے کے ساتھ اسلام آباد کے احتجاج میں موجود تھے۔

اسلام آباد میں سیکرٹری داخلہ خرم علی آغاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جارہی ہے، اسلام آباد میں ناکامی پر جھوٹ بولا جارہا ہے، احتجاج میں جرائم پیشہ افراد اور افغانی موجود تھے اور احتجاج میں شامل یہ لوگ تربیت یافتہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سوال کرتے ہیں جب بھی کوئی غیرملکی سربراہ آتا ہے ایسی کال کیوں دی جاتی ہے؟ جب یہ احتجاج ہورہا تھا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ چل رہا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت لے کردی، بشریٰ بی بی کا خیال تھا کہ ڈی چوک جایا جائے، افغان شہریوں نے ان کے احتجاج میں شرکت کی، کے پی کے حکومت کا کرڑوں روپیہ اور اسلحہ دیا گیا، مظاہرین غلیلوں، اسلحہ اور پتھر سے لیس ہو کر نہیں آتے، دنیا میں کسی بھی احتجاج میں کیا کبھی دیکھا ہے کہ اے کے47 رائفل پکڑی ہو؟ دنیا میں کسی بھی احتجاج میں گرنیڈ رکھنے کی اجازت ہوتی ہے؟

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ مراد سعید سی ایم کے پی کے ہاؤس میں روپوش ہے، مراد سعید احتجاج میں شریک تھا اور تربیت یافتہ جتھے ان کے ساتھ موجود تھے، اچھا نہیں لگتا ہم کے پی کے سی ایم ہاؤس میں ریڈ کریں، آپ نے شروع ہی سے غلط کیا، رینجرز پر گاڑی چڑھا دی، آپ نے رینجرز کے تین جوانوں کو شہید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا جوان نہ سردی دیکھتا ہے نہ گرمی ہماری حفاظت کیلئے کھڑا رہتا ہے، آپ نے قتل وغارت کی ہے، ریاست کے افسر و جوانوں کو لائیو اسلحہ کی اجازت نہیں ہوتی، کرم میں مرنے والوں کی تصاویر لگا کر کہتے ہیں یہ اسلام آباد کی ہیں، لا انفورسمنٹ کے اسلحہ سے کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی، اسلحہ ان انتشاریوں کے پاس تھا، فیک ویڈیو بنارہے ہیں جعلی تصویریں بنارہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں 37 غیرملکی، جرائم پیشہ اور ریکارڈ یافتہ لوگ شامل تھے، گرفتار لوگ کہتے ہیں کہ انہیں پیسے دے کر لائے تھے، کرم میں کہرام مچا ہے لیکن ساری توجہ سیاست پر ہے، آپ سیاسی طور پر ناکام ہوگئے، لاشیں گرانے میں ناکام ہوگئے، کوئی ایک ثبوت دکھادیں کہ لائیو فائرنگ کی گئی، ایک وڈیو دکھا دیں جس میں براہ راست فائرنگ ہو۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج کیلئے جگہ آفر کی گئی،ریڈ زون میں جانے کی کیا ضرورت تھی؟ پمز اور پولی کلینک اسپتال کی پورٹ کے مطابق کسی کی موت لا انفورسمنٹ ایجنسی کی فائرنگ سے نہیں ہوئی، یہ لوگ اپنے لوگوں کو آگے کرتے ہیں،خود پیچھے سے بھاگ جاتے ہیں، انکا کوئی عوامی مطالبہ نہیں، احتجاج کیلئے کے پی کے لوگ نہیں نکلے،

سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا کا کہناتھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ نے شہریوں کی بھی حفاظت کرنی ہے، ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نہایت صبر کا مظاہرہ کیا، ہمارے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو اشتعال بھی دلانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے بلا اشتعال گولیاں چلائیں، کچھ اہلکار شہید اور زخمی بھی ہوئے، ہم قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے لائیو فائرنگ کے دعوؤں کی تردید کرتے ہیں، انٹرنیشنل میڈیا میں جتنے مرضی آرٹیکل چھپوا لیں ہم اس کا جواب دیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران اسلحہ بردار کارکن کی فوٹیج چلائی گئی۔

ہمارا خون بھی شامل ہے تزئین گلستان میں.ہمیں بھی یاد کر لینا چمن جب بہار آئےڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق  نے شہید اے ا...
27/11/2024

ہمارا خون بھی شامل ہے تزئین گلستان میں.
ہمیں بھی یاد کر لینا چمن جب بہار آئے
ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے شہید اے ایس آئی شہزاد چیمہ کی فیملی کو حکومت پنجاب کی طرف سے نجی کالونی میں 1کروڑ 75 لاکھ روپے کا تعمیر شدہ ڈبل سٹوری مکان خرید کر دیا۔
شہید اے ایس آئی شہزاد چیمہ گذشتہ سال دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گئے تھے.
پوری قوم شہداء اور ان کی فیملیز کی قرضدار ہے ان کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا زندگی کے ہر دکھ سکھ میں شہداء فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں. ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق

27/11/2024
سلام آباد: فوجی دستے ڈی چوک پہنچ گئے، اہم شاہراہوں پر بھی تعینات، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکمFacebook Twitte...
26/11/2024

سلام آباد: فوجی دستے ڈی چوک پہنچ گئے، اہم شاہراہوں پر بھی تعینات، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
Facebook

Twitter

Whatsapp
اسلام آباد: فوجی دستے ڈی چوک پہنچ گئے، اہم شاہراہوں پر بھی تعینات، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
شاہراہ دستورپرپارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پرفوج تعینات ہے/ اسکرین گریب
اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرلی گئی۔

وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔

شاہراہ دستورپرپارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پرفوج تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جب کہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پل پہنچ گیا اور وہاں سے ڈی چوک کی جانب ...
26/11/2024

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پل پہنچ گیا اور وہاں سے ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے۔

جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ اب اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پہنچ چکا ہے اور ڈی چوک کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔

ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا جب کہ اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرلی گئی۔وزارت داخلہ نے ا...
26/11/2024

اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرلی گئی۔

وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔
شاہراہ دستورپرپارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پرفوج تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جب کہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب دارالحکومت کی حفاظت کیلئے اپنا عزم ثابت کرنا پڑے گا کیونکہ صورتحال اُس طرف...
26/11/2024

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب دارالحکومت کی حفاظت کیلئے اپنا عزم ثابت کرنا پڑے گا کیونکہ صورتحال اُس طرف جا رہی ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے یہاں آکر بیٹھ جاتے ہیں تو یہ ملک کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اب ایک فیصلہ کُن صورتحال پیدا ہوگئی ہے کیونکہ مذاکرات کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کی قیادت نرمی دکھا رہی ہے مگر بشریٰ بی بی اسے ایک نادر موقع سمجھ کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں، پی ٹی آئی کو اگر روکنا ہے تو طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جو خاتون پی ٹی آئی مارچ کی قیادت کر رہی ہیں، انہیں خونریزی دکھائی دے رہی ہے، انہیں پتہ ہے کہ میں قریب پہنچ گئی ہوں اور لیڈر بن گئی ہوں، اس وقت وہ سمجھتی ہیں کہ آگے بڑھنے میں ہی ہمارا فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں بانی پی ٹی آئی جب اسلام آباد پہنچے تو رانا ثنااللہ نے پوری طاقت استعمال کی تھی اور اسلام آباد پر حملہ رک گیا تھا، اب بھی حکومت کا عزم نظر آنا چاہیے کہ ہم نے ہر قیمت پر اس دارالحکومت کا تحفظ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان شدید زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعا...
25/11/2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات منسٹر انکلیو میں ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی ہے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کیا جائے پھر ہی بات آگے ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیئر کیا جائے گا، دھرنا پوائنٹ ڈکلئیر ہونے کے بعد حکومت مظاہرین کی راہ میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرےگی۔

ذرائع کے مطابق شرط یہ ہے کہ مظاہرین بھی پشاور موڑ سے آگے ریڈزون کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر ، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر مذاکرات میں شریک ہیں ۔مذاکرات سےمتعلق کچھ دیر میں حتمی اعلان متوقع ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنمابیرسٹرگوہر اور بیرسٹر سیف نے آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے علی شاہ خان حسن ابدال سے گرفتارNov 25, 2024 | 18:29:PMپی ٹی آئی کے ایم پی اے علی شاہ خان حسن اب...
25/11/2024

پی ٹی آئی کے ایم پی اے علی شاہ خان حسن ابدال سے گرفتار
Nov 25, 2024 | 18:29:PM
پی ٹی آئی کے ایم پی اے علی شاہ خان حسن ابدال سے گرفتار

(حیدر علی جان)حلقہ پی کے 4 تحریک انصاف کے ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ حسن ابدال سے گرفتار ۔ علی شاہ خان ایڈوکیٹ اسلام آباد جاتے ہوئے اپنے قافلے کو لیڈ کررہے تھے ،وہ چائے پینے کے غرض سے قافلے کو چھوڑ کرموٹر وے سے اترے ہی تھے کہ تھانہ حسن ابدال کے حدود میں انہیں گرفتار کر لیا گیا ،قریبی ساتھیوں کی طرف سے اورعلی شاہ خان کے سوشل میڈیا پیج پر گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے ۔ قریبی ساتھیوں کے مطابق ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

25/11/2024

بشریٰ بی بی کا پیغام عوام کے نام
پوری قوم کو میرا اور عمران خان کا سلام نہتی عوام اسلام آباد کی جانب بڑھ رہی ہے، جو لوگ اب تک نہیں نکلیں وہ گھروں سے نکلیں اور اسلام آباد احتجاج میں شرکت کریں،

اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب راستے بند ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات پیش...
25/11/2024

اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب راستے بند ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر شادی کا ایک فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جس میں احتجاج کے باعث شہر بند ہونے سے دُلہا دُلہن نے گھبرانے کے بجائے صورتحال میں ڈھلنا مناسب سمجھا۔

تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ایک جوڑے نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کنٹینرز کے ساتھ ہی فوٹو شوٹ کروالیا۔
اس جوڑے نے سڑکوں پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے سامنے ہی فوٹو شوٹ کیا گیا جو اب سوشل میڈیا کی زینت بن چکا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خولہ اور قاسم کو دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے احتجاجی ریلی کے باعث سڑکوں کے کنارے کھڑے کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کروا کر اپنے اس خاص دن کو یاد گار بنا دیا۔

وائرل ویڈیوز و تصاویر صارفین کی توجہ تیزی سے حاصل کر رہے ہیں جنہیں 15 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں ...
25/11/2024

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے احتجاج کو فائنل کال ہی قرار دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹرسیف نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے اور احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا جی اس پر آپ کو ان شاءاللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی۔

تحریک انصاف کا قافلہ گزشتہ روز صوابی سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا، پی ٹی آئی کے قافلے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہیں اور...
25/11/2024

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہیں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی انہوں نے خطاب بھی کیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہزارہ انٹرچینج کے قریب احتجاج میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا جب تک خان (عمران خان) ہمارے پاس نہیں آ جائیں گے ہم اس مارچ کو ختم نہیں کریں گے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا میں اپنی آخری سانس پر کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے بھی میرا ساتھ دینا ہے، آپ لوگ میرا ساتھ نہیں دیں گے تب بھی میں کھڑی رہوں گی کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کی بات نہیں بلکہ یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ...
25/11/2024

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف انسدادہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

عمران خان، علیمہ خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور کے علاوہ سابق صدر عارف علوی، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا، بشریٰ بی بی نے 19 نومبر کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پُرتشدد احتجاج کرکے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا اور جلاؤ گھیراؤ کیا، ملزمان نے ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ لگائے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے کے احتجاج سے چند روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے۔

تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کبیر احمد ک...
25/11/2024

تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کبیر احمد کے قبضے سے 10کلو 500 گرام چرس،1عدد پسٹل 30بور اور رقم وٹک 6300روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Address

Daska
Daska
51010

Telephone

+923005249187

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daska Daily News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share