17/10/2023
یہودی پوررے عالم اسلام کے دشمن ہیں؛ محمد دانش انصاری
اسرائیل کا خاتمہ اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہی امن اور انسانیت کی بقا ہے۔
اسرائیل غزہ پر ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت اور عالمِ اسلام پر بمباری کر رہا ہے اگر ہمارے حکمرانوں میں معمولی سا بھی ایمان زندہ ہے تو پھر غزہ میں معصوم بچوں کے کٹے پھٹے لاشے ان کی غیرت ایمانی کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں ۔
یہودی صرف فلسطینی مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ انسانیت اور پورے عالم اسلام کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی راہنما محمد دانش انصاری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود انسانیت کے ماتھے پر بد نما داغ ہے۔ اسرائیل کے خاتمے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہی امن اور انسانیت کی بقاء ہے تنازع فلسطین حل ہونے تک مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے فلسطین انبیاء کی سرزمین ہے اس طرح اس سر زمین کے ساتھ پاکستان کا دین کا رشتہ بھی ہے اور پاکستان کے معاشی مفادات بھی مشرق وسطیٰ سے وابستہ ہیں اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین حل کروانے اور غزہ پر بمباری رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہمارا دین اور ایمان کا رشتہ ہے جو کہ دنیا کے تمام رشتوں سے افضل اور مضبوط تر ہے مسئلہ فلسطین کے بارے میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مؤقف بڑا واضح تھا انہوں نے برطانیہ کو دغا باز قرار دیتے ہوئے تمام مسلم ممالک سے کہا تھا کہ وہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ آج فلسطین کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کے اس فرمان پر عمل کرتے ہوئے آخری سینے اور اخری گولی تک لڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور انہوں نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا فلسطینی مسلمانوں کی مالی عسکری اور اخلاقی مدد کریں اس لیے کہ اسرائیل جارح اور غاصب ملک ہے