Chitraltimes

Chitraltimes Chitral Times linking you with outer world, we share news and views with all our readers, specially its all about Chitral, GB and KP.
(1)

05/01/2025

اعلامیہ حکومت خیبر پختونخوا
کُرم کے امن وامان ، ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود پر4 جنوری 2025 کو ہونے والے حملے اور اجناس پر مشتمل گاڑیوں کے قافلے کو روکے جانے پر اعلیٰ انتظامیہ کی نشست مورخہ 5 جنوری 2025 کو کوہاٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے :۔
1. کُرم امن معاہدے پر دستخط کرنے والے مشران کو امن معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے جوابدہ بنایا جائے گا۔
2. 4 جنوری 2025کے حملے کے تمام مجرموں اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے گا۔ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمے درج کئے جائینگے اور ضابطہ کی کاروائی کرکے گرفتاری کے ساتھ ساتھ شیڈول-IV میں بھی شامل کیا جائیگا۔
3. امن معاہدے پر دستخط کرنے والے مشران کو 4 جنوری 2025 کے حملے کے مجرموں اور ان کی مدد کرنے والوں کو حوالے کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ، جس پر عملدرآمد نہ ہونے پر درج ذیل اقدامات کیے جائیں گے:-
ا۔ ملزمان کی براہ راست گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

ب۔ ٹل – پاراچنار روڈ اور توراورائی – ششو روڈ پر سخت انتظامی اقدامات کئے جائینگے ۔

ت۔ مجرموں کے حوالے نہ کرنے تک جائے وقوعہ کے علاقے میں ہر قسم کے معاوضے اور امداد کو روک دیا جائیگا۔

ث۔ وہ سرکاری ملازمین جو فرقہ ورانہ انتشار کی پشت پناہی کررہے ہیں اُن کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی۔

4. اگر امن وامان کی پاسداری نہ کی گئی تو شرپسندوں اور امن کو خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
5. اگر 4 جنوری کے واقع میں ملوث افراد کو حکومت کے حوالے نہ کیا گیا تو وقوعہ کے مقام پر سخت کاروائی کی جائیگی۔
6. اجناس کے قافلے کی نقل و حمل جلد کی جائیگی۔
7. ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ ہوگی اور قافلوں کی آمدورفت کے دوران سڑکوں پر کرفیو ہوگا۔ اسلحہ رکھنے والا کوئی بھی شخص دہشت گرد تصور کیا جائے گا۔
8. مجرموں کے حوالے کرنے کے سلسلے میں مزید خلاف ورزی/ عدم تعاون کی صورت میں، کلیئرنس آپریشن کے لئے ضرورت پڑنے پر وقوعہ کی مقام کی آبادی کو عارضی طور پر منتقل کیا جائیگا۔
9. مختلف خوارج کے سر کی قیمت کا اعلان کیا جائے گا۔
10. ڈی پی او کرم کو انسداد فسادات کے آلات اور لیڈیز پولیس سمیت مطلوبہ وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
11. پولیس ٹل – پاراچنار روڈ پر کسی بھی غیر قانونی ناکہ بندی/ہجوم کو ہٹائے گی۔
12. ٹل – پاراچنار روڈ کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کو مطلوبہ تعداد فراہم کی جائے گی اور اُن کی مدد کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ایف سی کو ضرورت کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔

بجلی کے کھمبے اکھڑنے لگے ، نوٹس لیا جائےیہ شیشی کوہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی طرف توجہ کی بہت ضرورت ہے, کہ شیشی کوہ تا...
05/01/2025

بجلی کے کھمبے اکھڑنے لگے ، نوٹس لیا جائے
یہ شیشی کوہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی طرف توجہ کی بہت ضرورت ہے, کہ شیشی کوہ تا مدکلشٹ بجلی ترسیل کیلے نصب کیئے گئے کھنمبے ہلکی بارش میں اکھڑنے لگے۔ عوامی وسائل اور زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ ٹھیکیدار اور واپڈا کے انجینئرز کی غیر ذمہ داری ناقابل قبول ہے۔عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ہونے والے منصوبوں میں معیار کا خیال رکھنا ضروری ہے، لیکن یہاں صاف نظر آ رہا ہے کہ زمینی کھدائی سمیت بنیادی ضروریات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر دروش اور متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلہ پر ایکشن لےکر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں، اور اس منصوبے کو معیار کے مطابق دوبارہ مکمل کروائیں۔ عوام کو بھی متحد ہو کر اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے ,تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ یہ شیشکوہ کے عوام کے حق کا سوال ہے اور اس پر خاموش رہنا مناسب نہیں.

از مولانا محمود الحسن کھٹانہ و اہالیان شیشی کوہ لوئیر چترال

گولین ویلی حالیہ  دنوں چترال کے طول وعرض میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی  لوئیر چترال کے مدک لشٹ اور   گولین  ویلی میں بھ...
05/01/2025

گولین ویلی
حالیہ دنوں چترال کے طول وعرض میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی لوئیر چترال کے مدک لشٹ اور گولین ویلی میں بھی دس انچ سے دوفٹ تک برف پڑ چکی ہے۔جسکی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں اہالیان گولین نے انتظامیہ سے اور تمام رفاعی اداروں سے گزارش کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں جلد از جلد وادی گولین کی طرف توجہ دی جائے اور روڈ سے برف ہٹا کر امددورفت کا نظام بحال کیا جائے۔( چترال ٹائمز )

احسان اللہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اج مختلف نیٹ ورک ٹاورز کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد نیٹ ورکس سے متعلق سگنل کے مسائل کا حل ن...
05/01/2025

احسان اللہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اج مختلف نیٹ ورک ٹاورز کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد نیٹ ورکس سے متعلق سگنل کے مسائل کا حل نکالنا اور کمیونیکیشن کے نظام کو بحال رکھنا تھا۔
پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ٹاورز میں موجود سپروائزری سٹاف کو ہدایت کی کہ موسم چاہئے کچھ بھی ہو سگنل سمیت نیٹ ورک کو بحال رکھنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے انہیں مذید اگاہ کیا کہ ائندہ نیٹ ورکس سمیت سگنلز کی سسٹ روی کو ہر صورت ٹھیک کرنا ہوگا۔(چترال ٹائمز)

05/01/2025

چترال شہر سمیت اپر اور لوئر چترال کے تمام علاقوں میں برف باری وقفے وقفے سے چوتھے روز بھی جاری رہی ،جبکہ گزشتہ رات بھر برفباری سے چترال شہر میں تقریبا 8 انچ برف پڑ چکی ہ....

05/01/2025

مستوج روڈ بونی پل کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر معظم خان بنگش ایڈیشن....

05/01/2025

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے اٹھویں بار اپنے غیر مستقل رکن کے طور پر دو سالہ مدت کا آغاز کرچکا۔ یہ مدت اس لئے اہم بن ہے کہ دنیا تبدیلی کے ایک نئے عالمی سی....

05/01/2025

یہ تصویر، بظاہر معمولی معلوم ہونے والی ایک جھلک، دراصل زندگی، سفر، اور انسانی جمالیات کے مختلف پہلوؤں کی گہری عکاسی کرتی ہے۔ انسانی فطرت اور قدیم پرتگالی فلسفے کے ام...

برفباری کے  باعث چترال کی سڑکیں سفر کے لئے انتہائی دشوار ہوگئے ہیں، جس کے باعث ضلعی انتظامیہ کی طرف سے غیر ضروری سفر سے ...
05/01/2025

برفباری کے باعث چترال کی سڑکیں سفر کے لئے انتہائی دشوار ہوگئے ہیں، جس کے باعث ضلعی انتظامیہ کی طرف سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،زیر نظر تصاویر میں چترال سکاوٹس کے جوان برفباری میں پھسلن کے باعث برف میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کو چھاونی روڈ پر سڑک پار کرنے میں مدد کررہے ہیں،

ترجمان ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران سڑکوں کی بحالی کے سلسلے میں رات گئے تک مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی...
05/01/2025

ترجمان ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران سڑکوں کی بحالی کے سلسلے میں رات گئے تک مصروف عمل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر محمد انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ ار اپر چترال نے احسان آفریدی اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ہمراہ رات گئے تک مستوج شندور روڈ میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے بحالی کے کام کی نگرانی کررہا ہے۔(چترال ٹائمز)

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر محکمہ این ایچ اے کی مشینری گرمچشمہ لنک روڈ پہ سنو کلئیرنس اپریشن  مصروف عم...
05/01/2025

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی ہدایات پر محکمہ این ایچ اے کی مشینری گرمچشمہ لنک روڈ پہ سنو کلئیرنس اپریشن مصروف عمل ہیں۔ لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ ہیں۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ترجمان

تلاش گمشدگی جغور دواشیش سے تعلق رکھنے والی ایک چودہ سالہ بچی گزشتہ چار دنوں سے گھر سے نکل کر لاپتہ ہے، جو بولنے اور سننے...
05/01/2025

تلاش گمشدگی
جغور دواشیش سے تعلق رکھنے والی ایک چودہ سالہ بچی گزشتہ چار دنوں سے گھر سے نکل کر لاپتہ ہے، جو بولنے اور سننے سے قاصر ہے، اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو ذیل نمبر پر رابطہ کرکے ثواب داریں حاصل کریں۔ والدین بہت پریشان ہیں۔
رابطہ نمبر : 03448840359

شاباش میرے شاہینو آج میرے محترم ومکرم دوست حضرت مولانا مفتی عبدالحی صاحب کے مرحوم والد مولانا شیر محمد نوراللہ مرقدہ کے ...
05/01/2025

شاباش میرے شاہینو
آج میرے محترم ومکرم دوست حضرت مولانا مفتی عبدالحی صاحب کے مرحوم والد مولانا شیر محمد نوراللہ مرقدہ کے جسد خاکی کو تریچ بالا لیکر جانا تھا
چونکہ تین دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے تورکہو روڈ ققلشٹ سے استارو تک بہت زیادہ خراب ہوچکا تھا
میرے ایک فون کال پر استارو کے معزز علماء کرام اور خدمت کے جذبے سے سرشار میرے شاہینوں نے موقع پر پہنچ کر راستے کو ایسے ہموار کیا
کہ تریچ بالا کے مشہور پائلٹ جناب میر حیات خان صاحب سوچ کے دشوار گزار راستے سے انتہائی آسانی کے ساتھ گزر گئے
اس موقعے پر اپنے ان شاہینوں کی حوصلہ افزائی نہ کرنا زیادتی ہوگی
استارو کے میرے شاہینو مجھے تم پر فخر ہے ناز ہے
میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں ان سے آپ کا شکریہ آدا کروں آپ نے ہمیشہ میری بات پر لبیک کہا اور خدمت خلق کے لئےتیار ہوئے
شاباش میرے شاہینو
میں اپنی طرف سے اور مولانا مفتی عبدالحی صاحب کی طرف سے معزز علماء کرام اور اپنے ان شاہینوں کا خلوص دل سے شکریہ آدا کرتاہوں
اور یہ دعا کرتاہوں کہ اللہ تعالی ان علماء کرام اور خدمت کے جزبے سے سرشار نوجوانوں کی اس عظیم خدمت کو قبولیت بخشے اور ان کو اجر عظیم عطاء کریں آمین ثم آمین
اللہ تعالی حضرت مولانا عبدالحی صاحب کے والدین کی کامل مغفرت فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب کریں آمین ثم آمین
احسان الحق وفا

05/01/2025

لواری ٹنل اپروچ روڈ (برادم)

مستوج روڈ بونی پل کے قریب  لینڈ سلائیڈنگ  کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال  حسیب...
05/01/2025

مستوج روڈ بونی پل کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے >>>

مستوج روڈ بونی پل کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر معظم خان بنگش ایڈیشن....

05/01/2025

چترال : دنین ایریا کی بجلی بھی بحال کردی گئی

05/01/2025

چترال بازار میں بجلی بحال کر دی گئی (پیسکو)

05/01/2025

بجلی اپڈیٹ
گرڈ سٹیشن ذرائع کے مطابق گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ میں ابھی بجلی بحال ھے ،جونہی پیسکو چترال ٹرانسمیشن لائن کی پٹرولنگ مکمّل کر کے رپورٹ دیں گے تو بجلی سپلائی کیلئے لائن میں چھوڑ دی جائے گی،پیسکو ذرائع

Address

Chitral Printing Press, Building
Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitraltimes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chitraltimes:

Share