Dardistan Point

Dardistan Point ۔دردِستان چترال کا پرانا نام ہے، اسی مناسبت سے اس پیج ک?
(8)

22/11/2024

ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کافی غصے میں ۔۔ مخالفین کو سخت دھمکی ۔۔۔۔۔

پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست
14/11/2024

پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست

Khisraw News Network (KNN): Stay updated with the latest news, in-depth analysis, and breaking stories from around the world. KNN brings you reliable

پولیس کاروائی ۔۔۔ چوری شدہ مال برآمد
13/11/2024

پولیس کاروائی ۔۔۔ چوری شدہ مال برآمد

Khisraw News Network (KNN): Stay updated with the latest news, in-depth analysis, and breaking stories from around the world. KNN brings you reliable

اہلیان لوئر چترال کیلئے خوشخبری لوئر چترال میں ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح سڑک پر محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں اور قوانی...
12/11/2024

اہلیان لوئر چترال کیلئے خوشخبری

لوئر چترال میں ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح

سڑک پر محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں اور قوانین کی آگاہی کے لئے عملی تربیت فراہم کی جائیگی ۔

تربیتی کورس میں ذیل امور کی تربیت دی جائیگی۔

* پریکٹیکل ٹریننگ
* روڈ سیفٹی اور ٹریفک تھیوری لیکچرز
* مفت گائید برائے ڈرائیونگ ہدایات
* انجن اور گاڑیوں کے متعلق معلومات

خواتین حضرات کے لئے سنہری موقع
تربیت بھی،،،، ہنر بھی

داخلہ لینے کے لئے رابطہ نمبر
03449229565

پتہ : ٹریفک ڈرائیونگ سکول
خدمت مرکز زرگراندہ لوئرچترال

11/11/2024

Khisraw News Network (KNN): Stay updated with the latest news, in-depth analysis, and breaking stories from around the world. KNN brings you reliable

11/11/2024

Khisraw News Network (KNN): Stay updated with the latest news, in-depth analysis, and breaking stories from around the world. KNN brings you reliable

میرا نام سید واجد علی شاہ ہے۔ میرا تعلق بیرزوز یارخون سے ہے اور پشاور یونیورسٹی  میں انوائرمینٹل سائنسز کا طالب علم ہوں۔...
08/11/2024

میرا نام سید واجد علی شاہ ہے۔ میرا تعلق بیرزوز یارخون سے ہے اور پشاور یونیورسٹی میں انوائرمینٹل سائنسز کا طالب علم ہوں۔ میں ایک ماحول دوست ارگنائزیشن کا بانی بھی ہوں، جس نے حال ہی میں IFRC کے ساتھ بین الاقوامی سطح کا پروجیکٹ جیتا تھا۔ میرا خود کو متعارف کا مقصد میرا ایک سوال ہے کہ ایک پاکستانی نوجوان کے طور پر ہمارا مستقبل کیا ہے؟

کچھ دن پہلے، مجھے ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں مجھے مطلع کیا گیا تھا کہ مجھے COY19 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ لیکن COY کیا ہے؟ اس کا مطلب ہے اقوام متحدہ کی نوجوانوں کی کانفرنس، جو COP سے پہلے منعقد ہوتی ہے۔
۔COP (کانفرنس آف پارٹیز) موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سالانہ 197 ممالک کے نمائندوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ عالمی رہنما اس نازک مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئے قوانین، فنڈنگ ​​اور دیگر اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ اس سال، COP29 باکو، آذربائیجان میں 11 سے 22 نومبر تک منعقد ہوگا اور COY ہو رہی ہے 7 سے 9 نومبر کے درمیان ۔

میں ان چند خوش قسمت نوجوانوں میں سے تھا جس کی سیلیکشن اس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوا تھا۔ اور یہ سیلیکشن 169 ممالک کے نوجوانوں کے درمیان ہوا تھا۔ اس پورے سفر کے لیے مکمل طور پر اقوام متحدہ کے YOUNGO حلقہ کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جانی تھی اور میں ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے جا رہا تھا، لیکن میں اس بین الاقوامی سطح کی کانفرنس میں اس لیے شرکت نہیں کر پایا کیونکہ میرا پاسپورٹ ہی ابھی تک مجھے نہیں ملا اور میں نے اتنا بڑا موقع گنوا دیا ۔ میں نے اپنے پاسپورٹ کے لیے جولائی میں درخواست دی تھی اور جسے تین ماہ کے اندر آنا تھا۔ لیکن اب یہ نومبر ہے اور میں ابھی تک صرف ایک پاسپورٹ کا انتظار کر رہا ہوں۔ان کا کہنا یہ ہے کہ مزید چھ مہینے اور بھی لگ سکتے ہیں۔
میرا سوال بس اتنا ہے کہ نوجوان اپنی قوم کی خدمت کیسے کر سکتے ہیں اگر ان کی حمایت کرنے والے نظام ہی اس کی راہ میں رکاوٹ بن جائے؟

مبارکباد۔ ( مقصود علی خان چترالی ) یہ غالبا 2009 یا 2010 کی بات ہے۔اس زمانے میں بحیثیت اردو ٹیچر مسلم پبلک سکول اینڈ کال...
08/11/2024

مبارکباد۔ ( مقصود علی خان چترالی )
یہ غالبا 2009 یا 2010 کی بات ہے۔اس زمانے میں بحیثیت اردو ٹیچر مسلم پبلک سکول اینڈ کالج کیسو میں پڑھاتا تھا۔روزانہ صبح سویرے گاڑی اور ساتھیون کے انتظار میں شیشی پل پر 15، 20 منٹ گزارنا پڑتا تھے۔اس دوران نوکیا 1112 موبائل سے دوستون کو ٹیکسٹ میسج کر کے وقت گزاری کرتا تھا۔ایک دن گاڑی کے انتظار میں کھڑے کھڑے یکدم استاد محترم امین الرحمن چغتائی سر کو یہ شعر میسج کیا۔
عجز ونیاز سے تو نہ آیا وہ راہ پر
دامن کو آج اس کے حریفانہ کھینچئیے
تیس سکینڈ سے بھی کم دورانیے میں سر کا میسج موصول ہوا۔کہ شعر تو غالب کا لگتا ہے۔مگر یہ دیوان غالب میں نہیں ہے۔پوری غزل بھیج دیجئیے۔
میں نے میسج کیا کہ سر اصل میں یہ غالب کا متروک کلام ہے۔اس غزل کا بس یہی ایک شعر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بی اے اردو نصاب میں ہے۔

اچھا تو پھر ٹھیک ہے، ہم اس غزل کو پورا کرنا کی کوشش کرتے ہیں۔سر کا جوابی میسج موصول ہوا۔
اسی دوران گاڑی آ گئی۔اور جونہی مسلم پبلک سکول کیسو کے گیٹ سے اندر قدم رکھا۔سر کا میسج بشکل یہ شاہکار غزل رومن اردو میں موصول ہوا۔

غزل


۔ زنجیر قیدو بند شریفانہ کھینچۓ
اندوہ زندگی کا حکیمانہ کھینچۓ

جب کھینچنا پڑا ہے غم زندگی کا بار
بیدرد زندگی کو دلیرانہ کھینچۓ

ہے روشنی کی لو ہی ترا مرگ ناگہان
آزار روشنی کا نہ پروانہ کھینچۓ

پیر مغاں سے بغض نہ رکھۓ گا شیخ جی
ناز اس ستم ظریف کا رندانہ کھینچۓ

منت پزیر عشق نہیں ہے اداۓ حسن
کیا عشوہ ہاۓ نازش جانانہ کھینچۓ

دل سے اگر مٹا نہ سکے دلبری کا زخم
باہر ہی میکدے سے وہ پیمانہ کھینچۓ

ہے زخم خوردہ عشق کا دل اپنا، چارہ گر !
سوۓ مطب ذرا سا حکیمانہ کھینچۓ

دل دھک سے ہو کسی کاکوٸ غش ہی کھا نہ جاۓ
رخ سے نہ یوں نقاب تو مستانہ کھینچۓ

شاید کہ اس سبیل سے ان سے بنی رہے
محفل میں انکو کیوں نہ ادیبانہ کھینچۓ

جانا ہے کس کے پاس ہمیں علم ہےجناب
رستا ہے سنگلاخ نہ مولانا کھینچۓ

ایسی ہی زندگی ہے تو ٹھوکر پہ مارٸے
پانی ہی پیجۓ نہ کوٸ دانہ کھینچۓ

مجھ سے سلوک وصف رحیمی کا مانگۓ
اپنا ہو گر غرض تو بہیمانہ کھینچۓ

مولا یہ رونقیں ، یہ مجالس ، یہ دھوم دھام
بندے کو اپنے پاس کریمانہ کھینچئے

غزل ملاحظہ کر کے میں ہکا بکا رہ گیا۔بے اختیار میسج کیا۔واہ سر آپ نے کمال کر دیا۔کاش اگر غالب زندہ ہوتے تو اس کو کتنی خوشی ہوتی۔
سر کی ایک عادت یہ تھی کہ آپ کسی بھی موضوع پر اس کو میسج بھیجیں۔بس پانچ منٹ کے اندر اسی موضوع پر آپ کو شعر دستیاب ہوں گے۔
ابتدا میں اس خیال سے کہ کہیں یہ نایاب اشعار ضائع نہ ہو جائیں۔جب بھی سر کا کوئی شعر یا غزل موصول ہوتا میں اسے لکھ کر محفوظ کر لیتا تھا۔
مسلم پبلک سکول کیسو میں سر جب بطور مہمان خصوصی تشریف لائے تو میں نے وہ صفحات آپ کو دکھا دیے کہ یہ دیکھیے سر آپ کا میسج کلام میں نے محفوظ کر لیا ہے۔سر بہت خوش ہوئے۔اور ایک دو جگہ ترمیم بھی کی۔

ہمارا ایک عمومی رویہ یہ ہے کہ جو بھی لیجنڈ، ہیرو چاہے جو بھی آپ کہیں، غیر معمولی شخصیات، ان کی زندگی میں ہم جانتے بوجھتے ان کی قدر نہیں کرتے۔مرنے کے بعد پھر مضامین لکھتے ہیں۔برسی مناتے ہیں۔مقالے شائع کرتے ہیں۔

چغتائی سر کی یہ خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالی نے زندگی میں ہی آپ کو شہرت اور محبت سے نوازا ہے۔
آپ ایک حساس، سادہ دل، درویش منش، یار باش، خاکسار، محبت کرنے والے، لحاظ رکھنے والے، خیال رکھنے والے انسان ہیں۔
اللہ تعالی آپ کا سایہ ہمیشہ اہالیان چترال پر سلامت رکھے۔

گزشتہ دنون ڈپٹی کمشنر چترال نے سر کو لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ دیا۔
یہ ایوارڈ کی خوش نصیبی ہے کہ سر جیسی ہستی کو ملا اور سر نے اسے قبول کیا۔
سر آپ کو بہت زیادہ مبارک ہو۔
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ صحت، عافیت اور تندرستی کیساتھ سلامت، شاد باد رکھے۔
آم

ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی سڈنی آسٹریلیا میں منعقدہ 67 ویں دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت. سپیکر نیو سا...
08/11/2024

ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی سڈنی آسٹریلیا میں منعقدہ 67 ویں دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت.
سپیکر نیو ساوتھ ویلز کی دعوت پر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے سپیکر بابر سلیم سواتی کے ہمراہ , ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی و اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل پاکستانی وفد نے نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ کا دورہ کیا ۔

بروغل یارخون ویلی کے عوام کا پریس کانفرنس، مستوج بروغل روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ بروغل یارخون ویلی کے عمائدین نے قدیم ...
08/11/2024

بروغل یارخون ویلی کے عوام کا پریس کانفرنس، مستوج بروغل روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ
بروغل یارخون ویلی کے عمائدین نے قدیم سلک روٹ (بروغل روڈ) کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ اکیسویں صدی میں بھی بروغل کے لوگ پتھر کے زمانے کی زندگی گزار رہے ہیں، اور250 کلو میٹر کا فاصلہ ایک ہفتے میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔ چترال پریس کلب میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بروغل کے عمائدین چیرمین وی سی بروغل عمر رفیع، سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ، رحمت نواز، اکرم علی شاہ، غلام نبی، اسماعیل، تاج علی بیگ، عبدالصبور، محمد عمر، میر عزیز، عزیز بیگ،عیسی خان،عالم بیگ، شیر زمین وغیرہ نے کہا۔ کہ بروغل جھیلو ں، گلیشئر ،قدرتی نظاروں اور معدنیات سے مالا مال ہے۔ اور قدیم زمانے سے تجارتی گزرگاہ ہے۔ اور اس روٹ پر گھوڑوں اور خچروں کے ذریعے وسیع پیمانے پر تجارت ہوتی تھی۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومتی عدم توجہ کی بنا پر نہ صرف وہ تجارت ختم ہوئی۔ بلکہ مقامی لوگوں کی آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

یہی وجہ ہے کہ آج بھی بروغل کے لوگ انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا۔کہ بروغل کے لوگ اب بروغل روڈ کی تعمیر کیلئے میدان میں آچکے ہیں۔ اور بروغل روڈ تحریک اس روڈ کی تعمیر تک جاری رہے گا۔انہوں نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا۔ کہ روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈ فراہم کرکے بروغل کے لوگوں کو آمدورفت کی مشکلات سے نجات دلائی جائے۔اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ عمر رفیع نے بروغل میں گرین گودام کی بلڈنگ کی تعمیر ادھوری چھوڑنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا ۔ کہ مذکورہ گرین گودام کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اسے مکمل نہیں کیا گیا ہے۔ جس کی بنا پر علاقے کے لوگوں کو خوراک کے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے علاقے میں ڈسپنسری اسٹاف نہ ہونے سے صحت کے مسائل اور سکولوں میں اساتذہ نہ ہونے پر تعلیم کیحصول میں طلبہ کے مشکلات کا ذکر کیا۔

Address

Barenis Chitral
Chitral
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dardistan Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Chitral

Show All