Times Now chitral

Times Now chitral promote the beauty and the peace of North

بونی بوزند روڈ میں کام کی تاخیر اور متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے ہیوی مشنریوں کو مذکورہ سائیٹ سے ہٹانے اور ایکسین سی اینڈ ...
17/11/2024

بونی بوزند روڈ میں کام کی تاخیر اور متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے ہیوی مشنریوں کو مذکورہ سائیٹ سے ہٹانے اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف دھرنا دینے کے لیے رات کو شدید سردی میں بونی چوک پہنچ گئے ہیں۔۔

Guess the place ?
27/10/2024

Guess the place ?

چترال کے قابل فخر فرزند الطاف الرحمن رومی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں "سالانہ ڈیولپمنٹ کانفرنس" میں شرکت کرنے کیل...
08/11/2022

چترال کے قابل فخر فرزند الطاف الرحمن رومی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں "سالانہ ڈیولپمنٹ کانفرنس" میں شرکت کرنے کیلئے ہانک کانگ میں موجود ہیں ۔
الطاف الرحمن رومی محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا میں پلانگ آفیسر کے پوزش میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق  کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چترال وقاص مسعود چودھری کی سربراہی میں پرانا بازار چترال...
27/10/2022

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چترال وقاص مسعود چودھری کی سربراہی میں پرانا بازار چترال میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری۔ تجاوزات کو مکمل ہٹایا جا رہا۔اور جن دکانداروں نے قانون کی پاسداری کرتےہوۓ تجاوزات نہیں کی ہیں ان کو سراہا بھی گیا۔

27/10/2022

بو افسوسو مقام ۔۔۔ہیا کایو سورا لوٹ ظلم بیشیر

ورکوپ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جاوید محمود کا نام دنیا کے دو فیصد اوّلین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل۔ یہ فہرست امریکہ ک...
19/10/2022

ورکوپ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جاوید محمود کا نام دنیا کے دو فیصد اوّلین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل۔
یہ فہرست امریکہ کے سٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسیور نے تحقیق کے بعد مشترکہ طور پر شائع کی ہے۔

ایک اور ایکسکیوٹر کے زریعےتریچ روڈ پیکیڑ گول سے اگے افتتاح کے بعد کام کااغاز کر دیا گیا۔شکریہ ایم پی اے مولانا ہدایت الر...
13/10/2022

ایک اور ایکسکیوٹر کے زریعےتریچ روڈ پیکیڑ گول سے اگے افتتاح کے بعد کام کااغاز کر دیا گیا۔
شکریہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن صاحب۔

الحمداللہ تریچ روڈ ایمرجنسی طور پر کھولنے کے بعد آج معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کے تعاون سے مکمل طور پر بحال...
12/10/2022

الحمداللہ تریچ روڈ ایمرجنسی طور پر کھولنے کے بعد آج معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کے تعاون سے مکمل طور پر بحالی شروع ہو گئ۔
اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی طرف سے تریچ روڈ کی کشادگی اور صفائی کے لیے ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن صاحب کے توسط سے 1 کروڑ اور مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کے توسط سے 1 کروڑ 30 لاکھ فنڈز رکھے گٸےہیں اور باقاعدہ طور پر کام بھی زورو شور سے جاری ہے۔

پاکستان میں خواتین کی تعلیم کا چیمپین اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئی۔ خوش آمدید بہادر لڑکی
11/10/2022

پاکستان میں خواتین کی تعلیم کا چیمپین اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئی۔
خوش آمدید بہادر لڑکی

وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان کے لیے چین گوشت برآمد کرنے کی ایک ...
03/10/2022

وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان کے لیے چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ

اپیل براے تعاونزیر تعمیر مسجد فاروق اعظمؓ سور لاسپور اپر چترال الحمد للہ اللہ پاک کے فضل وکرم و مخیر حضرات کے تعاون سے م...
29/09/2022

اپیل براے تعاون
زیر تعمیر مسجد فاروق اعظمؓ سور لاسپور اپر چترال
الحمد للہ اللہ پاک کے فضل وکرم و مخیر حضرات کے تعاون سے مسجد فاروق اعظم ؓ تکمیل کے مراحل میں ہے درج ذیل مد میں تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
،1))3 عدد لوہے کے دروازے براے واش روم وکمرہ
2))لوہے کا گیٹ ایک عدد
3))رنگ وروغن کاڈبہ
آئیے اس کار خیر میں حصہ لیکر عند اللہ ثواب دارین حاصل کریں۔
رابطہ نمبر 03454562925

اعثمان چترالی

proud of you 💚
22/09/2022

proud of you 💚

صوبائی حکومت کا چترال کو آفت زدہ قرار دینے کے باجود  پانی پر ٹیکس وصول کرنا شرمناک ہے۔  شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ...
20/09/2022

صوبائی حکومت کا چترال کو آفت زدہ قرار دینے کے باجود پانی پر ٹیکس وصول کرنا شرمناک ہے۔ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا حکومت کی اہم زمہ داری ہے۔ انت بیگ کیلاش
چترال ( فتح اللہ) آنت بیگ اقلیتی ممبر تحصیل کونسل لوئر چترال نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے محکمہ پپلیک ہیلتھ چترال نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع چترال کے دور افتادہ دہتی علاقوں میں خاص کر وادی کیلاش میں پپلیک ہیلتھ کے زیر انتظام لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا ہے۔ اس پر فی گھرانہ ماہوار مبلغ 120 روپے لینا شروع کیا گیا ہے حکومت کی جانب چترالی عوام سے فیس لینا دراصل زیادتی ہے ۔ اس وقت عوام سیلاب کی وجہ سے پریشان ہیں ہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔ عوام سیلاب سے متاثر ہو نے کے بعد اس قابل نہیں ہے کہ وہ ماہوار فیس ادا کرتے رہے ہیں۔ جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے چترال کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب سرکاری ادارے چترال کے غریب سیلاب متاثرین سے پانی کی مد میں فیس وصول کر رہے ہیں۔
حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب نے پورے چترال کو ویران کر دیا ہے ۔ لوگوں کے مکانات ، فصلیں، باغات اور تمام ضروریات زندگی کے سامان سیلاب برد ہو چکے ہیں۔ چترال میں سیلاب کی وجہ سے صرف مالی نقصانات نہیں ہوئیں ہیں۔ بلکہ کئی گھروں کے چراغ بھی سیلاب برد ہوگئے ہیں۔ دنیا میں انسانی جانوں سے قیمتی کچھ بھی نہیں ہے۔ درجنوں افراد کی ہلاکتیں ہوئیں اور سیلاب متاثرین کا ابھی تک کوئی داد رسی بھی نہیں ہوئ ۔
سیلاب متاثرین خود امداد کے منتظر ہیں اور اس حالت میں فیس دینے کے متحمل نہیں ہیں۔ لہذا صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ محکمہ پپلیک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ چترال کو ہدایت کیا جائے کہ چترال کے غریب سیلاب متاثرین کے ساتھ زیادتی سے باز رہے آفت زدہ چترال کے پریشان عوام کو مزید پریشان نہ کیا جائے۔

وادی کیلاش بریر کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں مڈل سکول کے کلاسس کا سیکنڈ شفٹ پر کلاسس شروع کرنے کا باقاعدہ افتتاح کرد...
17/09/2022

وادی کیلاش بریر کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں مڈل سکول کے کلاسس کا سیکنڈ شفٹ پر کلاسس شروع کرنے کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔
وادی کیلاش ( فتح اللہ) چیرمین ویلیج کونسل بریر برس خان صاحب اور ممبرتحصیل کونسل چترال انت بیگ صاحب نے GGPS میں گرلزمڈل سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بریر بشاڑ میں منعقدہوئی۔ ابتدائی طورپر 30طلباء کو گریڈ ششم سے ہشتم تک سیکنڈ شفٹ میں داخلہ دیاگیا۔وی سی چیرمین بریر اور ممبر تحصیل کونسل چترال نے مشترکہ طور پر کہاکہ وزیراعلی محمود خان کے وژن اور محکمہ تعلیم کی پانچ سالہ پلان کے تحت ابتداء ہی میں اس پروگرام پر کام شروع کررکھا تھا جس کا بنیادی مقصد سکولوں سے باہرطلباء کو سکولوں کی طرف راغب کرنے، دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے اور کم وقت میں اچھے نتائج حاصل کرناتھا۔ سیکنڈشفٹ سکول کا باقاعدہ آغازکلاش ویلی بریر چترال سے کیاگیاہے یہ ہمارے خوش قسمتی اور جناب وزیرزادہ صاحب کی خصوصی مہربانی ہے سیکنڈ شفٹ کیلئے اساتذہ کا انتخاب اپنے سکول کے موجودہ اساتذہ اور لوکل تعلیمی یافتہ بیٹیوں کوترجیحی بنیادوں پر بھرتی کرنا خوش آئند ہے ۔ تقریب سے شمس الربی چیرمین تعلیمی محلہ کمیٹی اورمقامی اور پیرنٹ ٹیچرز کونسل کے ممبران نے بھی خطاب کیا۔ انچارچ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محترمہ جمام شاہی، سکول طلباء، انتظامیہ اور والدین کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجود تھے۔تمام مقررین نے معاون خصوصی وزیرزادہ صاحب ، صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم چترال کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کی گئی .آخر میں وی سی چیرمین اور ممبر تحصیل کونسل چترال انت بیگ صاحب نے DSS ٹیچرز کو Offer letter for engagement of school بھی دیا.

14/09/2022

Justice for Alvina .

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times Now chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Times Now chitral:

Videos

Share