tahir_baloch_official

tahir_baloch_official Alhamdolilah I am Muslim

••• گورمانی بلوچ قبیلہ •••گورمانی ایک مشہور و معروف بلوچ قبیلہ ہے، جو بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں آباد ہے...
02/05/2024

••• گورمانی بلوچ قبیلہ •••

گورمانی ایک مشہور و معروف بلوچ قبیلہ ہے، جو بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں آباد ہے۔ آج ہم اس کی مختصر تاریخ، پاکستان میں موجود علاقے اور ان کی زبان وغیرہ پر بات کریں گے۔
یہ قبیلہ لکھنے اور بولنے میں ان طریقوں گورمانی/گرمانی/گورمانڑیں/گرمانڑیں/گرامانی/گورامانی سے استعمال کیا جاتا ہے۔

••• مختصر تاریخ:

آج کل کے کچھ بلوچ مؤرخین نے اس قبیلے کو مختلف قبائل کی شاخیں بنا دیا، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ رند و لاشار کی جنگ میں یہ قبیلہ لاشار کا اتحادی تھا، اور اسی اتحاد کی بنیاد پر اسے لاشاری لکھا۔ کچھ نے گورمانیوں کو گوہرام خان سے جوڑا کہ یہ گوہرام سے گوہرامانی بنا اور پھر لفظ بگڑ کر گورمانی بن گیا۔ مجھے اس میں کوئی صداقت نظر نہیں آتی۔ کیونکہ ہمیں لفظ "گرمانی/گورمانی" قبل از مسیح بھی ملتا ہے۔
اسی طرح کچھ قبائل علاقے کے اعتبار سے دوسرے قبائل کی شاخوں میں ضم ہوتے رہے، جہاں کوئی بڑا قبیلہ آباد ہو وہاں موجود کم آبادی والے قبائل اس ایک بڑے قبیلے کی سرداری میں آنے کے باعث وہاں کے بڑے قبیلے کی شاخ تصور ہوتے رہے۔ اس وجہ سے گورمانی کو کسی نے چانڈیہ، کسی نے بلیدی، کسی نے لغاری،کسی نے تالپور، کسی نے دریشک، کسی نے احمدانی تو کسی نے رند لکھا۔
دراصل یہ ایک بہت قدیم قبیلہ ہے جس کا ذکر مشہور مؤرخ "ہیروڈوٹس" نے اپنی کتاب میں کیا، اور اسے مشرقی ایران کا کاشتکار قبیلہ بتایا، لکھتے ہیں "گرمانی کاشتکاری کرتے ہیں"۔ ہیروڈوٹس انہیں قدیم ایرانی اقوام میں شمار کرتا ہے جنہوں نے سائرس کی تخت نشینی میں اس کا ساتھ دیا تھا۔
اسی طرح مشہور مؤرخ "ہیرلڈلیم" بھی قدیم ایرانی دور میں اس کا ذکر کرتا ہے اور ان کی جغرافیائی حدود بھی بیان کرتا ہے، لکھتا ہے "کوروش ایک عظیم ترین فوج کے ساتھ ایران کی مشرقی قوم گورمانیوں کے پہاڑی علاقے میں داخل ہوا۔ اس کے آگے پیچھے بڑی وسیع سلطنت پھیلی ہوئی تھی" اس کے علاوہ دیگر مصنفین بھی سائرس کے عہد میں اس قبیلے کا ذکر لازمی کرتے ہیں۔
پیکولین کے مطابق بلوچوں کے قبائل (بلفتی، گورمانی، نمردی، نوحانی اور حسنی) جنہوں نے بلوچ تاریخ میں اہم کردار ادا کیا، وہ بکھر گئے اور دوسرے قبیلوں میں ضم ہو گئے۔

••• موجودہ علاقے اور زبانیں:

•• بلوچستان:
بلوچستان میں یہ کوئیٹہ، جھل مگسی کے نزدیک گاجان، سبی/سیوی، اوتھل (لسبیلہ)، خضدار، نصیر آباد اور بلوچستان کے بارڈر پر آباد ہیں۔ بلوچستان میں ان کے نام سے علاقہ ایک ہے جو "گوٹھ گورمانی خان" ہے یہ علاقہ بلوچستان میں جھل مگسی کے قریب واقع ہے جہاں ان کے خاندان صدیوں سے آباد ہیں اور وہاں یہ اپنی قومی زبان "بلوچی" بولتے ہیں۔

•• پنجاب:
پنجاب میں ان کی کثیر تعداد ہے۔ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، تونسہ شریف، لیہ، بھکر، کوٹ سلطان، پہاڑ پور، سناواں، کوٹ ادو، بہاولپور اور درمیان کے تمام علاقوں میں ان کی کثیر آبادی ہے۔ یہاں کے گورمانی سرائیکی (جٹکی) زبان بولتے ہیں۔

پنجاب کے شہروں میں ان کے نام سے علاقے درج ذیل ہیں:

1: ڈیرہ غازی خان : کوٹ چھٹہ (چھٹہ خان گورمانی کے نام سے), کوٹلا گورمانی
2: راجن پور : بستی ہالا گورمانی
3: تونسہ شریف : جھوک گورمانی
4: کوٹ ادو : ٹھٹھہ گورمانی، گورمانی شہر، قصبہ گورمانی، گورمانی ریلوے اسٹیشن، گلاب گورمانی، بستی گورمانی، بیٹ گورمانی، کچھی گورمانی، بستی رکھا گورمانی
5: لیہ : بستی گورمانی (دو بستیاں)، بستی ظفر خان گورمانی، بخاری/بخری احمد خان گورمانی، گورمانی والا۔
6: بہاولپور : گورمانی
7: بھکر : بستی گورمانی
8: منڈی بہاوالدین: گورمانی گراں

ان کے علاوہ اور بھی علاقے موجود ہیں۔

•• سندھ:
سندھ میں بھی گورمانی کثیر تعداد میں گھوٹکی، ٹنڈو الہ یار، کراچی، لاڑکانہ، سجاول، سکھر اور دادو وغیرہ میں آباد ہیں۔ ان علاقوں میں یہ سندھی اور سرائیکی زبان استعمال کرتے ہیں۔

سندھ کے شہروں میں ان کے نام سے علاقے درج ذیل ہیں۔

1: گھوٹکی : گورمانی بہشتی
2: ٹنڈو الہ یار : گوٹھ گورمانی
3: سجاول : ٹھٹھہ گورمانی
4: نوشھرہ : گوٹھ گورمانی
ان کے علاوہ اور بھی علاقے موجود ہیں۔

•• خیبر پختونخوا:

خیبرپختونخوا میں بھی کثیر تعداد میں گورمانی آباد ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں اور پشاور وغیرہ میں کافی آبادی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور بنوں کے گورمانی گھروں میں سرائیکی زبان استعمال کرتے ہیں اور پشتو بھی بولتے ہیں، پشاور کے گورمانی پشتو استعمال کرتے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے نام سے ایک علاقہ ہے جو کہ وہاں کے کچھ گورمانیوں نے لیہ سے بھکر اور بھکر سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہجرت کے بعد آباد کیا۔ اور اس علاقے کا نام "گورمانی" رکھا۔

••• نوٹ: مزید تحقیق جاری ہے۔ ایران میں ان کے علاقہ جات، آبادی اور گورمانیوں کی قدیم تاریخ زیر قلم ہے، جو ان شاءاللہ مدلل تحقیق و حوالہ جات کے ساتھ پوسٹ کی جائے گی۔ جو دوست آۓ ہیں پیج کو فالوو کرتے جائیں،

03/03/2023

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

31/01/2023

پشاور میں دھماکہ شیر جوانوں کی جانوں کا نقصان ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے اور اس نے ہم سب کو صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
‎ ‎ ‎

29/01/2023

" اربوں ڈالرز کی ریسرچ کے بعد سائنس اس نتیجے پر پہنچی ہے ٬

کہ حضرت محمدﷺ کی ہر سُنت میں شِفاء اور انسانیت کا فائدہ ہے "

29/01/2023

Follow 4 Follow
😍😍😍

29/01/2023

کوئٹہ اور ٹانڈہ ڈیم کے حالیہ حادثات میں 51 جانوں کا نقصان ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے اور اس نے ہم سب کو صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

24/01/2023

دیکھتے ہیں کتنے بھائی ماشاءاللہ Comments میں لکھتے ہیں

24/01/2023

بھتیجے واسطے

24/01/2023

Trending video

Just Comments
22/01/2023

Just Comments

17/01/2023

مولانا

17/01/2023

ہاہاہاہاہا

17/01/2023

🤪🤪🤪

13/01/2023

وال چاکنگ

12/01/2023

How to viral on tiktok

12/01/2023

Address

Chitral Lines

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when tahir_baloch_official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to tahir_baloch_official:

Videos

Share

Category