Daily Chishtian

Daily Chishtian CEO: Khurram Nazir

Official Pages

Daily Chishtian | CTN News

01/02/2025

بہاولنگر کرپشن کا گڑھ بن گیا

سابقہ سی ای او ایجوکیشن شاہدہ حفیظ کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا جسمانی ریمانڈ کی استدعا پچاس کروڑ سے زائد کی کرپشن جس میں ضلع کے مختلف ہائی سکولز ،ہائر سیکنڈری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز،ہیڈ مسٹریسز اور پرنسپلز سمیت 134 لوگ شامل ہیں۔

31/01/2025

الحمدللہ
تمام دوست ہمارے اس پیج کو بھی فالو کر لیں 👇

31/01/2025

چشتیاں، پولیس مقابلہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ترجمان پولیس

ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ، ترجمان پولیس

2 ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ، ترجمان پولیس

پولیس، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ، ترجمان پولیس

زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت خرم شہزاد اور ممتاز کے نام سے ہوئی ، ترجمان پولیس

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ، ترجمان پولیس

30/01/2025

چشتیاں کے عوام کے لیے خوشخبری: THQ اسپتال میں سی ٹی اسکین کی سہولت فراہم کر دی گئی

چشتیاں (CTN News سے) چشتیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) اسپتال میں جدید طبی سہولیات کے اضافے کے تحت سی ٹی اسکین کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اس اقدام سے علاقے کے عوام کو تشخیصی سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگی، اور مریضوں کو دیگر شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق، جدید سی ٹی اسکین مشین کی تنصیب سے مریضوں کو جلد اور درست تشخیص میں مدد ملے گی، جس سے علاج کے معیار میں بہتری آئے گی۔ شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مزید طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ علاقے کے عوام کو صحت کے بہتر مواقع مل سکیں۔

30/01/2025

چشتیاں: اطلاع عام
ہر خاص و عام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ میونسپل کمیٹی چشتیاں کی حدود میں موجود کھلے مین ہول کی نشاندھی کریں ادارہ ہذا کی جانب سے متعلقہ مین ہول کو فوری کور کیا جائے گا.۔
2604292۔063

29/01/2025

السلام علیکم معزز ڈیلی چشتیاں فالورز!
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔

ہماری آپ سے ایک اہم درخواست ہے! ہم نے CTN News کے نام سے ایک آفیشل نیوز پیج بنایا ہوا ہے، جو پچھلے 8 ماہ سے فعال ہے۔ ہم سب سے پہلے تمام تازہ ترین خبریں اسی پیج پر شیئر کرتے ہیں، مگر افسوس کی بات ہے کہ اس پیج کے 34 ہزار کے قریب فالورز میں سے بہت کم لوگوں نے ہمارے نئے پیج کو فا۔لو کیا ہے۔

ہم چشتیاں، ضلع بہاولنگر کے عوامی مسائل اور مقامی خبروں کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے CTN News پر کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ تک بروقت اور مستند خبریں پہنچیں، تو براہ کرم ہمارے CTN News پیج کو فا۔لو کریں۔ آپ کا تعاون ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔

پیج کا لنک نیچے کمنٹ میں دیا گیا ہے۔
شکریہ❤️

مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارا یہ نیچے دیا گیا پیج CTN News  بھی فالو کر لیں 👇
29/01/2025

مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارا یہ نیچے دیا گیا پیج CTN News بھی فالو کر لیں 👇

صادقیہ کینال کیلئے 1600 کیوسک پانی کی ڈیمانڈ کر دی گئی
ہیڈ بلوکی سے بلوکی سلیمانکی لنک کینال میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے
نہر 9R اور نہر 6R کا فرسٹ وارہ یکم فروری سے شروع ہو گا جبکہ 7R,3R,5R اور 8R کا فرسٹ وارہ 9 فروری سے شروع ہو گا اس طرح نہر HR,HL اور 4R کا فرسٹ وارہ 17 فروری 2025 کو شروع ہو گا۔

28/01/2025
27/01/2025
25/01/2025

چشتیاں: حضرت پیر محمد شاہ جُلی والا کا سالانہ عرس مبارک آج بروز ہفتہ موضع شعلی غربی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

23/01/2025

چشتیاں شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریش جاری
کافی حد تک بازار کھل گئے ہیں لیکن ابھی تک کچھ ایسے دوکاندار مافیاز ہیں جنھوں نے جگہ نہیں چھوڑی قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے

22/01/2025

چشتیاں (CTN News سے) حضرت پیر محمد شاہ جلی والا رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک 25 جنوری 2025 بروز ہفتہ کو تحصیل چشتیاں کے نواحی علاقہ موضع شعلی غربی میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ جس کا اعلان سید مہر شاہ نے باضابطہ طور پر کیا

عرس کی تقریبات میں علمائے کرام کے خطابات، ذکر و اذکار، اور محفل نعت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں اور علاقے بھر سے زائرین کی آمد متوقع ہے۔

عرس مبارک کے موقع پر لنگر عام کا خصوصی انتظام کیا جائے گا تاکہ آنے والے زائرین کو کھانے پینے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ مقامی انتظامیہ اور منتظمین نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ یہ روحانی محفل ان کے دلوں کو سکون اور ایمان کو تازگی بخشتی ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی محبت اور اخوت کی فضا میں عرس کی تقریبات منعقد ہوں گی

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔ غم سے نڈھال والدین کی فریاد
21/01/2025

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔ غم سے نڈھال والدین کی فریاد

چشتیاں: یہ بچہ جس کی عمر تقریبا 20 سال ہے ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اپنا نام نہیں بتا سکتا۔ 4 دن سے لا پتہ ہے، والدین پریشان ہیں اگر کسی کو ملے، یا کہیں دیکھا ہو تو برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں
0309-0082547
0323-7050566

Address

Chishtian Mandi
62350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Chishtian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Chishtian:

Videos

Share