12/10/2024
.
گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان ہارس اینڈ ماؤنٹڈ آرچری فیڈریشن کے نیشنل نیزہ بازی ججز کیلیے ٹریننگ کورس منعقد ہوا ، جس کے اختتام پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فیڈریشن کی کوششوں کو سراہا اور ججز میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب کے دوران ڈائرکٹر نیزابازی سردارزادہ حسیں عباس سید ، ڈائریکٹر آپریشنز علی فواد اورسابق MPA و نیزہ بازی جج ملک خرم خان گھیبا نے گورنر پنجاب کو فیڈریشن کی کارکردگی پی بریفننگ دی۔ گورنر نے دیسی نیزہ بازی کے فروغ پر زور دیا اور فیڈریشن کو ان کوششوں پر مبارکباد دیتے ہوے گورنر ہاؤس کی مکمل حمایت اور مدد کے عزم کا اظہار کیا- پاکستانی طرز پر دیسی نیزہ بازی کو پوری دنیا میں مقبول کرانے کے مشن میں گورنر پنجاب نے اپنا حصہ ڈالتے ہوے ورلڈ کپ پاکستان میں کروانے کا اعلان کیا۔