چچہ وطنی: تھانہ سٹی کے علاقے میں ڈکیتی کی ایک اور واردات
میاں محمد رضوان نیسلے ڈسٹری بیوٹر کی ایجنسی پہ پانچ مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر گیارہ لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سرکل چیچہ وطنی میں بڑھتی ہوئی ڈکیٹیوں کی وارداتوں سے تاجر برادری اور شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
ایس ایچ او سٹی شیخ محمد عاصم موقع پر پہنچ گئے۔
چیچہ وطنی : ڈی ایس پی دفتر میں مخالفین کی فاٸرنگ کے نتیجہ ایک شخص قتل جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا ۔عینی شاہدین
چیچہ وطنی : مقتول رانا عظیم شاہنواز سکنہ 6/12L فاٸرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔عینی شاہدین
چیچہ وطنی : فاٸرنگ سے احمد نامی راہگیر زخمی ہو گیا ۔پولیس
چیچہ وطنی :واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔پولیس
چیچہ وطنی : ملزم نعمان کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔
چیچہ وطنی : پولیس نے تعاقب کر کے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا ۔
چیچہ وطنی : زخمی نوجوان احمد پولیس کانسٹیبل کا بیٹا ہے ۔پولیس
چیچہ وطنی :زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس
چیچہ وطنی : واقعہ کی ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی دفتر پہنچ گٸ
پولیس عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی ہے۔
گھر میں صرف ملازمین اور بشری بی بی موجود ہیں.
بی ٹی آئی کے 14 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
عمران خان کا اپنی گرفتاری کے حوالے سے اہم ترین پیغام۔
چیچہ وطنی: 32 بارہ ایل سے 31 گیارہ ایل تک سینکڑوں درختوں کی کٹائی ہو چکی ہے۔ لیکن متعلقہ حکام خواب خرگوش میں مبتلا ہیں۔ پچھلے 4 سالوں سے روزانہ کی بنیادوں پر درختوں کی کٹائی جاری ہے۔سڑک کے ارد گرد گھنے درختوں کی چھاؤں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ حکومت وقت کو کروڑوں کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ میڈیا پر بار بار خبر شائع کی گئی ۔ خبر پر ایکشن نہ لینا اس بات کا ثبوت ہے تمام اہلکار مل بانٹ کر کھا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
موٹروے پولیس ساہیوال چیچہ وطنی ڈیوٹی کرنے کی بجائے بدمعاشی کرنے لگی۔
چیچہ وطنی: موٹر وے پولیس بیٹ 16 کا مسافروں کے ہتک آمیز رویہ صحافی کو تعارف کروانا مہنگا پڑ گیا۔
الیاس نامی پولیس افسر اپنے آپ سے باہر ہوگیا،
موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو دھکے دیئے، غیر اخلاقی گفتگو کی۔
ماں بیٹے کا اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق:
ساہیوال: موٹروے پولیس بیٹ 16 کے افسر الیاس کو موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹول پلازہ پر روکا کہ ہیلمٹ نہیں پہنا۔ موٹر سائیکل سوار شوکت جوتہ نامی نوجوان نے اپنے تعارف کروایا کہ میں صحافی ہوں، فوتگی ہوگئی ہے اس لیئے ایمرجینسی اور پریشانی میں جانا پڑا ہیلمٹ لینا بھول گیا معذرت چاہتا ہوں جس موصوف موٹروے پولیس افسر الیاس اپنے آپ سے باہر ہوگیا، غیراخلاقی گفتگو کی اور ماں بیٹے کو دھکے دیئے۔
متاثرہ شخص کی والدہ کے منت سماجت پر بھی اسے رحم نہ آیا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اعلی افسران سے سوال ہے کہ کیا صحافی کو اپنا تعارف نہیں کروانا چاہیئے؟
اعلی حکام سے نوٹس کی درخواست۔
کامونکی میں لانگ مارچ کی کوریج کرنے کے لیے آئے ہوئے کیمرہ مین کو پنجاب پولیس کے محنتی ایس ایچ او اور انکے جونیئر سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں
ہم صحافیوں پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے
۔
چیچہ وطنی ہسپتال میں نرس جلاد بن گئی،نرس کا اکثر مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک رہتا ہے۔
تفصیل کے مطابق: چیچہ وطنی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چک نمبر 48 بارہ ایل کے رہائشی اشفاق نامی شخص کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا ڈاکٹر کی جانب سے اس کا علاج شروع کیا گیا ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نرس مریض کو جوکہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا اس کو کیسے تھپڑ مار رہی ہے کیا یہ اس نرس کی ڈیوٹی نہیں کہ مریض کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کرے
ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ نرس اکثر مریضوں کے ساتھ یہی رویہ رکھتی ہے اور گالیاں وغیرہ بھی دیتی ہے اعلی حکام سے اس واقعہ کے نوٹس کی درخواست۔
۔
ڈکیتی کی واردات
چیچہ وطنی: کالج روڈ یونیق سکول کے سامنے ادریس ٹریڈرز اور اللہ توکل کریانہ سٹور پر تین نا معلوم 125 موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے کی واردات کر ڈالی۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔
.
کسووال موٹروے پولیس والوں نے دو وقت کی روٹی کمانے والے مزدور پر بھی ظلم کی انتہا کر دی۔
کسووال کے نواحی گاؤں 3 چودہ ایل کا رہائشی محمد حنیف اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا۔محمد حنیف لوڈر رکشہ چلاتا ہے جب کہ رکشہ لوڈ کر کے کسووال سے چیچاوطنی جا رہا تھا موٹروے والوں نے مجھے ایک ہی دن میں دو چالان کاٹ دیے ۔محمد حنیف نے بتایا بھی سر بچوں کی روزی کماتے ہے 700 روپے کرایہ ہے آپ کو چالان دے یا پٹرول کا پورا کرے یا بچوں کو دے۔موٹروے والوں نے کوئی بات نہ سنی اور دو مرتبہ چالان کاٹ کر دے دیا۔اور کہنے لگا وزیراعظم شہباز شریف سے جا کر واپسی لے لو ادھر آپ کو چالان بھرنا ہی پڑھے گا۔اس مہنگائی کی وجہ سے ملک میں غریب آدمی کا اللہ ہی حافظ دو وقت کی روٹی مزدور بھی اپنی زندگی سے تنگ آ کر خودکشی کرنے پر مجبور ہو گے ہے۔عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے اس غریب کا ناجائز چالان کرنے کا فوری نوٹس لے اور اس آدمی کے پیسے واپسی کیے جاۓ۔
۔
میری تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں ایسے درندے ہر جگہ ہر گلی ہر محلے میں موجود ہیں۔
گوجرانوالہ: کے علاقہ کریم پورہ قبرستان کے پاس ملزم وارث عرف منگو نے محلہ دار بچی کو بہلا پھسلا کر بہانے سے اپنے ساتھ قبرستان میں لے آیا جسے معصوم بچی کو ساتھ لے جاتے دو نوجوانوں نے دیکھ لیا اور اسے موقع پر پکڑ لیا ملزم وارث کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا معصوم بچی نے بیان دیا کہ ملزم اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا. ایک معصوم بچی درندگی کا شکار ہونے سے بچ گئی۔
خدارا اپنے معصوم بچوں کی حفاظت کریں اللہ تعالی ہم سب کے بچوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھیں
۔
چیچہ وطنی: ایل بی ڈی سی نہر چشتی چوک کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے نامعلوم شخص ڈوب کر جانبحق ہوگیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کی تلاش شروع کردی۔ذرائع
.
ساہیوال: میں دو نمبر دودھ بہت بڑی تعداد میں مارکیٹوں میں آچکا ہے ۔برائے مہربانی احتیاط کریں اور چھوٹے بچوں سے دودھ اس طرح کا دور رکھیں.
۔
علاقہ تھانہ صدر چیچہ وطنی میں تشدد کا معاملہ پر ڈی پی او ساہیوال کا نوٹس
کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے ل دیں گے۔ڈی پی او ساہیوال
ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی کو متاثرہ شخص سے رابطہ کرکے قانونی کاروائی کا حکم جاری۔
تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم ۔
ملزمان بوجہ خوف گرفتاری روپوش پولیس ٹیموں کےگرفتاری کے لیے چھاپے جاری۔
اس پر ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں ہرگز نہیں لینے دیں گے۔
ترجمان پولیس ساہیوال
.
ساہیوال:نواحی گاوں 183 نائن ایل میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کا معاملہ/ملزم کی خودکشی
ساہیوال:ملزم سجاد عرف شادا نے خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کر لی۔پولیس ترجمان
ساہیوال:پولیس نے ایک مخبر کی اطلاع پر 138 نائن ایل کے قریب مکئی کے کھیت میں چھاپہ مارا۔ترجمان پولیس
ساہیوال:ملزم وہاں پسٹل لے کر چھپا ہوا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتاری کا کہا لیکن ملزم نے خود کو گولی مار لی۔ترجمان
ساہیوال:ملزم نے شام کو گھر سے انڈا لینے آنے والی 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ترجمان پولیس
ساہیوال:8 سالہ بچی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔