خبردار ہوشیار
اگر آپ کا بیٹے یا بھائی کو نشہ کی لت پڑ جائے تو اس کو اسکے حال پہ مت چھوڑیں بلکہ اسکو ایسا سمجھائیں کہ اسکی زندگی برباد ہونے سے بچ جائے.سمجھانے کا طریقہ ویڈیو سے سیکھیں
پاکستان بھر کی طرح یونین کونسل چھب میں بھی جشن آزادی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا,نوجوانان اور بزرگان نے چھب پارک سے ریلی نکالی اور لکڑمار کی بلند ترین پہاڑ پر چڑھ کر قیام پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا.آخر میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں 🙏
پاک فوج زندہ باد 🇵🇰 پاکستان پائندہ باد 💓
پاکستان بھر کی طرح تحصیل جنڈ میں بھی جانوروں کی بیماری لمپی سکن پھیلی ہوئی ہے
لمپی سکین بیماری سے کافی زیادہ جانور ہلاک ہوچکے ہیں اور اسکی ایک بڑی وجہ بے احتیاطی ہے
سماجی کارکن مرید حسین کا لمپی سکن بیماری کے حوالے سے زمیندار بھائیوں کیلئے اہم پیغام
نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ساغری خٹک چوک لکڑمار میں ویلفیئر آفیسر نیاز گل صاحب کی صدارت میں مشران اور عمائدین کی میٹنگ
نیاز گل صاحب نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے میٹنگ میں شریک تمام معززین کو تفصیلی بریفنگ دی کہ کس طرح ہمارے یونین کونسل چھب کو توڑ مروڑ کر دوسرے یونین کونسلوں میں شامل کر لیا گیا ہے.میٹنگ میں شریک تمام معززین علاقہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر پرانے یوسی چھب کے تمام دیہاتوں پہ مشتمل ویلج کونسل بنایا جائے اور اگر مزید علاقے شامل کرنا ضروری ہے تو ڈھوک بازگل,ڈھوک میرداد,ڈھوک احمد شاہ,کری,سیالہ,طوریوالی اور جبی کے علاقوں کو ویلج کونسل میں شامل کیا جائے ان علاقوں کے باشندوں کا لکڑمار کے ساتھ تعلق ہے.جبکہ دکھنیر اور گڑدی گاؤں اور ملحقہ دیہاتوں کا جھمٹ کے ساتھ تعلق ہے اس لئے جھمٹ کے ساتھ ملاکر انکا علیحدہ ویلج کونسل بنایا جائے. نیاز گل صاحب نے ایم این اے ملک سہیل. ایم این اے میجر طاہر, ایم پی اے ملک جمشید کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں پہ خاموشی پہ سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم نے ملک سہیل کے لئے ووٹ مانگے جلسے بھی کرائے اور انہوں نے ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار تک نہیں کیا نیاز گل صاحب نے کہا کہ پارٹی بعد میں سب سے پہلے ہمیں اپنا علاقہ عزیز ہے. نیاز گل صاحب نے سابقہ امیدوار برائے ایم پی اے ملک