Ammara Zaki

Ammara Zaki اللھم انا اسلک علماًنافعا

11/09/2024

کہانی اک شخص کی۔ ۔۔۔
کیا آپ بھی بنی اسرائیل ہیں ؟

کیا تمہارے پاس گاڑی ہے؟
میں نے مڑ کر اس کی طرف دیکھا اور چند لمحے تک اسے حیرت سے دیکھتا چلا گیا۔ وہ دانت نکال رہا تھا اور بار بار اپنی داڑھی کھجا رہا تھا۔ پارک میں لوگ چہل قدمی کر رہے تھے۔ کچھ لوگ ہلکی ہلکی جاگنگ بھی کر رہے تھے۔ دوپہر مایوس ہو کر رخصت ہو رہی تھی اور شام دھیرے دھیرے مارگلہ کی پہاڑیوں سے نیچے سرک رہی تھی۔ گرم دوپہر کے بعد اسلام آباد کی شام کی اپنی ہی خوب صورتی ، اپنا ہی سکھ ہوتا ہے ۔

میری بچپن کی عادت ہے میں پریشانی یا ٹینشن میں کسی پارک میں چلا جاتا ہوں۔ ایک دو چکر لگاتا ہوں اور پھر کسی بینچ پر چپ چاپ بیٹھ جاتا ہوں۔ وہ بینچ میری ساری ٹینشن، میری ساری پریشانی چوس لیتا ہے اور میں ایک بار پھر تازہ دم ہو کر گھر واپس آ جاتا ہوں ۔ میں اس دن بھی شدید ٹینشن میں تھا۔ میں نے پارک کا چکر لگایا اور سر جھکا کر بینچ پر بیٹھ گیا۔

تھوڑی دیر بعد ایک نیم خواندہ پشتون کسی سائیڈ سے آیا اور بینچ پر میرے ساتھ بیٹھ گیا ۔ اسے شاید بڑبڑانے کی عادت تھی یا پھر وہ خاموش نہیں بیٹھ سکتا تھا چنانچہ اس نے مجھے بار بار انگیج کرنا شروع کر دیا۔ وہ کبھی آٹے کی مہنگائی کا ذکر کرتا تھا، کبھی ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا رونا روتا تھا اور کبھی لوگوں کے غیر اسلامی لباس پر تبصرے کرتا تھا۔ میں تھوڑی دیر اس کی لغویات سنتا رہا لیکن جب بات حد سے نکل گئی تو میں نے جیب سے تھوڑے سے روپے نکالے اور اس کے ہاتھ پر رکھ دیے ۔

وہ تھوڑی دیر تک حیرت سے نوٹوں کو دیکھتا رہا، پھر اس نے قہقہہ لگایا۔ نوٹ واپس میرے ہاتھ پر رکھے اور بولا۔

"آپ لوگوں کا بڑا المیہ ہے ،آپ دوسروں کو بھکاری سمجھتے ہیں۔ آپ کا خیال ہوتا ہے آپ کے ساتھ اگر کوئی غریب شخص بات کر رہا ہے تو اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے وہ آپ سے بھیک لینا چاہتا ہے۔
بابو صاحب ! مجھ پر ﷲ کا بڑا کرم ہے۔ چوکی داری کرتا ہوں، روٹی مالک عزوجل دے دیتا ہے اور خرچے کے پیسے مالک عزوجل کے بندے سے مل جاتے ہیں۔ میں بس آپ کو پریشان دیکھ کر آپ کے پاس بیٹھ گیا تھا۔
میرا والد کہتا تھا پریشان آدمی کو حوصلہ دینا بہت بڑی نیکی ہوتی ہے۔ چنانچہ میں جہاں کسی کو پریشان دیکھتا ہوں میں اس کے پاس بیٹھ جاتا ہوں مگر آپ نے مجھے بھکاری سمجھ لیا۔"

میری حیرت شرمندگی میں بدل گئی اور میں اس سے معافی مانگنے لگا۔ وہ ہنسا اور داڑھی کھجاتے کھجاتے مجھ سے پوچھا۔ "کیا تمہارے پاس گاڑی ہے؟"

میں نے چند لمحوں تک اس سوال پر غور کیا اور پھر جواب دیا۔ "ہاں تین چار ہیں۔
وہ بولا۔ " تم کو پتا ہے آج کل پٹرول کی کیا قیمت ہے؟"
میں نے ہنس کر جواب دیا۔ "مجھے نہیں پتا، ڈرائیور پٹرول ڈلواتا ہے۔"
اس نے قہقہہ لگا کر کہا۔ "اور تم پھر بھی پریشان بیٹھے ہو؟"

میں نے حیرت سے جواب دیا۔
"گاڑی کا پریشانی کے ساتھ کیا تعلق بنتا ہے خان؟"
وہ سنجیدہ ہو کر بولا۔ "بڑا گہرا تعلق ہے۔

کیا مکان تمہارا اپنا ہے۔؟" میں نے جواب دیا۔ "ہاں میرا اپنا ہے بلکہ تین چار ہیں۔"
وہ مسکرایا اور پوچھا "کیا بیوی بچے بھی ہیں؟"
میں نے فوراً ہاں میں جواب دیا۔

اس نے پوچھا۔ "بچہ لوگ کیا کرتے ہیں؟" میں نے جواب دیا "بیٹے اپنا کاروبار کرتے ہیں اور بیٹیاں پڑھ رہی ہیں۔"

اس نے پوچھا " اور کیا تمہاری بیگم صاحبہ کی صحت ٹھیک ہے؟"میں نے فوراً جواب دیا "ہاں الحمد للہ۔ ہم دونوں ٹھیک ٹھاک ہیں۔ ہمیں اللہ نے مہلک بیماریوں سے بچا رکھا ہے۔"

وہ بولا "اور کیا خرچہ پورا ہو جاتا ہے؟" میں نے اوپر آسمان کی طرف دیکھا اور جواب دیا "الحمد للہ۔ خرچے کی کبھی تنگی نہیں ہوئی۔"

اس نے قہقہہ لگایا اور میرے بازو پر اپنا کھردرا ہاتھ رکھ کر بولا۔ "اور بابو صاحب آپ اس کے بعد بھی پریشان ہے؟
آپ نے پھر بھی منہ بنا رکھا ہے۔ آپ کو پتا ہے آپ بنی اسرائیل ہو چکے ہیں۔"

میں بے اختیار ہنس پڑا اور پہلی مرتبہ اس کی گفتگو میں دلچسپی لینے لگا۔ میں نے اس سے پوچھا۔ "میں بنی اسرائیل کیسے ہوگیا اور بنی اسرائیل کیا ہوتا ہے؟"

وہ سنجیدگی سے بولا۔ "آپ اگر قرآن مجید پڑھیں تو اللہ تعالیٰ بار بار بنی اسرائیل سے کہتا ہے
میں نے تمہیں یہ بھی دیا، وہ بھی دیا، ملک بھی دیا، کھیت بھی دیے، دشمنوں سے بھی بچایا، تمہارے لیے آسمان سے کھانا بھی اتارا، باغ اور مکان بھی دیے، عورتیں اور بچے بھی دیے اور غلام اور کنیزیں بھی دیں مگر تم اس کے باوجود ناشکرے ہو گئے۔ تم نے اس کے باوجود میرا احسان نہیں مانا۔

ہمارے مولوی صاحب کہتے ہیں ساری نعمتوں کے بعد بھی جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتا، وہ اس کے احسان یاد نہیں کرتا تو وہ بنی اسرائیل ہو جاتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ اسے بنی اسرائیل کی طرح ذلیل کرتا ہے۔ وہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی سکون اور امن سے محروم ہو جاتا ہے اور آپ بھی مجھے بنی اسرائیل محسوس ہو رہے ہیں۔ آپ کے پاس اللہ کی دی ہوئی تمام نعمتیں موجود ہیں مگر آپ ان کے باوجود بینچ پر اداس بیٹھے ہیں۔ مجھے آپ پر ترس آ رہا ہے۔"

اب مجھے جھٹکا سا لگا اور میں شرمندگی اور خوف سے اس کی طرف دیکھنے لگا۔

میں اپنے آپ کو پڑھا لکھا اورتجربہ کار سمجھتا تھا۔ بچپن سے اسلامی کتابیں بھی پڑھ رہا ہوں اور عالموں کی صحبت سے بھی لطف اندوز ہوتا رہتا ہوں لیکن آپ یقین کریں بنی اسرائیل کی یہ تھیوری میرے لیے بالکل نئی تھی۔ میں نے قرآن مجید میں جب بھی بنی اسرائیل کے الفاظ پڑھے مجھے محسوس ہوا اللہ تعالیٰ ناشکرے اور نافرمان یہودیوں سے مخاطب ہے۔ یہ انھیں اپنے احسانات یاد کرا رہا ہے لیکن کیا ﷲ تعالیٰ کی نظر میں ہر احسان فراموش بنی اسرائیل ہو سکتا ہے اور کیا قدرت اس کے ساتھ وہی سلوک کرتی ہے جو اس نے بنی اسرائیل کے ساتھ وادی سینا اور اسرائیل میں کیا تھا۔؟

یہ بات میرے لیے نئی تھی۔ میں اپنی جگہ سے اٹھا، اس ان پڑھ پشتون کے ہاتھ کو بوسا دیا اور پارک سے چپ چاپ باہر آ گیا۔

میں پورے راستے ﷲ کی ایک ایک نعمت یاد کرتا رہا، اس کا شکر ادا کرتا رہا اور اپنی آستینوں سے اپنے آنسو صاف کرتا رہا۔ میں کیا تھا اور میرے رب نے مجھے کیا بنا دیا مگر میں اس کے بعد بھی..

"جسم کے سات اعضاء: یعنی آنکھ، کان، منہ، زُبان، شرمگاہ، ہاتھ اور پاؤں، تباہی اور نجات کی کشتیاں ہیں؛ پس اِن کا خیال رکھنا...
22/08/2024

"جسم کے سات اعضاء: یعنی آنکھ، کان، منہ، زُبان، شرمگاہ، ہاتھ اور پاؤں، تباہی اور نجات کی کشتیاں ہیں؛
پس اِن کا خیال رکھنا ہی تمام بھلائیوں کی بنیاد ہے، اور اِن کو نظر انداز کرنا ہر بُرائی کی بنیاد ہے!"
امام ابن القيم رحمه الله
(إغاثة اللهفان : 80/1)

29/06/2023
بسم الله الرحمن الرحيم السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ I'm Female Online Holy Quran Teacher & giving Online Holy Qura...
20/06/2023

بسم الله الرحمن الرحيم

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
I'm Female Online Holy Quran Teacher & giving Online Holy Quran classes,
which includes recieting Holy Quran perfectly with tajweed,Norani Qaida,namaz,basic Masnoon,duain and other Islamic teachings. Timings are flexible....
I Teach 5 Days Per week and Daily Class limit 25 to 30 Minutes for 1 learner..
If you & your relative's any member (female or small boy) wants to learn the Holy Quran,So tell me &
3 Days Free Trial Class for Your Satisfaction....
Inbox Me for More Details...
Please pass on this message....
Jazak Allah hu Khaira...

میں آن لائن قرآن پاک کی ٹیچر ہوں اور آن لائن قرآن مجید پڑھاتی ہوں ،جس میں تجوید ، نورانی قائدہ ، نماز ، بنیادی مسنون ، دعائیں اور دیگر اسلامی تعلیمات کے ساتھ قرآن پاک کو مکمل طور پر پڑھنا شامل ہے....
ہفتے میں 5 دن کلاس اور روزانہ کی کلاس ٹائمىنگ 25 منٹ تا 30 منٹ۔۔۔
اگر آپ یا آپ کی فیملی میں سے کوئی ممبر (عورت ، بچہ) قرآن مجید سیکھنا چاہتا/چاہتی ہے ، تو لہذا مجھ سے رابطہ کریں۔۔۔
اور آپ کی تسلى کے لئے 3 دن کی مفت آزمائشی کلاس ....
مزید تفصیلات کے لئے انباکس کریں۔۔۔
برائے مہربانی اس میسج پر پاس کریں ....
جزاک اللّٰہ
Contact on whats app

08/03/2023

,سورت المسد خود بھی یاد کیجیے اور اپنے بچوں کو بھی کروائیں جزاک اللہ

01/03/2023

‏رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :

جو مومن حلال اور پاکیزہ کمائی میں سے صدقہ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی صرف پاکیزہ ہی کو قبول فرماتا ہے اور آسمان کی طرف بھی صرف یہی حلال کمائی چڑھتی ہے،
‏بہرحال اللہ تعالیٰ اس (صدقہ کو) اپنے ہاتھ میں لے کر یوں بڑھاتا رہتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنی گھوڑی، یا گائے کے بچے کو پالتا ہے، یہاں تک کہ ایک کھجور بہت بڑے پہاڑ کے برابر ہو جاتی ہے۔

(مسند احمد : 3357)

ہو سکتا ہے آپکو یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ ایک پینٹنگ ہےجارجیئس جیکبس جوہانس وین اوس(ڈچ پینٹر، 1782 - 1861)
21/02/2023

ہو سکتا ہے آپکو یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ ایک پینٹنگ ہے
جارجیئس جیکبس جوہانس وین اوس
(ڈچ پینٹر، 1782 - 1861)

خالد مسعود۔ 😎سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھیاور کہانی چل سکتی تھیرانجھا غنڈے لے آتا تو ہیر کی شادی ٹل سکتی تھیسسی کے بھی اونٹ جو...
21/02/2023

خالد مسعود۔ 😎

سوہنی گھاٹ بدل سکتی تھی
اور کہانی چل سکتی تھی

رانجھا غنڈے لے آتا تو
ہیر کی شادی ٹل سکتی تھی

سسی کے بھی اونٹ جو ہوتے
تھل میں کیسے جل سکتی تھی

مرزے نے ، کب سوچا تھا کہ
صاحباں راز اگل سکتی تھی

لیلی، کالی پڑھ لکھ جاتی
فئیر اینڈ لولی مل سکتی تھی

جو پتھر فرہاد نے توڑے
جی ٹی روڈ نکل سکتی تھی

انٹر نیٹ پہلے جو ہوتا
ہجر کی رات بھی ڈھل سکتی تھی

20/02/2023

حضرت عبیداللہ بن محصن خطمی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
تم میں سے جس نے بھی صبح کی اس حال میں کہ وہ اپنے گھر
یا قوم میں امن سے ہو اور جسمانی لحاظ سے بالکل تندرست ہو اور
دن بھر کی روزی اس کے پاس موجود ہو
تو گویا اس کے لیے پوری دنیا سمیٹ دی گئی

سنن الترمذی

20/02/2023

میں نے ام سلمہ رضی الله عنہا سے پوچھا
ام المؤمنین !
جب رسول اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام آپ کے یہاں ہوتا
تو آپ کی زیادہ تر دعا کیا ہوتی تھی

انہوں نے کہا
آپ زیادہ تر
يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك
اے دلوں کے پھیرنے والے
میرے دل کو اپنے دین پر جما دے پڑھتے تھے
خود میں نے بھی آپ سے پوچھا
اے اللہ کے رسول

آپ اکثر یہ دعا
يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك کیوں پڑھتے ہیں
آپ نے فرمایا
اے ام سلمہ !
کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہے
جس کا دل اللہ کی انگلیوں میں سے اس کی دو انگلیوں کے درمیان نہ ہو
تو اللہ جسے چاہتا ہے دین حق پر قائم و ثابت قدم رکھتا ہے
اور جسے چاہتا ہے اس کا دل ٹیڑھا کر دیتا ہے
پھر اس حدیث کے معاذ نے آیت
ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا
اے ہمارے پروردگار ہمیں ہدایت دے دینے کے بعد ہمارے دلوں میں کجی نہ پیدا کر
"آل عمران:۸"
پڑھی

جامع ترمذی

16/02/2023

رسول اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

میری امت کی عمریں
ساٹھ اور ستر سال کے درمیان ہوں گی اور
اس سے آگے بڑھنے والے کم ہوں گے

سنن ابن ماجہ

16/02/2023

حضرت ابوملیح اپنے والد محترم سے بیان کرتے ہیں انھوں نے کہا
کہ
رسول اللہ محمد صلی علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا
اللہ تعالیٰ کوئی نماز بغیر طہارت وضو کے قبول نہیں فرماتا
اور نہ حرام مال سے صدقہ قبول فرماتا ہے

سنن نسائی

Address

Changa Manga

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ammara Zaki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share