بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر چلنا کسی آزمائش سے کم نہیں رہا، جبکہ ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوچکا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے کوئی مؤثر اور عملی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی۔ عوام کو نقل و حرکت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے اور حالات ان کے بس سے باہر ہو چکے ہیں۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں حبیب اللہ اچکزئی کی رپورٹ میں
بلوچستان بھر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوگئی ہے حبیب اللہ اچکزئی کی رپورٹ
بلوچستان بھر کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہےیخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہوگئی مزید دیکھتے ہیں حبیب اللہ اچکزئی کی سچ نیوز پر خبر
گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول چمن میں جماعت دہم کے فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی مزید دیکھتے ہیں حبیب اللہ اچکزئی کی رپورٹ میں
بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برسات سچ نیوز چمن
بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہونے سے کئی مقامات پر موسلادھار بارشیں اور کئی مقامات پر ہلکی بارشوں کا سلسلہ رات گئے سے شروع ہوگئی ہے مزید تفصیل بتا رہے ہیں نمائندہ سچ نیوز حبیب اللہ اچکزئی
اج اپنے پیارے بھائی جیسا دوست پی آر او بخت محمد صاحب کی دکان امد محبتوں بھری گفتگو کرتے ہوئے
چمن محلہ حاجی اختر محمد میں پاکستان سول سولجر مومنٹ ضلع چمن صدر طاہر خان درانی کی درخواست پر میونسپل کارپوریشن کے چیف سینیٹری انسپکٹر اصغر اچگزئی کے کوڑا کرکٹ اٹھانے پرعلاقہ مکین کے میونسپل کارپوریشن چمن کو خراج تحسین
مزید دیکھتے ہیں حبیب اللہ اچکزئی کی رپورٹ
چمن کثیر ابادی پر مشتمل محلہ حاجی دوست محمد میں سرکاری ٹیوب ویل کی ٹرانسفارمر واپڈا حکام کی جانب سے منقطع کرنے کی دو ماہ گزرنے کے باوجود تاحال سرکاری ٹیوب ویل کی ٹرانسفارمر بحال نہیں کیا گیا علاقہ مکین بوند بوند پانی کو ترسنے لگے علاقہ مکین نے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
پاک افغان سرحدی شہر چمن میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا شہر میں کاروباری اوقات میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے مزید دیکھتے ہیں بیورو چیف حبیب اللہ اچکزئی کی اس رپورٹ میں
کشمیر بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ہے دفاع پاکستان مومنٹ کے حمید خان کی فلک شگاف نعروں سے آسمان گونج اٹھا مزید ویڈیو میں دیکھیں