چکوال خبر

چکوال خبر اس صفحہ پر آپ ضلع چکوال کی اور ملکی و غیر ملکی اہم، دلچسپ خبریں ملاحظہ کر سکتے ہیں

چکوال سے باہر دوسرے شہروں میں رہنے والے اور خاص طور پر بیرون ممالک میں مقیم چکوال کے شہری ضلع چکوال کی خبروں سے بر وقت آگاہ رہنے کے لئے ’’چکوال خبر‘‘ لائیک یا فالو کریں اور اپنے علاقہ کے حالات کے بارے میں ہر وقت معلومات حاصل کریں۔ خبروں کے ساتھ تقریبات اور واقعات کی تصاویر بھی ملاحظہ فرمائیں۔

نوٹ؛
’’چکوال خبر‘‘ کے لیے خبریں مختلف ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں جن کے مصدق

ہ یا غیر مصدقہ ہونے کی پیج ایڈمن ذمہ داری نہیں لیتا۔ خبریں، تصاویر یا ایونٹ صرف اور صرف لوگوں کی معلومات کے لیے شائع کی جاتی ہیں اس لیے پیج ایڈمن پر پیج کی کسی خبر، تصویر یا ایونٹ کے صحیح یا غلط ہونے کی ذمہ داری عائد نہیں ہو گی۔

پشاور: کم عمر افراد کو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائیپشاور میں کم عمر افرادکو نسوار اور سگریٹ بیچن...
10/12/2023

پشاور: کم عمر افراد کو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی

پشاور میں کم عمر افرادکو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق 18سال سے کم عمر کے افراد کو نسوار اور سگریٹ فروخت کرنا غیر قانونی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی سزا 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کم عمر افراد پر سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے کو ابتدائی طور 5 ہزار روپے جرمانا کیا جائے گا اور دوسری بار بھی ارتکاب جرم کرنے والے دکاندار کو 3 ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانا ادا کرنا ہوگا۔

پولیس نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سوات سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، سوات کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔
#جیونیوز

’وکھری‘ فلم سابق شوہر کے نام کرتی ہوں، انہوں نے بہت سبق سکھائے، فریال محموداداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ری...
10/12/2023

’وکھری‘ فلم سابق شوہر کے نام کرتی ہوں، انہوں نے بہت سبق سکھائے، فریال محمود

اداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’وکھری‘ سابق شوہر کے نام کرنا چاہیں گی، جنہوں نے انہیں زندگی کے بہت سبق سکھائے اور انہیں مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔

فریال محمود نے مارچ 2022 میں اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے خاموشی سے شادی کرلی تھی۔

اداکارہ جلد ہی ’وکھری‘ نامی بولڈ فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جسے پاکستان بھر میں آئندہ ماہ جنوری میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

فریال محمود نے انسٹاگرام پر ’وکھری‘ فلم کے اپنے کردار کی تصویر اور فلم ہدایت کارہ ارم پروین بلال کی جانب سے شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن سے بات کرنے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وہ اپنی ریلیز ہونے والی فلم سابق شوہر کے نام کرنا چاہیں گی۔

اداکارہ نے اپنی لمبی چوڑی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ جیسا کہ وہ سب جانتے ہیں کہ وہ ٹی وی سے کچھ عرصے سے دور ہیں لیکن جلد ہی وہ بڑے پردے پر دکھائی دیں گی اور یہ کہ وہ اس بار پہلے سے زیادہ منجھے ہوئے کردار میں نظر آئیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ ان کی زندگی سے متعلق ہر کوئی جانتا ہے کہ انہوں نے کتنی مشکلات کا سامنا کیا، ان کی زندگی کیسے گزری، انہیں کس قدر سوشل میڈیا پر جسامت اور وزن سے متعلق ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، پھر ان کی شادی اور طلاق پر بھی کس طرح ان کے خلاف باتیں کی گئیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں اس قدر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا کہ انہوں نے رقیب سے ڈرامے کے بعد اپنا پرانا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ان تمام باتوں کے باوجود وہ کبھی مایوس نہیں ہوئیں، انہوں نے خود سے اور اپنے مخلص مداحوں سے وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ پہلے سے بہتر ہوکر سامنے آئیں گی۔

فریال محمود نے اپنی پوسٹ میں خواتین کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جو خواتین گھروں سے نکل سکتی ہیں، وہ انہیں یہ درخواست کریں گی وہ سینما جاکر لازمی ’وکھری‘ دیکھیں، وہ مایوس نہیں ہوں گی، انہیں فلم میں اپنی کہانی نظر آئے گی۔

اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ’وکھری‘ کو پاکستان میں 5 جنوری 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔

فریال محمود نے پوسٹ کے اختتام پر لکھا کہ ان کی فلم ان کے سابق شوہر کی سالگرہ کے دن پر ریلیز ہوگی اور وہ چاہیں گی کہ وہ مذکورہ فلم کو اپنے سابق شوہر کے نام کریں۔

انہوں نے ذو معنی الفاظ میں لکھا کہ انہیں سابق شوہر نے بہت سبق سکھائے، انہیں اپنے لیے لڑنا سکھایا، جس وجہ سے وہ آج اپنی ذات کے لیے لڑ رہی ہیں۔

فریال محمود نے لکھا کہ وہ سابق شوہر کی بہت مشکور ہیں، جنہوں نے انہیں بہتر ہونا اور اپنے لیے لڑنا سکھایا اور یہ کہ وہ ان کے سکھائے گئے سبق کبھی نہیں بھولیں گی۔

خیال رہے کہ وکھری فلم میں فریال محمود سوشل میڈیا اسٹار کے کردار میں نظر آئیں گی، جنہیں بولڈ انداز کی وجہ سے ٹرولنگ اور تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحقبہاول پور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہ...
10/12/2023

کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق

بہاول پور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے۔

سراج الحق نے بہاولپور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلیے جمع ہوئے ہیں، مسلمان ممالک اپنے جہاز اور اپنا اسلحہ مسلمانوں کے تحفظ کے لیئے استعمال نہیں کررہے، غزہ میں لوگ ہمارے انتظار میں ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں قرآن کا نظام چاہتی ہے، قرآن کا پیغام ہے کہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہو اور ظالم کے خلاف کھڑے ہوجاؤ، اللہ کے سوا کوئی اطاعت کے لائق نہیں، قرآن اٹھا کر وعدہ کرتا ہوں، حکومت ملی تو ملک کو قرآن کے نور سے روشن کرینگے، آپ نے صرف ترازو کو ووٹ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے زرداری، نواز شریف، عمران خان نے کچھ نہیں کیا، 76 سال ان جماعتوں نے ملک پر حکومت کی، انھوں نے ایک دن کیلیے بھی ملک میں اللہ کا دین نافذ نہیں کیا، ہماری حکومت آئی تو ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان لائیں گے، ہزاروں کشمیری بھارتی جیل میں قید ہیں، ان کی آزادی کیلیے حکومت کیا کررہی ہے؟۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ملک میں غربت، مہنگائی اور بےروزگاری کے ذمے دار پیپلزپارٹی اور نواز شریف ہیں، دونوں خاندانوں نے کرپشن کو عام کیا، خاندانوں کی سیاست و حکومت کو ہم نہیں مانتے، کیا ہمارے بچے ان دو خاندانوں کے غلام رہیں گے، جماعت اسلامی آئیگی تو ان لوگوں کا احتساب کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت میں بچوں کی تعلیم و علاج مفت ہوگا، 300 یونٹ تک بجلے مفت دینگے۔

انڈر 19 ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں ...
10/12/2023

انڈر 19 ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز نیپال کے خلاف 7 وکٹوں کی پُراعتماد جیت سے کیا ہے۔

نیپال کے خلاف میچ میں محمد ذیشان، سعد بیگ اور اذان اویس نے شاندار کھیل پیش کیا تھا۔

بھارت میں تھانے میں مسلمان خاتون کو پولیس کی گولی لگ گئی، ویڈیو وائرلعلیگڑھ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں تھانے کے اندر پو...
10/12/2023

بھارت میں تھانے میں مسلمان خاتون کو پولیس کی گولی لگ گئی، ویڈیو وائرل

علیگڑھ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں تھانے کے اندر پولیس افسر کے پستول سے چلنے والی گولی خاتون کو لگ گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ علیگڑھ میں پیش آیا جہاں کوٹ کوتوالی کے علاقے میں پولیس اسٹیشن کے اندر 50 سالہ خاتون عشرت اپنے پاسپورٹ کی انکوائری میں تھانے آئی ہوئی تھیں۔ وہ عمرے پر جانا چاہتی تھیں تاہم انہیں پولیس نے تھانے بلایا تھا۔

وہ اپنے ایک رشتے دار کے ساتھ تھانے پہنچیں جہاں انسپکٹر منوج شرما سے پسٹل چل گیا اور گولی سیدھا خاتون کے سر میں جالگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لئے جواہر لال نہرو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس پاسپورٹ کا این او سی دینے کےلیے خاتون سے رشوت مانگ رہی تھی اور ان کی تھانے میں پولیس سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

واقعے میں ملوث انسپکٹر منوج شرما کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم وہ فرار ہے اور تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔

ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیاتائی پے: ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں سنس...
10/12/2023

ایشین بیس بال چیمپئن شپ؛ ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا

تائی پے: ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ نے پاکستان کو ہرادیا۔

تائیوان کے شہر تائی پے میں ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے پلیسمنٹ راؤنڈ میں ہانگ کانگ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

میچ کے دوران پاکستان نے ابتدا میں تین پوائنٹس کی سبقت حاصل کی تاہم ہانگ کانگ نے کم بیک کرتے ہوئے اس اہم میچ میں پانچ کے مقابلے میں 6 پوائنٹس سے کامیابی اپنےنام کرلی۔
پاکستان بیس بال ٹیم نے چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ اور فلسطین کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، ایونٹ میں پاکستان کے امان خان چھائے رہے۔

10/12/2023

حج درخواست وصولی کیلئے نامزد بینک اتوار کو کھلے رہیں گے

اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کرنے کیلئے بروز اتوار کو نامزد بینک کھلے رہیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے، ریگولر یا سپانسرشپ حج سکیم میں درخواست جمع کروانے کیلئے قریبی نامزد بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کیا ہے، 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل بلا تعطل جا ری رہے گا۔

10/12/2023

پولیس اور عدلیہ پاکستان کے تین کرپٹ ترین اداروں میں شامل

اسلام آباد ( انصار عباسی )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ہفتے کو جاری کردہ اپنی قومی کرپشن کا تناظری سروے 2023 سے پتہ چلتا ہے کہ عدلیہ پاکستان کے تین کرپٹ ترین ادروں میں سے ایک ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ہے ، اس کے بعد ٹھیکے دینے اور کٹریکٹ کرنے کا شعبہ اور پھر عدلیہ ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے بالترتیب چوتھے اور پانچویں کرپٹ ترین شعبے ہیں۔ مقامی حکومتیں، لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ کسٹم ، ایکسائز اورانکم ٹیکس بالترتیب چھٹے ، ساتویں اور آٹھویں کرپٹ ترین ادارے ہیں۔ پبلک سروس ڈیلیوری کی ٹرمزکے مطابق عدلیہ میں رشوت کا اوسط خرچ سب سے زیادہ 25 ہزار846 روپے ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اوسط رشوت سب سے زیادہ تھی اور یہ ایک لاکھ 62 ہزارروپے تک تھی۔پنجاب میں اوسط شہری نے زیادہ سے زیادہ رشوت 21 ہزار186 روپے ادا کی اور یہ بھی پولیس کو دی جبکہ بلوچستان میں صحت کی سہولتوں کےلیے زیادہ سے زیادہ اوسط رشوت دی گئی جو کہ 1 لاکھ 60 ہزار روپے تھی۔ این سی پی ایس 2023 کے مطابق 68 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جیسے ادارے سیاسی شکار کیلیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 60 فیصد پاکستانی قومی سطح پر محسوس کرتے ہیں کہ نیب ، ایف آئی اے ، اے سی ای اور محتسب جیسے احتسابی ادارے ختم کردینے چاہئیں کیونکہ وہ بدعنوانی کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ قومی سطح پر 75 فیصد شہری سمجھتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر کے پاس بہت طاقت اور اثر ورسوخ ہے جس سے کرپشن ہوتی ہے۔ 36 فیصد شہری اکثریت کا خیال ہے کہ انسداد بدعنوانی کے اداروں کا کردار ’ غیر موثر ‘ رہا ہے۔ قومی سطح پر کرپشن کے بڑے مقدمات میں 40 فیصد میرٹ کی قلت ہے۔ صوبائی سطح پر سندھ میں 42 فیصد ، خیبر پختونخوا میں 43 فیصد، بلوچستان میں 47 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ میرٹ پر کام نہیں ہوتے۔ پنجاب میں 47 فیصد سمجھتے ہیں کہ بیوروکریسی ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی مفاد کےلیے استعمال کرتی ہے اور یہی پاکستان میں کرپشن کی بڑی وجہ ہے۔ کرپشن کو کچلنے کے اقدامات کے طورپر 55 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہےکہ قومی سطح پر حکومت کو فوری طو پر سرکاری افسران کے اثاثوں کا اظہار اپنی ویب سائٹس پر انکشاف یقینی بنانا چاہیے اور 45 فیصد کا خیال ہے کہ احتساب عدالتوں کو کرپشن کے مقدمات 30 دن اندر بھگتانے چاہئیں۔ قومی سطح پر 47 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ کرپشن پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی بڑی وجہ ہے۔ 62 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ کرپشن اور غیر اخلاقی افعال ماحولیاتی تباہی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بڑھانے کی وجہ ہیں 67 فیصد محسوس کرتے ہیں کہ صوبائی اور مقامی حکومتیں ماحولیاتی پالیسیاں بناتے ہوئے ان کے خیالات کو اہمیت نہیں دیتیں۔ قومی سطح پر 76 فیصد پاکستانیوں نے کبھی رائٹ ٹو انفارمشین کے تحت کوئی درخواست نہیں دی۔ ٹی آئی پی کے مطابق گزشتہ 23 برس میں 8 مرتبہ کرپشن پرسیپشن سروے کیا گیا ہے جو کہ 2002، 2006،2009،2010،20112021،2022 اور 2023 میں ہوا تھا۔ این سی پی ایس 2023 کا پرسیپشن لیول پاکستانیوں کے تاثر پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس تنظٰم نے یہ سروے اپنی پارٹنر آرگنائزیشنز کے تعاون سے چوروں صوبوں میں 13 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک 1600 شہریوں سےکیا تھا اور ان میں سے ہر صوبے مین سے 400 افراد سے ردعمل حاصل کیا گیا تھا۔

10/12/2023

نوشہرہ: بارات پر فائرنگ، دولہا کے بھائی سمیت 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے بارات پر فائرنگ کردی، فائرنگ میں دولہا کے بھائی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ امان کوٹ میں پیش آیا، جہاں پرانی دشمنی پر مخالفین نے بارات پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

10/12/2023

غزہ پٹی پر ہلاک اسرائیلی فوجیوں میں سابق آرمی چیف کا بھتیجا بھی شامل

غزہ پٹی پر ہلاک اسرائیلی فوجیوں میں سابق آرمی چیف کا بھتیجا بھی شامل ہے، گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے سابق آرمی چیف کے بیٹے کی غزہ پٹی پر ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے راکٹوں اور مارٹر گولوں کے حملوں سے قابض فورسز کی کئی بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں کو تباہ کردیا، جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

آج ہونے والی جھڑپوں میں سابق آرمی چیف جنرل غادی ایزینکوت کا بھتیجا بھی مارا گیا، ایک روز پہلے جنرل غادی ایزینکوت کا بیٹا بھی حماس سے لڑائی میں مارا گیا تھا۔

7 اکتوبر سے اب تک زخمی ہونے والے ہزاروں اسرائیلی فوجی اسپتال پہنچ گئے، 5 ہزار سے زیادہ زخمی فوجیوں میں سے 3 ہزار کے قریب شدید زخمی ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 2 ہزار سے زیادہ اسرائیلی فوجی معذور ہوگئے، بیشتر شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں۔

اسرائیلی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ اب نفسیاتی دباؤ کا شکار فوجیوں کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔

10/12/2023

بائیڈن نے فلسطینیوں پر برسانے کے لیے ٹینکوں کے 14 ہزار گولے فروخت کردیے

امریکی صدر نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے لیے کانگریس کو نظر انداز کردیا، فلسطینیوں پر برسانے کے لیے اسرائیل کو ٹینکوں کے 14 ہزار گولے بیچنے کی اجازت دیدی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے فروخت سے امریکی کانگریس کو آگاہ کردیا، ان ہتھیاروں کی مالیت 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فوری ضرورت ہے، اس لیے فروخت کو معمول کے کانگریس کے جائزے سے بھی استثیٰ دے دیا گیا ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں سے اسرائیل اپنا دفاع مضبوط بنا سکے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی پیش کردہ قرارداد بھی ویٹو کردی تھی۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ امریکا نے جنگی جرائم میں ساتھی ہونے کا خطرہ مول لے لیا ہے۔

فلسطین کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکی ویٹو نے واشنگٹن کو خونریزی کا ذمہ دار بنا دیا ہے۔

10/12/2023

اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر ہے، سربراہ کا وزیر پیٹرولیم کو انتباہ

اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے آر ایل) نے درآمدات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے بڑھتے ہوئے انحصار اور مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت کو اپنے پلانٹس کی عنقریب بندش سے خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعات کی قیمتوں کے ذریعے صارفین سے وصول کی جانے والی نقل و حمل کی لاگت کا آڈٹ کیا جائے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر پیٹرولیم محمد علی اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان کو لکھے گئے علیحدہ علیحدہ خطوط میں سربراہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ عادل خٹک نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کے لیے اپنا مختص کوٹہ لفٹ کرنے میں ناکام رہی ہیں اور درآمدات پر انحصار کررہیں، ایسا بار بار ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹک ریفائنری کو اپنے پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار کو استعمال میں لائے جانے میں گزشتہ چند ماہ سے مسلسل سنگین چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنا مختص کوٹہ بڑھانے میں ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے وزیر اور اوگرا کے سربراہ کو خط لکھا کہ صورتحال ایک بار پھر اس خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے کہ اصلاحات کے لیے اگر کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مجبوراً اٹک ریفائنری بند کرنی پڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے بھاری اسٹاکس کو سنبھالنے کے لیے شٹ ڈاؤن ناگزیر ہو جائے گا جوکہ انتہائی افسوسناک ہو گا۔

راولپنڈی میں واقع اٹک آئل ریفائنری خیبرپختونخوا اور پوٹھوہار کے علاقوں سے 100 فیصد دیسی خام تیل کو پراسس کرتی ہے، ریفائنری سے مصنوعات کے ذخیرے کی ناقص لفٹنگ ان علاقوں میں آئل فیلڈز کی بندش کا باعث بن سکتی ہے، اس طرح تیل پیدا کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری طرف اس میں طویل مدت کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کے نقصان اور زیادہ نقل و حمل کی لاگت پر زیادہ درآمدات کی ضرورت ہو گی جو بالآخر صارفین کو مصنوعات کی زائد قیمتوں کی صورت میں ادا کرنی پڑے گی۔

خط میں کہا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اقدام کی وجہ سے اٹک ریفائنری کے لیے 80 فیصد کے کم صلاحیت پر بھی کام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ 4 ماہ کے فروخت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اٹک ریفائنری کے سیلز لفافے میں او ایم سیز کی طرف سے فروخت کیا گیا صرف 38 فیصد پیٹرول اور 47 فیصد ڈیزل اٹک ریفائنری سے لفٹ کیا گیا اور باقی کو مقامی یا درآمدی ذرائع سے لایا گیا جس سے نہ صرف زرمبادلہ کا نقصان ہوا بلکہ اندرون ملک فرائٹ ایکولائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) میں بھی اضافہ ہوا جو صارفین سے وصول کیا جاتا ہے۔

اٹک ریفائنری کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے شمالی علاقوں سمیت اٹک ریفائنری کے زیرِ انتظام علاقوں میں پیٹرول کی کُل فروخت اگست میں ایک لاکھ 48 ہزار 600 ٹن رہی جس کے برعکس اٹک ریفائنری نے 63 ہزار ٹن کی پیشکش کی تھی لیکن آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے صرف 57 ہزار ٹن ایندھن لفٹ کیا۔

ستمبر میں کُل فروخت ایک لاکھ 14 ہزار 139 ٹن رہی اور اٹک ریفائنری نے 54 ہزار ٹن کی پیشکش کی لیکن آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے صرف 43 ہزار ٹن ہی لفٹ کیا، نومبر میں خطے میں کُل فروخت ایک لاکھ 17 ہزار 485 ٹن تک پہنچ گئی اور اٹک ریفائنری نے 71 ہزار ٹن کی پیشکش کی جبکہ آیل مارکیٹنگ کپمنیوں نے صرف 51 ہزار 400 ٹن ہی لفٹ کیا۔

عادل خٹک نے کہا کہ اوگرا کم سے کم یہ کر سکتا ہے کہ وہ اٹک ریفائنری کے سپلائی ایریا میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سپلائی کا آڈٹ کرائے تاکہ نادہندہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی نشاندہی کی جا سکے جو آئل ریفائنری سے مصنوعات کو بہتر بنانے کے بجائے درآمدی مصنوعات لا رہے ہیں، اس طرح نہ صرف زرمبادلہ کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ اندرون ملک فرائٹ ایکولائزیشن مارجن کی غلط تخصیص بھی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی علاقوں سے 5 ہزار بیرل یومیہ کنڈینسیٹ خام تیل مختص کرنے میں تاخیر اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے مصنوعات کی ناقص لفٹنگ کی وجہ سے اٹک ریفائنری کو ماہانہ تقریباً 70 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

مزید برآں اٹک ریفائنری کے بھاری پیداوار سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو کم کرکے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔

10/12/2023

بلے کے نشان کے بغیر الیکشن ہوئے تو مزید کشیدگی پھیلے گی، تحریک انصاف

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بلا تاخیر ‘بلے‘ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلے کے نشان کے بغیر انتخابات ہوئے تو اس سے مزید کشیدگی پھیلے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پی ٹی آئی ہر لحاظ سے بدترین ریاستی جبر اور انتخابات سے قبل جاری شرمناک سیاسی انجینئرنگ کے نشانے پر ہے، تمام شواہد اور آثار انتخابات پر تاریخی ڈاکے کے ریاستی عزائم کا پردہ چاک کررہے ہیں‘۔

ترجمان نے کہا کہ ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور ووٹ دینے کی اہل آبادی کے تین چوتھائی سے زائد حصے کی تائید کی حامل جماعت کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ جیسی مکروہ سازش کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اڈیالہ جیل میں ناحق قید بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی جماعت کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کیلئے بار بار غیرآئینی، غیرقانونی اور غیرجمہوری ہتھکنڈوں کا بےدریغ استعمال کیا گیا۔

تحریک انصاف کی قیادت نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو میسّر عوامی مینڈیٹ چھیننے کے مجرمانہ ہدف کے تحت پورا ملک غیرآئینی، غیرقانونی، غیرنمائندہ اور غیرجمہوری حکومتوں کے قبضے میں ہے اور انتخاب کی بنیادی دستوری ضرورت سے بھی محروم ہے، نو مئی کے بعد جماعت کو توڑنے، بانی چیئرمین سمیت ہزاروں بےگناہ کارکنوں کو جیلوں میں بھرنے اور ریاستی قوت کے اندھے اور غیرقانونی استعمال کے باوجود عمران خان اور تحریک انصاف کی حمایت پر بضد عوام ریاست کے شرانگیز منصوبہ سازوں کیلئے بڑا چیلنج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو انتخاب و سیاست سے باہر کرنے کے مذموم منصوبے میں مرکزی کردار الیکشن کمیشن کے سپرد کیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر اور نہایت متنازع انداز میں کمیشن میں بٹھائے گئے اراکین نے تحریک انصاف کو اپنے متعصّبانہ فیصلوں، غیرآئینی و غیرقانونی حکم ناموں، کھلی بدنیّتی اور شرمناک امتیازی سلوک کے ذریعے صفحۂ سیاست سے مٹانے کی کوشش کی مگر اس میں انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔
#جیونیوز

10/12/2023

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بھاؤ میں 3 ہزارروپےکمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کے دام 26 ڈالر کم ہوکر 2004 ڈالرفی اونس ہے۔
#جیونیوز

09/12/2023

190 ملین پاؤنڈز اسیکنڈل، کابینہ ممبران نے تحقیقات کی سفارش کی تھی; زبیدہ جلال

190 ملین پاؤنڈز اسیکنڈل کی تحقیقات میں سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کیا ہے۔

نیب ٹیم نے زبیدہ جلال کے بیان کو اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنالیا اور رپورٹ کے مطابق کابینہ ممبران نے 190ملین پاؤنڈزکی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی، زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کوبتایا میں نے تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زبیدہ جلال کا مؤقف تھا 190ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہےواپس آنا چاہیے، بیشترارکان کابینہ کا کہنا تھا 190 ملین پاؤنڈز واپس لینےکی بات کرنی چاہیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کابینہ ممبران نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی مؤقف کو دہرایا۔

زبیدہ جلال کے مطابق اصرار کے باوجود عمران خان نے بطور وزیراعظم کسی کی ایک نہ سنی، اس سنجیدہ معاملے پربغیر کسی بحث کے ایجنڈا منظورکرلیاگیا اور 190 ملین پاؤنڈز معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کا معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کیاگیا۔
#جیونیوز

09/12/2023

عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عمران خان کی جانب سے درخواست سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی طور پر توہین کمیشن کی کارروائی شروع کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس توہین کمیشن کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے جو غیر قانونی ہے، جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کی تاریخ جیل میں فرد جرم کی کارروائی کے لیے مقرر کی ہے، عدالت الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
#جیونیوز

09/12/2023

پانچ ماہ بعد بھی رضوانہ تشددکیس میں سول جج کی بیوی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد میں کمسن رضوانہ پر وحشیانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی بیوی سومیا عاصم پر ہفتے کو بھی فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔

ملزمہ سومیا نے بس ٹرمینل کا سی سی ٹی وی ریکارڈ اور رضوانہ کے اہل خانہ کا کال ڈیٹا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

تشدد سے متاثرہ بچی رضوانہ کے وکیل کا کہنا تھا سومیا کی دونوں درخواستیں فردِ جرم کی کارروائی ٹالنے کیلئے تاخیری حربہ ہیں۔

عدالت نے ملزمہ کی درخواستوں پر دلائل کے لیے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ رضوانہ تشدد کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے سیشن جج راولپنڈی کو سول جج عاصم حفیظ کے بچی پر تشدد کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

بعد ازاں سیشن جج راولپنڈی نے لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے حکم پر رضوانہ تشدد کیس میں سول جج پر لگے الزامات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں اسلام آباد کے سول جج عاصم حفیظ کے گھر کام کرنے والی کمسن بچی رضوانہ پر تشدد کا کیس سامنے آیا تھا، رضوانہ کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، سر پر لگے زخم علاج نہ ہونے سے سڑ چکے تھا اور سر پر لگے زخموں میں کیڑے پڑچکے تھے۔

دوسری جانب پانچ ماہ بعد بھی رضوانہ تشدد کیس کی تحقیقاتی ٹیم سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے میں ناکام رہی۔
#جیونیوز

09/12/2023

نگران حکومت کا کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس، درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کردیے

نگران وفاقی حکومت نے ملک میں کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک میں کھاد کی مصنوعی قلت کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ہدایت کردی ہے کہ پیداوار اور سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے قلت کے پیش نظر درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کردیے ہیں، 20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پرپہنچناشروع ہوں گے۔

گوہراعجاز کا کہنا تھاکہ مقررہ نرخ پر گندم کی فصل کیلئے کھاد دستیاب ہوگی۔
#جیونیوز

09/12/2023

غزہ جنگ: 420 اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 ہزار سے زائد معذور ہوگئے

7 اکتوبر سے حماس کے خلاف جاری جنگ میں اب تک 420 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 ہزار سے زائد معذور ہوچکے ہیں۔

ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی محکمہ دفاع نے 2 ہزار سے زیادہ فوجیوں کے معذور ہونےکی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 58 فیصد سے زائد شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت خراب ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی سربراہ نے اخبار کو بتایا کہ ہمیں اس سے قبل اس طرح کی صورت حال کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا، زخمی فوجیوں کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں شدید زخم آئے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن کے ہاتھ اور پاؤں کاٹنے پڑے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 12 فیصد زخمی ایسے ہیں جنہیں شدید اندرونی زخم آئے ہیں اور ان کے اعضا شدید متاثر ہوئے ہیں۔

صیہونی وزارت دفاع کے حکام نے اخبار کو بتایا کہ7 فیصد فوجی شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں اور ہمیں اندازہ ہےکہ ایسے فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے شہدا کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
#جیونیوز

09/12/2023

بتایا جائے 93ء اور 99ء میں کیوں نکالا؟ کیا کارگل جنگ چھیڑنے کا سوال کرنے پر نکالا گیا؟ نواز شریف

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہےکہ ہمیں بتایا جائے 93ء اور 99ء میں کیوں نکالا؟ کیا کارگل جنگ چھیڑنے کا سوال کرنے پر نکالا گیا؟

لاہور میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، اپنے کسی دوست اور ساتھی کو بھولا نہیں ہمیشہ یاد رکھا، آج بھی دعا ہے کہ اللہ اس قوم کو مشکلات سے نکالے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے پچھلے 4سال بہت مشکل دور دیکھا، ہمارے دور میں معیشت بہتر اور ترقی عروج پر تھی اور ہمارے دور میں ہر لحاظ سے معاشرہ آگے بڑھ رہا تھا لیکن کچھ کردار ایسے آئے جنہوں نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کرکے رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم ادراک کرے معاشی بے نظمی 2019 سے شروع ہوئی اور 2022 تک ملک میں ہرچیز کا بھٹابیٹھ گیا تھا، 2013 سے 2017 تک ہمارے دور میں ملک ترقی کررہا تھا، اچھے بھلے لوگوں کو نکال کر ملک اناڑی کے حوالے کیا گیا،017 میں باتیں شروع ہوگئی تھیں کہ اگلی مدت بھی (ن) لیگ جیت رہی ہے، مجھے کہا گیا تھا کہ کہہ دیں لوڈشیڈنگ 6 ماہ میں ختم کردیں گے، میں نے جواب دیا کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی کیسے کہہ دوں، میں نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جیسے ساکھ خراب ہو، میں نے الیکشن مہم میں کہا کہ پانچ سال میں لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، مین قوم کیساتھ دھوکہ ، فریب اور فراڈ نہیں کرنا چاہتا تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر دفعہ ہم نے اچھے اچھے کام کیے لیکن ہر دفعہ ہمیں نکال دیا گیا ، مجھے پتا لگنا چاہیے کہ 93ء اور 99ء میں مجھے کیوں نکالا گیا، ہم نے کہا کہ کارگل لڑائی نہیں ہونی چاہیے تھی کیا اس لیے نکالا گیا، وقت ثابت کررہا ہے کہ ہم صحیح تھے وہ فیصلہ بھی ہمارا صحیح تھا، ملک کی بات آتی ہے تو ہم پیچھے نہیں ہٹتے، ہم نے ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان مضبوط ہوگیا، آج کسی کی جرات نہیں کہ پاکستان پر چڑھ دوڑے یا میلی آنکھ سے دیکھے، ہم نے معاشی، دفاع اور خارجہ ہر فرنٹ پر کارکردگی دکھائی، ہمارے دور میں بھارت کے دو وزیراعظم مودی اور واجپائی پاکستان آئے، اب ہمیں اپنے معاملات بھارت اور افغانستان کے ساتھ بھی ٹھیک کرنے ہیں، ہمیں اپنے معاملات ایران اور چین کے ساتھ بھی مزید بہتر کرنے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ شہبازشریف آکر نہ سنبھالتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، پہلے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تھا اب پی ٹی آئی حکومت نے بجلی کی قیمتوں کا بھی مسئلہ پیدا کردیا، آج غریب عوام کی ساری تنخواہ بجلی کے بل پر لگ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا؟ جن لوگوں نے ملک کو اس حال پر پہنچایا ان کا محاسبہ ہونا چاہیے، ان سے پوچھنا چاہیے آپ نے ایسا کیوں کیا، یہ ہمارا ملک ہے ہماری نسلوں نے یہاں رہنا ہے، کم از کم ہم ان کے لیے اچھا ملک چھوڑ کر جائیں۔
#جیونیوز

چکوال کے مختلف علاقوں میں آج بجلی بند رہے گیچکوال آئیسکو سرکل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سالانہ مینٹینس کے لئے مورخہ0...
09/12/2023

چکوال کے مختلف علاقوں میں آج بجلی بند رہے گی

چکوال آئیسکو سرکل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سالانہ مینٹینس کے لئے مورخہ09دسمبر کو تھرپال فیڈر، آرا بازار فیڈر،جمالوال فیڈر،منارہ فیڈر،مین بازار چکوال فیڈر،ڈیرہ مسلم فیڈر،لطیفال فیڈر،دھروگی راجگان فیڈر،پنوال فیڈر،ڈنڈوت فیڈر،ڈفر فیڈر،ٹوبھہ فیڈر،پنڈ دادنخان فیڈر،عبدللہ پور فیڈر،حاصل فیڈر،دندہ شاہ بلاول فیڈر،ڈھوک غزن فیڈر،ملکوال فیڈر،اکوال فیڈر،بلال آباد فیڈر،ٹہی فیڈر،ملتان خورد فیڈر اور ٹمن فیڈرکی بجلی صبح 9 بجے سے دوپہر2 بجے تک پانچ گھنٹوں کے لئے بند رہے گی۔

کام جلد ختم ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی وقت سے پہلے بحال ہو سکتی ہے۔

شکار کے بعد پرندوں کی تصاویر پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں؛ اے سی چوآ سیدن شاہاسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ نے کہا شکار کے بعد پرن...
09/12/2023

شکار کے بعد پرندوں کی تصاویر پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں؛ اے سی چوآ سیدن شاہ

اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ نے کہا شکار کے بعد پرندوں کی تصاویر پوسٹ کرنے کی سختی سے پابندی ہے، شکار کی اجازت صرف اتوار کو ہے اس کے علاوہ کسی بھی دن شکار کرنا غیر قانونی ہے ۔ جنگلات کی خوبصورتی ان جانوروں سے ہے شکار کے آرڈر کی پابندی کرتے ہوئے اسلحے کا استعمال کریں اور پرندوں کا بے دریغ قتل نہ کریں ۔ کسی بھی حد کو کراس کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں شکار کے بعد پرندوں کی تصاویر پوسٹ کرنے کی سختی سے پابندی ہے۔ ان چرند پرند کا بے دریغ قتل اور ان کا پبلک ڈسپلے آپ کو کہیں سے بھی فاتح نہیں بناتا ایسی کسی بھی ایکٹیویٹی کے لئے کوئی معافی نہیں ہوگی ۔
Killing and flaunting of dead bodies of innocent birds on your vehicles and cars is animal abuse.

ہمیشہ ماں کی بات ہوتی ہے باپ کی نہیں، مرد کی قربانیوں کو دیکھا ہی نہیں جاتا، نادیہ افگنمقبول اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہ...
09/12/2023

ہمیشہ ماں کی بات ہوتی ہے باپ کی نہیں، مرد کی قربانیوں کو دیکھا ہی نہیں جاتا، نادیہ افگن

مقبول اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہر کوئی ماں کی قربانیوں کی بات کرتا ہے، ہر کوئی والدہ کی تعریفیں کرتا ہے لیکن باپ کی بات ہی نہیں کی جاتی جب کہ بطور معاشرہ مرد کی قربانیوں کو دیکھا ہی نہیں جاتا۔

نادیہ افگن کے پرانے ویڈیو کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مردوں کو نظر انداز کیے جانے اور ان کی قربانیوں کو نہ سراہنے پر بات کرتی دکھائی دیں۔

نادیہ افگن کی وائرل کلپ نومبر 2023 میں فوشیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو سے لی گئی، جس میں انہوں نے متعدد موضوعات پر کھل کر بات کی تھی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے معاشرے میں مردوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی قربانیوں کو شمار ہی نہیں کیا جاتا۔

وائرل ہونے والی کلپ میں نادیہ افگن مردوں کی قربانیوں پر بات کرتی ہوئی دکھائی دیں اور کہا کہ بیوی اور بچوں کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں مرد دیتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد پورا پورا دن سخت محنت کرکے پیسے کماتا ہے اور رات کو آکر سب چیزیں بیوی اور اولاد کو دیتا ہے، اسے اپنا بھی خیال نہیں رہتا۔

اداکارہ کے مطابق باپ سے زیادہ اس دنیا میں کوئی بھی بے لوث انسان نہیں، وہ کسی لالچ کے بغیر بیوی اور بچوں کے لیے کام کرتا ہے، انہیں ہر چیز اور خوشی مہیا کرتا ہے۔

نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ یہ بالکل حقیقت ہے کہ کچھ مرد غلط بھی ہوں گے لیکن زیادہ تر مرد اپنے خاندان، بیوی اور بچوں کے لیے قربانیاں دیتے ہیں، وہ صبح سے لے کر شام تک کام کرنے کے بعد واپسی پر ہر چیز گھر اور بچوں کی خوشی کے لیے قربان کر دیتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق خواتین تھوڑی سی کمائی کرتی ہیں تو سوچتی ہیں کہ وہ اپنے اوپر خرچ کریں گی یا پیسوں سے فلاں کام کریں گی لیکن مرد ایسا نہیں سوچتے۔

سینیئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مردوں کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ انہیں بھی ضرورت ہے، کیوں کہ انہیں بچپن سے ایسی ہی تربیت دی جاتی ہے کہ انہیں دوسروں کے لیے کرنا ہے۔

نادیہ افگن نے بتایا کہ مردوں کو بچپن سے ہی مضبوط رہنے کی تربیت دی جاتی ہے، انہیں سکھایا جاتا ہے کہ انہیں رونا نہیں ہے، انہیں مرد بن کر مضبوط رہنا ہے، وہ دوسروں کا خیال رکھنے والے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ مرد کیوں رو نہیں سکتے؟ وہ کیوں پریشان نہیں ہو سکتے؟ ان کے اوپر اتنی ذمہ داری ہوتی ہے، وہ کیوں ان ذمہ داریوں کی وجہ سے پریشان نہیں ہو سکتے؟

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دوسروں کا خیال رکھنا آسان کام نہیں ہوتا اور مرد یہ کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن ان کی قربانیوں کو نہیں دیکھا جاتا، ان کی تعریف نہیں کی جاتی۔

روتی عورت بکتی ہے، اس لیے ان پر ڈرامے بنائے جاتے ہیں، رابعہ بٹمقبول ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کا کہنا ہے کہ روتی ہوئی عورت...
09/12/2023

روتی عورت بکتی ہے، اس لیے ان پر ڈرامے بنائے جاتے ہیں، رابعہ بٹ

مقبول ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کا کہنا ہے کہ روتی ہوئی عورت بکتی ہے، اسی لیے پروڈکشن ہاؤس ان کے رونے پر ڈرامے بناتے ہیں جب کہ ایسے ڈرامے بنانے میں پروڈیوسر و ہدایت کار سمیت دیکھنے والے بھی برابر کے مجرم ہیں۔

رابعہ بٹ کی جانب سے حال یہ میں ایک یونیورسٹی میں ہونے والے ایونٹ میں کی جانے والی تقریر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ ڈرامے کے موضوعات پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

وائرل ہونے والے مختصر کلپ میں رابعہ بٹ ڈراموں کے موضوعات پر بات کرتے ہوئے کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ڈراموں میں شوہروں کو ناجائز تعلقات کرتے دکھایا جاتا ہے، یعنی وہ اپنی بیوی کے علاوہ دوسری خاتون سے بھی محبت کرتے دکھائے جاتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سماج میں مضبوط عورت کے تصور کی بھی غلط تشریح کی جاتی ہے، لوگ مضبوط عورت کو برے کردار کی خاتون سمجھتے ہیں۔

وائرل کلپ میں رابعہ بٹ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ روتی ہوئی عورت کے کرداروں پر ڈرامے بنانے میں سب قصور وار ہیں، ہر کوئی اس میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ روتی ہوئی عورت بکتی ہے، اسی وجہ سے پروڈکشن ہاؤس مذکورہ موضوعات پر ڈرامے بناتے ہیں جب کہ ایسے ڈرامے بنانے میں پروڈیوسر اور ہدایت کار سمیت دیکھنے والے بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

رابعہ بٹ کے مطابق اگر کوئی ڈراما کامیاب یا ناکام ہوتا ہے تو اس میں بھی دیکھنے والے کا کردار ہوتا ہے، اس لیے وہ خود کو بری الذمہ نہ سمجھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کی بات پر وہاں بیٹھے افراد تالیاں بجا کر انہیں داد دیتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ رابعہ بٹ نے ڈراموں کے موضوعات پر بات کی ہو، وہ پہلے بھی ڈراموں کے کمزور موضوعات پر بات کرتی رہی ہیں۔

رواں برس جولائی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈراموں میں مضبوط عورت دکھانے کا مطلب خراب عورت ہوتا ہے کیونکہ معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، ناظرین ایسی کہانیاں شوق سے دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے ڈراموں کی ریٹنگ آتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ بات معاشرے کا شروع سے حصہ ہے کہ اگر عورت اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے تو اسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔

Address

North Of Chakwal
Chakwal

Opening Hours

Monday 17:00 - 05:00
Tuesday 17:00 - 05:00
Wednesday 17:00 - 05:00
Thursday 17:00 - 05:00
Friday 15:00 - 05:00
Saturday 17:00 - 05:00
Sunday 21:00 - 01:00

Telephone

+923291212236

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چکوال خبر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Chakwal

Show All