21/02/2024
You can do it
آپ نے کرنا بس یہ ہے کہ مثبت سوچنا ہے
منفی سوچ کے حامل شخص کی آنکھ مثبت پہلو کو دیکھنے سے قاصر ہوتی ہے
حقیقت یہ ہے کہ خوشیاں آپ کے قریب اور غم آپ سے بہت دور ہیں
آپ نے صرف دیکھنا ہے, تلاش نہیں کرنا
اس کام میں محنت سے زیادہ "سوچ" اور "ارادہ" اہمیت کے حامل ہیں۔۔
آپ کی ایک مثبت سوچ کامیابی کے ہزار تالے کھول دینے والی چابی کا کردار ادا کرتی ہے
"کاش" اور "نہیں" کو اپنی زندگی سے نکال دیں
کاش خواہش ہے
خواہش نفس ہے اور نفس شیطانیت کا نام ہے
کاش ایسا نہ ہوتا
کاش ایسا ہو جاتا
جو ہو گیا سو ہو گیا
جو ہو گیا آپ اسے بدل نہیں سکتے
تو کہیں "اے اللہ تیرے ہر کام میں بہتری ہے کیونکہ تو بہتر جاننے والا ہے" ۔
"نہیں" ۔ میں نہیں کر سکتا
یہ مجھ سے نہیں ہوگا
یہ میرے بس کی بات نہیں
میں اس قابل نہیں ہوں , وغیرہ وغیرہ ۔۔
ان سب جملوں کو زنجیر ڈال دیں.
آپ کتنے قابل ہیں اس بات کا اندازہ آپ کو اس دن ہوگا جس دن آپ "نہیں" اور مایوسی کو زندگی سے نکال دیں گے
آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ جس نے ایک پتے یا چیونٹی کو بھی کسی خاص مقصد کیلئے پیدا کیا ہے وہ ذات آپ جیسے عظیم شخص کو کیوں بغیر مقصد پیدا کرے گی؟
اپنے مقصد کو تلاش کریں
اس تلاش میں جو رکاوٹ ہے وہ "مایوسی" اور جو رہنما ہے وہ "امید" ہے۔ آپ نے بس رکاوٹ کو چھوڑ کر رہنما یعنی امید پر توجہ دینی ہے ۔۔
I can't
سے
I can
کا سفر طے کریں۔
خود پر یقین اور بھروسہ رکھیں، ہر کام یقین اور توکل کا محتاج ہے ۔
خود پر یقین رکھیں پھر یہ یقین رکھیں کہ خدا کی ذات آپ کے ساتھ ہے
جو بند پتھر میں موجود ایک کیڑے کو اکیلا نہیں چھوڑتا وہ آپ جیسی خوب صورت تخلیق کو تنہا کیسے چھوڑ سکتا ہے؟ جس خدا نے پوری کائنات کو پرفیکٹ بنایا ہے, اس نے اس انسان میں کوئی کمی کیسے چھوڑی ہوگی جس کیلیے پوری کائنات تشکیل دی ہے؟
کمی تخلیق کار کی تخلیق میں نہیں بلکہ ہماری سوچ میں ہے۔
زمین و آسمان, صحرا و سمندر, گل و گلشن, یہ موسم, یہ کہکشاں, یہ پہاڑ, یہ وادیاں, یہ چاند, یہ سورج, یہ آب و ہوا, یہ چرند پرند, یہ جنات اور یہ فرشتے , یہ پوری کائنات جس نے آپ کیلئے پیدا کی ہے وہ آپ کو اکیلا کیسے چھوڑ سکتا ہے؟
اس کی ذات پر توکل کے ساتھ آگے بڑھیں
آپ کا پہلا قدم آپ کا ارادہ ہے
You can do it