Live from chakwal press club
کلرکہار// المناک حادثہ
چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
کلرکہار: موٹروے سالٹ رینج میں سیمنٹ والا بوذر کار سے ٹکرا گیا، ریسکیو
کلرکہار: بوذر مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق، ریسکیو
کلرکہار: بوذر بریک فیل ہونے سے بے قابو ہوکر دوسری سائیڈ پر کار سے ٹکرایا
کلرکہار: بوذر نے کار کو کچل دیا اور دونوں میں آگ لگ گئی، تمام افراد جل گئے، ریسکیو
کلرکہار: ابھی تک 4 افراد کی جلی ہوئی نعشیں ٹراما سنٹر منتقل
کلرکہار: امدادی کاروائیاں جاری، تاحال ہلاکتوں کی تعداد کنفرم نہیں، ریسکیو
کلرکہار: کار لاہور سے اسلام اباد آرہی تھی، جس میں ایک ہی فیملی سوار تھی
کلرکہار: اب تک ایک بچے سمیت 3 افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کی گئی
کلرکہار: ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ، ہسپتال ذرائع
*چوہدری سہیل احسن سیال (وائس پریزیڈنٹ یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ نون چکوال سٹی) کی فٹبال ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت-*
ان کے ہمراہ
محمد شکیب صفدر ملک (سی ای او تاج محل سویٹ) ، میاں خرم شہزاد اعوان (سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چکوال) اورچوہدری محمد عفان سہیل سیال تھے۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ جہانگیر شاہ ، دانی شاہ اور باقی ان کے دوستوں نے ڈھول کی تھاپ پر چوہدری سہیل احسن سیال
(وائس پریزیڈنٹ یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ نون چکوال سٹی) کا استقبال کیا۔ڈی-ایف-اے چکوال کی زیر نگرانی رفاقت علی راجہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ چکوال میں یکم جون 2024 بروز ہفتہ کی شام کو منعقد ہوا۔
عالمی شہرت یافتہ زیبی ڈھول ماسٹر نے آج ڈھوک میکن میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا وڈیو کے آخر میں ضرور دیکھیں
وہی ہوا جس کا ڈر تھا
21-05-2024
معروف کالم نگار راجہ افتخار احمد سے
صحافت کو کاغذوں میں ریاست کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے مگر آج تک ملک پاکستان میں اس ستون کی مضبوطی کے لیے کسی نے کوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ ہر دور حکومت خواہ وہ ڈکٹیٹر شپ ہو یا جمہوری حکومتیں ہوں وہ اس ستون کو دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے ہیں مختلف ادوار میں مختلف ہتھکنڈو اور مختلف کالے قوانین کے بل منظور کرا کر صحافیوں کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے بس فرق صرف اتنا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے سیاست دانوں کو صحافی اچھے لگتے ہیں اور وہ آزادی صحافت کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے پھر جب انہیں صحافیوں کے کندھوں پر سوار ہو کر حکومت میں پہنچ جاتے ہیں تو سارے کام چھوڑ کر پہلے مختلف کالے قوانین کےبل منظور کروا کے صحافیوں کو دبانے کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں اور یوں اس ستون کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں سب نے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے
کل پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت کا بل منظور کر لیا گیا جبکہ گورنر پنجاب کے دستخط ہونے کے بعد یہ فوری طور پر نافذ عمل ہو جائے گا اس بل کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا ٹک ٹاک پرنٹ میڈیا الیکٹرونکس میڈیا وغیرہ پر کسی شہری کی عزت ہتک کی صورت میں عدالت 6 ماہ کے اندر اندر فیصلہ سنانے کی پابند ہو گی اور فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں 30 لاکھ
چکوال پریس کلب سے براہ راست
چیف ایڈیٹر دھن کہون خواجہ دانیال پنجابی زبان میں شاعری کرتے ہوئے
دھن کہون کے چیف ایڈیٹر خواجہ دانیال سلیم
اپنی لکھی ہوئی شاعری پیش کر رہے ہیں
خواجہ بابر سلیم چیئرمین چکوال پریس کلب کی کاوش سے آفاق میڈیا گروپ کے چیئرمین خرم عباسی ٹونی نے اخبار فروش اور اخباری نمائندوں میں عیدی تقسیم کی
دھن کہون پلازہ میں اب اتوار بازار مسلسل لگایا جائے گا
یہ وڈیو میں نے خصوصاً پردیسی بھائیوں کے لئیے بنائی ہے اگر اچھی لگے تو شیئر ضرور کیجئے گا شکریہ
آج میرے والد صاحب کو اس دنیا سے گزرے ایک سال مکمل ہو چکا ہے تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ میرے والد صاحب کے لئے دعائے مغفرت فرمائیں اللّٰہ تعالیٰ میرے والد صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین اور جن لوگوں کے والدین اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ان کو بھی اللّٰہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
بلکسر انٹرچینج سے چکوال تک روڈ کا کام جو کئی سالوں سے رکا ہوا تھا وہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے
تمہارے شہر کا موسم بڑا سُہانا لگے
میں ایک شام چُرا لوں اگر بُرا نہ لگے
اس غزل کے خالق اور فلموں کے گیت لکھنے والے شاعر نذیر قیصر اپنی بیگم عابدہ قیصر کے ہمراہ چکوال تشریف لائے اور چکوال پریس کلب میں اپنی لکھی ہوئی تحریر پڑھ کر سنائی تو چکوال پریس کلب کا ھال تالیوں سے گونج اٹھا ان شاعری براہ راست سننے کے لئے ضلع بھر سے شاعروں اور صحافیوں نے شرکت کی
چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم کی اوشین سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس 🎾 کوچ طیب افتخار کی چکوال ٹینس کے حوالے سے گفتگو